Chapter 32: قسط 32

یار فلم ابھی جا کر نو بجے کے بعد شروع ہو گی اور تم اٹھ بجے سے پہلے یہاں آگئی ہو۔ اسے زیام نے کہا تھا کہ وہ سیدھا تھیٹر ہی پہنچ جائے اس لیے نور اور احمد اسے یہاں چھوڈنے آئے تھے کیونکہ اریش نے ضد کی تھی اسے جلدی پہنچنا ہے لیکن ہاں وہ پہلے گھر گئی تھی اور وہاں سے اچھے سے کپڑے پہن کر تیار ہو کر آئی تھی۔

تیار ہونا اسے کچھ خاص آتا نہیں تھا تبھی نور نے اسے تیار کیا تھا۔ اور اب لگ بھی رہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈیٹ پر جا رہی ہے۔ کیا پتا وہ جلدی آجائیں اسی لیے میں جلدی آگئی ہوں۔ اریش اس سے بول کر گاڑی سے باہر نکلی۔ مگر اریش سسٹر مجھے تو کہیں پر بھی آپ کے شوہر نظر نہیں آرہے۔ ہم ایسا کرتے ہیں جب تک وہ ا نہیں جاتے ہم یہیں رکتے ہیں اور آپ بھی گاڑی میں بیٹھ جائیں تب تک۔ احمد گاڑی سے باہر نکل کر بولا تو اریش اس کی فکر اور مہربانی پر مسکرا دی۔ بہت بہت شکریہ احمد بھائی مگر میں آپ لوگوں کو اور پریشان نہیں کر نا چاہتی۔ ویسے بھی انہوں نے کہا تھا وہ آٹھ بجے تک پہنچ جائیں گے اور آٹھ بجنے میں ابھی بس پندرہ منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ مجھے کوئی مسلہ نہیں ان کا انتظار کرنے سے۔

آپ گھر جائیں کیونکہ زیادہ دیر نور کا بیٹھنا اچھا نہیں ہے اور پھر احد بھی گھر آنٹی کو پریشان کرے گا۔ آپ کا شکریہ کہ پہلے آپ نے مجھے یہاں ڈراپ کیا اور اب اپ میرے لیے فکر کر رہے ہیں۔ وہ تشکر بھرے لہجہ میں بولی تو اندر بیٹھی نور بھی باہر نکلی۔

میں منہ توڑ دوں گی اگر شکریہ وغیرہ کی بات کی تو۔ دوست ہوں میں تمہاری اور یہ میرے شوہر مطلب تمہارے بہنوئی اس حساب سے فرض ہے ہم دونوں کا تمہارا خیال رکھنا۔ اور ہم یہاں پر رہیں گے جب تک زیام جی آ نہیں جاتے۔ نور اسے گھور کر دیکھتی دو ٹوک انداز میں بولی تو اریش ہس دی۔ بس کر دو نور غصہ تم پر سوٹ نہیں کرتا۔ وہ اسے چڑاتی بولی مگر تبھی اس کے فون پر میسج کا نوٹیفکیشن آیا تھا۔ اوہ دیکھو زیام کا میسج آگیا۔

کہہ رہے ہیں دس منٹ میں پہنچ رہا ہوں۔ اب تم بے فکر ہو کر گھر جاؤ۔ اس نے اس کے سامنے موبائل کی سکرین کرتے کہا۔ میرے خیال سے نور ہمیں چلنا چاہیے کیونکہ موم کے بھی میسج آرہے ہیں احد بہت رو رہا ہے۔ احمد کے فون پر بھی میسج آئے تو وہ انہیں دیکھ کر نور سے بولا۔

اوکے ٹھیک ہے ہم چلتے ہیں تم دیہان رکھنا اپنا۔ کوئی تنگ کرے تو منہ توڑ دینا اس کا۔ نور اس کے گلے لگ کر بولی۔ تم فکر ہی نہ کرو منہ کے ساتھ ہاتھ پاؤں ٹانگیں سب توڑ دوں گی۔ اریش ہس کر بولی۔ تو نور اور احمدبھی ہس دیے۔

* * *

نور لوگوں کے جانے بعد وہ تھوڑا سائڈ پر کھڑی ہو کر زیام کا انتظار کرنے لگی۔ دس منٹ تو کب کے گزر گئے تھے مگر وہ ابھی بھی نہیں آیا تھا۔ جب بیس منٹ گزرے تو اریش نے بیگ سے فون نکال کر اسے کال کرنی چاہی مگر اس کا بیلنس ہی نہیں تھا۔ اب کیا کروں کال کیسے کروں انہیں؟؟ اوہو اریش تم ایسے ہی پریشان ہو رہی ہو شاید ٹریفک زیادہ ہو گی تبھی لیٹ ہو رہے ہیں۔

