Chapter 41: قسط 41

مجھے معاف کر دیں ارمغان جی میں سچ میں آپ کو ہرٹ کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن میں مجبور ہوں۔ مجھے نہیں پتا کہ آپ کو کب اور کیسے مجھ سے محبت ہوئی جبکہ میں نے ایسا کبھی نہیں چاہا تھا کہ آپ کو اپنی جانب اٹریکٹ کروں۔ اگر میں شادی شدہ نہ ہوتی اگر مجھے زیام سے محبت نہ ہوتی تو شاید میں بہت خوش ہوتی آپ کے پروپوزل پر مگر میں اب مجبور ہوں اپنے دل کے ہاتھوں۔

میں صرف ان سے ہی محبت کرتی ہوں پھر چاہے وہ مجھے اگنور کریں یاں پھر مجھے چھوڈ دیں۔ آپ کو پتا تو ہوگا کہ دل اسی انسان پر آتا ہے جو آپ کی قدر نہیں کر تا تو بس مجھے بھی اس ایک لاپرواہ انسان سے محبت ہے۔ ہم الگ ہو جائیں گے بہت جلد سچ کہوں تو اب میں بھی یہی چاہتی ہوں کیونکہ محبوب کے پاس رہ کر اس کی لاپرواہی اور اس کا اگنور کرنا سہنا زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

یک طرفہ محبت اگر دور رہ کر کی جائے تو اتنا درد نہیں دیتی جتنی قریب رہ کر دیتی ہے۔ مجھے معاف کر دیں پلیز مگر میں آپ کا پروپوزل قبول نہیں کر سکتی۔ وہ شرمندگی سے بولتی ارمغان کو مسکرانے پر مجبور کر گئی تھی یہ الگ بات ہے کہ اس کی مسکراہٹ تکلیف دہ تھی۔ معافی تو مت مانگیں آپ۔ مجھے پتا تھا کہ آپ کا جواب یہی ہوگا اس لیے میں نے کوئی خوش فہمی نہیں پالی تھی۔ وہ بولا تو اریش نے اسے دیکھا۔ شکریہ آپ کا ارمغان جی۔

اور ہاں پلیز آپ مجھے بھول کر کسی اور۔۔۔۔ پلیز اریش اپنا فکرہ پورا مت کرنا۔ کیا یہ کم نہیں کہ آپ مجھے اپنا نہیں رہیں اور اب آپ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو بھول کر کسی اور کے بارے میں سوچوں۔ ایسا ظلم تو نہ کریں نہ مجھ پر۔ آپ نے وہ شعر سنا ہے یہ مانا کہ وہ میرا یار نہیں ہے!

ایسا بھی نہیں ہے کہ پیار نہیں ہے!

کیسے اسے میں دل سے نکالوں!

وہ مالک ہے اس کا کرائیدار نہیں ہے!

بس اسی شعر کی طرح حالت ہے میری۔ آپ چا ہے مجھے نہ چاہیں مجھے نہ اپنائیں مگر پھر بھی تاقیامت آپ ہی میرے دل میں رہیں گیں۔ مجھے کسی اور سے اب شاید کبھی محبت نہ ہو۔ مجھے آپ کے ساتھ گزارا گیا وقت ہی بہت ہے بس آپ خوش رہیں اور مجھ سے دوستی قائم رکھنا باقی مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ اس کا لہجہ تکلیف دہ تھا مگر چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ ہائے اللہ یہ یک طرفہ محبت۔

* * *

بتاؤ نہ ایسا کیوں کہا تم نے کہ تمہیں مجھ سے طلاق لینی ہے؟؟ جبکہ تم نے اسے منع کر دیا تھا پھر کیوں؟؟ زیام کی آواز پر وہ واپس حال میں آئی اور پورا زور لگا کر اس کے ہاتھ کھولتے اسے دور کیا پھر اس کی جانب اپنا رخ کرتے کھڑی ہوئی۔ کیونکہ مجھے نہیں رہنا آپ کے ساتھ۔ ٹھیک ہے میں کرتی تھی بلکہ کرتی ہوں آپ سے محبت لیکن مجھے پھر بھی آپ کے ساتھ نہیں رہنا کیونکہ آپ کو مجھ سے محبت نہیں ہے۔

