Chapter 9: قسط 9

لینے کتنے بجے آنا ہے؟؟ وہ اپنی بوتیک آجانے پر گاڑی سے اترنے لگی تو زابر نے پوچھا۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں میں ٹیکسی سے اجاوں گی۔ وہ آنے سے منع کرتی گاڑی سے اتر گئی اور بوتیک کے اندر چلی گئی۔ ابر ش! وہ ابھی اندر آئی ہی تھی کہ سامنے ہی ولید اس کا ایکس فیونسی اسے دیکھ کر اسے پکارتا اس کے پاس آیا۔

تمہیں اندر کس نے آنے دیا؟؟ اس نے غصے سے پوچھا۔ ابرش میری بات سنو یار ایک بار صرف ایک ر کرتا ہوں۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑنےبار میری بات سن لو میں سب کچھ کل کی کوشش کرتے بولا تو ابرش دو قدم پیچھے ہوئی۔ چلے جاؤ یہاں سے ولید اس سے پہلے کہ میں گارڈ کو بلا کر تمہیں دھکے دے کر نکلواوں۔ اس نے غصے سے کہا جبکہ اس وقت اس کا سارا جسم غصے سے کانپ رہا تھا۔

ایسے مت کرو یار میں سچ میں مجبور تھا اسی لیے نہیں آسکا۔ وہ د کھی انداز میں بولا۔ تمہیں سنائی نہیں دے رہا میں کیا کہہ رہی ہوں؟؟ دفع ہو جاؤ یہاں سے مجھے کچھ نہیں سننا۔ مجھے کوئی سروکار نہیں کہ تمہیں کیا مجبوری تھی اور تم کیوں نہیں آئے۔ چلے جاؤ یہاں سے اور آج کے بعد اپنی یہ گھٹیا شکل مت دیکھانا مجھے۔

وہ جتنی شدت سے ہو سکا اتنے زور سے چیخی تھی جبکہ یوں چیخنے کے سبب اس کا سر چکرایا تھا۔ اس سے پہلے وہ گرتی کسی کے مضبوط ہاتھوں نے اسے کندھوں سے پکڑتے اسے سہارا دیا تھا۔ کون ہو تم کیا مسلہ ہے تمہارے ساتھ؟؟ وہ جو حیران تھی کہ اسے کس نے پکڑا زابر کی آواز سن کے اسے سکون ملا تھا۔ میں ولید ہوں اس کا منگیتر مگر تم کون ہو اور اسے چھوا کیسے؟؟ وہ لڑکا اسے ابرش کے یوں قریب دیکھ کر بھڑکا۔ او تو تم ہو وہ مگر تم نے اپنا انٹرو غلط دیا کہ تم اس کے فیونسی ہو۔ جناب تم ایکس لگانا بھول گئے ۔ زابر تیکھے انداز میں بولا جبکہ ابرش اب اس سے الگ ہو کر کھڑی تھی۔ یو بلڈی تم آخر ہو کون؟؟ وہ غصے سے بولا۔ میں؟؟ زابر نے اپنی جانب اشارہ کیا۔ مسٹر ایکس میں ہوں ابرش کا پریزنٹ اور فیوچر مطلب کہ اس کا شوہر۔ زابر نے ابرش کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے ساتھ لگاتے فخریہ انداز میں کہا تو سامنے والے کے ساتھ ساتھ ابرش نے بھی اسے چونک کر دیکھا۔ آج پہلی بار زابر نے اسے ابرش کہا تھا۔ ش۔۔شوہر؟؟

اس نے بے یقینی سے پوچھا۔ ہاں شوہر خوش قسمتی سے تم نکاح کے وقت نہ آئے اور مجھ جیسے نکمے اور نکھٹو کو ابرش جیسی اچھی اور پیاری بیوی مل گئی۔ زابر کی باتیں ا برش کو بے ہوش کرنے کے در پر تھیں ۔ ابرش یہ کیا کہہ رہا ہے تم اس سے کیسے شادی کر سکتی ہو؟؟ آخر تم میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتی ہو۔ وہ ابرش کی جانب دیکھتا پوچھنے لگا جبکہ ابرش تو زابر کو حیرانی سے دیکھ رہی تھی۔ او مسٹر ولید بھولو مت تم ایکس ہو اور ایکس کو وائے کا حق نہیں ہوتا۔ اس لیے وہ رہا دروازہ ایک منٹ سے پہلے نو دو گیارہ اور ایک بارہ ہو جاؤ ورنہ میں لاتیں مکے ٹھوڈے اور گالیاں دے کر نکالوں گا۔ زابر نے ابرش کو چھوڈ کر چھوٹے چھوٹے قدم ولید کی جانب بڑھاتے کہا تو وہ ڈر کر دروازے کی جانب بڑھا۔

