زابر میں ایک بات سوچ رہی ہوں۔ نوشہ بیگم کچن میں زیام کے لیے میٹھے چاول بنا رہی تھیں جبکہ ابرش اور زابر کو بھی انہوں نے آرام کرنے کے لیے کمرے میں بھیج دیا تھا اسی لیے وہ دونوں کمرے میں بیٹھ کر فون پر فلم دیکھ رہے تھے جب اچانک ابرش بولی۔
کیا سوچ رہی ہیں آپ؟؟ زابر نے فون بند کرتے سائیڈ پر رکھا اور ابرش سے پوچھا۔ میں سوچ رہی ہوں کہ ہمیں زیام لالا کو بتا دینا چاہیے کہ ہم دونوں کو ڈیوس نہیں لینی اب۔ لیکن پھر میں سوچتی ہوں کہ وہ کیا سوچیں گے کہ پہلے جو ہم ایک دوسرے کی شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے اچانک سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیوں کر رہے ہیں۔
پھر مجھے شرم بھی آتی ہے یہ سوچ کر کہ میں لالا کو کیسے بتاؤں گی کہ مجھے اب تمہارے ساتھ ہی رہنا ہے کیونکہ مجھے تم سے محبت ہے۔ وہ اسے ایک ایک کرتے اپنی سوچیں بتانے لگی جبکہ شرم والی بات کرنے کے ساتھ ساتھ وہ شرم سے لال بھی ہوئی تھی جس پر زابر کو وہ بہت پیاری لگی۔ کیوں شرم کیسی؟؟ شوہر سے ہی محبت کی ہے نہ پھر کیسی شرم؟؟ اور ہاں ہم جلدی انہیں بتا دیں گے ابھی خود ہی نہیں بتا رہا جاتے ہوئے بتا دیں گے۔ زابر نے کہا تو ابرش نے ہاں میں سر ہلایا۔ ویسے کتنا اچھا ہوتا نہ اگر لالا اور اریش بھی ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیں۔ ابرش بولی تو زابر ہسا۔ ایسا ہو ہی نہ جائے۔ ایک مشرق ہے تو دوسرا مغرب اس لیے ایسا سوچنا تو بے کار ہے۔
زابر ہسی
ے ہوئے بولا۔ ایسے کیوں کہہ رہے ہو؟؟ ہم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے نہ مگر ہمیں بھی پیار ہو گیا نہ تو ان کو کیوں نہیں ہو سکتا؟؟ ابرش نے اسے ناراض نظروں سے دیکھتے کہا تو زابر نے مسکرا کر اسے اپنے ساتھ لگایا۔ ہو سکتا ہے مگر ان کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ ایک ساتھ رہنا پسند کریں گے۔ باقی ان کی مرضی کیونکہ زندگی ان کی ہے وہ جو چاہیں وہی ہو گا۔ زابر اس کے بالوں میں ہاتھ چلاتا بولا تو ابرش نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملائی۔ چلیں چھوڈیں سب باتوں کو ہم اپنی مووی پوری کرتے ہیں۔ زابر اپنا فون دوبارہ اٹھا کر بولا تو ابرش بھی سیدھی ہو کر بیٹھی جبکہ زابر پھر سے مووی وہیں سے سٹارٹ کر چکا تھا جہاں پر سٹوپ کی تھی۔
زابر میں کہہ رہی ہوں میرا پراٹھا واپس کرو ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔ آج کا ناشتہ نوشہ بیگم نے بنایا تھا اور سب کے لیے آلو کچن پراٹھا بنایا تھا جو سب کا فیورٹ تھا۔ اب زابر اپنے دونوں پراٹھے کھا کر اریش کے آگے سے اس کے پراٹھے والی پلیٹ اٹھا کر بھاگ گیا تھا جبکہ اریش اس کے پیچھے بھاگتی اپنا پراٹھا واپس کرنے کو کہنے لگی اور ساتھ اسے دھمکی بھی دی مگر زابر پر اس کی دھمکی کا کوئی اثر نہ ہوا۔ اے چوہیا تو اپنے بھائی کو ایک پر اٹھا نہیں دے سکتی؟؟ زابر بھاگ کر صوفے پر چڑھتا بولا۔ نوشہ بیگم اور ابرش ان دونوں کی لڑائی کو مسکراتے ہوئے دیکھ رہے تھے جبکہ زیام چپ چاپ اپنا ناشتہ کرنے میں مگن تھا۔ نہیں دے سکتی اور کیوں دوں؟؟ ایک ہی پراٹھا ہے میرا تم موٹے سانڈ گینڈے اپنے دو دو پراٹھے کھا چکے ہو اور بہن کا ایک برداشت نہیں ہوتا۔
