Chapter 15: قسط 15

بی جان اپنا خیال رکھیے گا اور کسی بات کی ٹینشن نہیں لینا۔ آپ کو اپنی فکر ہو نہ ہو مگر ہمیں ہمارے گھر کے بزرگ بہت عزیز ہیں۔ وہ اور زیام صبح آٹھ بجے ہی اسلام آباد کے لیے نکل رہے تھے اور وہ دونوں بی جان کے کمرے میں ہی جا کر ان سے مل رہے تھے۔ تم تو مجھ سے ناراض ہو پھر کیوں میری فکر کر رہی ہو؟؟

بی جان نے تکلیف دہ لہجے میں کہا تو نا چاہتے ہوئے بھی اریش کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔ تو کیا نہیں ہونا چاہیے تھا ناراض؟؟ اس نے روتے ہوئے پوچھا تو زیام نے اس کا ہاتھ پکر کر دباتے اسے منع کرنا چاہا ۔ نہیں میری جان میں نے تو تم لوگوں کا بھلا ہی سوچا ہے مگر میں نہیں جانتی تھی کہ اس کے بدلے مجھے تمہاری اتنی شدید ناراضگی سہنی پڑے گی۔

بی جان اس کو اپنے ساتھ بیٹھاتے اس کا چہرہ پیار سے ہاتھوں کے پیالے میں بھرتے ہوئے بولیں جبکہ اریش اب ہچکیوں سے رونا شروع ہو گئی تھی۔ اریش چپ کر جاؤ نہ بی جان کی طیعیٹ بگڑ جائے گی۔ زابر جو ابھی آیا تھا مگر بی جان اور اریش کی باتیں سن چکا تھا اریش سے بولا۔ کوئی بھی نہ بولے ہماری بات میں۔ میں اپنی بی جان کے ساتھ بات کر رہی ہوں۔

اس نے زابر کے بولنے پر کہا تو اس نے زیام کو دیکھا۔ اریش ہم سب کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے جو تمہارے ساتھ ہوا مگر ہم چپ ہیں کیونکہ بی جان کی طیعیٹ نہیں ٹھیک تو تم بھی بعد میں گلے شکوے کر لینا۔ ویسے بھی ہم لوگ اب اس رشتے کو مان تو گئے ہیں پھر کیوں ایسے شکوہ کر رہی ہو۔

بی جان کے چہرے کی پریشانی اور ان کی طیعیٹ کو دیکھ زابر پھر سے اسے سمجھاتے ہوئے بولا تو اریش نے اپنی انسوں سے بھری آنکھوں سے بی جان کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہی تھیں اور ان کی آنکھوں میں وا ضح تکلیف تھی۔ سوری بی جان۔ اس نے شرمندگی سے کہا تو بی جان نے آگے ہو کر اسے گلے لگایا۔ مجھ سے ناراض نہ ہونا میری بچی کیونکہ تم مجھے بہت عزیز ہو۔

میرے سب بچوں میں تم مجھے بہت عزیز ہو کیونکہ تم میری چھوٹی سی گڑیا ہو۔ تمہاری ناراضگی اور انسوں مجھے تکلیف دیتے ہیں۔ بی جان روتے ہوئے بولیں۔ اچھا ٹھیک ہے نہیں ہوں ناراض نہیں رو رہی میں۔ چپ کر جائیں آپ بھی کیونکہ مجھے بھی آپ کے انسوں تکلیف دیتے ہیں۔ وہ ان سے دور ہو کر پہلے اپنے اور پھر ان کے آنسوں صاف کرتے بولی۔

نہیں رو رہی میں مگر تم یہ بتاؤ زیام تمہارے سا تھ ٹھیک تو ہے نہ؟؟ غصہ تو نہیں کرتا تم پر؟؟ بی جان نے فکرمندی سے پوچھا تو اریش نے چہرہ موڑ کر زیام کو دیکھا جو بی جان کے سوال پر اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔ جی بی جان یہ مجھے بلکل نہیں ڈانٹتے اور اچھے سے رہتے ہیں۔ اس نے مسکراتے ہوئے بتایا تو بی جان نے سکون کا سانس لیا۔ یہ تو اچھی بات ہے میری فکر دور ہو گئی۔

بی جان اس کا ماتھا چوم کر بولیں۔ اچھا بی جان اب ہم نکلیے ہیں دیر ہو رہی ہے۔ زیام آگے بڑھ کر بی جان کے گال چومتا بولا تو بی جان نے اس کے بھی ماتھے اور گال پر پیار کیا۔ ٹھیک ہے دیہان سے جانا اور میری ا ریش کا خیال رکھنا۔ بی جان اس کے سر پر پیار کرتیں بولیں تو وہ دونوں انہیں خدا حافظ کرتے کمرے سے نکلے۔ ویسے میں بھی آپ کا ہی پوتا ہوں بی جان مگر مجھ پر تو کبھی ایسے پیار نہیں جتایا آپ نے۔

