Chapter 25: قسط 25

یونی کے سٹوڈنٹس نے جو جو پلے کرنے تھے انہوں نے کر لیے تھے اور اب سب کو جاننا تھا کہ آخر گانا گانے کونسے سنگرز آئے ہیں کیونکہ کسی کو بھی نہیں بتایا گیا تھا کہ آج کا کنسرٹ کونسے سنگرز کریں گے۔ اس وقت ر ات کے آٹھ بج رہے تھے اور یونی کے سب سٹوڈنٹ گراؤنڈ میں جمع تھے اور وہیں پر بنائے گئے سٹیج کی جانب دیکھ رہے تھے جہاں پر ابھی شو شروع ہونا تھا۔

کونسا سنگر آیا ہوگا یار؟؟ مجھے تو بہت بے چینی ہو رہی ہے کہ آخر کون آیا ہوگا۔ نور اور اریش سٹیج کے ۔ نور چئر پر بیٹھی تھی جبکہ اریش کھڑی تھی۔ مجھے بھی تجسس ہے کہ کون آیا ہوگا۔ قریب ہی تھیں اریش نے نور سے کہا اور تبھی وہاں پر جلتی ساری لائٹس آف ہوئی تھی جس سے ہر طرف اووو کا شور بلند ہوا مگر دو منٹ بعد پھر سے لائٹس ان ہوئیں تو سٹیج پر زیام اور ارمغان ایک ہاتھ میں مائیک تھامے دوسرے سے ان سب کو ہاتھ ہلاتے نظر آئے۔

ان دونوں کو دیکھ کر کچھ پل کے لیے پوری یونی ان کے ناموں کے نعروں سے گونج اٹھی۔ یہاں کا شور دیکھ کر نور نے شکر کیا کہ احمد احد کو گھر چھوڈنے چلا گیا تھا ورنہ وہ تو شور سے ڈر جاتا۔ ارشی دیکھو یار مجھے یقین نہیں ہو رہا میرے سامنے زیام خان کھڑا ہے۔ اففف مجھے چونٹی کاٹ یار مجھے یقین نہیں ہو رہا ۔

نور سٹیج کی جانب دیکھتی بولی جبکہ اریش خود حیران تھی زیام اور ارمغان کو سامنے دیکھ کر۔ ہائے ایوری ون کیسے ہیں سب؟؟ ارمغان اور زیام ایک ساتھ بولے تو پھر سے اب سٹو ڈنٹ کا شور بلند ہوا۔ مجھے لگتا ہے آج میں بہری ہو کر گھر جاؤں گی۔ اریش کانوں میں انگلیاں ڈالتی بولی تو نور نے قہقہ لگایا۔ پہلے تو زیام اور ارمغان دونوں نے اپنا ساتھ گایا گیا گانا گایا اور پھر زیام سٹیج سے اتر گیا جبکہ ارمغان اکیلا اپنا حال میں ہی ریلیز ہوا سونگ گانے لگا۔ اس کی خوبصورت آواز پر سبھی سٹوڈنٹ جھوم رہے تھے۔ اریش خود اسے دیکھتی بڑی خوشی سے اسے سن رہی تھی جبکہ زیام جو سائیڈ پر کھڑا تھا اریش کو ہی گھور رہا تھا۔

اس نے اپنا فون نکالا اور اریش کا نمبر ڈائیل کیا۔ وہ جو ارمغان کا سونگ سننے میں مگن تھی ہاتھ میں پکڑے فون کی وائبریشن پر چونکی اور فون کی سکرین سامنے کی جہاں پر مسٹر کھڑوس کا نام چمک رہا تھا۔ اس نے حیران ہو کر زیام کی جانب دیکھا جس نے کال کٹ کرتے اسے میسج کا اشارہ کیا تھا اور پھر ساتھ ہی اسے میسج لکھ کر سینڈ کیا۔

اریش نے میسج کھولا تو میسج کچھ یوں تھا۔ یہ جو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر اسے دیکھ رہی ہو نہ مجھے نظر آرہا ہے۔ کچھ شرم کر لو مجھے تو ایسے نہیں دیکھ رہی تھی نہ کبھی دیکھا ہے۔ زیام کا میسج پڑھ کر اریش نے آنکھیں گھمائیں اور ٹائپنگ شروع کی۔

