Chapter 1: قسط 1

نہیں ہے وہ میری ماں وہ صرف آپ کی بیوی ہے۔ میری ماں مر چکی ہے یہ جو میرے سامنے کھڑی ہے وہ صرف آپ کی بیوی اور میری ماں کی سوتن ہے۔ نفرت ہے مجھے اس عورت سے جس نے میری ما ں کی جگہ لی اور آپ سے بھی نفرت ہے مجھے کیونکہ اسے یہ جگہ دینے والے آپ ہی ہیں۔

ایک ہفتہ صرف ایک ہفتہ ہوا ہے ابھی میری ماں کو مرے ابھی ان کی قبر کی مٹی بھی گیلی ہے اور آپ ۔۔۔ آپ ایک دوسری عورت کو بیوی بنا کر گھر لے آئے۔ کیوں کیا آپ نے ایسا بولیں نہ کیوں؟؟ وہ بارہ سالہ بچہ اپنے باپ پر غصے اور نفرت سے چیختا اپنی عمر سے بڑا لگ رہا تھا۔ اپنی زبان کو قابو میں رکھو آدیان خان۔

بھولو مت جس سے تم اونچی آواز میں بات کر رہے ہو وہ تمہارا باپ ہے۔ سفیان خان بھی غصے سے ہی بولے جبکہ دونوں باپ بیٹے کی سفید رنگت غصے کے سبب سرخ ہو گئی تھی۔ آپ باپ تھے مگر اب میں آپ کو اپنا باپ بھی نہیں مانتا۔ آپ جیسا بے وفا مرد میرا باپ نہیں ہو سکتا۔

وہ نفرت سے انہیں دیکھ کر کہتا انہیں نظروں سے اپنی سوتیلی ماں کو دیکھ کر وہاں سے چلا گیا تھا جبکہ پیچھے سفیان خان اسے دیکھ کر رہ گئے تھے۔ وہ تو ان کا سلجھا اور تمیز دار بیٹا تھا تو پھر اچانک سے وہ کیسے اتنا بدتمیز ہو گیا۔ انہوں نے ایک نظر اپنی بیوی کو دیکھا جو صوفے پر بیٹھی انہیں ہی دیکھ رہی تھی پھر بنا کچھ کہے وہ بھی کمرے سے نکل گئے۔

وہ سیڑھیاں اتر کر نیچے آئے تو لاؤنچ میں ہی اپنے باپ کو بیٹھا دیکھ ان کے پاس پہنچے۔ دیکھا آپ نے آدیان کو کیسے میرے سامنے اونچی آواز میں بدتمیزی سے بات کر کے گیا ہے۔ وہ ان کے سامنے کھڑے بولے۔ تمہارا ہی بیٹا ہے وہ جب تم اپنے باپ سے لڑ کر اس کی مرضی کے بغیر اپنی محبوبہ سے شادی کر کے آسکتے ہو تو اسے بھی حق ہے تم سے سوال کرنے اور تم سے لڑنے کا۔

آخر کو تمہاری اس بے وفائی کے سبب ہی تمہاری بیوی اور اس کی ماں مری ہے۔ وہ بڑے دھیمے لہجے میں انہیں سچ کا آئنہ دیکھاتے وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تھے اور پیچھے وہ اپنے غصے کو کنٹرول کرتے رہ گئے تھے۔

* * *

تم نہیں ملو گے اپنی بہن سے؟؟ دیکھو تو وہ کتنی پیاری ہے ایسے جیسے شہزادی ہو اور نرم تو ایسے ہے جیسے روئی کا گولا ہو۔ دا جان اس کے کمرے میں آتے بولے تو کتابوں میں سر دیے بیٹھے آدیان نے اپنی کتاب بند کرتے انہیں دیکھا۔ میرا دیکھنا ضروری ہے؟؟

اس نے ہر تاثر سے پاک چہرے سے انہیں دیکھتے پوچھا تو دا جی ہس پڑے۔ سیدھی طرح کہو نہ کہ تمہیں نہیں جانا سوال جواب کیوں شروع کر دیے۔ وہ اس کے بال سہلاتے بولے تو وہ سر جھٹک کر واپس سے اپنی کتاب کھول کر بیٹھ گیا۔