اریش لوگوں کے کمرے سے نکلی شکایتی انداز میں بولا تو وہ ے ہی زابر بی جان کو شکایتی نظروں سے دیکھتا ہس پڑیں اور اپنی باہیں پھیلائیں۔ تم تو میرے سب سے اچھے پوتے ہو۔ وہ لاڈ سے بولیں تو وہ بھی جلدی سے جا کر ان سے لپٹ گیا۔

کمینی عورت تم کہاں غائب تھی دو دن؟؟ میں پاگل ہوں جو تمہارے لیے زلیل ہو رہی ہوں؟؟ تمہیں کوئی پرواہ ہے یاں نہیں کہ مجھ پر کیا گزر رہی ہے۔ تم نے تو پوچھا بھی نہیں کہ اس آدمی نے کیا کہا مجھ سے اور کیا وہ انکار کرنے کے لیے مانا یاں نہیں۔ ویسے تو ہر وقت میرے ہوسٹل ٹپکی ہوتی ہو مگر ان دو دنوں میں تو تم نے مجھے شکل دیکھانا تو دور کال بھی نہیں کی۔

اسے جیسے ہی افسین کی کال آئی وہ فون اٹھاتے ہی بنا سلام دعا کے اس پر بھڑکی جبکہ اس کی ڈانٹ پر افسین کو بلکل برا نہیں لگا تھا کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اس کی وجہ سے ہی وہ پریشان ہے تبھی وہ اس پر بھڑک رہی ہے۔

سوری یار مگر میرا فون خراب ہو گیا تھا اور موم ڈیڈ مجھے اپنے ساتھ اپنے بزنس پارٹنر کی شادی پر مری لے گئے اسی لیے میں نہ تمہیں کال کر سکی نہ ہی تمہیں ملنے آسکی۔

مجھے خود ٹینشن تھی کہ اس نے کیا کہا ہوگا۔ وہ شرمندگی سے بولی۔ بس کر دو تم بڑی آئی ٹینشن تھی۔ اردل نے آنکھیں گھمائیں اور روڈ لہجے میں کہا۔ اچھا نہ بس کر دو یار کہہ رہی ہوں نہ مجبوری تھی تبھی تو بات نہ کر سکی۔ اب کر بھی دو نہ معاف۔

افسین التجائیہ لہجے میں بولی کوئی شک نہیں تھا کہ آگر وہ اردل کے سامنے ہوتی تو اس کے سامنے کان بھی پکڑ لیتی ہوں پاؤں پڑ جاتی۔ اچھا اچھا ٹھیک ہے زیادہ بیچاری مت بنو۔ اردل نے کہا تو وہ دوسری طرف مسکرائی۔ اچھا اب بتاؤ کیا کہا آدیان خان نے؟؟؟

اسے شادی کرنی ہے اور مجھ سے ہی کرنی ہے۔

اب ہم کیا کریں افسین۔ ہم تو بہت برس پھس گئے ہیں۔ ا ردل فکرمندی سے دوسرا ہاتھ بالوں میں پھیرتی اپنے کمرے میں ادھر سے ادُھر ٹہلتی بولی جبکہ اس کی بات سن کر افسین بھی پریشان ہو گئی تھی ۔ ایسے مت کہو یار کیوں میرا دل بند کرنا چاہتی ہو۔ وہ گھبرائی آواز میں بولی۔ تو تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں مزاق کر رہی ہوں؟؟

میرا دل بند نہیں ہو رہا کیا؟؟ تم جانتی ہو مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے کہ میں کسی بھول بھلیا میں پھس گئی ہوں اور مجھے باہر نکلنے کا رستہ بھی نہیں مل رہا۔ اردل کی آواز سے صاف ظاہر تھا کہ وہ کس قدر پریشان ہے۔ اچھا یار تم پریشان نہ ہو ہم کچھ کرتے ہیں۔ کوئی حل نکالتے ہیں اس کا بھی۔ افسین اس کی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے بولی۔ پلیز یار کوئی حل نکالو۔

اگر وہ وڈیرہ میرے پیچھے پڑ گیا تو مجھے بچانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا کیونکہ میرا تو اس دنیا میں کوئی ہے بھی نہیں۔ وہ بولی تو افسین کو خود پر غصہ آیا کیونکہ اس وقت اگر وہ پریشانی میں تھی تو وجہ صرف وہی تھی۔ میں سوچتی ہوں کیا کرنا ہے تم پریشان نہ ہو کیونکہ کوئی اور ہو نہ ہو مگر میں تمہارے ساتھ ہوں اور مجھے تمہاری بہت فکر ہے۔ افسین نے سچے دل سے کہا۔