تم نے اچھا نہیں کیا میرے ساتھ دیکھنا تم پچھتاؤ گی اور ایک دن میرے پاس ہی آؤ گی۔ وہ جاتے جاتے بھی پھوں پھاں سے باز نہ آیا۔ تو جاتا ہے یاں لگاؤں دو کان کے نیچے۔ زابر نے قدموں میں تیزی لاتے کہا تو وہ جلدی سے دروازہ کھول کر باہر نکل گیا۔ اس کے جاتے ہی زابر ابرش کے پاس آیا۔ آپ ٹھیک ہیں؟؟

اس نے فکرمندی سے پوچھا تو وہ حیرت کے مجسمے سے باہر آئی۔ ہاں میں ٹھیک ہوں مگر تم یہاں کیسے اس نے پوچھا۔ وہ آپ اپنا فون گاڈی میں ہی بھول گئی تھیں وہی دینے آیا تھا مگر اندر آیا تو کچھ اور ہی؟؟ ماحول تھا۔ زابر اس کا فون پاکٹ سے نکا ل کر اسے دیتا بولا۔ شکریہ زابر۔ ابرش نے فون پکر کر کہا تو وہ حیران ہوا۔

ہیں؟؟ میں نے غلط سن لیا شاید مس کھڑوس مجھے شکریہ کہہ رہی ہے اللہ اللہ کہیں میرے کان خراب تو نہیں ہو گئے۔ اس نے شرارتی انداز میں کہا تو ابرش نے اسے اگے سے گھورا۔ اچھا سوری سوری مںی مزاق بلکل نہیں کر رہا تھا۔ وہ پہلے سوری کرتا بعد میں پھر سے شرارت سے کہتا دروازے کی جانب بھاگا جبکہ اس بار ابرش اپنی مسکراہٹ نہ روک سکی۔

مس کھڑوس بات سنیں پھر سے وہ تنگ کرے تو مجھے بلانا آفٹر آل میں شوہر ہوں آپ کا۔ وہ دروازے کے پاس رک کر اسے بولا اور پھر باہر نکل گیا جبکہ پیچھے ابرش کے چہرے کی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی ۔ پاگل ہے بلکل اتنا بڑا ہو گیا ہے مگر ابھی بھی بچہ ہے۔ وہ ہس کر کہتی اپنے ورکنگ آئبیریا کی جانب بڑھ گئی۔

* * *

تم لوگ یہاں کیسے؟؟ وہ زیام کے ساتھ اپنی شاپنگ کر رہی تھی جب اچانک سے وہی ہال والی لڑکی ان کے پاس آتی بولی۔ ارے تم بھی یہاں آئی ہوئی ہو واہ کیا اتفاق ہے۔ زیام اسے دیکھ کر خوش ہوتا بولا۔ ہائے اریش کیسی ہو؟ اس نے اریش سے پوچھا۔ میں ٹھیک ہوں آپ کیسی ہیں؟؟

اریش نے خوش دلی سے پوچھا۔ جیسے کہ پہلے کہا تھا میں بہت پیاری ہوں۔ وہ ہس کر بولی تو اریش اور زیام بھی مسکرائے۔ یہ تو سہی کہا آپ بہت پیاری ہو۔ اریش نے سچے دل سے کہا جس پر وہ مسکرائی۔ اچھا ویسے تم لوگوں کی شاپنگ ہو گئی؟؟

اس نے پوچھا۔ ہاں بس شوز لینے ہیں اریش کے۔ ابكچلی کل سے اس کی یونی سٹا رٹ ہے تو اس کی شاپنگ کرنی تھی کیونکہ گھر سے زیادہ سامان نہیں لاتے تھے ہم۔ زیام نے بتایا۔ اوہ اچھا چلو پھر مل کر شوز لیتے ہیں مجھے بھی شوز لینے ہیں اور اس میں تم مدد کرو گے کیونکہ تمہاری پسند بہت اچھی ہے۔

وہ ہس کر کہتی زیام کا ہاتھ پکر کر آگے کو بڑھ گئی جبکہ اریش اس کے یوں زیام کو لے جانے پر کندھے اچکا کر ان کے پیچھے بڑھی۔ یہ پہن کر دیکھو یہ کیسی ہے؟؟ زیام نے ایک بلیک ہیل علشيہ کے پاؤں میں رکھتے کہا تو اس نے سر ہلاتے اپنے پتلے اور خوبصورت پاؤں اس ہیل میں ڈالے۔ بہت پیاری لگ رہی ہے تمہارے پاؤں میں۔