اس کا میسج کچھ یوں تھا۔ جو دیکھنے کی چیز ہے اسے ہی دیکھوں گی نہ اب آپ کو دیکھ دیکھ کر تو میں پک چکی ہوں اس لیے جسے روز نہیں دیکھتی اسے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھ رہی ہوں۔ اس کا میسج دیکھ کر زیام نے اسے دیکھا جس پر اریش نے اسے اگے سے منہ چڑھا دیا جبکہ زیام بس غصہ پی کر رہ گیا۔

* * *

کیسی ہیں آپ؟؟ ارمغان کے بعد زیام کی پرفارمینس آئی تو وہ سائیڈ پر ہو گیا اور چونکہ اریش اور نور سٹیج کے پاس ہی تھیں تو ارمغان اریش کے پاس جا کر کھڑا ہو گیا اور اس سے پوچھا۔ میں بلکل ٹھیک ہوں مگر آپ نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ آج آپ بھی آرہے ہیں؟؟

سچ میں بہت بڑا سرپرائز تھا میرے لیے۔ وہ شکایتی انداز میں بولی تو ارمغان کو بہت پیاری لگی۔ بس آپ کو سرپرائز دینا تھا۔ وہ مسکرا کر بولا تو اریش کی مسکراہٹ بھی گہری ہوئی جبکہ ارمغان اسے نثار ہوتی نظروں سے دیکھ رہا تھا کیونکہ آج وہ پہلے سے بھی زیادہ پیاری لگ رہی تھی۔

تم نے دیکھی ہے اس کی آنکھوں کی چمک؟؟

تم نے سنی ہے اس کی چوڑیوں کی کھنک؟؟

نازل ہے اس پر زمانے بھر کا حسن!

اس کے پاؤں میں پازیب اور پازیب فرش پر!

لگتا ہے جیسے بادل لہرایا رہا ہو عرش پر!

اول اول درجے والی حسین لڑکی ہے وہ!

جس کے گیسوں نے! مخمل کے ملائم ہونے پر آواز اٹھائی

سمندر کو جھوٹ ثابت کیا!

اپنی آنکھوں کی گہرائی دیکھائی!

اس کی زلفوں نے ہوائ! ں سے دوستی کر لی

اس کے ہونٹوں نے گلاب کے سرخ ہونے پر تہمت لگائی!

اپنی خوشبو سے پھولوں کا حق کھا گئی!

کتابِ دنیا سے خوبصورتی کا ورک کھا گئی!

سرائی توڑ دی اپنے جسم کی بناوٹ سے!

رنگ کھا گئی وہ زمانے کے چہرے کی رونق سے!

نعمتیں کائنات میں بہت سی ہیں لیکن!

ایک چہرہ ہے جو کرتا ہے دنیا کو دنیا سے ایک طرف!

یونہی نہیں میں کہتا کہ وہ بے حد حسین ہے!

کبھی رکھ کر دیکھو اس کو ایک طرف!

اور چاند! کو ایک طرف

اسے دیکھتے ہوئے ارمغان کو کچھ دن پہلے نیٹ پر سنی ایک غزل یاد آئی جو بلکل اس پر پوری اتر رہی تھی ۔ ارشی تم نے تو کہا تھا کہ تم ارمغان شاہ سے ملی اور سيلفی وغیرہ ہی لی تم نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ تم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھے سے جانتے ہو؟؟ نور جو حیران ہو کر انہیں دیکھ رہی تھی آخر بول پڑی جس پر اریش ہسی۔

ارے یار سوری میں بتانا بھول گئی اب ہم دونوں دوست ہیں۔ اریش نے کہا تو نور اور زیادہ حیران ہوئی ۔ اگر ایسی بات ہے تو بے وفا میرا انٹرو نہیں کروائے گی کیا؟ نور نے اس کے کندھے پر مکہ مار کر کہا۔ اوہ ہاں یار اچھا تو ارمغان جی یہ میری بہت اچھی اور پیاری سی دوست ہے اور اس کا نام نور ہے۔ وہ نور کے کندھے پر ہاتھ رکھ کو بولی۔ اوہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی مس نور۔

