Chapter 21: قسط 21

یار رمل ایک تو تم نے مجھ سے ضد کر کے مجھے گھر میں نماز پڑھائی کیا یہ کم نہیں کہ اب تم میری دعا بھی اپنی مرضی سے منگوانا چاہتی ہو۔ وہ چڑتا ہوا بولا تو اس کے ساتھ ہی مصلیٰ پر بیٹھی رمل نے اسے گھورا۔ جو میں کہہ رہی ہوں وہ کریں چپ چاپ۔ وہ آڈر دیتی بولی۔

میں بتا دوں تمہیں تمہاری نماز قبول نہیں ہونی کیونکہ تم نماز کے بیچ میں مصلیٰ پر بیٹھ کر اپنے مجازی خدا اپنے شوہر کو گھوریاں نکال رہی ہو اور اس پر حکم چلا رہی ہو۔ اس کے گھورنے پر ازقان نے معصوم بن کر اسے کہا تو رمل نے آنکھیں گھمائیں۔ وہ میں اللہ جی سے معافی مانگ لوں گی میری ان سے اچھی دوستی ہے لیکن آپ ابھی میری بات مانیں۔

وہ بولی تو ازقان نے لمبا سانس لیا۔ ٹھیک ہے زوجہ محترمہ جو حکم۔ اب بولیں کیا مانگنا ہے دعا میں۔ وہ ہاتھوں کو دعا کی صورت میں اٹھاتا بولا تو رمل کے چہرے پر خوشی چھائی۔ چلیں بولیں اے اللہ! اس نے کسی استانی کی طرح بولنا شروع کیا جبکہ ازقان نے سٹوڈنٹ کی طرح روپیٹ کرنا شروع کیا۔ اے اللہ! میں اپنی بیوی سے بہت بہت پیار کرتا ہوں۔ اس نے پہلا فقرہ بول کر ازقان کی جانب دیکھا جبکہ اس نے اس کا کہا فکرہ جوں کا توں دہرایا۔ مجھے اس کے ساتھ رہنا وقت گزارنا بہت پسند ہے۔ اگلا فقرہ بولا گیا جسے فوراً روپیٹ کیا گیا۔ میں اس کے علاؤہ کسی اور عورت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

وہ میری پہلی اور آخری محبت ہے۔ پھر سے فقرہ پورا کرتے اس نے ازقان کی جانب دیکھا جو اس کا کہا فقرہ دہرا رہا تھا۔ میں نے سنا ہے جنت میں مردوں کو ستر حوریں ملیں گی لیکن اے اللہ میں اپ سے دعا کرتا ہوں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے ان ستر حوروں میں سے ایک بھی نہیں چاہیے۔ آپ مجھے جنت میں بھی میری پیاری بیوی رمل کا ساتھ عطا کرنا اور کسی کا نہیں۔

کیونکہ میں اس کے علاؤہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا اس لیے مجھے حوروں کی بھی خواہش نہیں مجھے صرف میری بیوی چاہیے۔ اس بار رمل نے ساری دعا ایک ہی فقرے میں ختم کر دی تھی اور ازقان کو دیکھا جو اس بار اس کی کہی دعا کو دہرا نہیںرہا تھا بلکہ اسے حیران ہو کر دیکھ رہا تھا۔ کیا ہے؟؟ بولیں نہ جلدی سے۔ اس نے اسے کہا۔ نہیں میں نہیں کہوں گا۔ کون پاگل جنت کی حوروں کو ٹھکرائے گا۔ ان کو پانے کے لیے ہی تو مرد عبادت کرتا ہے۔ میں یہ بلکل نہیں کہوں گا۔ نہ جی بلکل نہیں۔ اس نے ہاتھ واپس نیچے کرتے نہ میں سر ہلاتے کہا تو رمل کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔ تو مطلب میں سہی سمجھتی تھی آپ کو مجھ سے محبت نہیں ہے تبھی آپ حوروں کی خواہش کر رہے ہیں۔ لیکن میرا کیا میں تو آپ سے محبت کرتی ہوں نہ اس لیے یہ سوچتے ہوئے بھی میرا دل دہل جاتا ہے کہ آپ کو جنت میں حوریں دی جائیں گی جو میری جگہ لے لیں گی۔ وہ روتے ہوئے بولی جبکہ اس کے رونے پر ازقان نے اسے اپنے ساتھ لگانا چاہا مگر اس نے ہاتھ جھٹک دیے۔ رمل یار پاگل ہو گئی ہو کیا؟؟ وہ تو جنت ہے نہ کونسا دنیا ہے اور پھر تمہیں کسیے پتا کہ میں جنت میں جاوں گا؟؟ کیا پتا میں گنہگار انسان جہنم میں جاوں اور وہاں پر حوروں کی بجائے چڑیلوں کے ساتھ رہوں۔