میں آپ پر مسلط نہیں ہونا چاہتی مجھے آپ کی زندگی میں ایک فالتو چیز کی طرح نہیں رہنا اور اس بات کا فیصلہ میں نے تب کیا جب آپ اس رات نہیں آئے تھے۔ میں نے ایک اور جھوٹ بولا تھا آپ سے زیام۔ میں نے جھوٹ کہا تھا کہ میں مووی تھیٹر نہیں پہنچی میں نے جھوٹ کہا تھا کہ میں نے انتظار نہیں کیا۔ میں نے کیا تھا انتظار میں نے ایک گھنٹے سے اوپر انتظار کیا تھا مگر آپ نہیں آئے۔

آپ کو پتا ہے میں کتنا خوش تھی آپ کے ساتھ مووی دیکھنے کے لیے۔ میں تیار ہوئی تھی پورے دل سے کیونکہ مجھے خوبصورت لگنا تھا مجھے آپ کے ساتھ خوبصورت پل گزارنے تھے لیکن ہمیشہ کی طرح آپ کی وہ علشيہ ہمارے ان لمہوں کو کھا گئی۔ وہ بولنے پر آئی تو بولتی چلی گئی جبکہ اس کی باتیں سن کر زیام بہت زیادہ شرمندہ ہوا تھا۔ مجھے نہیں پتا کب مگر مجھے آپ سے محبت ہو گئی بہت زیادہ محبت ہو گئی آپ سے۔

میں نے آپ کے ساتھ زندگی گزارنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیے تھے۔ میں نے آپ کی مسکراہٹ سے مسکرانا سیکھ لیا تھا لیکن آپ میری محبت کو سمجھ نہ پائے۔ وہ اب روتے ہوئے نیچے بیٹھ گئی تھی جبکہ زیام بھی اس کے ساتھ ہی بیٹھا تھا۔ سوری ایم رئیلی سوری۔ زیام نے اس سے معافی مانگی تو اریش نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں چاہیے آپ کی معافی۔ وہ جھکے سر سے بولی۔

مجھے معاف کر دو اریش میری وجہ سے تم روئی میری وجہ سے تمہیں تکلیف ہوئی مگر میں قسم کھا کر کہتا ہوں مجھے علشيہ سے محبت نہیں ہے۔ وہ مجھے پسند تھی لیکن جب ہمارا نکا ح ہوا تو قدرتی طور پر مجھے اس کے لیے فيليگزر نہیں رہیں۔ وہ میرے لیے ایک دوست ہی تھی اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ میں اس دوستی کو زیادہ اہمیت دے گیا۔

مجھے معاف کر دو۔ تمہیں پتا ہے میں بھی بہت خوش تھا تمہارے ساتھ مووی دیکھنے جانے کے لیے اور جب ہم نہ جا سکے تو میں اداس ہوا تھا اور سوچا کہ کل یاں پرسوں تو ضرور جاؤں گا۔ مجھے احساس نہیں تھا کہ مجھے تم سے محبت ہے لیکن اس رات مجھے وہ احساس اچھے ہوا کہ میرا ارمغان سے جلنا تمہارے لیے پوزیسو ہونا تمہیں پاس رکھنے کی خواہش کرنا سب کچھ میری تم سے محبت ہے۔ لیکن جب مجھے احساس ہوا تب تک تم بدگمان ہو گئی تھی۔

وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر بولا مگر اریش نے ہاتھ چھڑا لیا۔ وہ پکا والا ناراض ہو چکی تھی اس سے۔ پلیز یار رونا تو بند کرو کیونکہ تم روتے ہوئے بلکل اچھی نہیں لگتی۔ وہ اس کے آنسوں صاف کرتا بولا تو اریش نے اسے گھور کر دیکھا۔ آپ کی وجہ سے ہی رو رہی ہوں۔ وہ کاٹ کھانے کو دوری۔ تو میں معافی بھی تو مانگ رہا ہوں نہ۔ وہ بولا جبکہ اریش نے سر جھٹکا اور پھر سے رونے لگی۔