ارمغان نے خوشی سے کہا۔ مجھے بھی آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ ابھی بھی یقین نہیں آرہا کہ میں آپ کو اور زیام خان کو رئل میں دیکھ رہی ہوں آپ میرے سامنے ہیں۔ وہ گالوں پر ہاتھ رکھتی خوشی سے بولی تو ارمغان نے اس کی خوشی پر قہقہ لگایا۔ جبکہ اریش بھی ہس رہی تھی۔

وہیں سٹیج پر پرفیوم کرتا زیام گا تو گانا رہا تھا مگر اس کا دیہان ان لوگوں کی جانب ہی تھا۔ اریش کو ارمغان کے ساتھ ہس ہس کر باتیں کرتا دیکھ اسے غصہ آرہا تھا جبکہ ارمغان جن نظروں سے اریش کو دیکھ رہا تھا وہ نظریں بھی زیام پہچان رہا تھا۔ اسے اریش کی بات سچ لگ رہی تھی کہ لگتا ہے ارمغان کا کرش اریش ہی ہے۔

اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اریش کو ارمغان کے سامنے سے غائب کر دے۔ وہاں پر موجود سٹوڈنٹس بھی تجسس میں تھے کہ آخر ارمغان اس لڑکی کو کیسے جانتا ہے۔ سو لیڈیز اینڈ چيیل مر آج ي کا ایک گانا میں اپنی لائف کے سم ون سپیشل کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتا ہوں اور وہ سم ون سپیشل یہاں ہمارے درمیان موجود ہے۔

جب زیادہ برداشت نہ ہو سکا تو زیام نے اپنا گانا ختم کرتے سبھی سٹوڈنٹس کو اپنی جانب متوجہ کرتے کہا جبکہ اس کی بات پر اریش نور اور ارمغان بھی اسے دیکھنے لگے جبکہ زیام کی نظریں اریش پر ہی تھیں۔ تو سب سے پہلے میں اپنے سم ون سپیشل کو سٹیج پر لانا چاہوں گا۔

وہ مسکرا کر کہتا اریش لوگوں کی جانب آیا۔ وہ جیسے جیسے ان کی طرف آرہا تھا اریش کے دل کی دھڑکن تیز ہو رہی تھی ساتھ ہی وہ نہ میں سر ہلاتی اسے اپنی جانب آنے سے روک رہی تھی۔ ارمغان نور اور باقی سب بھی حیران تھے کہ وہ اریش کی جانب کیوں جا رہا ہے۔

اریش کے قر یب پہنچ کر زیام نے پہلے ارمغان کو دیکھا جس کے چہرے کی حیرانگی اور ناسمجھی زیام کو مزہ دے رہی تھی۔ سوری یار ارمغان مگر میں اپنی جان کو لے کر جا رہا ہوں۔ وہ میٹھے انداز مگر تیکھے لہجے میں کہتا اریش کا ہاتھ پکر کر اسے سٹیج پر لے گیا۔

ی۔۔یہ یہ زیام خان ارشی کو کیوں لے کر گیا ہے سٹیج پر؟؟ وہ تو کہہ رہا تھا کہ اپنے سم ون سپیشل کو لینے جا رہا ہے؟؟ نور نے حیرت سے کھڑے ہوتے ارمغان سے کہا جو خود کچھ سمجھ نہیں پا رہا تھا۔ یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟؟ چھوڈیں میرا ہاتھ۔ وہ اپنا ہاتھ چھوڈانے کی کوشش کرتی ہلکی آواز میں بولی جبکہ زیام نے اسے ان سنا کیا تھا۔

تو ڈئیر آڈینز یہ ہے میری سم ون سپیشل یعنی کہ میری ڈئیر اور لولی وائف۔ وہ سب کو دیکھتا بولا جبکہ آخر میں اس نے ارمغان کی جانب دیکھا جس کے چہرے کے رنگ سہی معنوں میں اڈے تھے۔ یقین تو اریش کو بھی نہیں آرہا تھا کہ زیام نے ابھی ابھی اسے سب کے سامنے بیوی کہا ہے۔

