Chapter 19: قسط 19

اسے لگا تھا وہ شو پر اکیلا مہمان ہو گا مگر سیٹ پر پہنچتے ہی ارمغان کو وہاں دیکھ کر اس کا سارا موڈ خراب ہوا تھا۔ ہائے زیام کیسے ہو؟؟ اسے دیکھ کر وہ خود ہی اس کے پاس آتا خوشدلی سے بغلگیر ہوتا بولا جبکہ زیام نے اس کے گلے لگنے پر منہ بنایا تھا۔ میں ٹھیک ہوں تم کیسے ہو؟! وہ دور ہٹا تو زیام نے چہرے پر مسکراہٹ لاتے پوچھا جس پر اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا تھا۔

مجھے بلکل اندازہ نہیں تھا کہ تم سے یہاں ملاقات ہو گی۔ وہ دوستانہ انداز میں بات کر رہا تھا مگر زیام کو وہ بھی بلکل اندازہ نہیں تھا۔ اس نے بھی سیم بات کہی مگر دونوں کی پھر بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ مجھے بات کے پیچھے جزبات الگ تھے۔ سر آجائیں آپ دونوں کو ہلکا سا میک اپ ٹچ آپ دینا ہے۔ اس سے پہلے ارمغان پھر سے کچھ بولتا میک اپ آرٹسٹ ان کے پاس آتی بولی جبکہ زیام جسے ویسے ہی ارمغان سے دور جانا تھا فوراً سے پہلے میک اپ روم کی جانب بڑھ گیا اور پیچھے ہی ارمغان بھی اس میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اندر آیا تھا۔

* * *

آپ دونوں کے اس بار کے گانوں نے جو دھوم مچائی ہے وہ تو الگ ہے ہی مگر مجھے اج بھی یاد ہے جو گانا آپ دونوں کا ایک ساتھ آیا تھا اس کا لیول ہی الگ تھا۔ اس نے سارے گانوں کے ریکوڈ توڑ دیے تھے ۔ پھر کیا خیال ہے آپ دونوں کا کیا ہم امید رکھ سکتے ہیں کہ ہمیں پھر سے وہی لیول دوبارہ دیکھنے کو ملے گا؟؟

کیا آپ دونوں پھر سے کوئی پروجیکٹ ساتھ کرنے کا سوچ رہے ہیں؟؟ شو شروع ہوتے ہی شو کی ہوسٹ نے اپنے سوالوں کا پٹارہ کھول لیا تھا جس کا جواب دونوں مسکراتے ہوئے دے رہے تھے لیکن جیسے ہی ہوسٹ نے یہ سوال کیا تو ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا۔

ویسے کچھ سوچا تو نہیں لیکن اگر موقع ملا تو یقیناً میں کروں گا کیونکہ مجھے کافی اچھا لگا تھا ان کے سا تھ کام کر کے۔ سب سے پہلے سوال کا جواب ارمغان نے دیا تھا جبکہ زیام ابھی سوچ رہا تھا کہ کیا جواب دے ۔ آپ کا کیا خیال ہے مسٹر زیام؟؟ ہوسٹ اور ارمغان اب زیام کی جانب دیکھ رہے تھے۔ ابكچلی میرا بھی وہی جواب ہے جو ارمغان نے دیا کہ موقع ملا تو ضرور کریں گے۔

اسے جب کوئی اور جواب نہ ملا تو جھوٹی مسکراہٹ سے ارمغان کی بات کی تائید کی۔ سہی ہو گیا اب میرے خیال سے ہم نے کام کے مطلق بہت باتیں کر لی ہیں اب زرا تھوڑا پرسنل لائف کی طرف آتے ہیں۔ ہوسٹ مسکراتے ہوئے بولی تو زیام نے ہونٹ بھینچے کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اب اس سے اسی فوٹو کے بارے میں سوال ہوں گے اور ہوا بھی یہی ہوسٹ کا پہلا سوال ہی یہی تھا۔

تو سب سے پہلے میں آپ سے پوچھوں گی زیام کہ کل رات آپ کی جو فوٹو وائرل ہوئی تھی کیا وہ رئیل تھی؟؟ ویسے آپ کا چہرہ تو واضح تھا جس کا مطلب ہے کہ رئیل ہی ہو گی۔ مجھے اس بارے میں بتائیں کہ وہ کون تھی۔ کیا وہ آپ کی گرل فرینڈ تھی یاں پھر بیوی؟؟