وہ غصے سے کہتی اس کے ساتھ صوفے پر چڑھی مگر زابر صوفے سے اتر گیا جبکہ اب اریش بہت زیادہ ہو گئی تھی تبھی وہیں صوفے پر بیٹھ کر رونے لگی۔ اسے روتا دیکھ نوشہ بیگم بھاگ کر اس کے اری پاس گئیں۔ اریش میری جان رو نہیں میں اپنی جان کو اور بنا دیتی ہوں دفع کرو اس زابر کو۔ نوشہ بیگم اس کا سر اپنے سینے سے لگا کر بولیں۔ نہیں مجھے نہیں چاہیے کوئی اور پراٹھا۔
وہ سوں سوں کرتی بولی جبکہ زابر بھی اس کے پاس آکر بیٹھ گیا تھا۔ زابر نہ تنگ کرو بہن کو اور واپس کرو اس کا پراٹھا میں تمہیں اور بنا دیتی ہوں۔ نوشہ بیگم اب زابر سے بولیں۔ ارشی جانی رو تو نہ یہ لو تمہارا پراٹھا میں تو تنگ کر رہا تھا تمہیں اور تم رونے بیٹھ گئی۔
زابر اس سے بولا تو اریش نے نوشہ بیگم کے سینے سے سر اٹھا کر اسے گھورا۔ رکھو اپنے پاس اب میں نہیں کھاؤں گی یہ پراٹھا میری بھوک مر گئی۔ وہ اسے گھورتی غصے سے بولی۔ اللہ میری چوہیا اتنا غصہ اور وہ بھی اس صحت پر۔ زابر اسے تنگ کرنے کو بولا تو اریش نے اس کے کندھے پر زور سے مکہ مارا۔ چپ چاپ ناشتہ کرو سارے۔
زابر اب تم کھاؤ یہ پراٹھا اور اریش یہ لو تم میرا پراٹھا کھا لو۔ زیام جو تب سے چپ تھا ایک دم بولا تو سب حیران ہوئے کیونکہ آلو چکن پراٹھا زیام کو سب سے زیادہ پسند تھا اور وہ اپنا پراٹھا کسی کو نہیں دیتا تھا۔ زیام لالا آپ کے والا میں کھا لوں؟؟ یہ اریش کو واپس کر رہا ہوں میں۔
زابر نے پورے پراٹھے کا لالچ کرتے کہا۔ نہیں اب کھاؤ تم یہ اور اریش چلو اٹھو شاباش کھانا کھاؤ پھر تم نے یونی جانا ہے۔ وہ زابر کو منع کرتا اریش سے بولا تو اریش نے اچھے بچوں کی طرح ہاں میں سر ہلایا جبکہ جہاں زابر اور ابرش زیام کے رویے پر حیران تھے وہیں نوشہ بیگم خوش تھیں۔ چلو اب اٹھو بھوکے انسان۔
اریش نے زابر کو دیکھ کر کہا تبھی اس کی نظر زابر کے بائیں ہاتھ کی انگوٹھی پر گئی جس پرVE لکھا تھا۔ زابر تم نے کب سے رنگز پہننی شروع کر دیں۔ اریش اس کی رنگ دیکھ کر بولی تو زابر مسکرایا۔ بس دل کیا تو پہن لی۔ وہ ہس کر کہتا صوفے سے اٹھ گیا جبکہ ا ئ ٹیبل کی طرف بڑھی اور ریش بھی اٹھ کر ڈاب زیام کی چھوڑی سیٹ پر بیٹھ گئی۔
ابرش آپی مجھے جوس کا جگ پکڑانا۔ اریش نے ابرش سے کہا تو اس نے مسکرا کر دونوں ہاتھ سے جگ پکر کر اسے پکڑایا۔ اریش نے جگ پکڑا تو اس کی نظر ابرش کی رنگ پر گئی جس پرLO لکھا تھا۔ اس کے دماغ میں ایک دم گھنٹی بجی۔Lo اورVE مل کر بناLOVE۔ ہووو نہیں نہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے اور اگر ہوا بھی تو زابر مجھ سے چھپائے گا تھوڑی۔