مہناز جو وہیں پر تھی اس کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ گیا تھا۔ اسے تھوڑی دیر پہلے اریش کی کہی بات یاد آئی۔ " اگر تمہیں پتا چل جائے نہ کہ میں کون ہوں تو تمہاری بولتی بند ہو جائے گی " ہاں واقع اس کی بولتی بند ہو گئی تھی۔ نہ کریں زیام سر مذاق نہیں کریں۔ ایک لڑکی بولی تو زیام ہسا۔ نہیں میں مذاق نہیں کر رہا ۔

اس نے کہا۔ مگر سر آپ نے تو کہا تھا کہ آپ کی بیوی آپ کی کزن ہے؟؟ وہاں سے ایک لڑکے نے ۔ جی بلکل اریش میری پوچھا جس زیام نے مسکرا کر اریش کو دیکھا جو ابھی بھی سکتے کی حالت میں تھی کزن ہی ہے۔ یہ میرے تایا جان کی بیٹی ہے اور ہم فرسٹ کزنز ہیں۔

زیام کی بات سن کر سب نے ہوٹنگ کی جبکہ نور تو ابھی بھی یقین نہیں کر پا رہی تھی کہ اس کی دوست نے اس سے اتنا بڑا سچ چھپایا اور ارمغان کی حالت تو نہ ہی پوچھو۔ تو سر آپ بتائیں نہ آپ کی لو میرج ہے ہاں ارینج میرج؟؟ کسی لڑکی نے پوچھا۔

ہاہاہا مت پوچھیں کہ ہماری میرج کیسی تھی کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ایسی تھی۔ نہ لو تھی نہ ارینج تھی ہماری تو شوکنگ میرج تھی۔ مطلب کہ ہماری شادی تھی اور ہمیں خود نہیں پتا تھا وہ تو نکاح کے وقت پتا چلا کہ نکاح کا سے ہو رہا ہے۔ وہ ہستا ہوا بولا تو سبھی ہس پڑے۔ مگر سر ابھی تو لو ہو گیا ہو گا نہ؟؟ پہلے والے لڑکے نے پوچھا۔

ہاں نہ اب ظاہر سی بات ہے شادی ہو گئی ہے تو لو بھی ہونا ہی تھا۔ زیام نے اریش کے کندھے پر بازو رکھتے اسے قریب کرتے کہا جبکہ اریش سے تو نظریں اٹھانا مشکل ہو رہا تھا۔ وہ سب سمجھ رہی تھی کہ زیام صرف دکھاوے کی خاطر سب بول رہا ہے اور اس بات پر اریش کو دکھ ہو رہا تھا۔ یہ بہت بڑی خبر دے دی ہے آپ نے سر ورنہ ابھی ارمغان شاہ کو ان کے ساتھ کھڑا دیکھ ہمیں لگا کہ شاید ان کا کپل ہے۔

کوئی دوسرا لڑکا بولا تو زیام نے مٹھیاں میچیں مگر چہرے پر مسکراہٹ ہی رہی۔ نہیں وہ تو میری وائف ان کی فین ہیں بس غلط مت سمجھیں۔ اس نے مسکرا کر کہا جبکہ ارمغان سے اور وہاں کھڑا ہونا مشکل ہوا تبھی ایک دکھ بھری نظر سٹیج پر ڈال کر وہاں سے چلا گیا اور جاتے ہوئے اس کی آنکھ سے گرتا آنسو اس کے اندر کی حالت بیان کر گیا تھا۔

بس کر دو میری جان اور کتنا رونا ہے تم نے؟؟ احمد نے نور کے ساتھ بیٹھ کر اسے اپنے ساتھ لگاتے کہا جو جب سے یونی سے آئی تھی روئی جا رہی تھی۔ احد تو سکون سے اپنے جھولے میں سویا ہوا تھا مگر اس کی ماں کو سکون نہیں تھا تبھی تو روئی جا رہی تھی۔

کیوں نہ روں میں؟؟ میری سب سے اچھی اور اکلوتی سہیلی نے مجھ سے اتنی بڑی بات چھپائی۔ میں نے اسے سب کچھ بتایا چھوٹی سی چھوٹی بات بھی بتائی اپنے بارے میں مگر اس نے اتنا بڑا سچ مجھ سے چھپایا۔ میشی میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی ی کہیں کی۔