جانتی ہوں یار تبھی تو تم سے کہہ رہی ہوں۔ وہ ٹھنڈی آہ بھرتے بولی۔ چلو تم آرام کرو میں سوچتی ہوں کچھ۔ افسین نے کہا تو اس نے ٹھیک ہے کہہ کر فون کٹ کر دیا مگر وہ ابھی بھی پریشان تھی۔

* * *

صبح فجر کے وقت کے بعد سے اس کا ا زقان سے سامنا نہیں ہوا تھا۔ شاید وہ نماز پڑھ کر سیدھا ڈیرے پر چلا گیا تھا۔ دن کے اس وقت گیارہ بج رہے تھے اور وہ گھر والوں کا انتظار کر رہی تھی کیونکہ رات اسے آدیان نے بتایا تھا کہ سب لوگوں کو ان دونوں کے سیکرٹ کا پتا چل گیا ہے اور صبح اس کے ساتھ دا جان اور مہرین بیگم بھی آئیں گیں۔

سفیان خان کے بارے میں اس نے کوئی بات نہیں کی تھی کیونکہ وہ اسے پریشان نہیں کرنا چاہتا تھا۔ کیا بات ہے بیٹا یہاں اکیلی بیٹھی بار بار دروازے کی جانب کیوں دیکھ رہی ہیں؟؟ نصرت اماں اپنا کام ختم کرتے اس کے پاس آکر بیٹھتی بولیں تو وہ ان کو دیکھ کر مسکرائی۔ اماں جی میں نا اپنے گھر والوں کا انتظار کر رہی ہوں۔

وہ لوگ مجھ سے ملنے آئیں گے اور میرے کپڑے وغیرہ بھی لے کر آئیں گے۔ میں ان کا ہی انتظار کر رہی ہوں کیونکہ وہ ابھی تک آئے نہیں۔ وہ خوشی سے انہیں بتانے لگی۔ اچھا مجھے تو لگا کہ آپ ازقان بیٹے کا انتظار کر رہی ہو۔ اماں نے نرم لہجے میں کہا تو رمل نے منہ کے زاویے بیگارے۔ میں کیوں کروں گی ان کا انتظار؟؟ وہ برے برے منہ بناتی بولی تو اماں کو اس پر پیار ایا۔

کیوں بچے آپ کیوں نہیں کرو گی؟؟؟ آپ ہی کا تو حق ہے کہ آپ ان کا انتظار کرو کیونکہ آپ ان کی بیوی ہو۔ اماں اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے شفقت بھرے لہجے میں بولیں۔ ہاں جی وہ شوہر ہیں مگر اماں مجھے وہ پسند نہیں ہیں۔ وہ معصومیت سے بولی۔ بری بات بیٹا ایسے نہیں کہتے۔

وہ شوہر ہے آپ کا اس لیے آپ کو انہیں نہ صرف پسند کرنا چاہیے بلکہ ان سے محبت بھی کرنی چاہیے کیونکہ یہ آپ پر فرض ہے۔ اماں اسے سمجھاتے ہوئے بولیں جبکہ رمل بڑے غور سے انہیں سن رہی تھی۔ مگر اماں محبت کی تھوڑی جاتی ہے وہ تو ہو جاتی ہے اور مجھے تو ان سے محبت نہیں ہوئی۔ وہ پرسوچ انداز میں بولی۔

تو بیٹا آپ کوشش تو کرو تاکہ محبت ہو جائے۔ اماں جی مسکرا کر بولیں۔ کیسے کی جاتی ہے کوشش؟؟ وہ تجسس بھرے لہجے میں پوچھنے لگی۔ ان کے بارے میں سوچو ان کے قریب رہو ان کا انتظار کیا کرو بغیر ان کے کھانا بھی مت کھایا کرو۔ ان کے پریشان ہونے پر ان کی پریشانی بانٹو خوش ہونے پر خوشی کی ساتھی بنو۔

ان کی باتیں مانو اور اپنے دل میں ان کے لیے بہت زیادہ عزت رکھو۔ یہ سب آپ کو بہترین ہمشف بنائے گا اور آپ کے دل کے ساتھ ساتھ ان کے دل میں بھی آپ کے لیے محبت پیدا ہوگی۔ اور پھر نکاح میں ایسی طاقت ہے نہ بیٹا کہ میاں بیوی کے درمیان محبت ہو ہی جاتی ہے۔