نہیں نہیں بس ویسے ہی پہنی ہوں گی گھر والوں کو دیکھانے کے لیے۔ وہ سر جھٹکتی خود سے بڑبڑائی۔ اوئے چوہیا کیا ہو گیا ہے تمہیں خود سے کیا بڑبڑا رہی ہو؟؟ زابر نے اسے خود سے بات کرتے دیکھ کہا۔ تمہیں کیا جو مرضی بڑبڑاوں تم کھانا کھاؤ چپ چاپ اور جا کر میٹنگ اٹینڈ کرو جو کرنے آئے تھے۔ اگر تم نے میٹنگ میں کوئی گڑبڑ کی تو بابا اور چاچو کا تو پتا نہیں میں ضررو تمہیں ماروں گی۔ وہ اسے گھور کر بولی تو اس کی بات پر ابرش نے قہقہ لگایا جبکہ زابر نے معصوم منہ بنا کر نوشہ بیگم کو دیکھا جو مسکرا رہی تھیں مگر زابر کے خود کو دیکھنے پر چہرہ موڑ گئیں مطلب مجھ سے مدد کی امید مت رکھنا۔
* * *
اماں ایسا کریں کباب اور کچن روسٹ بھی بنا لیں۔ اور ہاں میٹھے میں رس ملائی بنا لینا آپ بلکہ کسٹر اور کھیر بھی بنا لیجیے گا رمل کو پسند ہیں۔ رمل نے اسے جیسے ہی میسج کیا کہ وہ لوگ واپسی کے لیے نکل چکے ہیں تب سے ازقان اماں کا سر کھا چکا تھا کہ یہ بنا لیں وہ بنا لیں۔ افف ازقان بیٹا آپ اتنا کچھ بنوا رہے ہیں جبکہ آپ کو پتا بھی ہے کہ آپ کی بیوی کھاتی چڑیا جتنا ہے۔
ے ہوئے بولیں تو ازقان نے سر کھجایا۔ وہ کیا ہے نہ اماں میں چاہتا ہوں وہ گھر آئے تو اپنی پسند کے کھانے دیکھ کر خوش ہو جائے۔ وہ مسکرا کر بولا تو اماں نے آگے ہو کر اس کا ماتھا چوما۔ تین دن ہوئے ہیں اسے گئے ہوئے اور دیکھو اس کی واپسی پر کیسے بے تاب اور خوش ہو رہے ہو تم۔ اللہ میرے بیٹے کو ہمیشہ ایسے ہی خوش اور بیوی سے محبت کرنے والا رکھے۔
انہوں نے دعا دی تو ازقان نے آمین کہا۔ تو آپ سب کچھ بنا دیں گی نہ؟؟ ازقا ن نے پھر سے پوچھا تو اماں ہس پڑیں۔ ہاں میرا بچہ سب بنا دوں گی مگر ابھی مجھے چکن دم بریانی تو بنانے دو جو تمہاری بیوی کی سب سے زیادہ فیورٹ ہے۔ اماں اسے کہہ کر کچن کی جانب بڑھ گئیں۔ اماں میں بھی مدد کرتا ہوں آپ کی۔
وہ ان کے پیچھے جاتا بولا۔ اوہ ازقان بیٹا آپ جاؤ میں کر لوں گی خود۔ جاؤ میرا بیٹا آپ ڈیرے پر جاؤ بہت کام ہیں وہاں۔ اماں اسے کچن سے واپس باہر نکال کر بولیں۔ اچھا چلیں ٹھیک ہے مگر پلیز سب کچھ بنا لیجیے گا۔ وہ انہیں پھر سے کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ اماں اس کی حالت پر ہس کر رہ گئیں۔
* * *
وہ یونی میں داخل ہوئی تو سبھی لوگ اسے ہی گھور رہے تھے اور کچھ تو ایک دوسرے کے کان میں اسے دیکھ کر کچھ بول بھی رہے تھے۔ سب کا یوں خود کو عجیب نظروں سے دیکھنا اریش کو بہت زیادہ کنفیوژ کر رہا تھا۔ وہ سب کو اگنور کرتی اپنی کلاس کی جانب بڑھ گئی۔ وہ جیسے ہی کلاس میں داخل ہوئی تو پہلے جو پوری کلاس میں شور گونج رہا تھا اسے دیکھ کر سب لوگ چپ کر گئے اور اسے دیکھنے لگے۔ اسلام و علیکم! اریش نے سب کو سلام کرتے اپنی سیٹ کی جانب قدم بڑھائے۔ نور شاید ابھی آئی نہیں تھی تبھی وہ اسے کہیں نظر نہ آ ئی اس لیے وہ چپ چاپ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئی۔ اریش کیا تم میرا ایک کام کرو گی؟؟ وہ اپنی ایک کتاب کھول کر اسے ریڈ کرنے لگی جب ایک لڑکی اس کے پاس آکر اس سے بولی جبکہ اریش حیران ہوئی کیونکہ اسے نہیں یاد تھا کہ اس لڑکی نے پہلے کبھی اسے بلایا ہو گا۔