وہ اس کا موڈ سہی کرنے کے لیے شرارتی انداز میں بولا مگر رمل روئے جا رہی تھی۔ نہیں بس ٹھیک ہے اب آپ رہنا اپنی ان حوروں کے ساتھ جنت میں مگر اب میں اللہ جی سے اپنے لیے دعا ما نگوں گی اب دیکھو زرا۔

وہ انسوں پونچھ کر بولتی دعا کے لیے ہاتھ اٹھا گئی۔ اے اللہ اے میرے پیارے اللہ میرے پروردگار میری دعا ہے کہ اگر میرے شوہر کو جنت میں ستر حور پریاں ملیں گی نہ تو مجھے بھی ستر حور پرے چاہیے ہیں بلکہ ستر کیوں مجھے پورے سو حور پرے چاہیے۔

وہ غصے سے ازقان کو گھور کر اللہ جی کے سامنے اپنی دعا پیش کر گئی جبکہ ازقان اسے حیرانگی اور بے یقینی سے دیکھ رہا تھا۔ رمل! تم پاگل ہو گئی ہو؟؟ تم کیسے یہ دعا مانگ سکتی ہو میرے سامنے؟؟ اس نے بے یقینی سے کہا تو رمل نے ناک چڑھائی۔ جاؤ اب میں آپ کو نہیں جانتی۔ وہ بول کر کھڑی ہونے لگی مگر ازقان نے اس کا بازو پکڑ کر اسے روک لیا۔ بیٹھو یہاں پر اور مجھے دیکھو۔

یار میں مزاق کر رہا تھا اور تم سیریس ہو گئی۔ میں بھلا کیوں تم سے بے وفائی کروں گا؟؟؟ مجھے بھی جنت میں صرف میری بیوی چاہیے ہے کوئی حور نہیں چاہیے۔ یہ دیکھو میں کر رہا ہوں اللہ جی سے دعا۔ وہ اسے پیار سے کہتا اپنے ہاتھوں کو دعا کے لیے اٹھا کر وہی پہرہ جو رمل نے کہا تھا دہرانے لگا اور پھر آمین کہہ کر چہرے پر ہاتھ پھیر کر اس کی جانب دیکھا۔

بس اب خوش۔ اس نے کہا تو اسے ناراض نظروں سے دیکھتی رمل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی۔ ہاں بہت خوش ہوں۔ اب روز نماز کے بعد یہ دعا کثرت سے کرنی ہے آپ نے اور پورے دل کے ساتھ کرنی ہے۔ اب میں بھی اللہ جی سے کہتی ہوں کہ اللہ جی مجھے بھی بس میرا شوہر ہی چاہیے ہے جنت میں کوئی حور پرا نہیں چاہیے۔

مجھے میرا زکوٹا جن ہی منظو ے ہوئے بولی تو اس کے خود کو زکوٹا جن کہنے پر ازقان نے اسے گھورا جبکہ اس کے گھورنے پر وہ اور زیادہ کھلکھلائی جس پر ازقان بھی ہس پڑا۔ چلو اب اٹھو نیچے چلتے ہیں۔ ازقان اسے کہہ کر کھڑا ہوا اور ساتھ رمل کو بھی کھڑا کیا مگر جیسے ہی وہ دونوں پیچھے پلٹے ان کی نظر دروازے میں کھڑے آدیان پر گئی۔