کیونکہ ابھی ایک دو ہفتے پہلے آپ کی شادی کے بھی بہت سے رومرز پھیلے تھے۔ آج آپ یہاں آئے ر کیا جائے۔ ہماری اوڈینس بھی جاننا چاہتی ہے کہ وہ لڑکی کون تھی؟؟ہیں تو کیوں نہ آپ سے سب کل ہوسٹ مسکراتے ہوئے سوال پوچھتی زیام کو زہر لگ رہی تھی جبکہ ارمغان بھی ہوسٹ کے سوال پر کافی تجسس ظاہر کرتے زیام کو دیکھ رہا تھا۔

مجھے پتا تھا کوئی اور سوال ہو نہ ہو یہ سوال ضرور پوچھا جائے گا۔ خیر جیسا کہ آپ نے دیکھا اس پک میں میرا چہرہ صاف ہے تو مطلب کہ ہاں وہ میں ہی ہوں اور آپ نے کہا کہ میری شادی کے رومرز پھیلے تھے تو آپ کو بتا دوں وہ رومرز نہیں ہیں سچ ہے۔

میری واقع شادی ہو گئی ہے اور اب تو ایک ماہ ہونے والا ہے میری شادی کو۔ اور پک میں میرے ساتھ جو لڑکی آپ لوگوں کو نظر آرہی ہے وہ میری بیوی ہے۔ اس نے پہلے ایک لمبا سانس لیا اور پھر سچ سچ بتا دیا جبکہ ہوسٹ کے ساتھ ساتھ ارمغان کی بھی آنکھیں حیرت سے کھل گئی تھیں۔ کیا سچ میں؟؟ لیکن آپ نے تو زکر بھی نہیں کیا شادی کا اور نہ بتایا کہ آپ کس سے شادی کر رہے ہیں یاں کر لی ہے۔ چھپ چھپا کر شادی کر لی آپ نے تو۔ ہوسٹ کو نیا ٹاپک مل گیا تھا جبکہ وہ دل ہی دل خوش ہو رہی تھی کیونکہ اسے پتا تھا کہ اس کے اس شو کی ریٹنگ آسمانوں کو چھونے والی ہے۔ میں نے چھپایا نہیں کسی سے بس میں نے بتایا نہیں کسی کو کیونکہ بلا وجہ کا ڈھنڈورا پیٹنا مجھے پسند نہیں اور رہی بات کہ کس سے شادی کی ہے تو میں بتا دیتا ہوں کہ میری شادی میری کزن سے ہوئی ہے اور ایک وجہ یہ بھی ہے نہ بتانے کی کہ میری وائف کو میڈیا وغیرہ پر آنا نہیں پسند۔

مجھے کل رات پک دیکھ کر بہت غصہ آیا تھا کیونکہ لوگ کسی کی پرائیویسی کا زرا خیال نہیں کرتے اور بس پک بنا کر اپلوڈ کر دیتے ہیں یہ تو شکر ہے کہ اس کا چہرہ نہیں آیا تھا۔ پتا نہیں لوگ کب دوسروں کی پرائیویسی میں گھسنا چھوڈیں گے۔ وہ سنجیدگی سے بولتا آخر میں چھپے انداز میں ہوسٹ پر تنز کر گیا۔ واؤ یار مجھے تو بلکل بھی امید نہیں تھی کہ آج شو پر تم سے اس طرح کے راز سننے کو ملیں گے۔ خیر شادی کی مبارک ہو۔ ارمغان شرارتی انداز میں بول کر بعد میں اس کے آگے ہاتھ کرتا مبارک دینے لگا جس پر زیام نے مسکرا کر ہاتھ ملایا تھا۔ چلیں جی زیام نے تو بتا دیا اپنی شادی کا سیکرٹ اب آپ بتائیں ارمغان صاحب کیا آپ نے بھی شادی کر رکھی ہے یاں پھر ابھی آپ کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں۔ ہوسٹ اب ارمغان کی جانب آئی۔

آہ کیا سوال پوچھ لیا آپ نے یار۔ میں شادی شدہ تو نہیں مگر جلد ہی شادی کرنے کا سوچ رہا ہوں کیونکہ حال ہی میں میرا بھی ایک حسینہ پر دل آیا ہے۔ وہ مسکرا کر بولا تو ہوسٹ نے او کے انداز میں منہ کھو لا جبکہ زیام نے ارمغان کو دیکھا۔ کون ہے وہ خوش نصیب؟؟ ہوسٹ کے سوال پر وہ گہرا مسکرایا۔ ہے ایک پری وش۔ مجھے اس کے بارے میں زیادہ تو نہیں پتا مگر مجھے وہ سڑک پر ملی تھی اور کچھ دیر میں ہی وہ مجھے اپنا اسیر کر گئی۔ وہ اپنی اور اریش کی ملاقات یاد کرتا بولا شکر تھا زیام کو پتا نہیں تھا کہ وہ اریش کی بات کر رہا ہے ورنہ اس کی خیر نہیں تھی۔