وہ پہلے پریشان ہوئی اور پھر خود ہی خود کو دلاسہ دیا۔ بیس سے تیس منٹ اور پھر چالیس منٹ بھی گزر گئے تھے مگر وہ نہیں آیا تھا۔ کھڑے رہ رہ کر وہ تھک گئی تھی مگر پھر بھی اندر نہیں گئی وہیں باہر کھڑی اس کا انتظار کر رہی تھی۔ وہ رونے کی تیاری پکر رہی تھی جب اس کے فون پر زیام کی کال آنے لگی۔ اس نے فوراً کال پک کی۔ کہاں ہیں۔۔۔۔۔ یار اریش سوری ہم آج کی مووی کا پلین کینسل کر دیتے ہیں۔

کل پکا ہم مووی دیکھیں گے سوری یار مگر میں نہیں آسکتا۔ وہ کال پک کرتے زیام سے پوچھنے ہی لگی تھی کہ وہ کہاں ہے کہ وہ اس سے پہلے ہی بول گیا کہ وہ نہیں آرہا جبکہ اس کے نہ آنے کا سن کر اریش کی آنکھوں سے آن سںوں نے گرنا شروع کیا تھا۔

ک۔۔کیوں نہیں آرہے؟؟ مشکل سے اس کے حلق سے الفاظ نکلے۔ یار میں آرہا تھا مگر تبھی مجھے علشيہ کے نمبر سے کال آئی۔ اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور میں اس وقت اس کے پاس ہاسپٹل میں ہوں۔ سوری یار مگر اس وقت میں ہی اس کے پاس آسکتا تھا کیونکہ اس کے والدین یہاں نہیں ہوتے اور اس کی جو دوست ہے وہ بھی دوسرے شہر گئی ہوئی ہے۔ سو سوری ویسے مجھے یقین ہے تم ابھی تک نور کے گھر ہی ہو گی؟؟ ہے نہ ایسا ہی ہے نہ؟؟

یاں پھر تم میرا انتظار کر رہی ہو وہاں؟؟ اس کی وجہ سن کی وہ تلخی سے مسکرائی مگر جب اس نے آخر میں فکرمندی سے پوچھا کہ کہیں وہ اس کا انتظا ر تو نہیں کر رہی تو اس کا دل کیا کہ چیخ چیخ کر کہے کہ ہاں میں کر رہی ہوں آپ کا انتظار وہ بھی پچھلے چالیس منٹ سے۔ کھڑے ہو ہو کر میری ٹانگیں درد کرنے لگ گئی ہیں مگر آپ ہیں کہ اس علشيہ کے پاس ہاسپٹل پہنچے ہوئے ہیں۔

وہ کہنا تو یہی سب چاہتی تھی مگر جواب ا لٹ تھا۔ ن۔۔نہیں تو میں کیوں بھلا انتظار کرنے لگی۔ میں تو ابھی نور کے گھر ہی ہوں ابھی نکلنے لگی تھی مگر شکر آپ نے بتا دیا کہ آپ نہیں آرہے۔ اس نے اپنی آواز کو مشکل سے ہشاش بشاش بنایا۔ اوہ پھر تو اچھی بات ہے ورنہ میں پریشان ہو گیا تھا۔

اچھا سنو جلدی گھر چلی جانا یاں پھر وہیں رہ لینا کیونکہ موسم بہت خراب ہے شاید بارش ہو تو تم اپنا خیال رکھنا میں شاید آج رات گھر نہ آؤں۔ زیام اسے فکرمندی سے ہدایت کر رہا تھا جبکہ اس کے آنسوں میں تیزی آرہی تھی۔ کیوں کرتا تھا وہ ایسے؟؟ فکر بھی کرتا تھا مگر پھر بے پرواہی بھی برتتا تھا۔ تم لاکھ مجھ سے کہہ لو پر!

دل ماننے کو تیار نہیں!

کیوں فکر تم میری کرتے ہو!

جب خود کہتے ہو پیار نہیں!

یہ کیا تماشہ ہے آخر!

میں جب بھی کہوں کہو میرے ہو!

تیری آنکھوں میں ہوتی ہے ہاں!

پر کرتے تم اقرار نہیں!