اماں جی بہت پیار سے اسے ایک اچھی بیوی بننے کا درس دینے لگیں جبکہ وہ بڑے غور سے ان کی باتوں کو سنتے دماغ میں بیٹھا رہی تھی۔ آپ ان کو کب سے جانتی ہیں اماں؟؟ رمل نے پوچھا تو وہ مسکرائیں۔ جب وہ پیدا ہوا تھا نہ بیٹا تو سب سے پہلے اسے گود میں میں نے ہی اٹھایا تھا۔ گھر کے دونوں بچے اپنے ماں باپ سے زیادہ میرے ساتھ رہے ہیں۔

یوں کہہ لو میں ان کی دوسری ماں ہوں۔ اماں نے بڑی خوشی سے بتایا جبکہ رمل تو دو بچوں کی بات پر اٹکی تھی۔ دو بچے؟؟ دوسرا بچہ کون اماں؟؟ کیا ان کا کوئی اور بہن بھائی بھی ہے؟؟ اس نے تجسس سے پوچھا تو اماں کچھ دیر چپ رہیں۔ بیٹا آپ یہ سب چھوڈیں اور جو میں نے سمجھایا ہے نہ اس پر عمل کرنا۔ ازقان بیٹے بہت اچھے ہیں۔ وہ اکیلے ہیں اور انہیں ایک بہترین ساتھی کی ضرورت ہے جو ان کی تنہائی کو ختم کر سکے۔ اگر آپ ان کے ساتھ سچے دل سے رشتہ آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی نہ تو وہ آپ کا اس میں مکمل ساتھ دیں گے۔ آپ بس اچھی بیوی بننا۔ اماں ٹوپک چینج کر گئیں تو اس نے بھی دوبارہ نہ پوچھا۔

اماں وہ میرے لالا سے نفرت کرتے ہیں اور میں کیسے ایک ایسے شخص کو آسانی سے اپنا لوں جو میرے دل عزیز لالا سے ہی مجھے دور کرنا۔ میری بات سنو چندہ۔ اگر وہ تمہیںچاہتا ہو۔ وہ دل کی بات کہہ گ لالا سے دور کرنا چاہتا ہے تو تم اسے لالا کے قریب لے آؤ۔ تمہیں ایک بات بتاؤں ازقان بیٹا اور آدیان بیٹا بہت اچھے دوست تھے۔

ان کی دوستی مثالی تھی یہ کہنا ٹھیک ہو گا کہ دو جسم ایک جان تھے وہ دونوں۔ مگر پھر وہ دوستی ٹوٹ گئی اور جتنی گہری دوستی تھی اتنی گہری دشمنی میں بدل گئی۔ میں وجہ نہیں بتا سکتی تمہیں اس سب کی کیونکہ ازقان بچے نے قسم دی ہے کسی کو نہ بتانے کی مگر میں جانتی ہوں آج بھی کہیں ازقان بیٹے کے دل میں کہیں وہ دوستی کی محبت آج بھی چھپی ہے۔ تمہیں بس کوشش کرنی ہے کہ وہ محبت چھپی ہوئی جگہ سے نکل آئے اور نفرت کو نگل جائے۔

مُجُ پتا ہے آدیان بیٹا خود اپنے دوست کو واپس چاہتے ہیں اور اب بس تم ہی ہو جو ازقان اور آدیان بچے کو واپس سے دوست بنا سکتی ہو۔ اماں جی کی باتیں سن کر وہ واقع حیران ہو رہی تھی۔ تو کیا سچ میں وہ اپنے لالا کا دوست انہیں واپس کر سکتی تھی۔ اسے آدیان نے بتایا ہوا تھا کہ اس کا ایک دوست تھا جو اسے بے حد عزیز تھا مگر پھر ان کی دوستی ٹوٹ گئی۔

وجہ وہ نہیں جانتی تھی نہ ہی یہ جانتی تھی کہ وہ دوست ازقان تھا مگر اب جب اسے پتا چلا تھا وہ دل ہی دل عہد کر چکی تھی کہ اپنے لالا کا وہ دوست انہیں واپس دینے میں پوری کوشش کرے گی لیکن سب سے پہلے دوستی ٹوٹنے اور نفرت کی چنگاری لگنے کی وجہ پتا کرنی تھی جو شاید ازقان اور آدیان کے علاؤہ اماں کو پتا تھی مگر وہ بتانے والی نہیں تھیں اس لیے اسے ا زقان اور آدیان دونوں میں سے کسی ایک سے پتا کرنا پڑے گا اور جیسا کہ آدیان تو پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ ازقان سے پوچھنا تو پھر اس کا واحد اور اکلوتا رستہ ازقان ہی تھا۔

* * *

اگر آپ تیار ہیں تو کیا ہم چلیں؟؟ دیر ہو رہی۔۔۔۔۔۔ وہ کمرے میں داخل ہوتا بولا مگر جیسے ہی نظر سامنے شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی شرٹ کی زپ بند کرتی ابرش پر گئی اس کی زبان کو بریک لگی تھی اور وہ اپنا فکرہ بھی پورا نہ کر سکا۔ اس کے اچانک کمرے میں آنے پر ابرش نے گھبرا کر اپنا رخ بدلا اور شیشے کے سامنے سے ہٹ کر دیوار کے ساتھ جا کر لگ گئی۔