اور ہاں دا جان آج کے بعد اسے میری بہن مت کہیے گا۔ جب اس کی ماں اور باپ سے میرا کوئی تعلق نہیں تو اس سے بھی میرا کوئی رشتہ نہیں۔ وہ سختی سے کہتا اپنے پاس پڑے ہیڈ فون کو اٹھا کر کانوں پر لگاتا پڑھنا شروع کر چکا تھا جبکہ دا جان اسے دیکھ کر بس ایک ٹھنڈی آہ بھر کر رہ گئے تھے۔

* * *

آج اس کی سوتیلی بہن کو پیدا ہوئے پورا ایک ہفتہ ہو گیا تھا اور اس نے اس ننھی جان کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی تھی۔ وہ ابھی سکول سے آیا تھا اور اپنے کمرے میں بیگ رکھ کر بنا یونیفارم چینج کیے سیدھا دا جان کے کمرے میں گیا تھا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ اس پر یونیفارم اس طرح جچ رہا تھا جیسے کہ کسی شہزادے پر اس کا لباس جچتا ہے۔

وہ تھا ہی اتنا پیارا کہ اس پر ہر رنگ اور ہر کپڑا جچتا تھا خاص کر گہرے رنگ۔ کیونکہ گہرے رنگوں میں اس کی سفید اور سرخی مائل رنگت اور زیادہ کھلی کھلی نظر آتی تھی۔ اور وہ اتنا پیا را کیسے نہ ہوتا آخر کو وہ ایک پٹھان تھا۔ دا جان میرا رزلٹ آگیا ہے اور دیکھیں میں نے پھر سے کلاس میں ٹاپ کیا۔ وہ کمرے میں آتا نان سٹاپ بولا مگر کمرے میں کسی کو نہ دیکھ اس کی زبان کو بریک لگی۔ دا جان کہاں گئے؟؟ اس نے خود سے سوال کیا تبھی اس کی نظر وہاں بیڈ پر رکھے بے بی کاٹ پر گئی۔ اس کا پہلے تو دل کیا کہ وہ وہیں سے واپس پلٹ جائے مگر نا جانے کیوں دل کو کشش محسوس ہوئی۔

وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا بیڈ کے پاس پہنچا تو بے بی کاٹ میں وہ ننھی شہزادی اپنی نید میں گم تھی۔ وہ واقع بہت پیاری تھی بلکل ایک پری کی طرح۔ آدیان کا ہاتھ خودبخود آگے بڑھا تھا اور اس کی انگلی کی پوروں نے آہستہ سے اس پری کی نرم ملائم گالوں کو چھوا تھا۔ اس کی گالوں کو چھو کر آدیان کو عجیب سی خوشی ملی تھی۔ دل میں عجیب سی ہلچل مچی تھی۔

اگلے ہی پل اس کے چہرے پر زندگی سے بھر پور مسکراہٹ پھیلی تھی۔ اپنی ماں کے مرنے کے بعد وہ آج مسکرایا تھا اور پھر وہ جھک کر اس کے دونوں گالوں کو ہلکے سے چوم کر واپس سیدھا ہوا۔ میری گڑیا وہ نہیں جانتا تھا کیسے مگر اس کی زبان سے یہ الفاظ خودبخود نکلے تھے۔ اس کے اتنا بولنے کی دیر تھی کہ! اس کی گڑیا نے اپنی آنکھیں کھولیں تھیں۔ اور وہ دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا کیونکہ اس کی آنکھوں کا رنگ ہو بہو اس کی آنکھوں کے جیسا تھا۔

ہاں اس کی گڑیا کی آنکھیں بھی اس کی طرح سمندری رنگ کی تھیں۔ وہ اپنے خاندان کا واحد بچہ تھا جس کی آنکھیں سمندری رنگ کی تھیں اور اب اس کی بہن اس کی آنکھوں کا رنگ چرا کر آئی تھی۔ آدیان نے پھر سے جھک کر اس کی آنکھوں پر لب رکھے تو وہ مسکرائی اور آدیان کو لگا جیسے پوری دنیا مسکرائی ہو۔ میری گڑیا میرا بچہ اچھا اب لالا جا رہے ہیں پھر ملنے آئیں گے۔

باہر سے کسی کے قدموں کی آواز سن وہ اس سے مسکرا کر بولتا کمرے سے نکل گیا جبکہ اس کے جانے کے بعد اس کی سوتیلی ماں ہاتھ میں فیڈر لیے اندر آئی تھی۔ مورے فیڈر لے آئیں میری جان کا۔ وہ مسکرا کر کہتیں بیڈ کے پاس پہنچی تو ان کی آنکھیں حیرت سے کھلی تھیں اور پھر چہرے پر خوشی چھائی تھی۔