از قلم ( مانیہ خان) ازخود

ہمم بادل بھی گرج رہے ہیں شاید بارش ہو لیکن آپ فکر نہ کریں میں جلدی گھر چلی جاؤں گی۔ اس نے آہستہ آواز میں کہتے فون بند کر دیا۔ اس کے پاؤں ہلنے سے انکاری تھے وہ وہیں کھڑی بے آواز رونے لگی۔ اس کے آنسوں اس کے چہرے پر لگائے ماسک میں جذب ہو رہے تھے۔ ٹانگیں اور کھڑا رہنے سے انکاری ہوئیں تو وہ پاؤں کے بل بیٹھ گئی اور چہرہ گھنٹوں میں چھپا کر جی بھر کر رونے لگی۔ وہ کتنی خوش تھی کتنی تیاری کی تھی اس نے مگر سب بے کار گیا تھا۔ اس کا بس نہیں چل رہا تھا جا کر اس علشيہ کے اوپر خود سے گاڑی چڑھا دے تاکہ نہ وہ ہوتی نہ ہی اس کے او ر زیام کے بیچ میں آتی۔ اگر اسے پتا چل جاتا کہ علشيہ نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے اور زیادہ چوٹیں لگنے کا ناٹک کر رہی ہے تو کوئی شک نہیں تھا وہ واقع آج خود جا کر علشيہ کا قتل کر دیتی۔

اچانک سے گرجتے بادلوں نے برسنا شروع کیا تھا۔ ہلکی ہلکی بارش سے کرتے تیز بارش شروع ہو گئی تھی مگر وہ ویسے ہی بارش میں بھیگتی روتی رہی۔ شاید آسمان اس کے ساتھ ضد لگا کر رو رہا تھا۔ اریش! وہ رو رہی تھی تبھی جانی پہچانی آواز میں اس کا نام پکارا گیا ساتھ ہی اس پر گرتی بارش کی بوندیں بھی رک گئی تھیں۔

اس نے اپنا نام پکارے جانے پر چہرہ اٹھا کر دیکھا تو ارمغان اس کے پاس اس کے سر پر چھتری کیے کھڑا تھا۔ اس کے چہرہ اٹھانے پر ارمغان نے اس کی آنکھوں کو دیکھا جو رو رو کر لال ہو گئی تھیں۔ کیا ہو گیا ہے آپ کو؟؟ کیوں رو رہی ہیں آپ؟؟ وہ اس کے پاس نیچے بیٹھتا فکرمندی سے پوچھنے لگا۔ چھتری ابھی بھی اریش کے اوپر کر رکھی تھی جبکہ خود وہ بھیگ رہا تھا۔

آ۔ آپ یہاں کیسے؟؟ اس نے ماسک اتار کر آنسوں صاف کرتے پوچھا۔ میں تو فلم دیکھنے آیا تھا مگر آپ یہاں کیا کر رہی ہیں اور رو کیوں رہی ہیں وہ بھی اس طرح بارش میں بیٹھ کر؟؟ وہ اریش کے لیے بہت پریشان تھا۔ آپ کو کیسے پتا کہ یہ میں ہوں؟؟ میں نے تو چہرہ جھکا رکھا تھا۔ اس نے سوں سوں کرتے حیرانگی سے پوچھا۔

میں نہیں جانتا بس جیسے ہی آپ کو دیکھا میرے قدم خودبخود آپ کی جانب بڑھنے لگے اور جب میں آپ کے قریب پہنچا تو میرا دل زوروں سے دھڑکنا شروع ہوگیا تو بس میں سمجھ گیا کہ یہ آپ ہی ہیں کیونکہ میرا دل صرف آپ کے پاس ہونے پر زوروں سے دھڑکتا ہے۔ وہ مسکراتے ہوئے بولا تو اریش کی زبان کو جیسے تالا لگا تھا۔

سب سے پہلے تو آپ اٹھیں کھڑی ہوں بھیگ رہی ہیں آپ۔ وہ اسے کھڑا ہونے کو بولا تو اریش نے غور کیا کہ بھیگ وہ نہیں ارمغان رہا تھا کیونکہ اس نے اپنی چھتری اس کے اوپر کر رکھی تھی۔ ا۔۔اپ بھیگ رہے ہیں ارمغان جی۔ پلیز اپنے اوپر چھاتا کریں۔ وہ کھڑی ہوتی بولی۔ میں ٹھیک ہوں بس آپ نہ بھیگیں کہیں بیمار نہ ہو جائیں۔ وہ مسکرا کر بولا تو اریش نے سر جھکا لیا۔

ویسے آپ یہاں کیا کر رہی ہیں؟! زیام بھی ہے کیا یہاں؟؟ اس نے ایدھر ادُھر دیکھتے پوچھا۔ وہ نہیں ہیں یہاں۔ اریش نے ہلکی آواز میں جواب دیا۔ کیوں؟؟ ارمغان نے حیران ہو کر پوچھا۔ علشيہ کے پاس ہیں۔ اس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ ہم نے آج مووی دیکھنی تھی ساتھ مگر وہ نہیں آئے اسی لیے میں رو رہی تھی۔