کیا تم مجھے معاف نہیں کرو گی؟؟ اس نے پوچھا جس پر اریش نے پھر سے نہ میں سر ہلایا۔ کیا تم میرے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی؟؟ اس نے ایک سوال پوچھا جس پر پھر سے اس نے نہ میں سر ہلایا۔ کیا تم یہ انگوٹھی نہیں لینا چاہتی؟؟ اس نے پینٹ کی پاکٹ سے ڈبی نکال کر اس کے سامنے کھولی اور پوچھا جبکہ اریش نے اسے بنا دیکھے نہ میں سر ہلا دیا۔ ٹھیک ہے پھر میں اسلامآباد واپس جا کر یہ علشيہ کو دے دوں گا۔

وہ جان بوجھ کر اسے تنگ کرتے بولا کیونکہ وہ جانتا تھا چاہے اریش لاکھ ناراضگی اور نفرت کا دیکھاوا کرے مگر علشيہ کے نام سے اسے غصہ آہی جائے گا اور وہی ہوا۔ میں منہ توڑ دوں گی آپ کا بھی اور بولی تو زیام ہس پڑا جبکہ اس کے ہسی اس کا بھی۔ وہ غصے سے ے پر وہ پھر سے رونے لگی جس پر زیام نے آگے ہو کر اسے گلے لگایا۔ اوہ میری جان مجھ سے محبت نہیں مگر علشيہ سے نفرت بھی ہے۔ وہ اس کا سر تھپکتا بولا۔

ہاں ہے نفرت کیونکہ وہ آپ کو مجھ سے چھیننا چاہتی ہے۔ وہ بولی تو زیام مسکر ایا۔ تم تو مجھ سے خود دور جانا چاہتی ہو پھر وہ کیسے چھینے گی؟؟ تم تو خود مجھے چھوڈ رہی ہو۔ وہ اس کے کان کے پاس ہونٹ کرتا بولا ۔ ہاں چھوڈ دوں گی کیونکہ آپ نے مجھ سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔ لیکن اگر آپ مجھ سے اظہار کر دیں تو نہیں چھوڈوں گی۔ وہ سوں سوں کرتی بولی۔ تو میری جان میں کب سے اظہار ہی تو کر رہا ہوں۔ زیام نے اسے دور کرتے کہا۔ نہیں اسے اظہار نہیں کہتے مجھے اچھے والا چاہیے۔ وہ ہاتھ کی پشت سے ناک مسلتی بولی۔ اچھا رکو میں کوشش کرتا ہوں۔ زیام نے کہا تو وہ اسے دیکھنے لگی۔

اریش تمہارے چہرے پر کچھ لگا ہے۔ وہ اس کے چہرے کو دیکھتا بولا تو اریش نے چہرے پر ہاتھ پھیرا۔ کیا لگا ہے؟؟ اس نے پوچھا۔ یہ دیکھو تمہارے چہرے پر بہت زیادہ کیوٹنس لگی ہے جس سے تم بہت زیادہ کیوٹ لگتی ہو۔ وہ مسکرا کر بولا تو اریش نے اسے گھورا۔ فلرٹ نہیں کرنا پروپوز کرنا ہے۔ فلرٹ میں بھی کر سکتی ہوں۔ وہ بولی تو زیام ہسا۔ اچھا وہ کیسے؟؟

اس نے پوچھا۔ آپ کو پتا ہے آپ لیبر آرٹیکل کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وہ سنجیدگی سے بولی تو وہ حیران ہوا۔ میں؟؟ مگر کیسے؟؟ اس نے حیرانگی سے پوچھا۔ کیونکہ آپ کے گڈ لکس چوبیس گھنٹے پورا دن کام کرتے ہیں۔ وہ مسکرا کر بولی تو زیام۔کو سمجھ آئی اور وہ ہسا۔ تمہاری آنکھیں سمندر ہیں کیا؟؟ زیام اچانک بولا جس پر اریش نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں؟؟ مگر میں ان میں ڈوب رہا ہوں۔ وہ مسکرا کر کہتا آخر میں اسے آنکھ مار گیا جبکہ اس بار وہ کھلکھلا کر ہنسی تھی۔