خان جی، بابا جان دیکھیں رمل نے آنکھیں کھول لیں۔ دیکھیں آج ایک ہفتے بعد میری بیٹی نے آنکھیں کھولیں ہیں۔ میں قربان اپنی بیٹی کے میں قربان اس کی خوبصورت آنکھوں کے۔ وہ فیڈر سائیڈ پر رکھتیں رمل کو گود میں اٹھاتیں اس کے قربان ہوئیں تھیں جبکہ سیڑھیاں چڑھتے آدیان کے کانوں میں ان کی آواز پڑی تو اس کے لب پھر سے مسکرائے تھے۔

تو مطلب اس کی بہن نے سب سے پہلا چہرہ اسی کا دیکھا تھا۔ یہ بات اسے ایک عجیب سا سکون اور خوشی دے گئی تھی۔ ہاں وہ میری بہن ہے صرف میری بہن۔ وہ دل ہی دل میں کہتا سیڑھیاں چڑھنے لگا جبکہ پیچھے دا جی کے کمرے میں سب لوگ رمل کی آنکھوں کا رنگ دیکھ کر حیران تھے کیونکہ اس چیز کی توقع کسی کو بھی نہ تھی کہ وہ آدیان کی آنکھوں کا رنگ چرائے گی۔

* * *

میرے کمرے میں کون گیا تھا آج؟؟ وہ کالج سے واپس آکر جب اپنے کمرے میں گیا تو تھوڑی دیر بعد غصے سے بھرا ہوا باہر آیا۔ ہوا کیا ہے ایسے تپے ہوئے کیوں ہو؟؟ مورے نے کچن سے نکل کر پوچھا تو زیام نے اپنے ہاتھ میں پکڑے گٹار کو ان کے سامنے کیا۔

یہ دیکھیں میرا گیيار اسے کی تاریں کسی نے کاٹ دی ہیں۔ وہ ما ں کے سامنے آہستہ آواز میں بولا تھا ورنہ غصہ تو اسے اتنا تھا کہ بولنے کے لیے الفاظ نہیں آگ کا استعمال کرتا۔ ہاں تو قیامت نہیں آگئی جو ایسے غصے سے بھرے ہوئے ہو۔ نیا لے لینا کون سا ختم ہو گئے ہیں دنیا سے۔ مورے نے اسے گھور کر کہا تو زیام نے مٹھیاں میچ لیں۔

اب کھڑے میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو جاؤ اپنے کمرے میں۔ وہ پھر سے بولیں تو وہ پیر پٹخ کر وہاں سے چلا گیا مگر جانے سے پہلے اس کی نظر کچن کے دروازے کے پیچھے چھپ کر باہر جھانکتی گھر کی افلاطون پر ضرور پڑی تھی۔

وہ اچھے سے جانتا تھا کہ یہ کام اسی کا ہے مگر اپنی مورے کے سامنے کچھ بول بھی نہیں سکتا تھا اسی لیے اسے گھور کر آنکھوں ہی آنکھوں اسے پھر پوچھنے کا کہتا اپنے کمرے میں چلا گیا اور کمرے کا دروازہ اتنے زور سے بند کیا تھا کہ مورے کے ساتھ ساتھ اس کا دل بھی بند ہوا تھا۔ آجاو باہر چلا گیا وہ۔ مورے کچن کے دروازے کو دیکھیں بولیں تو وہ اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتی باہر آئی تھی۔

کیوں کرتی ہو ایسے کام کے بعد میں چھپنا پڑے۔ مورے اب اس کی کلاس لینے کا ارادہ کرتی بولیں۔ سوری چاچی مگر انہوں نے بھی تو میری گڑیا کو کوڑے میں پھینک دیا تھا۔ وہ منہ پھلا کر بولی۔ تو تم نے بھی تو اس کی کتابوں پر جوس گرایا تھا۔ مورے نے سینے پر ہاتھ باندھ کر کہا تو دس سالہ اریش نے دانت نکالے۔ ہاں تو غلطی سے گر گیا تھا نہ سوری بھی تو کیا تھا مگر زیام بھائی نے میری گڑیا کو کوڑے میں پھینک دیا۔