جی کونسا کا م؟؟ کرنے والا ہوا تو کر دوں گی۔ وہ اسے دیکھتی بولی جبکہ چہرے پر مسکراہٹ دور دور تک نہیں تھی۔ وہ کیا تم مجھے زیام سر سے آٹوگراف لا کر دے سکتی ہو؟؟ وہ ہچکچاتے ہوئے بولی تو اریش نے لمبا سانس لیا۔ دیکھو میں ایسے۔۔۔۔ پلیز انکار مت کرنا میں ان کی بہت بڑی فین ہوں۔ اس سے پہلے اریش اسے انکار کرتی وہ منت کرتی بولی جبکہ اریش کو سمجھ نہ آئی کہ کیا بولے۔ اچھا ٹھیک ہے میں لا دوں گی۔ وہ سر ہلا کر بولی تو اس لڑکی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی۔ شکریہ بہت شکریہ۔ یہ اس ڈائری پر آٹوگراف لے دینا میرا نام لکھا ہے اس پر اور ساتھ یہ تحفہ میری طرف سے ان کو دے دینا۔ وہ لڑکی فورا سے اسے ایک ڈائری اور گفٹ پیک دیتی بولی جبکہ اریش کو سمجھ نہ آئی کہ وہ گفٹ لے یاں نہ لے۔
دیکھو تم یہ گفٹ رکھ لو مجھے نہیں لگتا وہ گفٹ لیں گے۔ اریش نے ڈائری پکڑ لی مگر گفٹ نہ پکڑا۔ پلیز یہ ان کو دے د ینا۔ وہ پھر سے منت کرتی بولی تو اریش نے نا چاہتے ہوئے بھی گفٹ پکر لیا۔ اوکے میں دے دوں گی۔
اس نے گفٹ بھی پکر لیا۔ وہ لڑکی ابھی اپنی جگہ پر گئی ہی تھی کہ اگلے ہی پل کلاس کی ساری لڑکیاں اور ان میں کچھ دوسری کلاسزز کی لڑکیاں بھی اس کے پاس آتیں اسے آٹوگرا ف کے لیے کہنے لگیں اور کچھ اور لڑکیاں بھی گفٹ لے کر ائیں تھیں۔ اریش کے نا نا کرتے بھی وہ اسے ڈائریاں اور گفٹ پکرا گئی تھیں اور اریش کے سامنے چیزوں کا ڈھیر لگ گیا تھا۔
اپنے سامنے پڑے ڈھیر کو دیکھ کر اریش نے اپنا سر تھاما تھا۔ آپ کو اللہ پوچھے گا مجھے پھنسا دیا۔ وہ دل ہی دل زیام سے مخاطب ہوئی اور ان چیزوں کے ساتھ جو ایک لڑکی بڑا سارا شاپر رکھ کر گئی تھی اس میں چیزیں ڈالنے لگی۔ ابھی اس نے شاپر میں چیزیں رکھی ہی تھیں کہ نور کلاس میں داخل ہوئی۔ نور کو دیکھ کر اریش کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلی۔ اس نے مسکرا کر نور کو دیکھا مگر وہ اسے اگنور کرتی پیچھے جا کر بیٹھ گئی۔ وہ جو اسے دیکھ کر مسکرا رہی تھی یوں اس کے خود کو اگنور کرنے پر اس کی مسکراہٹ سمٹی۔ اس نے پلٹ کر پیچھے دیکھا تو وہ پیچھے والے پ پر اکیلی جا کر بیٹھ گئی تھی۔ نور یار یہ کیا بات ہوئی تم پیچھے کیوں بیٹھی ہو؟؟ آگے آؤ نہ۔
اریش نے اسے دیکھ کر کہا جبکہ نور نے اسے اگنور کیا۔ اس کے خود کو پھر سے اگنور کرنے پر اریش خود ہی اٹھ کر اس کے ساتھ جا کر بیٹھ گئی۔ اریش کے بیٹھتے ہی وہ اٹھنے لگی مگر اریش نے اس کا ہاتھ پکر کر اسے روک لیا۔ کیا بات ہے؟؟ کیوں نا راض ہو مجھ سے؟؟ کم سے کم بات بات تو کرو نہ۔ تم میری کالز بھی نہیں اٹھا رہی تھی۔ وہ اس کو زبردستی ساتھ بیٹھاتی بولی۔