اس نے پھر سے آنکھوں میں آنے والے آنسوؤں کو بے دردی سے صاف کرتے بتایا۔ وہ ایسا کیوں کرتا ہے؟! آپ زیادہ اہم ہونی چاہیے اس کے لیے علشيہ نہیں۔ ارمغان بولا تو وہ تلخی سے مسکرائی۔ وہی تو ہے ان کے لیے اہم کیونکہ وہ ان کی محبت ہے۔

وہ درد بھر ے لہجے میں بولی۔ لیکن آپ بیوی ہیں اس کی اور پھر وہ خود تو کہہ رہا تھا کہ اسے آپ سے محبت ہے۔ ارمغان کی بات پر اریش نے اسے دیکھا۔ کیا کچھ نہ اس کی آنکھوں میں۔ گہرہ قرب یک طرفہ محبت کا درد۔ جھوٹ تھا وہ سب جھوٹ تھا۔ انہیں مجھ سے محبت تھی ہی نہیں کبھی نہ ہے اور نہ شاید ہو گی کیونکہ ان کی محبت علشيہ ہے۔

رہی بات بیوی ہونے کی تو میں صرف وقتی بیوی ہوں ان کی۔ کچھ ماہ کی بیوی کیونکہ ان کی من چاہی نہیں ہوں نہ اس لیے چھوڈ دیں گے مجھے وہ۔ ہماری شادی گھر والوں کے سامنے دنیا والوں کے سامنے نارمل ہے مگر در حقیقت ہما ری شادی کنٹریکٹ میرج ہے جسے جب ان کا دل کرے گا وہ ختم کر دیں گے۔

وہ روتے ہوئے اسے سب سچ بتا گئی تھی جبکہ اس کی باتیں سن کر ارمغان کو لگا شاید اس کے کان خواب ہو گئے ہیں تبھی فضول باتیں سن رہے ہیں مگر نہیں اگر کان خراب تھے تو آنکھیں کیوں اسے روتا ہوا دیکھ رہی تھیں۔ اسے سمجھ نہ ایا کہ وہ کیا کہے اریش سے کیسے اسے حوصلہ دے۔

آہ وہ میں کہہ رہا تھا کہ اب مووی تو دیکھی جائے گی نہیں تو کیا آپ میرے ساتھ ائس کریم کھائیں گیں وہ کافی دیر بعد جب چپ ہوئی تو ارمغان بولا جبکہ اریش نے چپ چاپ ہاں میں سر ہلا دیا۔ ہم پیدل؟؟ چلتے ہیں پانچ منٹ کی واک پر ہے آئس کریم پالر۔ ارمغان کے کہنے پر وہ سر ہلاتی اس کے ساتھ چلنے لگی ۔

بارش اب ہلکی ہو چکی تھی۔ آپ پورے بھیگ گئے ہیں۔ اریش نے فکرمند ہوتے کہا۔ کوئی بات نہیں بہت ڈھیٹ ہوں بیمار نہیں ہونے والا۔ وہ ہسیے ہوئے بولا تو اریش بھی مسکرا دی۔ آئس کریم پالر سے آئس کریم کھانے کے بعد وہ ارمغان کی گاڑی کی جانب جا رہے تھے جب اچانک ارمغان کی نظر کسی چیز پر گئی۔

اوہ ایک منٹ یہ پکریں میں ابھی آیا۔ وہ اسے چھتری پکڑا کر سڑک کی دوسری جانب چلا گیا جبکہ اریش نے دیکھا تو وہ پھولوں کی دکا ن کی جانب گیا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں لال گلاب کے پھولوں کا ایک خوبصورت بکے تھا۔ یہ لیں یہ آپ کے لیے۔ وہ بکے اریش کو پکڑاتا بولا تو اریش نے پہلے اسے حیران ہو کر دیکھا پھر وہ مسکرا دی۔

شکریہ بہت بہت شکریہ۔ وہ خوشی سے پھولوں کو پکڑ تی بولی۔ آدھی اداسی تو آئس کریم کھا کر دور ہو گئی تھی جبکہ باقی کی پھولوں کو دیکھ کر جیسے ہوا میں غائب ہو گئی تھی۔ آپ کو پسند آئے؟؟ ارمغان نے پوچھا تو اس نے زور و شور سے ہاں میں سر ہلایا۔

بہت بہت بہت زیادہ پسند آئے۔ آپ کو پتا ہے مجھے پھول بہت پسند ہیں۔ وہ پھولوں کی خوشبو لیتی بولی جبکہ اس کے چہرے کی اداسی ختم ہو جانے اور اس کی جگہ خوشی اور مسکراہٹ کے آنے پر ارمغان کے پورے جسم میں سکون در آیا تھا۔ لائیں یہ مجھے پکرائیں آپ کا ہاتھ تھک جائے گا۔ وہ اس سے چھتری واپس پکڑ کر بولا اور پھر گاڑی کے پاس پہنچ کر اریش کے لیے دروازہ کھولا۔