ز یام نے مسکرا کر کہا تو علشيہ ہسی۔ تمہیں تو مجھ پر ہر چیز اچھی لگتی ہے۔ اس نے تیکھی نظروں سے اریش کو دیکھتے کہا مگر اریش نے کوئی رینس بھی نہ دیا حتی کہ وہ تو ان کی جانب دیکھ بھی نہیں رہی نہیں ہو گی کیونکہ اسے نہ تو زیام میں انٹرسٹ تھا نہ ہی اس میں۔

بھائی مجھے نہ فلیٹ شوز دیکھائیں ہيلزر نہیں۔ اس نے ورکر کو ہیل لاتے دیکھ کہا جبکہ اس کے یوں بیگانہ بیٹھنے پر علشيہ کو حیرانگی ہوئی۔ زیام تم جاؤ نہ اریش کی ہیلپ کو شوز لینے میں اسے برا لگے گا۔ علشيہ نے پھر سے اونچی آواز میں کہا تو اس بار اریش ان کی جانب متوجہ ہوئی۔

ارے نہیں علشيہ باجی مجھے نہ پسند نہیں کسی کا میرے کام میں انٹرفیر کرنا۔ میں اپنی چیزیں اپنی پسند سے لیتی ہوں اس لیے آپ ان کو اپنے پاس رکھیں مجھے نہیں ضرورت ان کی مدد کی۔ اریش نے مسکرا کر کہتے اپنے پاؤں کے پاس پڑی ایک جوتی اٹھا کر پہنی تھی۔

اریش کے جواب پر علشيہ تو ہونکوں کی طرح اسے دیکھنے لگی تھی جبکہ زیام اسے گھور کر رہ گیا مگر اریش نے اس کی جانب دیکھا بھی نہیں تھا۔

سنو یونی میں کہیں شوخیاں مارنے کے لیے بتانے نہ کھڑی ہو جانا کہ میں تمہارا کزن پلس شوہر ہوں اور نہ ہی زیادہ دوستیاں نبھانے کے لیے دوستوں کو گھر آنے کی دعوتیں دینا۔

جیسے نارمل سٹوڈنٹ رہتے ہیں ویسے ہی رہنا اور یہ بات مجھے بار بار نہ کہنی پڑے۔ وہ اسے یونی چھوڈنے آیا تھا اور گاڑی کو یونی سے پانچ منٹ کی واک پر کھڑی کرتا اریش کو نصیحتیں کرنے لگا جبکہ اس کے یوں نصیحتیں کرنے پر اریش نے آنکھیں گھمائیں تھیں۔

مجھے کوئی شوق نہیں ہے آپ کے بارے میں لوگوں کو بتانے کا اور ایک بات بتاؤں مجھ سے تو اگر کوئی لاہور والی یونی میں بھی پوچھتا تھا نہ کہ آپ سے میرا کیا تعلق ہے تو میں یہ کہہ کر گزز جاتی تھی کہ میں آپ کو جانتی بھی نہیں۔

اور آپ کو لگتا ہے میں آپ کے نام کی شوخیاں ماروں گی ہنہ۔ اریش نے بے زاری سے کہا تو زیام اسے دیکھ کر رہ گیا۔ کہنا کیا چاہتی ہو تم؟؟ تمہاری نظر میں میں کوئی عام انسان ہوں؟؟ بھولو مت میں مشہور سنگر اور ماڈل زیام خان ہوں۔

لڑکیاں تو لڑکیاں لڑکے بھی میرے فین ہیں میری لکس کے میری آواز کے میرے فیشن سيی س کے ۔ ہر کوئی فین ہے میرا میرے ساتھ فوٹو کھنچوانے کو ترستے ہیں لوگ۔ زیام کو تو اس کا یوں کہنا بہت زیادہ برا لگا تھا تبھی اسے گھورتا اپنی اہمیت بتانے لگا۔۔ ہوں گے آپ مشہور مگر آپ نے سنا تو ہو گا کہ گھر کی مرغی دال برابر تو بس آپ کا بھی وہی حساب ہے۔

اب گھر والے جو آپ کو جانتے ہیں آپ کے ساتھ رہتے ہیں ان کے لیے آپ عام انسان ہی ہو۔ میرے لیے بھی آپ عام ہی ہو کیونکہ آپ ارمغان شاہ تھوڑی ہو جو میرے لیے خاص ہوں گے۔ وہ پہلے آنکھیں گھما کر بولتی آخر میں تھوڑی شرماہت چہرے پر سجائے بولی جبکہ اس کے منہ سے ارمغان کا نام سن کر زیام کو آگ لگی تھی۔