ت۔۔تم دروازہ نوک کر کے نہیں آسکتے؟؟ وہ شرم سے لالا ہوتے غصہ کرتے بولی جبکہ شرمندہ تو زابر بھی ہو گیا تھا۔ س۔۔سوری مجھے پتا نہیں تھا مگر آپ کو بھی خیال کرنا چاہیے تھا کیونکہ اب میں اپنے ہی کمرے میں ناک کر کے تو نہیں آؤں گا نہ۔ وہ نظریں پھیرتا بولا۔ اچھا ٹھیک ہے مگر ابھی تم باہر جاؤ۔ میں دو منٹ میں آتی ہوں باہر۔ اس نے باقاعدہ دونوں ہاتھوں کے اشارے سے اسے جانے کو کہا۔ پلیز جلدی کر لیں کیونکہ اگلے بیس منٹ میں مجھے ایک میٹنگ بھی اٹینڈ کرنی ہے۔ وہ گھڑی پر ٹائم دیکھتے ہوئے بولا ا ور کمرے سے نکل گیا جبکہ اس کے کمرے سے باہر جاتے ہی ابرش نے کھل کر سانس لیا تھا اور واپس سے شیشے کے سامنے کھڑی ہوتی زپ بند کرنے لگی جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ توبہ یہ کیا ہوا میرے ساتھ۔

وہ کمرے سے نکلی سپیڈ میں دھڑک رہا تھا۔ وہ وہیں دروازے ے ہی دل کے مقام پر ہاتھ رکھتا بولا جو فل کے پاس کھڑے ہو کر اس کا انتظار کرنے لگا مگر تین منٹ گزرنے کے بعد بھی وہ باہر نہ نکلی تو اس نے دروازے کو ہلکا سا کھٹکھٹایا۔ کتنی دیر اور ہے آپ کو؟؟ اس نے وہیں سے پوچھا۔ بس تھوڑی دیر اور ویٹ کر لو پتا نہیں کیا مسلہ ہے زپ بند نہیں ہو رہی مجھ سے۔

بس تھوڑی دیر اور میں کپڑے چینج کر لیتی ہوں۔ زپ بند نہ ہونے کی وجہ سے اس کی آواز میں چڑچڑا پن تھا۔ نہیں آپ چینج نہیں کریے گا پہلے ہی دیر ہو رہی ہے۔ میں مدد کر دیتا ہوں آپ کی۔ میں اندر آرہا ہوں۔ وہ وہیں سے کہتا اسے اپنے اند ر آنے کا بول کر دروازہ کھول کر اندر آیا۔ نہیں نہیں تم باہر جاؤ میں کر لوں گی خود ہی۔

وہ اس کے اندر آنے پر ہڑبڑاتے ہوئے بولی۔ کچھ سیکنڈ کا کام ہے یار آپ بس کمر میری طرف کریں۔ ڈونٹ وری میں بلکل بھی نہیں دیکھوں گا۔ وہ نظریں جھکا کر کھڑا بولا تو ابرش نے ہونٹ دانتوں تلے دبایا۔ دیکھنا مت پلیزز آنکھیں بند رکھنا۔

وہ شرم اور گھبراہٹ بھرے لہجے میں کہتی اپنی کمر اس کی جانب کرتے خود کی بھی آنکھیں بند کر چکی تھی۔ آنکھیں بند ہونے کے سبب زابر کو کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا اس لیے اس نے اپنا ہاتھ ابرش کی کمر پر رکھا اور ہاتھ کو حرکت دیتے زپ کو ڈھونڈنا چاہا۔ جیسے جیسے ابرش کی کمر پر اس کا ہاتھ رینگ رہا تھا ویسے ویسے دونوں کے دل کی دھڑکن اور سانسیں تیز ہو رہی تھیں۔

جب تک کپڑوں کے اوپر سے زابر کا ہاتھ محسوس ہوا وہ مشکل سے ہی مگر خود پر ضبط کیے کھڑی رہی لیکن جیسے ہی زابر کی انگلیوں کی پوروں نے کھلی زپ کی جگہ سے اس کی کمر کو چھوا تو ابرش کے جسم میں کرنٹ دور گیا۔ نہیں میں کپڑے چینج کروں گی تم رہنے دو۔ وہ جلدی سے بولتی اس کے سامنے سے ہٹنے لگی مگر تب تک زابر اس کی زپ بند کر چکا تھا۔