وہ ناک چڑھا کر بولی تو نوشہ بیگم ہس پڑیں۔ اچھا بس بس تم نہ کبھی غلطی مت ماننا۔ چلو آو تمہیں کھانا دوں صبح سے کچھ نہیں کھایا۔ ایک تو صرف گٹار توڑنے کے لیے چھٹی کی اور پھر زیام کی ڈانٹ کے ڈر سے کچھ کھایا بھی نہیں۔ وہ اسے گود میں اٹھا کر کچن کی جانب بڑھیں تو اریش نے ان کے گالوں پر لب رکھے آئی لو یو چاچی۔ وہ مسکرا کر بولی تو وہ ہس پڑیں۔ کھانا کھایا کرو اریش دیکھو تو تمہارا کوئی وزن ہی نہیں ہے۔

پانچ سال کے بچے کا تم سے زیادہ ہو گا۔ وہ اسے محبت سے سمجھاتیں بولیں تو اریش نے منہ بیگاڑا کیونکہ وہ کھانے پینے میں بہت لاپرواہی دیکھاتی تھی۔ زاری اور ابرش آپی کب آئیں گے؟؟

نوشہ بیگم نے اسے چئر پر بیٹھایا تو وہ پوچھنے لگی۔ آجائیں گے بیٹا تھوڑی دیر تک۔ وہ فرج کھولتیں بولیں تو وہ سر ہلا کر چپ چاپ بیٹھ گئی۔

* * *

رات کے وقت جب سب حویلی والے سو رہے تھے اور وہ اپنے کمرے میں بیٹھا آپنے کالج ٹیسٹ کی تیاری کر رہا تھا تب اس کی گڑیا دبے پاؤں کمرے میں آئی تھی۔ ان کے ملنے کا یہی وقت تھا کیونکہ اس وقت سب حویلی والے سو جاتے تھے اس لیے ان کو کوئی نہیں دیکھتا تھا۔

وہ شروع سے اس کی ہر بات مانتی تھی تبھی تو اس کے کہنے پر وہ اس کے بارے میں کسی نہیں بتاتی تھی کیونکہ اسے پتا تھا اس کا بھائی نہیں چاہتا کہ اس کی ماں کو پتا چلے وہ اس سے بات کرتا ہے اور اس کے ساتھ کھیلتا ہے۔ ارے میری گڑیا آگئی۔ وہ اسے دیکھتا اپنی کتابیں بند کرکے سائیڈ پر رکھتا اسے گود میں اٹھاتا بولا تو رمل کھلکھلا کر اس کی گردن میں بازو ڈالتی اس کے کندھے پر سر رکھ گئی۔ آج میری گڑیا نے کیا کھایا؟؟

اپنے سٹڈی ٹیبل کی چئر پر بیٹھتے اس نے رمل کی کمر تھپتھپاتے پوچھا۔ جو آپ نے کھایا وہی میں نے کھایا ۔ وہ بولی تو آدیان مسکرایا۔ پتا ہے مگر مجھے میری گڑیا سے باتیں بھی تو کرنی ہیں۔ وہ اس کے بال سہلا کر بولا تو رمل نے کندھے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ پتا ہے لالا دا جان میرے لیے اتنی بڑی گڑیا لائے ہیں ۔ اس نے خوشی اور جوش سے اپنے دونوں بازو جہاں تک ہو سکے کھول کر اسے بتایا تو آدیان نے اس کے گالوں کو چوما۔

واہ جی میری گڑیا کو اپنی گڑیا پسند آئی؟؟ اس نے چہرے پر تجسس لاتے پوچھا۔ وہ ایسے ہی رمل سے پورے ایکسپریشن کے ساتھ باتیں کرتا تھا اور وہ بھی اس کو بڑے تجسس اور مزے سے باتیں سناتی تھی۔ ہاں نہ وہ بہت پیاری ہے میں نے سارا دن اس کے ساتھ کھیلا۔ وہ مسکرا کر بولی تو آدیان نے اسے پھر سے گلے لگایا۔

میری گڑیا سے تو کم پیاری ہو گی۔ وہ چہرہ موڑ کر اس کے بالوں کو چوم کر بولا۔ پتا ہے بھائی میں کل سے سکول بھی جاؤں گی۔ رمل نے اسے ایک اور بات بتائی۔ اچھا جی واہ رمل بڑی ہو گئی ہے۔ وہ بولا تو رمل پھر سے کھلکھلائی۔ میری چاکلیٹ لائے؟؟

اب اس کا موضوع اپنی ڈیمانڈز پر شروع ہوا تھا اس لیے کندھے سے پھر سے سر اٹھا کو پوچھنے لگی۔ ہاں لے کر آیا تو ہوں مگر مجھے یہ بتاؤ مجھے کتنی چاکلیٹ دو گی؟؟ وہ بولا تو رمل سوچ میں پڑ گئی۔ ہاف ہاف۔ وہ بلیو تو آدیان کو اس پر جی بھر کر پیار آیا۔