ارمغان؟؟ وہ جس کے ساتھ پچھلے سال میرا سونگ آیا تھا؟؟ زیام نے کنفرم کرنا چاہا جس پر اریش نے تم مجھے اس سے کیسے کميب ئسر ہلایا۔ تم پاگل ہو گئی ہو؟؟ ر کر سکتی ہو؟؟ میں زیام ہوں زیام وہ میرے سامنے کچھ نہیں۔ ہمارے سونگ کی وڈیو پر بھی پورا پاکستان بلکہ انڈیا بھی مجھے اس سے زیادہ ہینڈسم کہہ رہا تھا۔

زیام کچھ زیادہ ہی جزباتی ہو گیا تھا کیونکہ علشيہ بھی تو اس کے سامنے ارمغان کی ہی تعریفیں کرتی تھی۔ اوہو کیا مسلہ ہے چاچی کے بیٹے؟؟ سب کی اپنی آپنی پسند ہوتی ہے اب مجھے اس کے لکس اس کی آواز آپ سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو میں کیا کروں؟؟ اب میں جا رہی ہوں کیونکہ مجھے دیر ہو رہی ہے۔ خدا حافظ! اس نے چڑ کر کہا اور دروازہ کھول کر گاڑی سے نکل گئی جبکہ زیام گاڑی کے فرنٹ مرر کو اپنی جانب کرتا اپنے چہرے کو غور سے دیکھنے لگا۔ کیا سچ میں وہ مجھ سے زیادہ ہینڈسم ہے؟؟

اس نے خود سے سوال پوچھا جبکہ اریش اسے کشمکش میں ڈال کر خود مسکراتے ہوئے اپنی یونی کی جانب ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد زیام سے بلکل نہ ڈرے بڑھ گئی۔ اسے زابر نے شادی کے لیے مناتے کیونکہ ایک تو وہ زابر سے وعدہ کر چکا تھا اریش کو نہ ڈانٹنے کا اور دوسرا گھر کے بڑوں کی دھمکی اس پر بہت کام کرے گی۔

اریش زابر کی کہی باتوں پر ہی عمل کر رہی تھی اور واقع ہی گھر والوں کا نام لیتے ہی زیام اس کی ہر بات مان جاتا تھا۔ اب تو اسے خود پر غصہ آتا تھا کہ وہ بلا وجہ ہی زیام سے اتنے سال ڈر کر رہی حلانکہ یہ سراسر جھوٹ تھا کہ وہ ڈر کر رہی تھی۔

* * *

ماسک کیوں لگایا ہے آپ نے؟؟ وہ رمل سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتے اسے کالج سے ہا ف لیو پر شاپنگ کروانے لے گیا تھا مگر اس نے اپنے چہرے پر ماسک اور آنکھوں پر عینک لگا رکھی تھی اور رمل تو تھی ہی گاؤن میں۔ گڑیا سمجھا کرو نہ کوئی دیکھ کر پہچان نہ لے ہمیں۔

آدیان نے رمل کے کان میں کہا۔ لالا کیا ہے یار یہ سب کب ختم ہو گا؟؟ کیا ہم ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے آپ گھر میں بھی سب کے سامنے مجھ سے بیگانہ رہتے ہو کیونکہ آپ کو ڈر ہے کہ میرے نام پر آپ؟؟ کو مورے اور بابا بلیک میل نہ کریں۔ یہ تو حد ہو گئی نہ کم سے کم گھر والوں پر تو بھروسہ کر لیا کریں۔ رمل نے ناراضگی سے کہا۔ گڑیا تم نہیں سمجھو گی میں کون سا شوق سے کرتا ہوں سب کچھ میری بھی مجبوری ہے۔ یہ بات تم سے چھپی نہیں کہ مجھے تمہاری مورے سے اور بابا سے نفرت ہے کیونکہ ان کی وجہ سے میری مورے مر گئیں اور یہ بات میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ اس لیے مجھ سے اس ٹاپک پر بات نہ کرو۔

ادیان نے کہا تو وہ چپ کر گئی۔ مال آگیا چلو اترو گاڑی سے۔ مال کے آتے ہی اس نے گاڑی روک کر کہا جبکہ اس کے کہنے پر رمل خاموشی سے اتر گئی۔ وہ گاڑی پارک کر کے آیا تو رمل ابھی بھی وہیں کھڑی تھی۔

میں بتا رہی ہوں اج اپنی شوپنگ سے پہلے میں آپ کی شاپنگ کروں گی۔ اس نے مال کے اندر قدم رکھتے آدیان سے کہا کیونکہ آدیان اپنی شاپنگ بہت کم کرتا تھا اور رمل کو یہ بات غصہ دیلاتی تھی۔ اچھا میری جان جو دل کرے وہ کرنا میں نے تو بس پیسے خرچ کرنے ہیں تم بس شاپنگ کرو۔ اس نے ہس کر کہا اور رمل کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر آگے بڑھا۔ پہلے مینگو جوس پیلا ئیں مجھے پھر شاپنگ کریں گے۔