شکریہ ارمغان جی آج کے لیے۔ آپ کی وجہ سے میری اداسی دور ہو گئی اور مجھے ریلکس فیل ہوا۔ اور پھر شکریہ آپ نے مجھے گھر بھی ڈراپ کیا۔ گھر کے باہر گاڑی آکر رکی تو اریش ارمغان کی جانب رخ کر کے بولی جس پر وہ مسکرایا۔ کوئی بات نہیں یہ تو میرا فرض تھا کیونکہ اگر آپ اداس رہتیں تو میرا دل بھی اداس رہتا۔

وہ اسے محبت سے دیکھتا بولا تو اس کی محبت بھری نظروں نے اریش کو نظریں جھکانے پر مجبور کر دیا تھا چھچھکی۔ آگر آپ کو برا نہ لگے تو ایک بات کہوں۔ ارمغان نے نہی نظریںے ہوئے پوچھا تو اریش نے یو جھکائے ہاں میں سر ہلایا۔ اس کے سر ہلانے پر ارمغان نے اسے کچھ دیر خاموشی سے دیکھا اور پھر بولا ۔

I Love You Areesh

ہمت کرتے اس نے کہہ دیا تھا جبکہ وہ جو نظریں جھکا کر بیٹھی تھی ارمغان کے اظہار پر اس نے ایک جھٹکے سے چہرہ اٹھا کر اسے دیکھا۔ یہ کیا تھا؟؟ اس نے کہا ایک بات کہوں برا تو نہیں مانیں گی اور اب اسےI LOVE You کہہ رہا تھا۔ میں جانتا ہوں آپ کو شوک لگا ہوگا اور آپ مجھے کہیں گی کہ میں شادی شدہ ہوں مگر میں آپ سے کہنا چاہتا تھا تاکہ مجھے یہ افسوس نہ رہے کہ میں نے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا۔

میں یہ اظہار پہلے ہی کرنا چاہتا تھا مگر آپ کی اور زیام کی شادی کا سن کر چپ ہو گیا اور پیچھے ہٹ گیا مگر آج جب اپنے بتایا کہ آپ کی اور زیام کی شادی کنٹریکٹ ہے تو مجھے لگا کہ مجھے آپ کو بتا دینا چاہیے تاکہ اگر ہو سکے تو آپ میرے بارے میں سوچ سکیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ابھی جواب دیں بلکہ جب آپ کا دل کرے تب جواب دینا اور آپ کا جواب میرے لیے سر آنکھوں پر ہوگا پھر چاہے ہاں ہو یاں نہ ہو۔ کیونکہ آپ کے انکار سے میرے دل میں آپ کی محبت ختم نہیں ہو گی۔ وہ محبت بھرے لہجے میں کہتا اریش کا دماغ سن کر گیا تھا۔ اس کے ایک ایک لفظ سے اس کے جزبات کی سچائی کا علم ہو رہا تھا۔ اریش کو نہیں سمجھ آرہی تھی کہ کیا کہنا ہے تبھی بس سر ہلا کر گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئی۔ ڈگمگاتے قدموں سے چلتی وہ مشکل سے دروازے تک پہنچی تھی جبکہ جاتے ہوئے اس نے ارمغان کو خدا حافظ بھی نہ کہا تھا۔

اس کے گھر کے اندر جاتے ہی ارمغان نے اپنی گاڑی سٹارٹ کی اور آگے بڑھ گیا جبکہ پیچھے اریش نے اپنے بیڈ روم میں جا کر اپنا بیگ اور پھولوں کا بکے ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا اور خود بیڈ پر بیٹھتی ارمغان کی باتوں کو سوچنے لگی۔ اس کے زہن میں ارمغان کی باتوں کے ساتھ نور کی باتیں بھی گھوم رہی تھیں۔ مطلب وہ سچ کہہ رہی تھی اور ہاں اس کی سالگرہ کی رات بھی تو ارمغان نے اسے خاص لوگ کہا تھا۔ اپنے دماغ میں چلتی سوچوں کی کھچڑی سے تنگ آکر وہ زور سے چیختی بیڈ پر گرنے کے انداز میں لیٹ کر آنکھیں بند کر گئی مگر سوچیں کہاں جا ن چھوڈتی ہیں اچھا تم اب اپنا خیال رکھنا اور دوائی وقت پر لینے کے ساتھ زخم پر مرہم لگا لینا۔ بازو کو زیادہ حرکت نہ دینا کوشش کرنا مرہم بھی اپنی ملازمہ سے لگوا لینا۔میں اب چلتا ہوں۔ رات کے ایک بجے کے وقت وہ علشيہ کو گھر چھوڑنے آیا تھا۔ اسے گھر کے اندر تک چھوڈ کر وہ وہیں دروازے میں کھڑا ہو کر اس سے بولا۔