اوہو کیا لو سٹوری ہے خیر سچ کہوں تو میری دلی خواہش ہے کہ میں ان دونوں خوش نصیب لڑکیوں سے مل سکتی جنہوں نے ہمارے موسٹ فیمس اور موسٹ ہینڈسم لڑکوں کو ہم سب سے چرا لیا۔ ہو سٹ ہسیے ہوئے بولی تو وہ دونوں بھی اس کی بات پر مسکرائے۔

کیا؟؟ نہ کریں لالا کیا واقع وہ لڑکی جو آپ سے ملی تھی وہ افسین نہیں تھی؟؟ اسے آج کوکنگ کا شوق چڑھا تھا اور پھر آج نصرت اماں کی طیعیٹ خراب تھی اور وہ اپنے کواٹر میں ہی تھیں تبھی وہ خود کھانا بنانے کے لیے کچن میں پہنچ گئی۔ اس وقت وہ کچن میں کھڑی آلو گوشت بنانے کے ساتھ ساتھ آدیان سے بات کر رہی تھی۔

ہاں سچی گڑیا وہ افسین نہیں تھی بلکہ اس کی دوست تھی اور اس کا اصل نام اردل ہے۔ آدیان جو اس وقت زمینوں پر گیا ہوا تھا ہرے بھرے کھیت میں ٹہلتا ہوا بولا۔ تو اب کیا کریں گے آپ؟؟ آپ کو تو وہ پسند تھی نہ؟؟ اس نے سالن کی بھنائی کرتے ہوئے اس میں تھوڑا پانی ڈالا اور ساتھ ساتھ آدیان سے بات جاری رکھی۔

فون سلف پر آن سپیکر پر پڑا تھا۔ پسند تھی سے کیا مطلب ہے وہ مجھے پسند ہے اور میں اس سے ہی شادی کروں گا۔ میں نے اسے شادی کا پرپوزل دیا ہے اور اسے سوچ سمجھ کر جواب دینے کو کہا ہے امید ہے کہ وہ ہاں کرے گی۔

آدیان نے بتایا تو رمل کو اس کی بات سن کر خوشی ہوئی۔ ویری گڈ لالا بلکل اچھا کیا آپ نے ایسا ہی کرنا چاہیے تھا اپ کو۔ جب کوئی دل کو چھو لے تو پھر اسے دل کے قریب لے کر آنا بھی چاہیے تاکہ وہ ہمیشہ پاس رہے۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی تو آدیان مسکرایا۔ واہ جی میری گڑیا تو بڑی سمجھدار ہو گئی ہے۔ وہ فخر کرنے والے انداز میں بولا تو رمل اترائی۔ بس دیکھ لیں لالا آپ کی گڑیا اب بڑی ہو گئی ہے۔ وہ بولی جبکہ ازقان جو ابھی گھر آ یا تھا اس کی آواز سن کر کچن کے دروازے پر رک گیا کیونکہ وہ جان گیا تھا کہ وہ آدیان سے بات کر رہی ہے۔ اچھا رمل یہ بتاؤ ازقان تمہارے ساتھ ٹھیک ہے؟؟ تم خوش ہو اس کے ساتھ؟؟ آدیان کے سوال پر جہاں وہ مسکرائی وہیں ازقان کے کان کھڑے ہوئے۔

میں تو بہت خوش ہوں ان کے ساتھ۔ وہ مجھے روز کالج خود لے کر جاتے ہیں واپس لاتے ہیں مجھے شاپنگ کرواتے ہیں میری باتیں مانتے ہیں۔ وہ بہت اچھے ہیں جیسا کہ آپ نے کہا تھا کہ وہ بلکل آپ جیسے ہیں۔ وہ مسکراتے ہوئے ازقان کی تعریفیں کر رہی تھی جبکہ اس کی باتیں سن کر ان دونوں کے دل میں سکون اتر رہا تھا۔

اچھا میری جان اپنا خیال رکھنا میں ایک دو دن تک تم سے ملنے آؤں گا ابھی مجھے ضروری کام سے کہیں جانا ہے۔ آدیان نے کہا تو اس نے اوکے خدا حافظ کہہ کر کال کٹ کر دی اور پھر سالن کی جانب متوجہ ہوئی۔ وہ پتیلی میں چمچ ہلا رہی تھی جب ازقان اندر آ یا۔