کیوں کروں بات تم سے؟؟ تم جب مجھے دوست سمجھتی نہیں تو میں بات کیوں کروں؟؟ کیوں تم پر خود کو مسلط کروں۔ وہ اسے دیکھتی بولی جبکہ آنکھوں میں آنسوں آگئے تھے۔ یار سوری نہ میں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا بس مجبوری تھی۔ وہ شرمندگی سے بولی۔ مجبوری تھی؟؟ مجھے بتاتے ہوئے بھی ئر کی مگر تم نے نہیں کی۔مجبوری تھی کیا؟؟ میں تمہاری دوست ہوں اریش تم سے میں نے ہر بات ش تم جانتی تھی مجھے زیام خان کتنا پسند ہے تم نے پھر بھی مجھے نہیں بتایا کہ وہ تمہارا شوہر اور کزن ہے۔ میں تم سے بات نہیں کروں گی اب جاؤ۔ وہ ناراضگی سے کہتی سائیڈ پر منہ کر گئی۔ یار نور میری طرف دیکھو اور میری بات سن لو پہلے۔ اس نے نور کو رخ اپنی جانب کرتے کہا اور پھر اس کے کان کے قریب ہو کر اسے ساری کہانی بتائی جبکہ نور جیسے جیسے سن رہی تھی اس کی آنکھیں حیرت سے کھل رہی تھیں۔ نہ کر یار۔ وہ حیرت اور بے یقینی سے بولی۔ یہی سچ ہے ہماری شادی ایسی ہی ہوئی پھر وہ ایک کنٹریکٹ بن گئی اسی لیے تمہیں نہیں بتایا۔ مگر میں نہیں جانتی تھی کہ تم اتنا ناراض ہو جاؤ گی۔ وہ سر جھکا کر اداسی سے بولی تو نور کو برا لگا۔ سوری یار مجھے بس غصہ آگیا تھا۔ مجھے احمد نے کہا تھا کہ تمہارے ریزن ہوں گے مگر مجھے تو برا لگا تھا نہ تمہارا سچ چھپانا اسی لیے غصہ تھی۔
وہ اسے اپنے ساتھ لگا کر بولی۔ بس یار یہی وجہ تھی کہ تمہیں بھی نہیں بتایا اس کے لیے سوری۔ وہ اپنی آنکھوں کو صاف کرتی بولی۔ کوئی بات نہیں سوری بلکہ میں فضول میں ناراض ہو گئی۔ نور بولی۔ کوئی بات نہیں خیر تم ایسا کرنا کسی دن میں تمہیں گھر بلاؤں گی تم مل لینا جی بھر کر اپنے زیام خان سے۔ بولی تو نور ہس پڑی۔ شکریہ اس احسان کے لیے۔ وہ ہسی وہ مسکرا کرے ہوئے بولی۔
* * *
اسے پک کرنے زیام خود آیا تھا کیونکہ اریش اسے سب تحفوں اور ڈائریز کی پک سینڈ کر چکی تھی اور اسے بول دیا تھا کہ آکر اب مجھے خود پک کریں کیونکہ یہ سارا سامان میں ٹیکسی میں تو لاؤں گی نہیں۔ اس لیے زیام خود اسے لینے آیا تھا جبکہ اس کی گاڑی یونی گیٹ کے سامنے کھڑی ہوتے ہی بہت سے سٹوڈنٹ اور ریپوٹرز جمع ہو گئے تھے جن کو ناجانے کس نے خبر دے دی تھی کہ زیام خان آنے والا ہے یاں شاید وہ اریش کے لیے جمع تھے۔
اللہ اللہ کرتے وہ اریش کو لے کر ان ریپوٹرز سے جان چھوڈا کر وہاں سے نکلا تھا۔ سارا رستہ دونوں کے درمیان خاموشی رہی تھی۔ گھر پہنچ کر وہ دونوں ایک ساتھ گھر داخل ہوئے تو گھر میں کوئی نظر نہ آیا۔ لیکن کچن سے کسی کے بولنے اور برتن کھٹکنے کی آواز آرہی تھی جیسے کوئی ہانڈی میں چمچ ہلا رہا ہو۔ وہ دونوں سیدھا وہیں گئے تھے لیکن جیسے ہی کچن کے دروازے پر پہنچے اندر چلتا منظر دیکھ کر دونوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں تھیں جبکہ اریش کے ہاتھ سے تو اپنا یونی بیگ ہی گر گیا تھا۔ انہیں یقین نہ آیا کہ وہ جو دیکھ رہے ہیں وہ سچ ہے۔
* * *
وہ کچن میں کھانا بنانے کی تیاری کر رہی تھی جب اسے دروازہ کھلنے اور بند ہونے کی آواز سنائی دی۔ ارے مورے اتنی جلدی آگئیں؟؟ ابھی تو گئی تھیں۔ وہ خود سے بڑبڑاتی کچن سے نکلی۔
دراصل زابر اپنی میٹنگ کے لیے گیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ آیا تھا اور نوشہ بیگم ساتھ والے گھر گئی تھیں کیونکہ ان کے گھر قرآن خانی تھی اور وہ پڑھنے آنے کے لیے کہہ کر گئی تھیں اس لیے نوشہ بیگم ساتھ والوں کے گھر گئی تھیں جبکہ ابرش گھر اکیلی تھی۔