رمل نے گردن اوپر کرتے اسے دیکھتے کہا تو آدیان سر ہلاتا اسے لے کر فوڈ کارنر کی جانب بڑھ گیا۔

* * *

افسین نے آدیان کا نمبر لے لیا تھا اور اب وہ دونوں افسین کے کمرے میں موجود تھیں جب اچانک افسین نے نمبر ڈائیل کرکے فون اردل کے آگے کیا۔ کیا؟؟ مجھے کیوں پکڑا رہی ہو؟؟ خود بات کرو نہ میں نہیں کرنے والی۔ اردل نے فون کو پکڑنے سے انکار کرتے کہا۔

فون اس کے ہاتھ میں پکڑ اتے کہا تو اردل نے تھوک نگلتے کال کے آپشن کو کلک کیا اور فون کان کے ساتھ لگایا۔ جیسے جیسے بیل جا رہی تھی ان دونوں کے دل کی دھڑکن تیز ہو رہی تھی۔

ہیلو! فون پک ہوتے ہی آدیان کی بھاری خوبصورت آواز اردل کے کانوں سے ٹکرائی۔ ہ۔۔ہی۔۔ہیلو جی میں ارد۔۔۔ میرا مطلب افسین بات کر رہی ہوں۔ وہ گھبراہٹ میں اپنا سہی نام بتاتے بتاتے رکی تھی۔ جبکہ اس کی آواز اور نام سن کر رمل کے ساتھ فوڈ کارنر میں بیٹھا آدیان مسکرایا۔

او مس افسین کیسی ہیں آپ؟؟ مجھے کیسے یاد کیا؟؟ آدیان نے مسکراتے ہوئے پوچھا جبکہ اس کے منہ سے افسین نا م سن کر رمل کے کان کھڑے ہوئے تھے اور اس نے اپنا چہرہ آدیان کے کان کے ساتھ لگے فون کے قریب کیا تھا۔ و۔۔وہ مجھے آپ سے ملنا ہے کچھ ضروری بات ہے۔

اردل نے آنکھیں زور سے بند کرتے سیدھا کام کی بات کی۔ مجھ سے ملنا ہے؟؟ مگر کیوں؟؟ کیا مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے؟؟ آدیان نے انجان بنتے کہا۔ دیکھیں مجھے ضروری بات کرنی ہے آپ سے اس لیے مجھے بتائیں کہ کب ملیں گے مجھ سے؟؟

اردل کو اس کے انجان بننے پر غصہ آیا تبھی دو ٹوک انداز میں بولی جبکہ اس کے اس طرح کہنے پر آدیان نے مشکل سے قہقہ روکا۔ ٹھیک ہے میں آپ سے اتوار کی شام چار بجے ملوں گا اسی ریسٹورنٹ میں۔ اس نے کچھ دیر سوچ کر کہا تو اردل نے بنا کچھے کہے فون کٹ کر دیا۔

ہا میرے اللہ میرا سانس بند ہونے والا تھا۔ اس نے فون سائڈ پر رکھ سینے پر ہاتھ رکھتے کہا۔ کیا کہہ رہا تھا آئے گا یاں نہیں؟؟ افسین نے پوچھا۔ ہاں کہتا آجاوں گا اتوار کو۔ اردل نے لمبے لمبے سانس لیتے؟؟ بتایا۔

سوری یار میری وجہ سے تمہیں بھی مشکل ہو رہی ہے۔ افسین نے اسے دیکھتے کہا تو اردل نے اسے حیرانگی سے دیکھا۔ ایسے مت کہو یار جو بھی ہے تم میری دوست ہو میری جان ہو یار تمہارے لیے تو کچھ بھی کر سکتی ہو ں۔ اس نے آگے ہو کر افسین کو گلے لگاتے کہا جس پر افسین کو سکون آیا۔

* * *

کون تھی فون پر؟؟ میری فیوچر بھابھی تھی نہ؟؟ فون بند ہوتے ہی رمل شرارتی انداز میں بولی جس پر آدیان مسکرایا۔ ہاں وہی تھی ملنے بلا رہی تھی کوئی ضروری بات کرنی ہے اسے۔ اس نے بتایا تو رمل کی آنکھوں میں اور شرارت چمکی۔