چلیں جلدی سے اپنا بیگ لے کر آجائیں۔ میں گاڑی میں ویٹ کر رہا ہوں آپ کا۔ وہ زپ بند کرتے ہی بنا اسے دیکھے باہر نکلتا بولا جبکہ اس کے جاتے ہی ابرش گرنے کے انداز میں ڈریسنگ چئر پر بیٹھی۔ ہا ابرش کیا ہو گیا ہے تمہیں؟؟ اپنے دل اور اس کی دھڑکنوں کو کنٹرول میں رکھو۔ یہ بلکل بھی اچھی بات نہیں ہے۔

وہ اپنے گالوں کو چھوتی ہوئے بولی اور پھر دل کے مقام پر ہاتھ رکھتے اپنی دھڑکنوں کو کنٹرول کرنا چاہا جو آج کچھ زیادہ ہی تیز رفتار پر دھڑک رہی تھیں۔ دوسری طرف وہ کمرے سے تو خود کو نارمل ظاہر کرتا نکلا تھا مگر جیسے ہی کمرے سے باہر آکر اس نے کمرے کا دروازہ بند کیا اس کا ہاتھ بھی اپنے دل کے مقام پر آیا تھا اور پھر وہ فل سپیڈ سے سیڑھیاں اترتے نیچے والے پوریشن میں ایا۔

کیا ہوا ہے زابر؟؟ ایسے گھبرائے ہوئے کیوں ہو اور چہرہ بھی تمہارا سرخ ہو رہا ہے۔ طیعیٹ تو ٹھیک ہے نہ بیٹا؟؟؟ نوشہ بیگم جو کچن کا کام ختم کرنے کے بعد ملازمہ سے لاؤنچ کی صفائی کروا رہی تھیں زابر کو دیکھ کر پریشانی سے دیکھتے پوچھنے لگیں۔ ک۔۔ک۔۔کچھ نہیں چاچی بس مجھے پانی پینا ہے۔ پلیز پانی پلا دیں۔

وہ وہیں لاؤنچ کے صوفے پر بیٹھتا بگری سانسوں کو ترتیب پر لانے کی کوشش کرتا بولا۔ زابر کے پانی مانگنے پر نوشہ بیگم نے ملازمہ کو پانی لانے کا اشارہ کیا جس پر وہ فوراً پانی لے آئی۔ اچھا چاچی اب ہم چلتے ہیں۔

بہت دیر ہو گئی ہے۔ وہ پانی پی کر کھڑا ہوا تو نظر ابرش پر گئی جو سیڑھیاں اتر رہی تھی تبھی نوشہ بیگم سے کہتا ان کا پیار لے کر باہر کی جانب بڑھ گیا جبکہ اس کے پیچھے ابرش بھی جو خود کو نارمل کر چکی تھی نوشہ بیگم کا پیار لے کر باہر نکلی تھی۔

* * *

صبح سے انتظار کرتے کرتے آخر اس کا انتظار ختم ہوا تھا اور آدیان دا جان اور مہرین بیگم دوپہر کے دو بجے ازقان کی حویلی پہنچ چکے تھے۔ وہ ابھی بھی گھر پر نہیں تھا۔ شاید وہ جانتا تھا کہ رمل کے گھر والے آئیں گے اسی لیے وہ ڈیرے پر ہی رکا تھا۔ کیسی ہے میری جان۔ وہ آدیان کو دیکھ کر اس کو پکارتی اس کے گلے سے جا لگی تو وہ اس کے سر پر بوسہ دیتا محبت سے پوچھنے لگا۔

میں بلکل ٹھیک ہوں لا لا آپ کیسے ہو۔ وہ اس سے دور ہو کر چہچہاتے ہوئے بولی جبکہ دا جان اور مہرین بیگم جنہیں فکر تھی کہ وہ رو رہی ہو گی اسے یوں خوش اور چہکتا دیکھ وہ دونوں حیران بھی تھے اور خوش بھی۔ ہم سے نہیں ملنا کیا؟؟ اسے صرف آدیان کے ساتھ ملتے دیکھ دا جان نے شکایتی انداز میں کہا تو وہ ہسیے ہوئے ان کے سینے سے جا لگی۔ آپ لوگوں سے کیوں نہیں ملوں گی بھلا۔

وہ ان سے کہتی پھر مہرین بیگم کے گلے لگی۔ تم ٹھیک ہو نہ رمل؟؟ وہ ماں تھیں اسے ٹھیک دیکھ کر بھی پریشان تھیں۔ جی مورے میں بلکل ٹھیک ہوں۔ دیکھیں کہیں سے لگ رہا ہے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں؟؟ وہ گول گول گھومتے ہوئے انہیں اپنا پورا معائنہ کرواتے ہوئے بولی تو وہ تینوں ہس پڑے۔ میرے کپڑے وغیرہ نہیں لائے ہیں کیا؟؟ مجھے تو ارنيیشن ہو رہی ہے ان کپڑوں میں۔