نہ میری جان آپ ساری کھانا۔ اب یہ بتاؤ کل کیا لے کر آؤں میں اپنی شہزادی کے لیے۔ وہ اس کو گود میں بیٹھا کر اس کی پونی اتار کر چوٹی بناتا پوچھنے لگا جبکہ وہ اپنی ڈیمانڈز بتانے لگی اور آدیان اس کے بال بناتا اس کی ڈ یمانڈز کو زہن نشین کرنے لگا آخر کل کو وہ سب چیزیں لانی بھی تو تھیں۔

آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں؟؟ آپ کے بعد دستار پر میرا حق تھا پھر آپ میری جگہ آدیان کو کیسے دستار پہنا سکتے ہیں؟؟ مردان خانے میں اس وقت سفیان خان اور دا جان کے علاؤہ کوئی نہیں تھا اور سفیا ن خان غصے سے بھرے دا جان کے سامنے سراپا سوال بن کر کھڑے تھے جبکہ دا جان نے ان کے غصے پر بجائے انہیں ڈانٹنے کے انہیں مسکرا کر دیکھا اور پلنگ سے اٹھ کر ان کی جانب آئے۔ تم نے ایسا کون سا کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں پورے قبیلے کی باگ ڈور تمہارے ہاتھ دے دیتا۔

وہ بڑے دھیمے اور تحمل بھرے لہجے میں پوچھ رہے تھے جبکہ ان کے سوال پر سفیان خان چپ ہوئے تھے۔ چپ کیوں ہو گئے سفیان؟؟ جواب دو نہ۔ دا جان نے کہا تو انہوں نے نظریں چرائیں۔ تمہارے پاس تو جواب ہے نہیں مگر میں تمہیں تمہارے سوال کا جواب دے دیتا ہوں۔ میرا پوتا اس قابل ہے کہ میرے بعد قبیلے کو سنبھال سکے۔

اس نے بنا دستار کے ہوتے قبیلے کے سکول کے بچوں کے لیے کتابیں یونیفارم اور دوسری سہولتیں فراہم کیں، مزدوروں کے لیے ٹیوب ویل بنوائے اور ہر غر یب کی مدد کی۔ یہ سب کچھ تم نے نہیں کیا تھا اور مجھے میرے قبیلے کے لیے ایسا سردار چاہیے تھا جو بنا کسی مقصد اور زبردستی کے ان کے لیے کچھ کرے۔

میں یہ حق رکھتا ہوں کہ اپنا جانشین مقرر کر سکوں اس لیے مجھ سے بہس نہ کرو۔ جاؤ جا کر آپنی دنیا ویسے ہی مگن ہو جا ؤ جیسے پہلے تھے۔ دا جان اچھے سے سفیان خان کو لاجواب کرتے مردان خانے سے نکل گئے جبکہ پیچھے وہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ ہاں انہوں نے تو آج تک واقعی کسی قبیلے والے کے لیے کچھ نہیں کیا تھا۔

* * *

زاری کے بچے تمہیں کوئی تمیز ہے یاں نہیں؟؟ تم نے میری چاکلیٹ کھائیں تو کھائیں کیسے؟؟ وہ مرنے یاں مارنے کا ارداہ کیے زاری کے سر پر کھڑی اسے گھورتے ہوئے پوچھ رہی تھی جبکہ وہ اس کے سوال پر دانتوں کی نمائش کرنے لگا۔ بند کرو اپنی بتیسی کو منہ کے اندر ورنہ مکہ مار کر سارے دانت توڑ دوں گی ۔

وہ ا سے اپنا نازک مکہ دیکھا کر دھمکی دیتی بولی تو زابر کو اس کا نازک مکہ نہیں مکی دیکھ کر ہسی کا دوڑا پڑا تھا ۔ ہاہاہاہا تم میرے اس مکی سے دانت توڑو گی؟؟ ہاہاہاہا لو توڑو توڑو نہ میری چوہیا۔ وہ اپنی دائیں گال آگے کرتا بولا تو اریش کا پاڑہ چڑھا تھا اور اس نے جتنی زور سے ہو سکا اتنی زور سے زابر کے گال پر مکہ مارا تھا۔ اس کے مکے سے زابر کے دانت تو نہیں توٹے تھے ہاں اسے گال پر درد بہت ہوا تھا۔