آئی ریلی لو یو یار مجھے پروپوز کرنا نہیں آتا میں بس اتنا جانتا ہوں کہ مجھے تم سے محبت ہے۔ تمہیں دیکھ کر مجھے سکون ملتا ہے۔ تمہاری آنکھوں میں مجھے اپنی دنیا بستی نظر آتی ہے۔ تمہارے ہونٹوں کی ہسی میرے دل کا سکون ہے۔ تم نے جب کہا کہ تم مجھ سے دور چلی جا ؤ گی تو مجھے لگا میں مر جاؤں گا۔ مجھے لگا کہ میری زندگی اب بیکار ہے کیونکہ اس میں تم میرے ساتھ نہیں ہو گی۔ پلیز مجھے ایک موقع دو میں وعدہ کرتا ہوں میں تمہارے ہر دکھ ہر آنسوں کا مداوا کروں گا۔ میں تمہیں بہت بہت بہت زیادہ خوش رکھوں گا۔

پلیز ایک بار مجھے ایک آخری موقع دے دو۔ وہ کہہ رہا تھا کہ اسے اظہار کرنا نہیں آتا لیکن اریش کو لگا تھا کہ اس نے سب سے خوبصورت اظہار کیا ہے۔ کیا میں یہ رنگ تمہیں پہنا سکتا ہوں؟؟ کیا تم میرا یہ تحفہ قبول کرو گی؟؟ اس نے پوچھا تو اریش نے آنسوں بھری آنکھوں سے مسکراتے ہوئے ہا ں میں سر ہلایا اور اپنا بایاں ہاتھ اس کے سامنے کیا۔ ابھی زیام اسے رنگ پہنانے لگا تھا کہ اریش نے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا۔ ایک منٹ۔

کہیں یہ رنگ اس علشيہ کے لیے خریدی ہوئی رنگ تو نہیں؟؟ اس نے شکی انداز میں پوچھا تو زیام نے فوراً نہ میں سر ہلایا۔ نہیں وہ ر نگ تو میں نے واپس کر دی تھی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں تھی اور یہ رنگ میں نے اس دن خریدی تھی جب ہم نے مووی دیکھنے جانا تھا۔ تمہاری سالگرہ کا تحفہ خریدا تھا یہ ۔ زیام کی وضاحت پر اریش کو سکون ملا اور اس نے پھر سے ہاتھ آگے کر دیا جبکہ زیام نے مسکرا کر اس کے ہاتھ میں وہ رنگ پہنائی اور پھر اس کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔

تمہیں پتا ہے یہ رنگ میں نے کیوں لی؟؟ اریش مسکراتے ہوئے رنگ کو دیکھ رہی تھی جب وہ بولا۔ کیوں لی؟؟ اس نے پوچھا۔ کیونکہ مجھے لگا یہ ہمارے لیے پرفيکٹ ہے۔ یہ دیکھو یہ آدھا دل تم اور یہ آدھا دل میں جبکہ درمیان میں یہ جو تتلی ہے وہ ہمارے نکاح کا رشتہ ہے جس نے ہمیں ایک دوسرے سے جوڑا اور پھر اسی رشتے نے ہمارے دل آپس میں جوڑے۔ وہ مسکرا کر اسے بتانے لگا جبکہ اریش اس کی بات سنتی مسکرائی اور پھر آگے ہو کر اس کے ہونٹوں پر اپنے ہونٹ رکھے۔

کرنے پر زیام ہکا بکا رہ گیا۔ آپ بہت ان روميی

اس کے اچانک سے کس يک ہو یار۔ اپنی بیوی کو پروپوز کیا ہے کم سے کم بندہ ایک کس ہی کر دیتا ہے۔ کورین ڈرامے دیکھا کرو تاکہ آپ بھی روميی يک ہسبنڈ بن سکو۔ وہ پیچھے ہوتی بولی تو زیام نے پہلے اس کے چہرے کو غور سے دیکھا اور پھر اس کی کمر کے گرد بازو ڈال کر اسے اپنے قریب کیا۔