ان دونوں کو پتا ہی نہیں چلا تھا کہ آدیان کب سے دروازے میں کھڑا مسکرا کر انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی وڈیو بھی بنا رہا تھا۔ اس کا دل رمل کو ازقان کے ساتھ خوش دیکھ کر گارڈن گارڈن ہو گیا۔ ان کے خود کو دیکھ لینے پر آدیان نے فون چھپا لیا۔ تم؟؟ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟؟ اسے دیکھ کر ازقان غصے سے بولا جبکہ رمل بھاگ کر اس کے گلے سے جا لگی۔ لالا آپ کب آئے؟؟

وہ اس کے سینے سے لگی خوشی سے بولی۔ بس ابھی آیا ہوں لالے کی جان اور ایک خوشی کی خبر لایا ہوں ۔ چلو نیچے چلتے ہیں وہاں پر بتاتا ہوں تمہیں وہ خبر۔ وہ جان بوجھ کر ازقان کو اگنور کرتا وہاں سے رمل کو لے گیا مگر جانے سے پہلے ازقان کو تیلی لگانا نہیں بھولا تھا۔

جبکہ اس کے پھر سے رمل کو لالے کی جان کہنے پر ازقان نے اسے گالی نکالنی چاہی مگر اپنی ابھی ابھی پڑھی نمازکا خیال کرتے وہ منہ میں ہی گالی دبا گیا۔

ہائے اللہ جی مجھے تو یقین نہیں آرہا میرے لالا کی شادی ہے۔ اففف اففف کتنا مزہ آئے گا نہ خان جی میرے لالا دلہا بنیں گے میری بھابھی آئے گی میں نند بن جاؤں گی اور پھر انشاللہ جلدی ہی میں پھپھو بھی بن جاؤں گی۔ ماشاللہ ماشاللہ میں صدقے جاؤں اللہ خیر کا وقت لائے۔

بس اب میں نے اپنی شاپنگ شروع کر دینی ہے۔ آپ کو بتا رہی ہوں میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گی ہم شوپنگ پر جائیں گے اور جب جب میں کہوں گی آپ لے کر جائیں گے۔ پتا ہے کیا میں سوچ رہی ہوں لالا کی بارات کا جوڑا ہم بنوا کر دیتے ہیں۔ کالے رنگ کی شیروانی بنوائیں گے ہم اور پھر سب میرے لالا کو دیکھتے ہی رہ جائیں گے بارات کے دن۔

کالا رنگ تو جیسے بنا ہی میرے لالا کے لیے ہے اور ہاں ہم ایسا کریں گے دلہن کا جوڑا بھی ساتھ بنوائیں گے مہرون رنگ کا لہنگا بہت پیاری لگے گی میری بھابھی اس میں۔ آپ اور میں ہم کلر میچنگ کریں گے سب فيگسب رزر پر۔ اور اور۔۔۔ پلیززز رمل چپ کر جاؤ۔ تم پچھلے دس منٹ سے بنا رکے بولتی جا رہی ہو اور میں سنتا جا رہا ہوں۔

کیا تم تھکی نہیں بول بول کر کیونکہ میں تو تھک گیا ہوں سن سن کر۔ وہ کب سے بنا رکے پٹر پٹر بو لتی ازقان کا سر کھا رہی تھی کیونکہ اسے اپنے لالا کی شادی کی کچھ زیادہ ہی خوشی چڑھی ہوئی تھی جبکہ اس کی یہ خوشی ازقان پر بھاری پڑ رہی تھی۔ تبھی جب برداشت انتہا کو پہنچی تو اس کی بات بیچ میں روک کر بولا جبکہ اس کے بولنے پر رمل کا منہ بن گیا تھا۔ کہاں زیادہ بولی ہوں میں؟؟