تم نے واقعی مارا مجھے؟؟ وہ گال پر ہاتھ رکھتا صدمے سے بولا تو اریش نے کندھے آچکائے۔ تیری تو رک تو تجھے ابھی بتاتا ہوں۔ اپنے اکلوتے تین سال بڑے لالا پر ہاتھ اٹھاتی ہے تو رک تو نہیں بچے گی اج ۔ وہ بدلہ لینے کے جزبے سے کہتا صوفے سے کھڑا ہو کر اس کے پیچھے بھاگا تو اریش بنا آگے پیچھے دیکھے اندھوں کی طرح بھاگنا شروع کر چکی تھی تاکہ زابر سے بچ سکے۔

وہ ایسے ہی بھاگتی گھر کے انٹر نس پر پہنچتی پیچھے مڑ کر دیکھ رہی تھی کہ زابر کہاں تک پہنچا کہ تبھی وہ باہر سے اندر آتے کسی کے فولادی وجود سے ٹکرائی تھی۔ یا اللہ زاری بچاؤ۔ وہ زور دار تصادم کی وجہ سے گرنے لگی تو آنکھیں زور سے بند کیے زاری کو مدد کے لیے پکارنے لگی مگر تبھی کسی نے اس کی کمر کے گرد بازو ڈال کر اسے گرنے سے بچایا تھا۔ بچ گئی؟؟ کیا میں بچ گئی؟؟

وہ آنکھیں یوں ہی بند کیے خود کو چوٹ نہ لگنے پر بولی۔ آنکھیں کھولو محترمہ میں تمہارا نوکر نہیں جو تمہیں ایسے پکڑے کھڑا رہوں وہ ویسے ہی آنکھیں بند کیے ہوئے تھی کہ سڑیل کی آواز کانوں میں پڑتے ہی اس نے جھٹ سے آنکھیں کھولیں تو خود کو پکڑے زیام کو دیکھ اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی اور سانس سوکھ کر رہ گیا تھا۔ س۔۔سوری زیام لالا ایم سو سوری۔

وہ جلدی سے کھڑی ہو کر اسے سوری کرتی اپنا ڈوپٹہ اچھے سے اپنے گرد پھیلانے لگی مگر یہ کیا اس کے پاس تو ڈوپٹہ تھا ہی نہیں۔ اپنے پاس ڈوپٹہ محسوس نہ کرتے اریش نے آنکھوں کو زور سے بند کیا کیونکہ اب پھر سے اس کی ہونے لگی تھی۔ دیکھ کر نہیں چل سکتی؟؟

آنکھوں کی جگہ بٹن رکھے ہیں کیا؟؟ وہ غصے سے بولا تو اریش نے سر جھکا لیا۔ سوری لالا۔ وہ آہستہ آواز میں بولی جبکہ دل ہی دل وہ زابر کو گالیاں نکال رہی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ کمینہ انسان زیام کو دیکھ چھپ گیا ہو گا اور اسے بچانے بھی نہیں آیا۔

ڈوپٹہ کہاں ہے تمہارا؟؟ اس نے جب اریش کے پاس ڈوپٹہ نہ دیکھا تو لہجہ سرد کرتا بولا۔ و۔۔وہ م۔۔میں لالا می۔۔را ڈوپٹہ! اسے سمجھ نہ آئی کیا بولے۔ اسے گندی عادت تھی وہ ڈوپٹہ کسی بھی جگہ رکھ کر بھول جاتی تھی اور بنا ڈوپٹے کے گھر میں پھرتی رہتی تھی جس پر اسے کسی اور سے تو نہیں مگر بی جان اور زیام سے بہت ڈانٹ پڑتی تھی۔ کیا وہ میں وہ میں لگا رکھی ہے؟؟

کتنی دفعہ بکواس کی ہے کہ ڈوپٹہ اچھے سے لے کر رکھا کرو مگر تم محترمہ ڈوپٹہ اچھے سے لینا تو دور سرے سے لیتی ہی نہیں۔ کوئی شرم حیا ہے تمہیں؟؟ بچی نہیں ہو اب تم بائیس سال کی ہو گئی ہو۔ میں کہہ رہا ہوں اریش اگر اب دوبارہ تمہیں دوپٹے کے بنا دیکھا تو تمہیں پورے مہینے کے لیے سٹور روم کے کمرے میں بند کر دوں گا۔