سوری میری غلطی ہے مگر یقین کرو میں بہت اچھا اور بہت زیادہ روميی يک شوہر ثابت ہوں گا۔ وہ خمارگی بھرے لہجے میں کہتا اس بار خود اس کے ہونٹوں پر جھکا تھا جبکہ پہلے تو اریش گھبرائی مگر پھر اس کی گردن کے گرد بازو ڈال کر آنکھیں بند کر گئی۔

* * *

پانچ سال بعد۔

نہیں یہ غلط ہے بہت غلط ہے بی جان۔ ہم سب کے گھر بیٹے ہوئے میرے اور ازقان کے دو اس کے سالے میرا مطلب آدیان کے گھر تین بیٹے ہوئے لیکن اس کے گھر پانچ سال بعد اولاد ہوئی اور وہ بھی بیٹی۔ یہ غلط ہے ہمیں بھی بیٹی چاہیے بی جان۔ ابرش اور زابر کے صبر اور اللہ سے امید کا صلہ تھا کہ انہیں پانچ سال بعد اللہ نے اولاد کی نعمت سے نوازا تھا۔

ڈاکٹر کے بہت کہنے پر بھی انہوں نے الٹراساؤنڈ نہیں کروایا تھا کیونکہ ان کا کہنا تھا جو بھی اللہ نے دینا ہے ہمیں وہ قبول ہے اور ویسے بھی جو عین وقت پر پتا چلتا ہے اس کی خوشی زیادہ ہوتی ہے مگر جب سب کو پتا چلا کہ بیٹی ہوئی ہے تو لڑکیاں سب تو بہت خوش تھیں مگر لڑکے بہت دکھی تھے کیونکہ ان سب کو بیٹی کی خواہش تھی لیکن سب کے ہی بیٹے تھے۔

اس میں میرا کیا قصور ہے جو سب میر ے سر بالوں کو پڑے ہو تم سے پہلے وہ آدیان میرا سر کھا کر گیا ہے اور ازقان بھی جس نظروں سے دیکھ رہا ہے مجھے پتا ہے وہ بھی یہی کہنا چاہتا ہے۔ مجھے بتاؤ کیا میں نے اسے بیٹی دی ہے؟؟ بی جان غصے سے بولی۔ کیونکہ صبح سے جب سے بچی پیدا ہوئی تھی بی جان کی جان ان تینو ں نے ہلکان کر رکھی تھی۔ زابر میری بات سنو۔

میرے دونوں چار سال اور دو سال کے پلے ہلائے بیٹے لے لو اور مجھے اپنی یہ بیٹی دے دو۔ زیام اب زابر کی جانب رخ کرتا بولا جو ابرش کے سرہانے کھڑا بے بی کاٹ میں لیٹی اپنی بیٹی کو محبت بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ میں نے نہیں دینی اپنی بیٹی جائیں یہاں سے لالا۔ ایک تو مجھے اللہ جی نے پانچ سال بعد اتنی پیاری بیٹی دی اور آپ سب نظر رکھ کر بیٹھ گئے ہو۔ زابر نے صاف انکار کیا۔ زابر اس کو چھوڈو تم مجھے دے دو اپنی بیٹی اور میرے تینوں بیٹے لے لو۔

اب آدیان نے اسے ڈیل دی جس پر زابر نے مسکرا کر اسے دیکھا اور پھر نہ میں سر ہلا دیا۔ شکریہ مگر ابھی بھی میری طرف سے انکار۔ زابر نے پھر سے انکار کیا۔ ابرش مسکراتے ہوئے انہیں دیکھ رہی تھی جو اس کی بیٹی پر نظریں رکھے بیٹھے تھے۔ ابھی تو ان کی بیویاں یہاں نہیں تھیں۔ وہ گھر پر اپنی پلٹونوں کو سنبھال رہی تھیں۔ زابر جب تمہاری بیٹی بڑی ہو جائے تو تم اس کی شادی میرے کسی ایک بیٹے سے کروا دینا۔