میں نے اسے بتایا بھی تھا کہ مجھے زیام خان بہت پسند ہے میں اس کی بہت بڑی فین ہوں مگر اس نے پھر بھی مجھے نہیں بتایا کہ میں جس کی فین ہوں وہ اس کا کزن پلس شوہر ہے۔ میں بتا رہی ہوں میں کبھی بات نہیں کروں گی اس سے۔ بس میری اور اریش کی دوستی ختم آج سے۔ وہ سوں سوں کرتی بولی جبکہ رونا اس نے ابھی بھی بند نہیں کیا تھا۔ اسے دیکھ کر احمد کو ہسی بھی آرہی تھی اور اپنی پیاری بیوی پر ترس بھی آرہا تھا۔

اچھا نہ کرنا بات کر لینا دوستی ختم مگر میری جان میری چندہ تم رو رو کر اپنی طبیعت تو خراب نہ کرو نہ۔ دیکھو رو تم رہی ہو مگر ساتھ ہی تم نے میرے بے بی کو بھی پریشان کیا ہوا ہے۔ کیا سوچ رہا ہوگا وہ میری مما اتنی روندو ہے۔ احمد نے اسے پیار سے پچکارتے کہا جبکہ اس کی بات سن کر نور کے انسوں رکے اور ساتھ ہی اس نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھے۔

وہ ایسا سوچے گا؟؟ اس نے گیلی پلکوں کو چھيکی

کیا سچ میں ے معصومیت سے پوچھا تو احمد کا دل کیا کہ اسے بس دیکھتا رہے۔ آہ تم کیوں اتنی پیاری ہو یار۔ کیوں مجھے روز تم خود سے پھر سے عشق کرنے پر مجبور کرتی ہو۔ وہ آگے ہو کر اس کی دونوں آنکھوں پر لب رکھتا بولا جبکہ اس کیبات اور عمل پر وہ شرمائی۔ اوہو میری جانم کو تو دیکھو شرماتے ہوئے کتنی پیاری لگتی ہے۔ اس کے شرمانے پر احمد نے اسے اور چھیرا تو نور ہس کر سر جھکا گئی۔ احمد! اس کے جھکے سر کو احمد محبت سے دیکھ رہا تھا جب اس نے چہرہ اٹھا کر اسے پکارا۔ جی احمد کی جان۔

ا حمد محبت سے چور لہجے میں بولا۔ احمد اریش نے مجھ سے جھوٹ کیوں بولا؟؟ اس نے مجھ سے کیوں اتنا بڑا سچ چھپایا؟؟ وہ گندی ہے بہت گندی ہے۔ وہ پھر سے رونا شروع کرتی بولی جبکہ اس کی گاڑی پھر سے اسی پٹری پر آتے دیکھ احمد کا دل کیا وہ اپنے سر پیٹ لے۔ یار اس کے اپنے مسلے ہوں گے تبھی نہیں بتایا ہوگا۔

بنا اکتائے بنا غصہ کیے پھر سے نرمی سے کہا ساتھ ہی اسے اپنے سینے سے لگایا۔ پر اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اسے پتا تھا مجھے زیام خان سے ملنے کا کتنا شوق ہے۔ وہ اس کے سینے سے لگی اریش کی شکایتیں لگانے لگی جبکہ احمد مسکراتے ہوئے اس کی شکایتیں سنتا اسے دلاسہ دینے لگا۔

* * *

کیا ہوا ہے اریش بیٹا طبیعت ٹھیک ہے نہ تمہاری؟؟ ناشتے کے ٹیبل پر سب لوگ جمع ہوئے تو اریش کو خاموش دیکھ کر نوشہ بیگم نے پوچھا۔ کچھ نہیں چاچی مجھے کیا ہونا ہے میں بلکل ٹھیک ہوں۔ اس نے مسکرا کر کہا مگر صاف پتا چل رہا تھا کہ اس کی مسکراہٹ بناوٹی ہے۔