اس نے اریش کو دھمکی دی تو وہ کانپ گئی کیونکہ اسے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا اور یہ بات زیام اچھے سے جانتا تھا اسی لیے تو سٹور روم کی دھمکی دی تھی ورنہ وہ افلاطون کسی سے نہیں ڈرتی تھی۔ سوری لالا اب سے پکا ڈوپٹہ لوں گی۔ وہ جلدی سے کہتی و ہاں سے نو دو گیارہ ہوئی تھی جبکہ وہ سر جھٹک کر وہاں سے آگے بڑھا تھا۔

* * *

کیسی رہی چوہیا کی کلاس؟؟ مزہ آیا؟؟ وہ اپنے کمرے میں آئی تو زابر بیڈ پر ہی ل تھا اور اسے دیکھ کر چڑھانے والے انداز میں بولا۔ بکواس بند کرو تم بدتمیز انسان تم میرے بھائی نہیں ہو سکتے کیونکہ بھائی تم جیسے نہیں ہوتے۔ وہ تو اپنی بہنوں کو ہر بری بلا سے بچاتے ہیں مگر تم مجھے اس سڑیل زیام نامی بلا کے پاس اکیلا چھوڈ کر خود بھاگ گئے۔

وہ رو ٹھے انداز میں بولتی بیڈ پر بیٹھی تو زابر آگے ہوتا اس کے پاس ہوا اور اسے گلے لگایا۔ اولے میری چوہیا ناراض ہو گئی مجھ سے۔ میری جان تمہیں پتا تو ہے کہ اگر میں وہاں جاتا تو میری بھی کلاس لگ جانی تھی۔ ویسے ایک بات بتاؤ یہ زیام لالا اس بار زیادہ دیر نہیں گھر پر رک گئے ویسے تو صرف ایک یاں دو ہفتے کے لیے آتے ہیں اور پھر واپس اسلام آباد چلے جاتے ہیں۔

اس نے اریش کے کندھے پر ہاتھ رکھتے پرسوچ انداز میں پوچھا تو وہ ناک چڑھا کر رہ گئی۔ بی جان کے لاڈلے صاحب کو کسی سے پیار ہو گیا ہے اور بی جان سے شادی کا کہہ رہے تھے۔ چاچی بتا رہی تھیں کہ دو تین ہفتوں میں شائد نکاح رکھا جائے۔ اریش نے اپنے زرائع سے معلوم ساری خبر زابر کے گوش گزار کی۔ او تیری خیر مطلب کہ کھڑوس لالا کسی کو پسند کرتے ہیں۔

واہ جی کون ہے وہ لڑکی؟؟ زابر نے تجسس سے پوچھا۔ پتا نہیں میں نے انہیں بی جان سے کہتے سنا تھا کہ ابھی وہ اس لڑکی سے اس کی رضامندی پوچھنا چاہتے ہیں۔ اور ایک اور بات صرف کھڑوس کو نہیں بلکہ کھڑوس کی بہن اور اس کی ڈوپلیکیٹ کاپی مس کھڑوس کو بھی محبت ہو گئی ہے اور ان کا نکاح بھی ساتھ ہی کیا جائے گا۔

اریش نے ایک اور خبر دی تو زابر بے ہوش ہونے پر آیا۔ ہیں سچی؟؟ یار کیا میں خواب دیکھ رہا ہوں؟؟ کیا سچ میں ہم دونوں کی ان کڑوے کریلوں سے جان چھوٹنے والی ہے؟؟ زابر نے خوشی اور بے یقینی سے پوچھا تو اریش نے ہاں میں سر ہلایا۔ واہ یار آج تو بڑا خوشی کا دن ہے۔

چل آ آج تجھے تیرا لالا پیزا کھیلائے گا۔ اٹھ جا چادر لے کر باہر آ میں تیرا ویٹ کر رہا ہوں گاڑی میں۔ زابر نے کہا تو اریش کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا۔ ہائے سچی؟؟ چل جلدی گاڑی سٹارٹ کر میں آئی۔ وہ خوشی سے کہتی ڈریسنگ روم میں گھس گئی تاکہ اپنی چادر نکال سکے۔

* * *

کہاں جا رہے ہو برخوردار؟؟ کبھی ہمارے ساتھ بیٹھ کر بھی کھانا کھا لیا کرو۔ وہ سفید شلوار قمیض پہنے بالوں کو سلیقے سے سیٹ کیے خوشبوں میں بھیگا ہاتھ پر باندھی مہنگی گھڑی پر ٹائم دیکھتا باہر جا رہا تھا کہ تبھی ڈرائنگ ٹیبل پر بیٹھے سفیان خان نے اسے مخاطب کرتے کہا۔