ارے خان جی اپ آگئے؟؟ پانی دوں؟؟ اس نے ازقان کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے پوچھا جبکہ وہ تو اسے گہری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ کیا ہوا کچھ کہنا ہے؟؟ اس کے خود کو مسلسل دیکھنے پر اس نے پوچھا جبکہ وہ اسے بنا جواب دیے اس کی جانب بڑھا۔ کیا کر رہے ہیں قریب کیو ں آرہے ہیں؟؟ وہ اس کے قریب آنے پر گھبرا کر پوچھنے لگی جبکہ گھبراہٹ کے مارے وہ اپنی جگہ سے ہل بھی نہ پائی تھی اور سلف کے ساتھ کھڑی ازقان کو اپنی طرف آتا دیکھ رہی تھی۔

کیا تم سچ میں ایسی ہو یاں پھر یہ ایک دھوکا ہے؟؟ وہ اس کے قریب پہنچ کر اس کے دونوں جانب سفل پر ہاتھ رکھ کر اسے قید کرتا بولا جبکہ اس کا سوال سن کر وہ جو پہلے گھبرا رہی تھی اب شرارتی سا مسکرائی ۔ ارے اگر آپ کو یہ ایک دھوکا اور فریب لگتا ہے تو پھر جا کر ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں کیونکہ میں تو واقع حقیقتاً بہت بہت پیاری ہوں بلکل کسی پری کے جیسی۔

وہ آنکھیں مٹکا مٹکا کر بولتے آخر میں اسے اترا کر دیکھنے لگی۔ اس کے ایسے کرنے پر ازقان کی گردن کی ہڈی ڈوب کر ابھری۔ اسے اس وقت اس صورت حال پر ایک شعر یاد آیا تھا۔

نزاکت لے کر آنکھوں میں وہ ان کا دیکھنا توبہ!!

الٰہی ہم انہیں دیکھیں یاں ان کا دیکھنا دیکھیں!!

کیا ہے ایسے کیا دیکھ رہے ہیں؟؟ مجھے نظر لگانی ہے کیا؟؟ اس نے اس کے خود کو مسلسل گھورنے پر کہا جبکہ اس کے بولنے کی دیر تھی کہ ازقان نے اگلے ہی پل اس کی گردن کے پیچھے ہاتھ رکھ کر اس کا چہرہ اپنے قریب کرتے اس کے ہونٹوں پر ہونٹ رکھ دئیے تھے۔

اس کے اند از میں شدت تھی جبکہ رمل کے تو طوطے اڈ گئے تھے ازقان کے عمل پر۔ اس نے اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے دور کرنا چاہا مگر اس کے دور کرنے کی کوشش پر ازقان نے اپنا دوسرا ہاتھ اس کی کمر کے گرد ڈال کر اسے اور قریب کیا۔ بہت کوشش کے بعد رمل نے بھی کوشش ترک کر دی تھی ۔ کافی دیر بعد اچھی طرح خود کو سیراب کرتے وہ پیچھے ہوا تھا جبکہ اس کے پیچھے ہوتے ہی رمل نیچے بیٹھ کر لمبے لمبے سانس لینے لگی۔

تم ٹھیک ہو؟؟ کیا پھر سے سانس کا مسلہ ہو رہا ہے؟؟ سوری یا ر مجھے خیال کرنا چاہیے تھا۔ رمل کو لمبے لمبے سانس لیتے دیکھ وہ اس کے پاس ہی بیٹھ کر فکرمندی سے بولا جبکہ رمل نے اسے گھور کر دیکھا اور پھر اس کے کندھے پر مکوں کی برسات شروع کر دی۔ گندے گندے شوہر ہیں آپ بہت گندے ہیں ۔ آپ کو بلکل شرم نہیں آتی بلکل بھی۔ وہ شرم اور غصے سے لال ہوئی اسے مارتے ہوئے بولی۔ ہاہاہاہا لو جی اب بیوی سے کیسی شرم کروں گا اور تمہیں بتا دوں کہ مجھ جیسا شوہر جسے تم گندہ کہہ رہی ہو ایسے شوہر کی لڑکیاں خواہش کرتی ہیں۔ وہ کھڑا ہو کر اسے آنکھ مار کر بولا جبکہ وہ بھی اب کھڑی ہو گئی تھی اور ازقان کو پہلے کی طرح ہی گھور رہی تھی۔ مجھے نہیں چاہیے ایسا بے شرم شوہر۔

وہ منہ پھلا کر بولی تو ازقان نے قہقہ لگایا۔ ہاہاہا اوہ میری کیوٹ اور شرمیلی بیوی۔ وہ ہسیے ہوئے کہتا اسے بازو سے پکر کر اپنی جانب کھینچ چکا تھا جس سے وہ اس کے سینے سے جا لگی۔ گند ے خان بےشرم خان۔ وہ اس کے سینے پر ہلکے ہلکے مکے مارتے بولی تو ازقان نے اس کے گرد سختی سے بازو ہائیل کرتے چہرا نیچے کرتے اس کے سر پر ہونٹ رکھے تھے جبکہ وہ اس چھ فٹ کے نوجوان کے سینے سے لگی کوئی چھوٹی بچی لگ رہی تھی۔