اوہو کیا بات ہے ملنے ملانے پر بات آگئی اور مجھے بتایا بھی نہیں۔ اس نے کہا تو آدیان نے اپنی گلاسزز اتار کر ٹیبل پر رکھیں۔ میں خود حیران ہوں یار کہ ایسی کیا بات ہے جس کے لیے ملنے بلایا۔ اس نے پرسوچ انداز میں کہا۔ کہیں انکار تو نہیں کرنے والی نہ؟؟ رمل نے کہا۔ لگ تو کچھ ایسا ہی رہا ہے ۔وہ ہے بھی ایسی ہی۔ وہ ہس کر بولا تو رمل بھی ہسی۔ اچھا یہ جوس پی کر دیکھیں کتنا مزے کا ہے۔ آپ نے تو منگوایا نہیں اپنے لیے۔ وہ اپنے جوس کا گلاس اس کے آگے کرتی بولی تو وہ اس کے کہنے پر ماسک اتار کر دو گھونٹ بھر گیا۔

* * *

ہاں تم سارا حساب دیکھ لینا اور زمینوں پر خود جا کر ٹیوب ویل چلانا میں واپس آکر باقی کا حساب دیکھ لوں گا۔ وہ فون پر بات کرتا مال میں داخل ہوا جبکہ دوسری جانب سے کچھ بولا گیا تھا جس پر اس نے ٹھیک ہے کہہ کر کال کٹ کر دی اور فون اپنی واسکٹ کی پاکٹ میں ڈال لیا۔

فون پاکٹ میں ڈال کر وہ سیدھا گھڑیوں کی دکان کی جانب بڑھا۔ میری گھڑی آئی یاں نہیں؟؟ اس نے اندر جاتے ہی پوچھا۔ جی سر آگئی ہے میں ابھی لایا۔ سیل مین اسے کہتا وہاں سے چلا گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد ایک چھوٹا سا شاپنگ بیگ اٹھا کر لایا جس میں یقیناً گھڑی کا ڈبہ تھا۔

اس نے بیگ پکر کر اس میں سے ڈبہ نکالا اور اسے کھول کر گھڑی کا معائنہ کیا۔ ٹھیک ہے شکریہ۔ وہ گھڑی کو اچھے سے دیکھ کر ڈبہ واپس بند کرتا انہیں شکریہ کہہ کر دکان سے نکل گیا۔ وہ واپس مال سے باہر جا رہا تھا کہ اس کی نظر اچانک ہی فورڈ کارنر پر پڑی جس کی دیواریں شیشے کی ہونے کے سبب اندر کا ماحول صاف نظر آرہا تھا۔

ل گرل! وہ ہلکی آواز میں بڑبڑایا۔ ہاں وہ وہی تھی لاہور مال والی چھوٹی لڑکی مگر اس کے ساتھ وہ لڑکا کون تھا جس سے وہ ہس ہس کر باتیں کر رہی تھی؟؟ اور وہ یہاں کیا کر رہی تھی؟؟

اسے ڈھیر سارے سوالوں نے گھیرا اور اس کے قدم خود بخود فورڈ کارنر کی جانب بڑھے۔ ابھی وہ فوڈ کارنر کے دروازے پر پہنچا ہی تھا کہ اس لڑکی کے ساتھ بیٹھے لڑکے نے منہ سے ماسک اتارا تھا۔ اس لڑکے کا ماسک اتارنا تھا اور ازقان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ آد۔آدیان خان! حیرت کی انتہا کو چھوتے صرف اس کے لب ہلے تھے۔

* * *

وہ جب سے گھر آیا تھا اپنے کمرے میں بے چینی سے ایدھر ادُھر چکر کاٹ رہا تھا۔ کیا سچ میں وہ لڑکی آدیان کی بہن ہے؟؟ اس نے خود سے سوال کیا۔ ہاں بلکل اس کی آنکھیں سیم ٹو سیم آدیان جیسی ہیں ۔ مجھے ایسے ہی نہیں لگ رہا تھا کہ ان آنکھوں کو کہیں دیکھا ہے۔

آج سے دس سال پہلے میں نے اسے آدیان کی حویلی میں دیکھا تھا۔ وہ یاد کرتا بولا۔ اوہ تو یہ حقیقت ہے آدیان خان جسے تم اب تک چھپا کر بیٹھے تھے۔ ساری دنیا کے سامنے نفرت کا دعویٰ کرتے ہو اور حقیقت میں اسی بہن سے اتنا ہی پیار کرتے ہو۔ لیکن اب کیا کرو گے؟؟

کیونکہ اب تو یہ سچ مجھے پتا چل گیا۔ وہ چہرے پر شیطانی مسکراہٹ سجائے آدیان کو تصور کرتا بولا۔ آہ ازقان خان چار سال چار سال بعد آخر تمہیں آدیان کی کمزوری مل گئی۔ وہ خوشی سے پاگل ہو رہا تھا آخر کو اسے اپنا بدلہ پورا ہوتا نظر آرہا تھا۔