اتنی کیا جلدی ہے تمہیں جانے کی؟؟ اب گھر آہی گئے ہو تو رک جاؤ صبح ناشتہ کر کے چلے جانا۔ علشيہ کی بات پر اس نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں شکریہ مگر مجھے جانا ہے۔ پہلے ہی آدھی رات ہو گئی ہے اور میں گھر نہیں گیا اریش بھی گھر اکیلی ہے فون بھی پاور آف آرہا ہے اس کا اس لیے مجھے اس کی فکر ہو رہی ہے اب گھر جاؤں گا تو جب اسے دیکھوں گا پھر سکون آئے گا۔

اس کے لہجے میں اریش کی فکر دیکھ علشيہ کو غصہ آیا۔ لیکن جو بھی تھا اسے ایک کمینی سی خوشی تھی کہ اس نے زیام کو اریش کے ساتھ مووی دیکھنے جانے سے روک دیا۔ ہاں چلو چلے جاؤ اور میری طرف سے اسے سوری کہنا کیونکہ میری وجہ سے تم لوگوں کا پلین کینسل ہو گیا۔ وہ چہرے پر جھوٹی شرمندگی لاتے بولی۔

ارے نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ایسی نہیں کہ برا مانے۔ وہ تو بہت معصوم اور کیوٹ ہے اور ویسے بھی ایک دوست ہونے کے ناطے میرا فرض تھا تمہاری مدد کرنا۔ میں اور اریش پھر کسی دن پلین بنا لیں گے اوٹنگ کا۔ چلو اب میں چلتا ہوں اریش انتظار کر رہی ہو گی۔ بائے! وہ مسکرا کر کہتا واپس پلٹ کر اپنی گاڑی کی جانب آیا جبکہ اس کے جانے تک علشيہ وہاں کھڑی اسے دیکھتی رہی۔ جیسے ہی اس کی گاڑی وہاں سے نکلی وہ گھر کے اندر آئی تھی اور اندر آتے ہی اس نے بازو پر بندھی پٹی کو نوچ کر اتارا تھا۔ آہ اریش اریش بھاڑ میں گئی وہ۔ کاش مجھے پتا ہوتا ارمغان میرا پرپوزل قبول نہیں کرے گا تو میں کبھی یہ نوبت آنے ہی نہ دیتی کہ تمہاری لائف میں وہ اریش آتی آج اس کی جگہ میں ہوتی۔

پر کوئی بات نہیں بہت جلد میں ہی ہوں گی تمہاری اکلوتی حقدار اور اس اریش کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں ہو گا۔ وہ ما تھے اور تھوڈی کی پٹی بھی اتار کر زمین پر پٹختی بولی۔ اس نے جان بوجھ کر ابکسدنٹد کا ناٹک کیا تھا مگر در حقیقت اسے تو زرا سی چوٹ بھی نہیں آئی تھی۔

ہاسپٹل کی ڈاکٹر اس کی دوست تھی تو اس کی مدد سے اس نے زیام کو کال کروائی اور ویسے ہی پٹیاں کروا کر جھوٹے ایکسیڈ نٹ کا ناٹک کیا۔ مگر کیا ہو گیا اس سے؟؟ ایک رات ہی وہ اسے دور رکھ سکی اریش سے اور اگلی صبح وہ پھر اسی کے پاس چلا گیا تھا۔

* * *

وہ گھر آیا تو پورا گھر اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا۔ اریش! ارشی! کہاں ہو؟؟ لائٹس کیوں بند کر رکھی ہیں ساری؟؟ اس نے اریش کو آوازیں دیں مگر اس کا کوئی جواب نہ آیا۔ سوئچ بورڈ کے پاس جا کر اس نے لاؤنچ کی لائٹ کا سوئچ آن کرنا چاہا مگر وہ تو پہلے ہی ان تھا۔ مطلب لائٹ بند نہیں کیں تھیں لائٹ گئی ہوئی تھی۔

لائٹ جانے کی سوچ آتے ہی وہ بھاگ کر اریش کے کمرے کی جانب گیا اور اپنے فون کی ٹارچ ان کی۔ کمرے میں داخل ہوتے اس نے بیڈ پر روشنی ڈالی مگر اریش وہاں نہیں تھی۔ اریش کہاں ہو؟؟ اس نے اسے آواز دی مگر کوئی جواب نہ آیا۔ وہ کمرے سے واپس باہر نکلنے لگا کہ اس کے کانوں میں کسی کی ہچکی کی آواز پڑی۔