* * *

تم نے دیکھا آج صبح کا شو؟؟ دیکھا میں کتنا ہینڈسم لگ رہا تھا۔ وہ رات دیر سے گھر آیا تھا اور فریش ہو کر جب کھانے کی ٹیبل پر آیا تب اریش سے پوچھنے لگا جبکہ اس کی بات پر اریش نے آنکھیں گھمائیں۔ مجھے تو ارمغان زیادہ ہینڈسم لگ رہا تھا۔ دیکھا ہو گا آپ نے جب وہ سمائل کرتا تھا تو کتنا پیارا لگ رہا تھا۔ میں تو اس کے اوپر سے اپنی نظریں ہٹا ہی نہیں سکی آپ کو تو ایک نظر ہی دیکھا ہوگا میں نے۔ وہ چاول پلیٹ میں نکالتی بولی جبکہ پھر سے ارمغان نامے پر زیام کا موڈ خراب ہوا۔ کیا تم ہم دونوں کے درمیان اس ارمغان کو لانا بند کر سکتی ہو؟؟ جب ہم دونوں بات کر رہے ہوں تو پلیز اسے بیچ میں مت لایا کرو مجھے وہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ وہ سیریس چہرہ بنا کر بولا۔

میں اس کا زکر کرتی نہیں بس اس کا زکر آ جاتا ہے بیچ میں اور ویسے بھی مجھ سے ان کے بارے میں کوئی الٹی بات مت کریے گا کیونکہ میں ابھی بھی آپ کا فوٹو ڈیل کرنا بھولی نہیں ہوں۔ اریش نے کہا تو زیام جو اپنے چاولوں پر دال ڈال رہا تھا اسے دیکھنے لگا۔ ابھی بھی اس تصویر کا زکر؟؟ میں نے تمہیں اس کے بدلے پر باہر ڈنر کروایا اور اور تو اور لائیو شو میں میں نے ہماری شادی کو ڈس کلوز کیا اور تم ابھی بھی مجھے باتیں سنا رہی ہو۔

اور ہاں تمہیں ایک بات یاد کرواں اس پر سے اپنا کرش ختم کر لو کیونکہ وہ کسی اور کو پسند کرتا ہے۔ سنی ہو گی تم نے اس کی سٹوری۔ زیام کی بات پر وہ ترچھا مسکرائی جبکہ اس کا مسکرانا زیام کو سمجھ نہ آیا۔ کیوں کروں کرش ختم؟؟ انہو ں نے کہا تھا کہ انہیں ایک لڑکی پسند ہے جو انہیں سڑک کنارے ملی تھی اور آپ کو راز کی بات بتاؤں میں بھی ان سے سڑک کنارے ملی تھی اور انہوں نے مجھے یونی تک اپنی گاڑی میں چھوڈا تھا مجھ سے ڈھیر ساری باتیں کی تھیں۔

پھر بتائیں میں کیوں نہ امید رکھوں کہ وہ لڑکی میں بھی ہو سکتی ہوں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولتی زیام کو ہکا بکا کر گئی تھی۔ تم ایسے کیسے۔۔۔۔۔ بس کر دیں نہ کھانا کھائیں اور ہاں یاد رکھیے گا آپ نے کہا تھا پرسنل لائف میں کوئی انٹرفیر نہیں ہوگا میں جسے چاہے پسند کر سکتی ہوں اور جسے چاہے اپنے فیوچر ہسبنڈ کے طورپر چن سکتی ہوں۔

میں نے آپ کے علشيہ سے ملنے پر کبھی کچھ نہیں کہا تو بس اب کوئی بح نہیں کھانا کھائیں مجھے نید آرہی ہے۔ وہ اس کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی اسے روکتی بولی تو وہ چپ کر گیا مگر دماغ میں ہزار باتیں ا جا رہی تھیں جو اسے کیا سے کیا سوچنے پر مجبور کر رہی تھیں۔

* * *

وہ آفس سے آیا تو آج وہ معمول سے ہٹ کر تھکا تھکا لگ رہا تھا جبکہ ابرش بیڈ پر بیٹھی موبائل یوز کر رہی تھی۔ سر درد سے پھٹ رہا ہے آج میرا کیا مجھے ایک کپ چائے مل سکتی ہے آپ کے ہاتھ کی؟؟ وہ اپنا لیپ ٹاپ بیگ صوفے پر رکھتے بیڈ پر آکر بیٹھتا ہلکی آواز میں اس سے بولا جبکہ وہ ساتھ ساتھ اپنا ماتھا بھی ایک ہاتھ سے مسل رہا تھا۔