میں تو اتنا کم بولتی ہوں مگر آپ ہی ہو جنہیں لگتا ہے میں بہت بولتی ہوں۔ لوگوں کے شوہر تو اپنی بیویوں کو سارا سارا دن سنتے ہیں مگر اپ سے تو میں بولتے ہوئے دو منٹ برادشت نہیں ہوتی۔ پتا ہے میرے لالا تو کہا کرتے تھے رمل تم بس مجھ سے باتیں کر تی رہا کرو کیونکہ تم بولتے ہوئے بہت پیاری لگتی ہو اور ایک آپ ہیں جو کہتے ہیں کہ مت بولا کرو۔ جائیں میں آپ سے بات ہی نہیں کروں گی اب ۔

خود بھی کہیں گے نہ تب بھی نہیں بولوں گی آپ ترسیں گے میری آواز سننے کو دیکھ لینا۔ وہ ایموش ہوتی آنکھوں میں آنسوں لاتے بولی جبکہ ازقان پچھتایا تھا اسے بولنے سے روک کر۔ اچھا اب ایسے نہ کہو۔ میں معافی مانگتا ہوں تم سے اب دوبارہ ایسا نہیں کہوں گا۔ تم بولو جو دل کرے بولو جتنی دیر مرضی بولو۔ مگر پلیز اپنے لالا کی باتیں مجھ سے نہ کیا کرو کیونکہ مجھے تمہارا اس ٹاپک پر بات کرنا بلکل پسند نہیں۔

وہ بولا تو رمل نے اسے منہ پھلائے غصے سے دیکھا۔ میں کروں گی ان کے بارے میں بات بار بار کروں گی کیونکہ وہ میرے لالا ہیں اور مجھے ان کے بارے میں بات کرنا بہت بہت پسند ہے۔ وہ غصے سے بولتی اس کے پاس سے گزر کر کمرے سے جانے لگی مگر ازقان نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکا اور ایک جھٹکے سے اسے اپنی گود میں بیٹھایا۔

یار ایک تو تم ناراض بہت جلدی ہو جاتی ہو۔ وہ اس کی ناک دباتا بولا۔ ہاں تو آپ بات ہی ایسی کر دیتے ہیں جس سے میں ناراض ہو جاتی ہوں۔ وہ اس کی گود سے اٹھنے کی کوشش کرتی بولی مگر ازقان نے اسے اٹھنے نہ دیا۔ اچھا چلو یہ سب چھوڈو اور مجھے یہ بتاؤ تمہیں اسیھما کب سے ہے اور کن چیزوں سے ہوتا ہے۔

اسے پتا تھا رمل کا دیہان کسی اور بات کی جانب کرنے سے وہ ابھی ہوئی لڑائی بھول کر اسے اچھے سے جواب دے گی اور ہوا بھی وہی کیونکہ رمل پہلی بات بھلا کر اس سوال کا جواب ایسے دینے لگی جیسے اس نے ازقان سے لڑائی کی ہی نہ ہو۔ جب میں سات سال کی تھی نہ تب سے مجھے اسیھما کا مسلہ ہے۔ اور پتا ہے ایسا کیوں ہوا؟؟

وہ اس کی گود میں بیٹھی اس کو دیکھتے ہوئے جواب دے رہی تھی جبکہ ازقان مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا اور جیسے ہی رمل نے اس سے سوال پوچھا تو اس نے نہ میں سر ہلایا کہ نہیں مجھے تو بلکل نہیں پتا۔ میں بھی پاگل ہوں جو آپ سے پوچھ بھلا آپ کو کیسے پتا ہو گا۔ میں بتاتی ہوں آپ کو کہ کیسے مجھے اسیھما ہوا۔

جب میں سات سال کی تھی نہ تو تب میرے مامو کی شادی تھی مگر انہی دنوں میں میری تیسری جماعت کے فائنل پیپر تھے اس لیے مورے اور بابا دونوں شادی پر چلے گئے جبکہ میں گھر دا جان کے پاس رہی ۔ جس دن میرا لاسٹ پیپر تھا نہ اس دن بہت تیز بارش ہو رہی تھی اور مجھے ہمیشہ سے بارش بہت پسند رہی ہے۔

پیپر دے کر میں گھر آئی تو گھر کوئی نہیں تھا۔ لالا اپنی یونیورسٹی گئے ہوئے تھے جبکہ دا جان بھی ڈیرے پر ہی تھے۔ ویسے تو مجھے گھر والے بارش میں نہانے نہیں دیتے تھے لیکن اس دن موقع دیکھ کر میں چھت پر بارش میں نہانے چلی گئی۔