وہ کچن سے نکلی تو سامنے زابر کو دیکھ کر حیران ہوئی۔ تم اتنی جلد ی آگئے؟؟ اس نے حیران ہو کر پوچھا ۔ جی میٹنگ جلدی ختم ہو گئی تھی اور ماشاللہ سے کنٹریکٹ بھی ہمیں مل گیا ہے۔ وہ خوشی بولا اور ساتھ ہی آگے ہو کر اسے گلے لگایا۔ اوہ ماشاللہ پھر تو مبارک ہو تمہیں۔ ابرش اس کے گرد بازو ہائل کرتی بولی ۔ بس چوہیا کی دھمکی کا ڈر تھا تبھی کامیاب ہوا ہوں۔
وہ ہس کر بولا تو ابرش کھلکھلائی۔ تم ٹھیک بھی اسی سے رہتے ہو۔ وہ ہس کر کہتی اس سے دور ہوئی۔ پانی پیو گے؟؟ ابرش نے پوچھا تو زابر نے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں نہ پیاس ہے نہ بھوک۔ آپ کیا کر رہی ہیں اس نے ابرش سے پوچھا۔ سالن بنا نے لگی تھی۔ وہ اسے جواب دیتی واپس کچن میں چلی گئی اور؟؟ ہانڈی چلہے پر رکھتے گھی اور پیاز ڈال کر چلہا جلایا۔ میں مدد کروں آپ کی؟؟
وہ اس کے پیچھے آتا بولا۔ مدد کرنی آتی بھی ہے؟؟ کچن میں کبھی گئے تو ہو نہیں۔ وہ ہس کر بولی جبکہ زابر اس کے پیچھے جا کر کھڑ ا ہوتا اسے بیک سے ہگ کر گیا۔ چلیں پھر میں اس طرح سے کھڑا ہو کر آپ سے کچھ سیکھ لیتا ہوں۔ وہ مسکرا کر کہتا ساتھ ہی اس کی گردن پر لب رکھ گیا۔ زابر نہیں کرو نہ۔ ابرش اس کے پیٹ پر بندھے ہاتھ کھولنے کی کوشش کرتی بولی۔ اچھا اب نہیں کرتا کچھ آپ کھانا بناؤ میں بس ایسے کھڑا ہوں۔ وہ اس کے کندھے پر چہرہ ٹکاتا بولا تو ابرش نے پہلے آنکھیں ترچھی کیے اسے دیکھا پھر ہانڈی میں چمچ ہلانے لگی۔ کل کہیں گھومنے چلیں۔ وہ یونہی کھڑا بولا۔ کہاں لے کر جاؤ گے؟؟ ابرش نے پوچھا۔
جہاں آپ کہیں گی وہاں لے جاؤں گا۔ وہ محبت سے کہتا پھر سے اس کی گردن پر لب رکھ گیا۔ زابر یار شرم کرو ہم کچن میں ہیں کوئی دیکھ لے گا۔ وہ اس سے بولی۔ کوئی نہیں دیکھے گا کوئی گھر پر نہیں ہے۔ وہ بے شرمی سے بولا۔ سوری مگر ہم نے دیکھ لیا۔
زیام کی سنجیدہ اور تنزیہ آواز جیسے ہی ان دونوں کے کانوں میں پڑی وہ دونوں گرتے گرتے بچے تھے۔ زابر بھی جلدی سے سیدھا ہوا اور ابرش نے بھی اپنا کندھے پر رکھا ڈوپٹہ سر پر لیا۔ اریش تو ابھی بھی حیرت کا مجسمہ بنے انہیں دیکھ رہی تھی کیونکہ اسے ابھی بھی یقین نہیں آیا تھا کہ جو اس نے دیکھا وہ اس کی آنکھوں کا دھوکا نہیں ہے۔
سو ری مگر ہم نے دیکھ لیا۔ زیام کی سنجیدہ اور تنزیہ آواز جیسے ہی ان دونوں کے کانوں میں پڑی وہ دونوں گرتے گرتے بچے تھے۔ زابر بھی جلدی سے سیدھا ہوا اور ابرش نے بھی اپنا کندھے پر رکھا ڈوپٹہ سر پر لیا۔
اریش تو ابھی بھی حیرت کا مجسمہ بنے انہیں دیکھ رہی تھی کیو نکہ اسے ابھی بھی یقین نہیں آیا تھا کہ جو اس نے دیکھا وہ اس کی آنکھوں کا دھوکا نہیں ہے۔ ز۔ز۔۔زیام ل۔لا۔۔لا! ان دونوں کے منہ سے ایک ساتھ اس کا نام ٹوٹے پھوٹے لفظوں سے نکلا۔ ہاں جی زیام لالا نے سب دیکھ لیا۔ اب زرا تم دونوں باہر آؤ تمہیں میں پوچھتا ہوں۔