کیا زیادہ درد ہو رہا ہے؟؟ اس کے سر درد کا سن کر وہ جو پہلے اسے اگنور کرنے کا سوچ کر بیٹھی تھی فکرمند ہوتی اپنی جانب سے اٹھ کر اس کی طرف آتے پو چھنے لگی۔ ہمم بہت درد کر رہا ہے۔ وہ آنکھیں بند کر کے بیک سے ٹیک لگا کر بولا جبکہ ابرش نے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھتے سر دبانا چاہا مگر ماتھا چھوتے ہی اس نے ہاتھ واپس کھینچا کیونکہ زابر کا ماتھا گرم ہوا پڑا تھا۔

زابر تمہیں تو بہت تیز بخار ہے۔ وہ دوبارہ سے اس کا ماتھا اور گال چھوتے بولی۔ نہیں بخار نہیں ہے بس ویسے ہی جسم گرم ہے آپ پلیز چائے بنا دیں۔ وہ ہلکی آواز میں بولا جبکہ ابرش تو بہت زیادہ پریشان ہو گئی تھی۔ چپ کرو تم مجھے بہتر پتا ہے کہ بخار ہے یاں نہیں۔ تم رکو میں بابا یاں تایا جان کو لاتی ہوں بلا کر پھر وہ تمہیں ہاسپٹل لے جائیں گے۔ وہ اس سے کہتی جانے لگی مگر زابر نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ نہیں کریں ابرش سب پریشان ہو جائیں گے۔

میں خود ہی ٹھیک ہو جاؤں گا آپ پلیز مجھے چائے اور سر درد کی میڈیسن دے دیں۔ وہ مشکل سے آنکھیں کھول کر اسے دیکھتا بولا جبکہ اس کے منہ سے اپنا سن کر ابرش کا دل دھڑکا۔ اچھا چلو میرے ساتھ چلو میں لے جاتی ہوں۔ وہ اس کے ساتھ ہی بیٹھتی بولی جبکہ زابر نے اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھام رکھا تھا۔ نہیں بس آپ کے ہاتھ کی چائے مجھے ٹھیک کر دے گی۔

وہ ہلکا سا مسکرا کر بولا جبکہ ابرش ابھی بھی پریشان تھی۔ اچھا چلو تم رکو میں لاتی ہوں چائے بنا کر ساتھ کچھ کھانے کو لاتی ہوں۔ وہ اپنا ہاتھ چھداد کر بولی اور پھر کمرے سے نکل گئی جبکہ پیچھے زابر نے پھر سے آنکھیں بند کر لیں۔ تھوڑی دیر بعد وہ چائے کے ساتھ کچھ کیک رس لے کر آئی۔ چلو اٹھو اور یہ کھاؤ۔ وہ ٹرے کو بیڈ پر ایک سائیڈ پر رکھتی زابر کو اٹھ کر بیٹھنے میں مدد کرنے لگی۔ میں کھا لوں گا آپ رہنے دیں۔ اس کے اٹھ کر بیٹھنے کے بعد جب وہ اسے خود کھلانے لگی تو زابر بولا مگر اس نے ان سنی کرتے ایک کیک رس چائے میں ڈپ کرتے اس کے منہ کے پاس کیا۔ کھا لو زابر چپ چاپ ورنہ میں بڑی ہونے کا فائیدہ اٹھا کر تمہیں مار کر بھی کھلا سکتی ہوں۔

وہ اسے بولی تو زابر کے چہرے پر مسکراہٹ آئی اور اس نے چپ چاپ منہ کھول لیا۔ دو سے تین رس کھانے کے بعد زابر نے اور کھانے سے منع کر دیا تھا۔ اچھا یہ میڈیسن کھاؤ اور پھر چائے پی کر سو جاؤ۔ وہ ٹرے سائڈ پر رکھنے کے بعد اسے دو سے تین میڈیسن دیتی بولی جسے زابر نے چپ چاپ نگل لیا تھا۔ چائے پینے کے بعد وہ چپ چاپ لیٹ گیا جبکہ وہ ٹرے واپس کچن میں رکھ آئی تھی۔ وہ واپس آئی تو زابر تب تک سو گیا تھا۔ کمرے کی لائٹ آف کرتے وہ اپنی جگہ پر آئی ا ور تھوڑا سا زابر کی جانب ہوتے اس نے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر بخار چیک کرنا چاہا جو ویسے کا ویسے ہی تھا۔ اس کی نظریں زابر کے چہرے پر تھیں جو کہ بخار کی وجہ سے لال ہوا پڑا تھا۔ کافی دیر اسے دیکھنے کے بعد وہ تھوڑا سا جھکی اور اس کے ماتھے پر لب رکھ دئیے۔