اٹھ گئی تم؟؟ کیسا رہا یونی کا پہلا دن؟؟ دوستی ہوئی کسی سے؟؟ وہ یونی سے واپس ٹیکسی لے کر آگئی تھی اور گھر آتے ہی سو گئی تھی۔ شام کے پانچ بجے اپنی نید پوری کرتے وہ اٹھی تھی اور اپنے کمرے سے نکل کر کچن کی جانب بڑھی جب زیام کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔

اس نے ٹی وی لاؤنچ کی جانب دیکھا جہا ں زیام اپنا گٹار پکڑے اسے ہی دیکھ رہا تھا۔ کچن ایریا اوپن ہونے کے سبب وہ دونوں ایک دوسرے کو آسانی سے دیکھ پا رہے تھے۔ بہت بورنگ تھا پہلا دن بلکل مزہ نہیں آیا۔

کلاس بھی کوئی نہیں ہوئی اور کسی سے سلام دعا بھی نہ ہوئی۔ میں نے اپنی لاہور والی دوستوں کو مس کیا ۔ اس نے فرج سے پانی کی بوتل نکال کر گلاس میں پانی بھرتے کہا۔ چلو ایک دو ماہ کی بات ہے گزار لو جیسے تیسے کیونکہ پھر تم نے واپس لاہور ہی جانا ہے ہمیشہ کے لیے۔

وہ اسے کہتا گٹار کی تاروں کو ہلکے ہلکے چھونے لگا جس سے وہاں پر ہلکے ہلکے میوزک کی آواز گونجی تھی۔ یہ پورا ہفتہ کھانا میں بناؤں گی اگلا ہفتہ آپ کی باری۔ وہ فرج میں پانی کی بوتل واپس رکھ کر اپنا چہرہ جھکائے فرج کا معائنہ کرتی بولی۔ ٹھیک ہے مگر جو بھی بنانا اچھا بنانا مجھے بہت بھوک لگی ہے۔ زیام اپنی بیٹ پر دیہان دیتا بولا جس پر اریش نے آنکھیں گھمائیں۔ ارشی دیکھو زرا بیٹ سہی بیٹھ رہی ہے یاں نہیں۔ وہ فرج سے چکن نکال کر پلٹی تھی جب زیام نے اسے کہا جبکہ اس کے یوں ارشی کہنے پر اریش نے اسے حیران ہو کر دیکھا مگر وہ اس کی جانب متوجہ نہیں تھا۔ اچھی ہے مگر میں نے پہلے سنی نہیں کیا آپ نیو سونگ کے لیےبیٹ بنا رہے ہیں؟؟

اس نے بیٹ کو دیہان سے سنتے کہا۔ ہاں نیو سونگ کے لیے بنا رہا ہوں۔ اس نے گٹار سائیڈ پر رکھتے اسے کہا اور لاؤنچ سے اٹھ کر اس کے پاس کچن میں آیا۔ لاؤ میں بھی مدد کرواتا ہوں۔ وہ اس کے ساتھ کھڑا ہوتا بولا۔ نہیں میں کر لوں گی آپ لاؤنچ کی اور کمروں کی صفائی کر لینا۔ واش روم میں خود صاف کروں گی آپ نہ کرنا۔

وہ گوشت دھوتی بولی۔ ٹھیک ہے پھر صفائی کا یہ ہفتہ میرا اگلا تمہارا۔ چونکہ پہلے اکیلے رہتے وہ خود ہی سب کام کرتا تھا اس لیے اسے صفائی کرنے کا سن کر کوئی مسلہ نہ ہوا تبھی فوراً مان گیا۔

زیام لالا مصالحے نہیں مل رہے کہاں رکھ دیے آپ نے؟؟ وہ اپنے کمرے میں ویکیومر سے صفائی کر رہا تھا جب اریش کی جھنجھلائی ہوئی آواز اس کے کانوں میں پڑی۔

اریش خدا کے لیے لالا کہنا بند کر دو۔ اس نے کمرے سے نکل کر اریش سے ڈبل جھنجھلا کر کہا تو کچن میں کھڑی ا ریش نے دانتوں تلے زبان دبائی۔ سوری لالا میرا مطلب چاچی کے بیٹے۔ وہ شرمندگی سے کہتی کھسیانی ہنسی ہس دی۔

اوپر والے تیسرے کیبن میں ہے مصالحے تمہارے سامنے ہی رکھے تھے۔ اس نے کیبن کی جانب اشارہ کرتے بتایا اور واپس کمرے میں چلا گیا جبکہ اریش بھی کھانا بنانے میں مگن ہوگئی۔