وہ انہیں گھور کر بولتا واپس مڑا اور ساتھ اریش کو بھی پکڑ کر اپنے ساتھ باہر لیجانے لگا کیونکہ وہ تو پتہ نہیں کب حیرت کے مقبرے سے باہر نکلتی۔ زیام اور اریش کے نکلنے کے بعد ان دونوں نے ایک دوسرے کو گھبرائی نظروں سے دیکھا جیسے پوچھ رہے ہوں کہ اب کیا کریں پھر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر دونوں باہر نکلے۔
ا جاؤ میرے لاڈلو آجاؤ بیٹھو یہاں اور یہ جو معصوم اور شریف بچے بننے کا ناٹک کر رہے ہو نہ وہ بند کرو کیونکہ میں اپنی گنہگار آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں کہ تم دونوں کس قدر شریف ہو۔ وہ تنزیہ لہجے میں بولا تو دونوں سر جھکا ئے اس کے سامنے صوفے پر بیٹھ گئے جبکہ زیام اور اریش دونوں کھڑے انہیں دیکھ رہے تھے۔
اریش بھی تھوڑی بہت حقیقت کی دنیا میں واپس لوٹ آئی تھی۔ ہاں جی اب زرا مجھے بتانا پسند کریں گے کہ ابھی جو ہم نے دیکھا وہ کیا تھا؟؟ زیام نے سینے پر ہاتھ باندھ کر ان سے پوچھا۔ و۔۔وہ ل۔لالا وہ ہم و۔۔وہ۔ زابر نے بولنا چاہا مگر زیام کے ڈر سے اس سے بولنا مشکل ہوا۔ کیا وہ لالا وہ لالا لگا رکھی ہے۔ بنا رکے طوطے کی طرح سب بولو ورنہ میں نے اتنا مارنا ہے نہ کہ سب خودبخود بتاؤ گے۔ زیام غصے سے بولا تو زابر نے ابرش کو دیکھا۔ لالا ہمیں ڈیوس نہیں لینی۔ آخر ابرش نے ہمت کرتے کہہ ہی دیا جبکہ اس کی بات سن کر زیام نے اسے حیرت سے دیکھا۔ وجہ پوچھ سکتا ہوں؟؟
اس نے پوچھا۔ وہ ابكچلی زیام لالا ہم ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے ہم ایک دوسرے کے لیے پرفيکٹ ہیں اور ہم ایک دوسر ے کے لیے ہی بنے ہیں تبھی ہماری شادی ہوئی۔ رہی بات عمر کے فرق کی تو میرے سامنے وہ کوئی معانی نہیں رکھتا کیونکہ دو سال کا فرق کوئی خاص نہیں ہوتا اور ویسے بھی اگر ہم کسی کے سامنے جائیں بھی تو وہ دیکھ کر کہہ نہیں سکتا کہ ابرش مجھ سے بڑی ہیں بلکہ پیاری سی گڑیا ہوں۔
زیام کے وجہ پوچھنے پر زابر بولا تھا اور ایک ہی سانس میں ساری بات کر گیا تھا جبکہ آخری لائن اس نے مسکرا کر ابرش کو دیکھتے کہی تھی جس پر وہ شرما کر چہر ہ جھکا گئی اور اس کے شرمانے پر زابر کی مسکراہٹ گہری ہوئی تھی۔ زیام اور اریش دونوں نے پہلے عجیب نظروں سے اپنے سامنے بیٹھے نمونوں کو دیکھا اور پھر ایک دوسرے کو۔
ایک ماہ میں محبت کیسے ہو گئی؟؟ زیام کے سوال پر وہ دونوں اس کی جانب متوجہ ہوئے۔ کیا مطلب ایک ماہ میں کیسے ہو گئی؟؟ محبت تو ایک سیکنڈ میں ہو جاتی ہے آپ تو پھر ایک ماہ کی بات کر رہے ہیں اور ویسے بھی ہمیں تو ایک ماہ سے بھی پہلے ہو گئی تھی۔ زابر کے جواب پر زیام نے لمبا سانس کھینچا۔ ئمجھے تم سے یہ امید نہیں تھی زابر۔ تم مجھ سے کیسے چھپا سکتے ہو ا ر کرتےتنا بڑا سچ؟؟ ہم تو سب کچھ ش ہیں نہ چھوٹی سے چھوٹی بات بھی تو پھر تم نے اپنی زندگی کی سب سے اہم اور بڑی بات کیوں نہیں بتائی ؟؟