ماتھے پر بوسہ دے کر وہ پیچھے ہوئی تو اس کے چہرے پر شرمیلی سی مسکراہٹ تھی جبکہ اگر وہ غور کرتی وہ زابر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آئی تھی یقیناً وہ ابھی تک سویا نہیں تھا۔

حسبِ عادت فجر کی نماز کے وقت اس کی آنکھ کھل گئی تھی۔ اس نے اپنی دوسری جانب دیکھا تو ابر ش وہاں موجود نہیں تھی۔ اللہ کا نام لیتے وہ بیڈ سے اترا تو اس کی نظر بیڈ کی دوسری طرف زمین پر مصلیٰ بچھا کر نماز پڑھتی ابرش پر گئی۔ اسے دیکھ کر زابر کے چہرے پر زندگی سے بھرپور مسکراہٹ آئی۔ وہ نماز پڑھتی بہت پیاری لگ رہی تھی اس کا دل کیا اسے ایسے ہی دیکھتا رہے مگر نماز قضا ہونے کا سوچ کر وہ جلدی سے واش روم میں گھس گیا۔ وضو کرنے کے بعد وہ باہر نکلا تو ابرش جائے نماز اٹھا رہی تھی ۔ اب کیسی طیعیٹ ہے تمہاری؟؟ اسے دیکھ کر وہ جائے نماز کو صوفے پر رکھ کر اس کے پاس آتی پوچھنے لگی۔

جی میں بلکل ٹھیک ہوں آپ کے

ہاتھ کی چائے نے جادو کی طرح ٹھیک کر دیا اور اوپر سے آپ نے میری کئیر اتنی کی کہ بخار کو جانا ہی پڑا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا جبکہ ابرش کو اس کی بات پر یقین نہیں آیا تھا تبھی اس کے ماتھے کو چھو کر خود سے دیکھنے لگی مگر وہ سچ کہہ رہا تھا اس کا بخار واقع اتر گیا تھا۔ شکر ہے اتر گیا بخار مگر اچانک سے بخار ہوا کیسے؟؟ کل صبح اچھے بھلے گھر سے گئے تھے تم۔

اس نے پوچھا۔ بس کام ہی بہت تھا کل ایک لمحے کو بھی بیٹھنا نصیب نہیں ہوا مجھے۔ چھ چھ میٹنگ اٹینڈ کیں میں نے کیونکہ نہ تو کل بابا گئے تھے اور نہ ہی چاچو سارا کام مجھے دیکھنا پڑا اسی وجہ سے تھکاوٹ ہو گئی تھی۔

اس نے تفصیل سے بتایا۔ اچھا چلو آج تم چھٹی کر کے آرام کرنا آفس مت جانا بابا جان اور تایا جان سے میں خود بات کر لوں گی۔ اس نے فکرمندی سے کہا جبکہ اس کا فکر کرنا زابر کو اچھا لگ رہا تھا۔ اچھا ٹھیک ہے میں کر لو ں گا چھٹی مگر ابھی مجھے نماز پڑھنے جانا ہے کیونکہ پہلے ہی وقت کم ہے نماز کا۔ وہ مسکراتے ہوئے کہتا اس کی سائیڈ سے ہو کر گزر گیا جبکہ ابرش اس کے جانے کے بعد قرآن مجید لے کر بیٹھ گئی تاکہ تلاوت قرآن کر سکے۔

* * *

کیا ہوا تمہیں رو کیوں رہی ہو؟؟ وہ رات کے کوئی دس بجے گھر آیا تھا مگر جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا سامنے ہی بیڈ پر رمل ایک کتاب گود میں رکھے پڑھنے کے ساتھ رو بھی رہی تھی۔ اسے روتا دیکھ وہ پریشان ہوتا اس کی طرف بڑھتا پوچھنے لگا جبکہ رمل نے اس کے سوال پر اپنی آنسوں سے بھری سر خ آنکھوں سے اسے دیکھا تھا۔ کیا ہوا ہے؟؟

اس نے ساتھ بیٹھ کر فکرمندی سے دوبارہ پوچھا جس پر رمل نے ہچکی بھری۔ م۔۔مجھے ٹ۔۔یسٹ تیار ن۔۔نہیں ہو رہا۔ وہ سوں سوں کرتی کسی بچے کی طرح بولی جبکہ وہ جو ناجانے کیا سے کیا سوچ کر بیٹھا تھا اس کی بات سن کر حیران رہ گیا مطلب وہ ایک ٹیسٹ نہ یاد ہونے پر رو رو کر پاگل ہو رہی تھی۔ ٹیسٹ نہ یاد ہونے پر کون روتا ہے بھلا؟؟