* * *

کیا ہوا آپ کو؟؟ طیعیٹ ٹھیک ہے آپ کی؟؟ وہ آفس سے واپس آیا تو ابرش کو بیڈ پر سر گھٹنوں پر رکھے بیٹھے دیکھ فکرمندی سے پوچھا۔ کچھ نہیں بس آج بوتیک پر کام زیادہ تھا تو نظر لگا لگا کر سر میں درد ہو رہا ہے۔ وہ گھٹنوں سے سر اٹھا کر اپنی لالا آنکھوں سے اسے دیکھتی بولی۔ دوائی لی آپ نے؟؟ اس نے لیپ ٹاپ بیگ ڈریسنگ ٹیبل پر رکھتے اس کے پاس آکر پوچھا۔ ہاں لی ہے مگر پھر بھی درد ہو رہا ہے۔ اس نے کہتے سر واپس گھٹنوں پر رکھا۔ لائیں میں دبا دیتا ہوں پھر نہیں کرے گا درد۔ وہ اس کے ساتھ ہی بیٹھتا بولا جبکہ ابرش نے حیرت سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ ن۔ن۔ نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے خود ہی ٹھیک ہو جائے گا تم جاؤ اپنا کام کرو۔ وہ تھوڑا دور ہو کر بیٹھتی بولی۔

اوہو کچھ نہیں ہوتا باج۔۔۔ مطلب کہ کچھ نہیں ہوتا آپ میری گود میں سر رکھ کر لیٹ جائیں۔ ارشی کے جب سر میں درد ہوتا تھا تو میں دبا دیتا تھا اور وہ کہتی تھی کہ میرے ہاتھوں میں جادو ہے درد بھاگ جاتا ہے۔ وہ اریش کو یاد کرتا مسکراتے ہوئے بولا۔

نہیں زابر میں نے کہا نہ میں ٹھیک ہوں تم جاؤ فریش ہو جاؤ تھکے آئے ہو کام سے۔ اس نے پھر سے انکار کیا جبکہ اس بار زابر نے اس کو کندھے سے پکر کر خود ہی اس کا سر اپنی گود میں رکھ لیا تھا۔ لیٹ جائیں کچھ نہیں ہوتا کزن ہیں آپ میری چاہے آپ کو برا بھلا کہتا ہوں پر آپ کی عزت بھی کرتا ہوں۔ وہ اس کا سر دباتا بولا جبکہ اس کے سر دبانے میں ناجانے کیسا جا دو تھا کہ ابرش اسے منع نہ کر پائی اور آنکھیں بند کرتے جسم ڈھیلا چھوڈ گئی۔ اسے سمجھ آگئی کہ کیوں اریش زابر کے ہاتھوں میں جادو ہے کہتی تھی واقع ہی اس کے دبانے سے اس کا در ختم ہو گیا تھا۔

سکون آیا؟؟ زابر نے پوچھا تو ابرش نے کوئی جواب نہ دیا۔ اس نے دیکھا تو وہ سو رہی تھی۔ اس کو سوتا دیکھ وہ مسکرایا۔ سوتے ہوئے تو مس گھڑوس بھی معصوم لگتی ہیں۔ وہ اسکے خوبصورت چہرے کو دیکھتا دل ہی دل بولا۔

* * *

دریا خان مجھے آدیان خان کی بہن کے بارے میں انفورمیشن لا کر دو۔ اس کا نام، عمر، کہا، ں پڑھتی ہے کس کلاس میں ہے کسی کی منگ ہے یاں نہیں سب کچھ مجھے جاننا ہے۔ تمہارے پاس مجظ دو دن ہیں مجھے ساری معلومات لا کر دو۔ اس نے اپنے خاص ملازم دریا خان کو اپنے پاس بلا کر حکم دیا۔

مگر سردار آپ کو آدیان خان کی بہن کے بارے میں انفورمیشن کیوں چاہیے؟ جہاں تک مجھے علم ہے آدیان خان اپنی بہن سے نفرت کرتا ہے اس حساب سے وہ ہمارے کسی کام کی نہیں ہے۔ دریا خان نے ناسمجھی بھرے تاثرات چہرے پر سجائے اس سے کہا۔

تم سے جتنا کہا گیا ہے وہ کرو زیادہ سوال جواب مت کرو۔ مجھے بہتر علم ہے کہ کون میرے کام آئے گا اور کو ن نہیں۔ وہ سخت لہجے میں بولا تو دریا خان نے سر جھکا لیا۔ ٹھیک ہے سردار جیسا آپ کا حکم۔ میں دو دن کے اندر ساری معلومات لا دوں گا۔

وہ تابعداری سے بول کر وہاں سے چلا گیا جبکہ ازقان کے زہن میں پیچھے کیا چل رہا تھا اس کے اور خدا کے علاؤہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.