تب سے اب تک چپ کھڑی اریش اب بولی تھی جبکہ بات کرتے ہوئے اس کی آنکھوں سے آنسوں بھی بہہ رہے تھے۔ اوہ میری جان میری لاڈلی بہن رو تو نہیں یار۔ مجھے لگا تم اور لالا غصہ کرو گے کہ ہم کیسے بات سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ پہلے جو ہم دونوں اپنی شادی کے سب سے زیادہ خلاف تھے نفرت کرتے تھے رخصتی سے انکار کرتے روتے تھے اور اب اچانک سے محبت محبت کرنے لگے ہیں۔ بس یہی ڈر تھا تبھی آپ دونوں سے چھپایا۔ وہ اس کے پاس جا کر اسے اپنے ساتھ لگاتا بولا جبکہ اس کے سینے سے لگ کر اریش نے اس کے سینے پر مکوں کی بارش کی تھی۔ گندے ہو تم بہت گندے ہو۔ تم بھلا کیسے سوچ سکتے ہو کہ میں تمہاری خوشی میں خوش نہیں ہوں گی؟؟ کیسے سوچ سکتے ہو کہ میں تمہارے خوش ہونے پر لڑوں گی؟؟
اگر تم نے مورے سے وعدہ کیا تھا نہ کہ میرا خیال رکھو گے میری آنکھوں میں آنسوں نہیں آنے دو گے مجھے خوش رکھنے کے لیے سب کرو گے تو میں نے بھی تم سے وعدہ کیا تھا کہ میں بھی تمہاری خوشی میں خوش ہوں گی جہاں تم ہو گے وہاں میں ہوں گی۔ مجھے میرے بھا ئی کی ہر چیز عزیز ہو گی پھر بھلا مجھے اس کی بیوی اور اس کی محبت کیسے عزیز نہیں ہو سکتی؟؟
وہ روتے ہوئے اس سے گلا کرنے لگی جبکہ اس کے رونے پر زابر کی آنکھیں بھی نم ہوئی تھیں۔ سوری میری جان میری گڑیا میرے دل میرے جگر میری کل کائنات۔ سچی والا سوری یار۔ وہ اس کے بالوں پر بوسہ دیتا بولا۔ کیا تمہاری آنکھوں میں راوی بہتا ہے جو ہر وقت ان سے پانی نکلنے کو بےتاب رہتا ہے زیام نے اریش کے رونے پر طنز کیا۔ نہ کریں لالا میری جان پہلے ہی اداس ہے۔؟؟
زابر نے زیام سے کہا۔ وہ سب چھوڈو اب مجھے بتاؤ کہ تم دونوں کی وجہ سے میں جو پھسا ہوں اس کا کیا؟؟ پہلے اگر ہم الگ ہوتے تو اتنا فساد نہ پڑتا کیونکہ سب کی آپسی رضامندی سے طلاق ہوتی اور اس وجہ سے گھر والے زیادہ دیر ہم سے ناراض نہ رہ پاتے لیکن اب تم دونوں اپنا رشتہ نبھاؤ گے اور اگر میں طلاق دوں گا تو بس سمجھو خان فیملی سے زیا م خان کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔
گھر سے نکال دیا جاؤں گا میں۔ شکل دیکھنے کو ترسوں گا سب کی اور سب کی نفرت الگ سے سہنی پڑے گی۔ وہ اپنے بالوں میں ہاتھ چلاتا بولا۔ سوری لالا مگر دل پر کس کا زور ہے۔ زابر اور ابرش دونوں بولے ۔ سوری؟؟ کیوں سوری؟؟ ار ے تم دونوں میاں بیوی ہو۔ اچھی بات ہے محبت ہو گئی تو۔ اب تم دونوں خوش رہو اپنی زندگی انجوائے کرو۔
میں تو کہتی ہوں بہت اچھا فیصلہ ہے تم دونوں کا۔ اریش زابر سے دور ہو کر بولی تو زیام نے اسے حیران ہو کر دیکھا۔ کیا ہے ایسے کیا دیکھ رہے ہیں؟؟ اب آپ کی خاطر وہ اپنی زندگی تو برباد نہیں کر سکتے نہ۔ انہیں جو کہہ رہے ہیں کہ مجھے بتاؤ اس سے بہتر ہے خود سوچیں نہ کہ ان پر پریشر ڈالیں۔ اریش زیام کے خود کو دیکھنے پر بولی اور پھر زیام اور ابرش کی جانب مڑی۔
خوش رہیں آپی اور ایسے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے رہیں۔ یہ محبت بڑی قیمتی چیز ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی آپ دونوں کو مل رہی ہے تو شکر کریں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی جبکہ محبت کی بات کرتے اس کا لہجہ اداس تھا مگر کسی نے نوٹ نہیں کیا سوائے زابر کے۔