سردی کی بارش میں جاتے ہی میرا پورا جسم کانپ اٹھا مگر مجھے تو بارش میں نہانا تھا اسی لیے سردی بھلائے میں نہاتی رہی لیکن پانچ منٹ بھی مشکل سے گزرے ہوں گے کہ سردی کے سبب میرا جسم نیلا پڑنا شروع ہو گیا اور ساتھ ہی میری سانس پھول گئی۔ میں نے چھت سے نیچے جانا چاہا مگر چلنا بھی مشکل تھا اور پھر آپ کی بیگم وہیں پر بے ہوش ہو گئیں۔

آگے مجھے تو نہیں پتا مگر لالا بتاتے ہیں کہ جب میں بے ہوش ہو کر گری تب وہ گھر اچکے تھے اور مجھے ڈھونڈنے ہوئے جب چھت پر آئے تبھی میں بے ہوش ہو کر گری تھی اور پھر میرے لالا بنا بارش کی پر واہ کیے بھاگتے ہوئے آئے مجھے گود میں اٹھا کر نیچے لے کر گئے اور مجھے میرے کمرے میں جا کر لٹا دیا ۔

پھر ڈرائیور کو بھیج کر ڈاکٹر کو بلایا میرا چیک اپ ہوا مجھے ہوش آیا مگر میری سانس تب بھی پھول رہی تھی۔ کئی دن یہ مسلہ چلتا رہا مورے بابا بھی گھر آگئے تھے دا جان مورے بہت پریشان تھے اور لالا کی تو جان پر بنی تھی مجھے تکلیف میں دیکھ کر۔ پھر دا جان لوگ مجھے لاہور لے کر گئے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے اسیھما ہو گیا ہے۔

اب جب بھی مجھے سردی لگتی ہے میں پریشان ہو جاؤں یاں میں کوئی ٹھنڈی چیز کھا لوں تو فوراً میری سانس پھول جاتی ہے اور پھر سانس آنا ہی بند ہو جاتی ہے۔ پتا ہے مجھے آئس کریم اتنی پسند ہے مگر میں زیادہ نہیں کھا سکتی مہینے میں ایک بار ہی کھا پاتی تھی وہ بھی صرف ایک۔ مورے تو وہ بھی نہیں کھانے دیتی تھیں مگر لالا جان لا دیتے تھے مجھے اور میں رات کو ان کے کمر ے میں ان کے پاس بیٹھ کر کھا لیتی تھی کسی کو پتا بھی نہیں چلتا تھا۔

اور پھر۔۔۔۔ وہ اس کی گود میں بیٹھی بات کرتے ہوئے درمیان میں ہی ازقان کے کندھے پر سر رکھ چکی تھی مگر بولنا بند نہیں ہوئی جبکہ ازقان کو ہسی آ رہی تھی کیونکہ اس نے مجظ اسیھما کی وجہ پوچھی تھی مگر رمل پوری کی پوری داستان سنانا شروع ہو گئی تھی۔

یہ بات تو حقیقت تھی کہ اس کی بیوی بہت بولتی تھی اور یہ بھی سچ تھا کہ وہ جب بھی بولتی اس کی باتوں میں اس کے لالا کا زکر بہت آتا تھا اور لالا کا زکر کرتے اس کی زبان الفاظ اور آنکھوں سے اس کے لالا کے لیے محبت ٹپکتی تھی۔

وہ جتنا آدیان کا زکر اس کے منہ سے نہیں سننا چاہتا تھا وہ اتنا اس کے بارے میں بولتی تھی اور ازقان کے منع کرنے پر ناراض ہو جاتی تھی یہ بات الگ تھی کہ ناراضگی صرف کہنے کی حد تک ہوتی تھی کیونکہ ازقان اسے کسی اور بات کی جانب لگا دیتا اور وہ اپنی ناراضگی بھول کر پھر سے بولنا شروع ہو جاتی۔