کیوں کچھ نہیں ہوا؟؟ ناشتہ بناتے ہوئے بھی تم چپ چپ تھی۔ کیا زیام نے کچھ کہا ہے؟؟ انہوں نے اریش سے پوچھتے ساتھ ہی زیام کو گھور کر دیکھا جس نے آگے سے معصوم بن کر نہ میں سر ہلا یا کہ میں نے تو کچھ نہیں کہا۔ نہیں چاچی کچھ نہیں کہا کسی نے بس ویسے ہی نید پوری نہیں ہوئی نہ میری اسی لیے زرا سستی ہو رہی ہے۔

وہ پھر سے مسکرا کر بولی جبکہ نوشہ بیگم کو ابھی بھی اس کی بات پر یقین نہیں آیا تھا۔ ارشی اگر سستی ہو رہی ہے تو جا کر سو جاؤ نہ۔ زابر نے اس سے کہا۔ ناشتہ کر لوں پھر جا کر کچھ دیر آرام کروں گی۔ اریش نے اپنے پراٹھے پر انڈا رکھتے کہا۔ چلو تمہاری مرضی۔

زابر نے کندھے آچکا کر کہا اور پھر ایک پلیٹ اٹھا کر اس میں پراٹھا رکھ کر ساتھ انڈا رکھا اور پھر ابرش کو مسکرا کر پلیٹ پکرائی۔ اس کا یہ عمل اریش اور زیام نے بڑے غور اور حیرت سے دیکھا مگر وہ ان سے انجان مسکراتے ہوئے ابرش کو جوس بھی پکرا رہا تھا۔

* * *

اب کیوں کی کال؟؟ اب میں بھی آپ سے بات نہیں کروں گی۔ آپ نے کل رات میری کالز کیوں نہیں اٹھائیں؟؟ میں نے اتنی کالز کیں آپ کو مگر آپ نے ایک کال بھی نہیں پک کی۔ ازقان کی کال آنے پر وہ کال پک کرتی بنا سلام دعا کے بولی جبکہ اس کا ناراض لہجہ سن کر ازقان کے لب مسکراہٹ میں ڈھلے۔

وہی تو تھی اس کی مسکراہٹ کی وجہ جس کے پاس ہونے سے جس سے بات کرنے سے وہ اپنا ہر غم ہر دکھ بھول جاتا تھا۔ سوری میری جان مگر میں بزی تھا تبھی کال نہیں پک کی۔ ازقان کی بات پر رمل نے آنکھیں گھمائیں۔ بزی تھے تو کیا؟؟

آپ کے لیے سب سے پہلے مجھے ہونا چاہیے باقی سب بعد میں۔ آپ نے میری کالز اگنور کیں تو کیں کیسے؟؟ اسے اپنی کالز کے اگنور ہونے کا بہت دکھ تھا تبھی اس پر غصہ ہو رہی تھی۔ سوری میری جان آج کے بعد ایسا نہیں ہوگا۔ ازقان نے معافی مانگی مگر تبھی دوسری جانب سے ہچکیوں کی آواز سنائی دی جسے سن کر ازقان کا دل بے چین ہوا۔

رمل! رمل! کیا ہوا ہے؟؟ کیوں رو رہی ہو؟؟ ازقان نے فکرمندی اور بے چینی سے پوچھا۔ میں کیوں رو رہی ہوں؟؟ کیونکہ میرے شوہر کو مجھ سے پیار نہیں ہے۔ میں نے آنے سے پہلے کہا تھا مجھے بہت سارا یاد کرنا مگر میرے شوہر نے یاد کرنا تو دور میری کال کو بھی پک نہیں کیا۔

آپ گندے ہو بہت گندے ہو۔ مجھے نہیں پسند آپ گندے خان۔ وہ روتے ہو ئے بولی جبکہ وہ حیران تھا کہ کیا سچ میں اس کے مجظ کال پک نہ کرنے پر وہ پاگل لڑکی رو رہی تھی۔ رمل سوری نہ یار کہا نہ دوبارہ ایسا نہیں کروں گا۔ معاف کر دو نہ اپنے گندے خان کو پلیز نہ۔