سفیان خان کے اسے مخاطب کرنے پر ان کے آگے کھانا رکھتیں ان کا بیوی کا ہاتھ رکا تھا۔ اور انہوں نے پیچھے مڑ کر آدیان کو دیکھا جو اس طرف ہی دیکھ رہا تھا جبکہ دا جان اور رمل کی نظریں بھی آدیان پر تھیں کہ اب وہ کیا جواب دے گا۔ شکریہ مگر مجھے بہت کام ہیں۔

فالتو وقت نہیں ہے فیملی ڈنر کا۔ وہ روڈ لہجے میں بولا تو سفیان خان اسے دیکھ کر رہ گئے جبکہ دا جان اور مہرین ( سفیان خان کی بیوی ) کے چہرے پر بھی افسردگی چھائی تھی۔ وہ جانے لگا مگر اس کی نظر رمل پر گئی جو اسے گھور کر دیکھ رہی تھی۔ آنکھوں میں صاف وارننگ تھی کہ اگر وہ باہر گیا تو بس ناراضگی پکی۔ اس نے گھورتے ہوئے اسے آنکھوں سے ہی ٹیبل کی جانب آنے کو کہا تو آدیان گہری سانس لے کر رہ گیا کیونکہ اب اس کی گڑیا نے کہہ دیا تھا تو مطلب اب اسے بیٹھنا ہی پڑے گا۔ ہاں ہیلو بولیے منشی صاحب۔

کیا ایک گھنٹے بعد اچھا چلیں ٹھیک ہے میں ایک گھنٹے تک آ جاؤں گا۔ وہ بہانا سوچتا اپنے جیب سے فون نکال کر یونہی بات کرنے کا ناٹک کرنے لگا۔ ٹھیک ہے منشی صاحب ایک گھنٹہ لیٹ ہیں تو میں تھوڑی دیر آپ سب کے ساتھ کھانا کھا سکتا ہوں۔

وہ احسان کرنے والے انداز میں بولتا سربراہی کرسی جس پر دا جان بیٹھے تھے اس کی دائیں جانب والی کرسی پر بیٹھ گیا جبکہ اس کے سامنے ہی رمل بیٹھی تھی جس نے اس کے بیٹھنے پر دیکھاوے کے لیے سر جھکا لیا تھا مگر منہ نیچے کیے وہ اپنے لالا کی فرمانبرداری پر مسکرائی تھی۔ دا جان وہ ٹرے پکرائیے گا۔ اس نے دا جان کے سا منے پڑی کباب کی ٹکیوں والی ٹرے کے لیے ہاتھ بڑھاتے کہا تو دا جان نے اسے ٹرے پکرا دی۔ اس نے ٹرے پکری تو اس میں صرف تین کباب ہی باقی تھے اور اسے اچھے سے پتا تھا رمل کو کباب بہت پسند تھے۔ اس نے پہلے دا جان اور سفیان خان لوگوں کی جانب دیکھا جو اپنے اپنے کھانے میں مگن تھے پھر رمل کی جانب دیکھا جس نے اسی وقت اسے دیکھا تھا۔ کیا تم نے کھا لیے؟؟ اس نے آنکھوں کے اشارے سے پوچھا تو رمل نے نہ میں سر ہلایا۔ بریانی کیسی بنی ہے دا جان؟؟ اس نے ٹرے کو نا محسوس کردہ انداز میں رمل کے سامنے رکھ کر دا جان سے پوچھا۔ کیوں تم کیوں پوچھ رہے ہو تم تو چاول نہیں کھاتے۔ دا جان حیران ہوئے۔

دل کر رہا یے آج کھانے کا۔ وہ مسکرا کر کہتا اپنے لیے چاول ڈالنے لگا جبکہ رمل کو اپنے لالا پر جی بھر کر پیار آیا تھا جو آج اس کی وجہ سے چاول کھا رہا تھا۔ دراصل آج کھانے میں روٹی کباب اور بریا نی بنی تھی اسی لیے آدیان نے روٹی اور کباب چھوڈ کر بریانی کھائی تھی کیونکہ اگر وہ روٹی کھاتا تو اس کی گڑیا کو کباب نہ ملتے اور ایسا وہ ہونے نہیں دے سکتا تھا۔