اس نے ان کے پیچھے دیکھتے سامان ڈھونڈتے ہوئے پوچھا۔ لائے ہیں بیٹا مگر ابھی سا را سامان گاڑی میں پڑا ہے۔ دا جان نے بتایا تو اسے سکون آیا کیونکہ اسے تو فکر تھی کہ کہیں اسے آج بھی یونیفارم میں نہ رہنا پڑے۔ بابا کیوں نہیں آئے؟؟ ان سب کو وہیں لاؤنچ میں بیٹھاتے وہ بھی ان کے ساتھ بیٹھ گئی اور پھر سفیان خان کے بارے میں پوچھا جس پر وہ تینوں چپ رہے۔

تم مجھے پہلے یہ بتاؤ تمہارا شوہر کہاں ہے؟؟ آدیان نے بات بدلتے ہوئے پوچھا جس پر رمل نے کندھے آچکا دیے۔ مجھے نہیں پتا شاید ڈیرے پر گئے ہوئے ہیں۔ اس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ کیا اس کا رویہ تمہارے ساتھ ٹھیک ہے؟؟ مہرین بیگم نے پوچھا تو رمل ان کے گلے لگ کر بیٹھی۔

مورے وہ بہت اچھے ہیں۔ مانا کہ انہوں نے مجھے لالا سے دشمنی کی وجہ سے کنڈنپ کر کے نکاح کیا مگر سچ میں انہوں نے مجھے بلکل بھی ٹارچر نہیں کیا اور آپ کو پتا ہے وہ تو میری ہر بات مانتے ہیں۔ شاید میری قسمت میں اسی طرح سے شادی لکھی تھی لیکن کہتے ہیں نہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے اسی لیے میں خوش ہوں کیونکہ اگر وہ مجھ سے اس طرح نکاح نہ کرتے تو شاید میں ان جیسے شخص کی بیوی نہ ہوتی۔

رمل ان کے گلے لگی سچے دل سے بولی کیونکہ ہاں ازقان نے اسے واقع تنگ نہیں کیا تھا اور چاہے اس نے روب جمانے کی غصہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کا غصہ رمل پر کام نہیں کیا تھا الٹا وہ ہی رمل کی بات مانتا تھا۔

یہ بھی سچ تھا کہ وہ اس کے ساتھ اچھے سے رہا تھا۔ اس کے جواب پر جہاں دا جان اور مہرین بیگم کو سکون آیا تھا وہیں آدیان کے چہرے کی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی جبکہ انٹرنس دروازے پر کھڑے ازقان کے جو ابھی ابھی آیا تھا ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ آئی تھی اور پورا وجود سرشار ہوا تھا۔ اسے بلکل امید نہیں تھی رمل کے ایسے جواب کی مگر اس کا جواب ازقان کو پسند آیا اور وہ مسکراتے ہوئے وہیں سے واپس پلٹ گیا کیونکہ آدیان کے منہ لگ کر وہ اپنا موڈ خراب نہیں کرنا چاہتا تھا۔ سچی یار میں نے تمہیں کل بہت مس کیا۔ مجھے لگا تم نے ویسے ہی چھٹی کی ہے۔ وہ اور نور کینٹین میں داخل ہوئیں تو نور اس سے بولی۔ بس یار پرسوں یہاں سے گھر گئی ہی تھی اور پتا چلا کہ بی جان کی طیعیٹ نہیں ٹھیک ہاسپٹل میں ہیں۔

مجھے تو کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔ تمہیں بتانا چاہتی تھی مگر ٹائم ہی نہیں ملا مجھے۔ اس نے کینٹین والی آنٹی کے چھوٹے بیٹے کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کیا اور نور کو وجہ بتائی۔ اب ٹھیک ہیں تمہار ی بی جان؟؟؟ نور کو بھی بی جان کی فکر ہوئی تو پوچھا جس پر اریش نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا۔

جی باجی کیا لاؤں؟؟ چھوٹو ان کے پاس آتا پوچھنے لگا۔ میرے لیے ایک شوارما اور ساتھ سٹنگ کی بوتل لے آو اور میرے خیال سے نور کا بھی یہی آڈر ہے۔ کیوں نور؟؟ چھوٹو کو آڈر دیتے آخر میں اس نے نور سے کنفرم کرنا چاہا جس پر اس نے فوراً نہ میں سر ہلایا۔ نہیں بلکل نہیں میرا یہ آڈر نہیں ہے۔ چھوٹو مجھے مینگو جوس لا دو ساتھ میں دو بیسکٹ کے پیکٹ لا دینا۔