وہ لاڈ اور محبت سے اس سے بولا مگر رمل بی بی نے رونا بند نہیں کیا۔ رمل پلیز رونا بند کرو کیونکہ اس طرح رو کر تم مجھے بے چین کر رہی ہو۔ اگر تم نے رونا بند نہیں کیا نہ تو سچ کہہ رہا ہوں میں ابھی اور اسی وقت لاہور کے لیے روانہ ہو جاؤں گا اور یاد رکھنا اگر میں وہاں آگیا نہ تو تم پر اج کی رات بہت بھاری گزرے گی۔

اسے کافی دیر چپ نہ ہوتے دیکھ ازقان نے دھمکی بھرے لہجے میں کہا تو رمل کا رونہ ایک سیکنڈ سے بھی پہلے بند ہوا تھا۔ کیا ہے اب کیا میں اپنی مرضی سے رو بھی نہیں سکتی؟؟ اس نے سوں سوں کرتے کہا تو ازقان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھری۔ ہاں نہیں رو سکتی کیونکہ تمہارے گندے خان کو تم رو تی ہوئی بہت گندی لگتی ہو۔

وہ مسکراتے ہوئے بولا تو اس کی آواز میں محسوس ہوتی شرارت اور محبت پر رمل کے لب مسکرائے۔ میری یاد آرہی ہے کیا؟؟ اس نے لاڈ سے پوچھا۔ بہت زیادہ آرہی ہے۔ تمہیں پتا ہے میرا تو گھر جانے کو بھی دل نہیں کرتا۔ کل دوپہر بھی بڑی مشکل سے گیا تھا گھر مگر پھر تمہاری یاد آئی تو ڈیرے پر واپس چلا آیا ابھی بھی ڈیرے پر ہی ہوں کیونکہ گھر جاتا ہوں تو تم نہیں دیکھائی دیتی۔

وہ سچے دل سے بولا جبکہ اس کی بات سن کر رمل خود پر اترائی۔ بس آج کا دن پھر کل رات آپ کے آگے سے شکر میرے اللّٰہ کہا جس پر رمل نے قہقہ لگایا۔ پاس ہی ہوں گی۔ وہ بولی تو ازقان نے

* * *

کیا بات ہے تمہارا کل رات سے منہ کیوں بنا ہوا ہے؟؟ وہ سارے کام نپٹا کر کمرے میں سونے کے لیے آئی تو زیام جو اس کے پیچھے ہی آیا تھا اس سے بولا۔ میں باہر بھی کہہ چکی ہوں کہ مجھے کچھ نہیں ہوا پھر کیوں آپ بار بار پوچھ رہے ہیں۔ ایک بار کہہ دیا نہ کہ کچھ نہیں ہوا مجھے۔ وہ چڑچڑے پن سے بولی۔ دیکھا یہ یہ جو تمہارا لہجہ ہے یہ بتا رہا ہے کہ تمہارا موڈ آف ہے۔ ارے تمہیں تو خوش ہونا چاہیے نہ کہ کل میں نے سب کے سامنے بتایا ہے کہ تم میری بیوی ہو۔ بجائے اس کے کہ تم خوشی مناؤ کہ اب یونی میں سب لڑکیاں تمہیں دیکھ کر حسرت سے آہیں بھریں گیں کہ کاش تمہاری جگہ وہ ہوتیں لیکن تم تو ناجانے کیوں کل سے منہ بنا کر پھر رہی ہو۔

زیام نے اس کا ہاتھ پکر کہا تو اریش نے پہلے اس کے ہاتھ میں اپنے ہاتھ کو دیکھا ا ور پھر ایک نظر اٹھا کر اسے دیکھا۔ میں نے کہا تھا کیا آپ سے ایسا کرنے کے لیے؟؟ اس نے اپنا ہاتھ چھداد کر سینے پر ہاتھ باندھتے پوچھا جبکہ اس کے لہجے پر زیام حیران ہوا۔ کیا مطلب؟؟ اس نے حیران ہو کر پوچھا۔ میں پوچھ رہی ہوں کہ کیا میں نے آپ سے کہا تھا کہ سبکو بتائیں کہ میں آپ کی بیوی ہوں؟؟ نہیں کہا تھا نہ؟؟ تو پھر آپ نے ایسا کیوں کیا؟؟ ہماری بات تہہ ہوئی تھی کہ ہمارا یہ رشتہ مجظ کچھ ماہ کے لیے ہے تو اس کچھ ماہ کے رشتے کو جو بہت جلد دو تین ہفتوں تک ختم ہو جائے گا اسے سب کے سامنے لا کر آپ نے کونسا اچھا کام کیا ہے؟؟ بتائیں نہ کونسا اچھا کام کیا ہے جو میں خوش ہو جاؤں۔