کب سے چپ کھڑا ازقان بولا تو سب نے اسے حیران ہوکر دیکھا کہ وہ می دور کی سوچ رکھ کیسے اتنی کر اس کی بیٹی کو دیکھ رہا تھا۔ خدا کا خوف کھائیں لالا۔ میری بیٹی ابھی پیدا ہوئی ہے اور آپ اس کی شادی کی بات کر رہے ہیں۔ اپنی بیٹی کی شادی کی بات پر زابر کے دل کو ہاتھ پڑا تبھی ترپ کر بولا۔ کیا ہے یار ہمیں بھی بیٹی چاہیے۔ وہ تینوں اس بار ایک ساتھ بولے۔ ایک راز کی بات بتاؤں لالا آپ تینوں کو؟؟ مسکراتے ہوئے انہیں دیکھتی ابرش اس بار بولی تو ان تینوں نے اسے حیرانگی سے دیکھا۔ کیا؟؟ تینوں نے پوچھا۔ ویسے تو مجھے یہ راز رکھنے کو کہا گیا تھا مگر اب جب آپ تینوں کی حالت دیکھ رہی ہوں تو مجھے تر س آگیا ہے آپ پر۔ تو راز یہ ہے کہ آپ تینوں کی بیویاں جو گھر بیٹھی ہیں نہ تینوں کی تینوں امید سے ہیں۔ لیکن انہوں نے آپ کو بتایا نہیں اور اس سے بھی بڑا راز یہ ہے کہ انہیں تیسرا اور چوتھا ماہ چل رہا ہے۔ گھر کے سب بڑوں کو پتا ہے صرف آپ کو چھوڈ کر اور چھپانے کی وجہ یہ ہے کہ ان تینوں نے الٹراساؤنڈ کروایا ہے اور آپ تینوں کو مبارک ہو کیونکہ تینوں کو ڈاکٹر نے لڑکی بتائی ہے۔ ابرش نے راز نہیں بلکہ بہت راز کا پہاڑ اور خوشی کا خزانہ بتایا تھا ان تینوں کو۔ کیا سچ میں؟؟ انہوں نے بے یقینی سے پوچھا۔ یہ نہیں بچیں گی ہم سے ایک بار گھر جانے دو۔ وہ تینوں بولے جس پر ابرش مسکرائی۔ ویسے کیا ہماری بیویاں شرط لگا کر پربگییٹ ہوئی ہیں جو تینوں ایک ساتھ ہی۔ زیام بولا تو سب لوگ ہسیے لگے۔ لیکن جو بھی تھا یہ تو طہ تھا کہ گھر جا کر ان کی خیر نہیں تھی جو انہوں نے اپنے شوہروں نے یہ بات چھپائی۔

مگر وہ بھی کیا کرتیں وہ پربگيیسی میں ان کا اتنا زیادہ خیال رکھتے تھے کہ وہ تنگ آجاتی تھیں اور اس بار تو تھی بھی بیٹی وہ جانتیں تھی کہ اس بار تو وہ بیڈ سے ہی اترنے نہیں دیں گے اسی لیے انہوں نے سوچا کچھ ماہ جب تک وہ چھپا سکتی ہیں چھپا لیتی ہیں مگر ابرش نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔

* * *

وہ سب خوش تھے ایک دوسرے کے ساتھ۔ اللہ جی نے انہیں ہر نعمت ہر خوشی عطا کی تھی۔ زیام نے سيگيگ چھوڈ دی تھی اور اب وہ اور زابر بزنس سنبھالتے تھے جبکہ احسان خان اور عدنان خان اب گھر رہ کر آرام کرتے تھے۔ زیام کے دو بیٹے تھے جبکہ زابر کی اب بیٹی ہوئی تھی جس کی پیدائش پر سب لوگ جمع ہوئے تھے کیونکہ وہ خاندان میں اب پہلی بیٹی جو ہوئی تھی۔