آواز کی سمت پر اس نے ڈریسنگ مرر والی سائڈ پر روشنی کی تو وہ کونے میں سر گھٹنوں میں دیے زمین پر بیٹھی تھی۔ اس نے اپنے گرد دونوں بازوں کو ایسے باندھا تھا جیسے اسے ڈر ہو کہ کوئی اسے دیکھ لے گا۔ اریش کیا ہوا؟؟ ایدھر دیکھو میں آگیا ہوں چہرہ اوپر کرو مجھے دیکھو۔ وہ بھاگ کر اس کے پاس بیٹھتا ایک ہاتھ سے اس کا کندھا ہلاتا بولا۔

زیام کے ہلانے اور اس کی آواز پر اریش نے سر اٹھایا جبکہ اس کا رویا رویا چہرہ دیکھ زیام کے دل کو کچھ ہوا۔ کیا ہو گیا ہے پاگل لڑکی ایسے کیوں رو رہی ہو؟؟ اس نے کندھے پر رکھا ہاتھ اٹھایا اور اس کے آنسوں کو صاف کرتے کہا۔ م۔۔م۔جھے ڈر ل۔۔لگ ر۔۔ر۔ہا تھا۔ ا۔۔ان۔اندھیرا تھا ب۔ب۔بہت ان۔۔دھیرا۔

وہ روتے ہوئے بولی جبکہ آنسوں پھر سے بہنا شروع ہو گئے تھے۔ زیام کو خود پر غصہ آیا کہ آخر کیوں وہ گھر اتنی دیر سے آیا۔ وہ اچھے سے اریش کی حالت سمجھ رہا تھا کیونکہ اسے پتا تھا وہ اندھیرے سے کتنا ڈرتی ہے۔ سوری یار سو سوری۔ سوری میں دیر سے آیا۔ اس نے سوری کہتے پھر سے اس کے آنسوں صاف کیے جبکہ اریش اس بار آگے ہو کر اس کے سینے سے لگ گئی تھی اور اپنے بازو کس کر اس کی کمر کے گرد باندھے۔

لا۔۔ئٹ چلی گئی تھی ا۔۔اچا۔۔نک اور م۔یرا موبائل ب۔۔بھی بیٹری لو ک۔کی وجہ سے پاور آف ہ۔۔ہو گیا تھا۔ ان۔۔دھیرے میں می۔۔میرا س۔۔سانس ب۔۔ند ہو رہا تھا مجھے ڈ۔۔ڈر لگ ر۔۔رہا تھا ب۔بہت زیادہ ڈ۔۔ڈر۔ وہ اس کے سینے سے لگی روتے ہوئے اسے بتا رہی تھی جبکہ زیام کو تو کچھ سنائی ہی نہیں دے رہا تھا۔ اس کے دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز ہو گئی تھی۔

ا۔۔ا۔اچھا تم بیڈ پر چلو میں نے اب موبائل کی روشنی ان کر رکھی ہے۔ وہ اسے پہلے خود سے دور کرتے پھر اسے کھڑا کرتا بولا جبکہ کھڑے ہونے کے بعد وہ پھر سے اس کے سینے سے لگ گئی تھی۔ آپ بھی میرے پاس رک جائیں پلیز۔ م۔۔جھے ڈر لگ رہا ہے۔ میرے ساتھ ہی لیٹ جائیں نہ پلیز۔ اس نے منت کی جبکہ اس کا جسم ابھی بھی ڈر کے مارے کانپ رہا تھا۔ اوکے ٹھیک ہے میں تمہارے پاس ہوں نہیں جا رہا کہیں بھی۔

تمہارے ساتھ ہوں تمہارے پاس ہوں۔ چلو اب بیڈ پر جا کر لیٹو میں بھی تمہارے ساتھ لیٹتا ہوں۔ وہ اسے بیڈ کے پاس لا کر بولا تو اریش چپ چاپ لیٹ گئی جبکہ وہ بھی اس کی دوسری جانب لیٹ گیا۔ سو جاؤ میں پاس ہی ہوں تمہارے۔ زیام نے اس کا ہاتھ پکڑ کر کہا مگر اریش اس کے اور قریب ہو کر ایک بازو اس کے اوپر رکھ کر اپنا چہرہ اس کے سینے میں چھپا کر لیٹ گئی۔ کہیں مت جانا مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ وہ ابھی بھی ڈری ہوئی تھی۔ ہ۔۔ہا۔ہاں کہیں نہیں جا رہا یہیں ہوں۔ زیام نے مشکل سے اپنی دھڑکنوں کو قابو کرتے کہا اور پھر اپنا ہاتھ اس کے بالوں میں چلانے لگا تاکہ وہ سو جائے۔ اس کے یوں سر میں ہاتھ چلانے سے اریش تھوڑی ہی دیر میں گہری نید میں چلی گئی تھی جبکہ اس کے سونے کے بعد زیام نے اس کو دیکھا جو چہرہ اس کے سینے میں چھپا کر بے خوفی سے سو رہی تھی مگر اس کی نید حرام کر دی تھی۔