آپ نے وہاں کہا میری لولی اور ڈئیر وائف۔ کیا سچ میں؟؟ کیا سچ میں میں آپ کی ڈئیر اور لولی وائف ہوں؟؟ کیا سچ میں آپ کو مجھ سے محبت ہے؟؟ جیسے کہ آپ وہاں سب سے کہہ رہے تھے۔ بولیں نہ کیا ہے آپ کو مجھ سے محبت؟؟ اس کی آواز تھوڑی اونچی ہوئی جبکہ اس کے سوال کا جواب زیام کے پاس نہیں تھا تبھی چپ رہا اور اس کی یہ چپ اریش کو اور زیادہ بری لگی۔

اس کا دل کیا کہ وہ اس سے لڑے اس سے پوچھے کہ کیوں آخر کیوں اسے اس سے محبت نہ ہوئی جبکہ اسے تو نا چاہتے ہوئے بھی ہو گئی تھی محبت مگر ہاں وہ اپنی محبت چھپا کر رکھ رہی تھی کیونکہ سامنے کھڑے ستم گر کو اس سے محبت نہیں تھی تو پھر کیوں وہ اپنا مزاق بنواتی۔

نہیں ہے نہ آپ کے پاس جواب مگر میرے پاس ہے جواب کیونکہ میں جانتی ہوں آپ کو محبت نہیں مجھ سے۔ آپ کو محبت ہے اس عل شيہ سے جس کی ایک کال پر آپ سب کچھ چھوڈ کر اس کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ آپ کو وہاں پر مجھے نہیں اسے انٹروڈیوس کروانا چاہیے تھا کیونکہ آپ کی محبت وہ ہے میں نہیں۔

وہ تاسف سے کہہ کر جانے لگی مگر زیام نے پھر سے اس کا ہاتھ پکر کر اسے روکا۔ رکو کیا تم علشيہ سے چي لس ہو رہی ہو؟؟ زیام نے حیران ہو کر پوچھا تو اریش تنزیہ ہسی۔ چيلس وہ بھی میں اور اس علشيہ سے۔ کیوں میں کیوں چيلس ہونے لگی؟؟ میں صرف آپ کو حقیقت بتا رہی ہوں کہ آپ نے اچھا نہیں کیا۔

آپ نے کہا تھا کہ میں اپنی پسند سے شادی کر سکتی ہوں مگر آپ کی اس حرکت سے اب مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ ناجانے کوئی لڑکا مجھے پسند کرے گا یاں نہیں کیونکہ اب سب جانتے ہیں کہ میں شادی شدہ ہوں ۔ وہ دکھ بھرے لہجے میں بولی تو زیام کے چہرے پر ترچھی مسکراہٹ آئی۔ کوئی بھی لڑکا یاں پھر ارمغان؟؟

تمہیں یہ دکھ نہیں ہے کہ کوئی اور لڑکا اب تمہیں پسند کرے یاں نہ کرے تمہیں یہ دکھ ہے کہ ارمغان کو پتا چل گیا ہے تمہاری شادی کا اور اب وہ تم میں انٹرسٹ نہیں لے گا۔ یہی وجہ ہے نہ جو تم کل سے اتنی اداس اور دکھی ہو۔ زیام چبھتے لہجے میں بولا تو اریش کے چہرے پر بے یقینی پھیلی۔ اسے دیکھ ہوا زیام کی سوچ پر مگر پھر اگلے ہی لمحے اس نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا۔

جی سہی سمجھے آپ یہی وجہ ہے میرے دکھی ہونے کی۔ اب خوش ہیں آپ میرا جواب سن کر۔ وہ جان چھوڈانے والے لہجے میں بولی اور اپنا ہاتھ ایک جھٹکے سے چھداد کر کمرے سے نکل گئی جبکہ پیچھے اس کا جواب زیام کو سر سے لے کر پاؤں تک آگ لگا گیا تھا۔