نور نے اریش والا آڈر رد کرتے اپنا آڈر دیا تو چھوٹو وہاں سے چلا گیا جبکہ اریش نور کو گھور رہی تھی۔ کیا ہے یار ایسے مت دیکھو میں نہیں کھا سکتی فاسٹ فوڈ اور سٹنگ تو بلکل بھی نہیں پی سکتی۔ اریش کے خود کو گھورنے پر وہ بیچارہ سا منہ بنا کر بولی۔ کیوں نہیں کھا پی سکتی؟؟ وہ ابھی بھی اسے گھور رہی تھی کیونکہ اسے برا لگا تھا نور کا کچھ اور منگوانا۔

دوستیں تو جو خود کھاتی ہیں آپنی دوست کو بھی وہی کھلاتی ہیں چاہے پھر زبردستی ہی کیوں نہ کھلانے پڑے۔ تمہیں ایک بات بتاؤں؟؟ اریش کے پوچھنے پر وہ تھوڑا سا آگے چہرہ کرتی اریش سے رازدارانہ انداز میں بولی تو اریش نے آنکھوں کے اشارے سے پوچھتے خود بھی اپنا چہرہ اس کے چہرے کے قریب کیا۔

میں یہ سب اس لیے نہیں کھا پی سکتی کیونکہ میں پربگییٹ ہوں۔ وہ رازداری سے بولی تو پہلے اریش نے اسے منہ کھولے دیکھا اور پھر اسے ہسی کا دورا پڑا تھا۔ ہاہاہاہاہاہاہا تم پربگییٹ ہاہاہاہاہا اچھا مزاق تھا۔ وہ ہس ہس کر پاگل ہو تی بولی مگر شکر تھا اس کی آواز اونچی نہیں تھی۔ چپ کرو بدتمیز میں سچ کہہ رہی ہوں۔ اور میری پربگی بھی ایک دو سال کا بیٹا يیسی کو دوسرا ماہ ہے اور تمہیں ایک اور بڑی خبر بتاؤں میرا پہلے ہے۔ اسے ہسی ے دیکھ اس بار نور نے اسے گھورا تھا اور ساتھ ساتھ اسے ایک اور بڑا جھٹکا دے گئی تھی۔ نہ کر نور دیکھ اس طرح مزاق نہیں کرتے۔ اریش کو ابھی بھی یقین نہیں آیا۔ مجھے پتا تھا تم یقین نہیں کرو گی مگر کیونکہ تم میری دوست ہو تو تمہیں بتانا میرا فرض تھا۔ نور نے کندھے آچکا دئیے۔ نيكجززر دیکھاو اپنے بیٹے کی۔ اریش نے ثبوت مانگا تو نور نے تاسف سے سر ہلاتے اپنا موبائل بیگ سے نکالا اور ایک تصویر نکال کر اریش کے سامنے کی جہاں پر وہ ہوسپٹل بیڈ پر بیٹھتی تھی اور اس کی گود میں ایک ننھا وجو د تھا جسے کمبل میں لپیٹا ہوا تھا۔ یہ دیکھو اب تو دو سال کا ہو گیا ہے میرا احد۔ وہ خوشی سے اسے بتاتے ایک اور پک اس کے سامنے کر گئی جس میں ایک گورا چٹا بچہ زمین پر رکھے گئے اپنے گھلونوں کے بیچ بیٹھا مسکراتے ہوئے ایک گاڑی سے کھیل رہا تھا۔ ماشاللہ ماشاللہ بہت پیارا ہے مگر یار مجھے ابھی بھی یقین نہیں آرہا کہ تم شادی شدہ ہو تمہارا ایک بیٹا ہے اور اب تم پھر سے پربگییٹ ہو۔ یار تم کہیں سے بھی شادی شدہ اور ایک عدد بچے کی ماں نہیں لگتی۔ اریش کی حیرانگی ختم ہونے کا نام دے رہی تھی۔ ابكچلی میری شادی اٹھارہ سال کی عمر نہیں لے رہی تھی جبکہ نور کو اس کی حالت مزہ میں ہی ہو گئی تھی اور میرے جو شوہر ہیں ان کی عمر تب انیس سال تھی یعنی وہ مجھ سے صرف ایک سال بڑے ہیں۔

ہماری فیملی میں جلدی شادی کر دی جاتی ہے۔ نور کی بات سن کر اریش نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔ ویسے مجھے تمہارا شوہر بھی تو دیکھاو نہ۔ اریش کو اس کا شوہر دیکھنے کا تجسس ہوا۔

ہاں رکو تمہیں ساری پک دیکھتی ہوں شادی کی بھی۔ وہ اپنی چئر اس کے سامنے سے اٹھا کر اس کے ساتھ رکھتی بولی اور اسے پک دیکھانے لگی۔