ازقان کے بھی دو بیٹے ہی تھے جبکہ آدیان کے تین بیٹے تھے ان میں سے دو جڑواں تھے۔ ان سب کے بچے ہی شرارتو ں میں ایک سے بڑھ کر ایک تھے لیکن یہ بات تھی کہ اپنے ماں باپ کی طرح ان سب کزنز میں بھی ابھی سے بہت پیار تھا۔ گھر کے بڑے دا جان بی جان سب لوگ اپنے بچوں کو خوش دیکھ کر خوش تھے۔ پہلے تو کبھی کبھی بی جان کو بھی لگتا تھا کہ ان کا فیصلہ غلط ہے لیکن پھر ان سب کو خوش دیکھ وہ خوش ہوتی تھیں کہ انہوں نے سہی فیصلہ لیا تھا۔ اب تو زیام لوگ بھی ان سے کہتے تھے کہ بی جان اگر ہم۔خوش ہیں تو وجہ آپ ہیں۔

نور اور احمد کے گھر بیٹے کے بعد بیٹی ہوئی تھی جبکہ بیٹی کی پیدائش پر نور کی طیعیٹ بہت خراب ہو گئی تھی جس پر احمد نے اسے کہہ دیا تھا کہ اب مجھے اور اولاد نہیں چاہیے۔ میرے لیے تم زیادہ اہم ہو اور ویسے بھی اب ہماری فیملی کمپلیٹ ہے۔ نور کو جب اریش نے بتایا کہ اب وہ اور زیام ایک نارمل کپل ہیں تو وہ بہت خوش ہوئی تھی۔ اریش نے اس کی بہت مرتبہ گھر دعوت بھی کی تھی اور اب تو وہ بھی ایسے تھی جیسے کہ گھر کی فرد ہو لیکن زیام آج بھی اس کا کرش تھا جس پر اریش کو کوئی مسلہ نہیں تھا اور اس بات پر زیام ہستا تھا۔

اپنے گھر والوں کو منا لیا تھا او ر اس کی شادی بھی احسن سے ہو گئی تھی۔ اس کی شادی کو دو سال ہوئے تھے اور وہ بھی امید سے تھی۔ اس کا بھی بی جان کی طرف اور باقی دونوں حویلیوں میں آنا جانا لگا رہتا تھا کیونکہ سب لوگوں کے لیے ہی وہ ایسے تھی جیسے خاندان کی ہی فرد ہو۔

بہن بنا لیا تھا رہی بات ارمغان اور علشيہ کی تو علشيہ پاکستان چھوڈ کر اپنے ماں ازقان نے تو اسے منہ بولی باپ کے پاس چلی گئی تھی اور ارمغان بھی سيگيگ چھوڑ امریکہ اپنے بھائی بھابھی کے پاس چلا گیا تھا۔ وہاں پر اس کا اپنے بھتیجے کے ساتھ دل لگا رہتا تھا۔اس نے سچ کہا تھا کہ اسے اریش کے بعد کبھی محبت نہیں ہوگی اور ہوا بھی ایسا ہی تھا۔ اس نے شادی نہیں کی تھی نہ اس نے کرنے کا سوچا تھا۔ اس کا زیام اور اریش کے ساتھ ابھی بھی رابطہ تھا اور وہ کبھی کبھار ان سے اور ان کے بچوں سے ملنے پاکستان آیا کرتا تھا۔

سفیان خان کا تین سال پہلے ہی جیل میں ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا جس پر سب لوگوں کو ہی دکھ ہوا تھا۔ آدیان نے بیٹے ہونے کا فرض نبھاتے ان کی تدفین کروائی تھی۔ مگر کہتے ہیں نہ برے کا برا انجام اسی لیے ان کی موت پر ان کے باپ سے لے کر بیٹے تک کوئی نہیں رویا تھا۔

باقی سب لوگ ہی اپنی زندگیوں میں مگن اور خوش تھے سب لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت اور یادگار لمحے بنائے تھے ان میں سے ایک ایسا ہی یادگار وقت ان سب کا جاپان میں ہنی مون ٹرپ تھا جس پر وہ سب لوگ آدیان کی شادی کے بعد گئے تھے اور اس کی واپسی پر اریش پربگییٹ تھی جیسا کہ زیام نے کہا تھا کہ جاتے دو ہیں مگر واپس تین ہو کر آتے ہیں۔

ختم شد (The End)

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.