اس کے اتنے قریب ہونے پر زیام کے دل کو کچھ کچھ ہو رہا تھا۔ اسے یونہی دیکھتے وہ بے ساختہ جھکا اور اس کے ماتھے پر لب رکھ گیا۔ اس نے اپنا حق استعمال کرتے آج پہلی بار اسے حق سے چھوتے پہلا بوسہ دیا تھا۔ اور نید میں ہونے کے باوجود شاید اریش نے اس بوسے کا لمس روح تک محسوس کیا تھا تبھی اس کے ہونٹوں پر سوتے ہوئے بھی خوبصورت مسکراہٹ آئی تھی۔

* * *

زابر جلدی کرو نہ دیر ہو رہی ہے۔ نو بج رہے ہیں اور تم ابھی تک تیار نہیں ہوئے۔ میں نے بوتیک کھولنی ہے جا کر میری ورکرز ورنہ باہر کھڑی رہیں گیں۔ وہ شیشے کے سامنے سستی سے تیار ہوتے زابر سے بولی جس پر اس نے سر ہلایا اور برش کو سائڈ پر رکھا۔ میں بس تیار ہوں چلیں چلتے ہیں۔ وہ اپنا لیپ ٹاپ بیگ اٹھا کر بولا تو وہ اسے گھور کر کمرے سے نکلی جبکہ وہ پیچھے ہی تھا۔ ناشتہ تو کر لو بیٹا۔ انہیں جاتے دیکھ بی جان بولیں۔

نہیں بی جان پہلے ہی دیر ہو گئی ہے میں راستے سے کچھ لے کر خود بھی کھا لوں گا اور ابرش کو بھی دے دوں گا۔ زابر ان کے پاس جا کر سر پر ان کا پیار لیتا بولا۔ اچھا ٹھیک ہے اور دیہان سے گاڑی چلانا پتا نہیں کیوں آج دل گھبرا رہا ہے میرا۔ بی جان بولیں تو وہ مسکرایا۔

میں دیہان سے ہی چلاتا ہوں گاڑی بی جان کیونکہ میری بہت قیمتی چیز میری جان میرے سا تھ ہوتی ہیں اس لیے فکر نہ کریں۔ وہ مسکرا کر بولا تو جہاں بی جان اس کی بات پر ہسی وہیں ابرش نے اسے گھورا اور پھر بی جان سے پیار لیا تھا۔ اچھا بی جان ہم چلتے ہیں۔خدا حافظ! وہ دونوں ایک ساتھ بولے۔ رکو بچو یہ لو یہ کھانا ساتھ لے کر جاؤ۔ باہر کا گند کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

نوشہ بیگم کچن سے جلدی سے نکلتی بولیں جبکہ ان کے ہاتھ میں دو نیفن تھے جو انہوں نے ابرش کو پکڑا دیے تھے۔ شکریہ چاچی جان اب ہم چلتے ہیں۔ زابر نے ان سے بھی پیار لیتے مسکرا کر کہا اور باہر چلا گیا جبکہ ابرش بھی ان سے پیار لے کر زابر کے پیچھے گئی تھی۔ نوشہ مجھے پانی کا ایک گلاس تو پلا دو پتا نہیں کیوں دل گھبرا رہا ہے میرا۔ بی جان سینہ مسلتے بولیں۔

اماں جان دل تو میرا بھی گھبرا رہا ہے پر شاید بدلتے موسم کی وجہ سے ہے۔ نوشہ بیگم کچن سے پانی لا کر بولیں۔ ہاں شاید ایسا ہی ہے خیر تم ایسا کر و کپڑے اتار لاؤ چھت سے ہم مل کر تہہ لگا لیتے ہیں ان کی۔ بی جان پانی پی کر بولیں۔

میں نہ کام والی سے کچن صاف کرو کر اس سے منگواتی ہوں کپڑے کیونکہ آج تو میرے گھٹنوں میں بھی بہت درد ہو ر ہا ہے ماں جی۔ نوشہ بیگم بولیں تو بی جان نے سر ہلایا اور اٹھ کر اپنے کمرے کی جانب چل پڑیں جبکہ نوشہ بیگم کچن کی طرف بڑھ گئیں تاکہ اپنی نگرانی میں کام والی سے کام کروا سکیں۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.