اس نے پہلے ایک لمبا سانس کھینچا پھر اسے تاسف سے دیکھ کر پوچھا جس پر رمل نے ہونٹوں کو پاؤٹ کا شکل دیا۔ میں روتی ہوں کیونکہ مجھے رونا آتا ہے۔ وہ بولی جبکہ پاؤٹ ویسے کا ویسے ہی تھا۔ آف میری نالائق بیوی۔ ازقان نے شرارت سے کہا تو رمل نے اسے گھورا اور اپنی آنکھوں سے آنسوں صاف کیے۔

میں نالائق نہیں ہوں سنا آپ نے۔ اس نے بچوں کی طرح غصے سے کہا تو ازقان کو اس پر جی پھر کر پیار آیا تبھی آگے ہو کر اس کے ہونٹوں کو آہستہ سے چھو کر واپس پیچھے ہوا۔ ازقان کے اچانک کس کرنے پر رمل کو پہلے تو سمجھ نہ آئی کہ اس کے ساتھ ہوا کیا ہے اور جب سمجھ آئی تو شرم سے لال ہوتی زور سے آنکھیں بند کرتے ازقان کے کندھے پر مکے مارنے لگی۔

کتنے بے شرم ہیں آپ۔ گندے خان بہت گندے خان۔ وہ اس کے کندھے پر دو سے تین مکے مار کر اپنا چہرہ ہاتھوں میں چھپا گئی جبکہ اس کے پھر سے خود کو گندے خان کہنے پر ازقان کا قہقہ بے ساختہ تھا۔ اوہ گندے خان کی جان کو شرم آرہی ہے۔ وہ اس کے ہاتھ چہرے سے ہٹاتا بولا۔

میں کسی گندے خان کی جان نہیں ہوں میں اچھے والے خان کی جان ہوں۔ اور آپ اچھے نہیں ہیں۔ وہ واپس سے چہرہ چھپاتی بولی۔ لو بھلا یہ کیا بات ہوئی۔ اچھا خان بھی تو میں ہی ہوں نہ۔ ازقان نے پھر سے اس کے چہرے سے ہاتھوں کو ہٹایا۔ نہیں جی آپ گندے خان ہو اچھے والے خان آپ کی طرح بے شرم نہیں ہیں۔

وہ بولی جبکہ اس بار چہرہ نہ چھپایا تھا۔ چلو ٹھیک ہے گندہ ہی سہی کیونکہ اب اچھا والا خان تو ملنا نہیں ہے میری جان۔ وہ مسکراتے ہوئے کہتا پھر سے اس کے چہرے کے قریب چہرہ لیجانے لگا مگر رمل نے اس کے ماتھے پر انگلی رکھ کر اسے پیچھے کیا۔

میں کہہ رہی ہو نہ کہ میں آپ کی جا ن نہیں ہوں۔ رمل اچھی پیاری اور شرمیلی بچی ہے اس لیے وہ بےشرم اور گندے لوگوں کی جان نہیں بنتی۔ پہلے میرے اچھے والے خان کو لے کر آئیں پھر میں سوچوں گی کہ آپ کی جان بننا ہے یاں نہیں۔

وہ آنکھیں مٹکا مٹکا کر بولتی ازقان کو اتنی پیاری لگی کہ اس کا دل کیا اسے کھا جائے۔ جان جی اب گزارا تو اسی خان کے ساتھ کرنا پڑے گا کیونکہ اس اچھے خان کو گندہ بننے پر مجبور بھی آپ نے ہی کیا ہے ورنہ میں تو اچھا بھلا شریف اور شرمیلا تھا۔ آپ کی اداؤں اور معصومیت نے مجھے ایسا پاگل بنایا کہ میں بے شرم ہو گیا۔

اب جیسے تیسے برداشت تو کرنا پڑے گا کیونکہ یہ بے شرم خان ابھی تمہیں اور بے شرم بن کر دیکھائے گا۔ وہ مسکراتے ہوئے بولتا پھر سے اس کی جانب جھکا جبکہ اس کی آنکھوں میں جھلکتا خمار اور باتوں کا زور معنی پن رمل کے رونگٹے کھڑے کر گیا تھا۔

اس سے پہلے وہ اس بے شرم خان سے دور بھاگنے کی تیاری کرتی اس کا گندہ اور بے شرم خان اس کو اپنے قابو میں کر چکا تھا اور پھر واقع اس نے بتایا تھا کہ اس کا بے شرم خان اس کی سوچ سے بڑھ کر بے شرم ہے۔