کیا کھا رہی ہو؟؟ وہ سردی کے موسم میں چھت پر بیٹھی آئس کریم کھا رہی تھی اور ساتھ ساتھ ٹھنڈ کے سبب کانپ رہی تھی جب زیام بھی اوپر آتا اس سے پوچھنے لگا۔ آئس کریم کھا رہی ہوں۔ اس نے ڈونٹ آئس کریم کا ایک اور بائیٹ لیتے بتایا جبکہ اس کے بتانے تک زیام اس کے پاس پہنچ کر اس کے ہاتھ سے آئس کریم چھین چکا تھا۔ اوہو چاچی کے بیٹے میری آئس کریم واپس کریں۔
اپنی آئس کریم چھن جانے پر وہ ترپ کر بولی جبکہ زیام اسے چڑانے کو آنکھ ونک کرتا آئس کریم کھانے لگا۔ ہنہ گندے بچے۔ وہ اس کے آئس کریم کھانے پر اسے ناراض نظروں سے دیکھ کر بولی اور اپنے سائیڈ پر رکھا ایک شاپر اٹھایا جس میں دو اور آئس کریم تھیں۔ اس نے ایک اور آئس کریم نکال کر پہلی بائیٹ لی مگر زیام نے پھر سے اس کے ہاتھ سے آئس کریم چین لی۔ کیا مسلہ ہے؟؟ وہ چیخی جبکہ اس کے چیخنے پر زیام نے قہقہ لگایا۔ کوئی مسلہ نہیں بس مجھے مزہ آرہا ہے۔ وہ اس کے ساتھ بیٹھتا اسے کندھا مارتا بولا تو اریش نے منہ بیگارتے اپنی آخری آئس کریم نکالی۔ ویسے میرا جوٹھا کھانے سے پرہیز کیا کریں کیونکہ میں نے سنا ہے کہ جوٹھا کھانے سے پیار ہو جاتا ہے اور جن کو پہلے سے ہوا ہو ان کا اور بڑھتا ہے۔
وہ شر ارتی انداز میں اسے چھیڑتے ہوئے بولی تو زیام نے سر جھٹکا۔ لو جی پتا نہیں کون ایسی فضول باتیں کرتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو پھر جوٹھا کیوں کھانا سیدھا محبوب کو ہی کھا لو پھر تو رگ رگ میں محبوب اور اس کی محبت دوڑے گی۔ وہ ہستا ہوا بولا تو اریش بھی ہسی۔
ہاہاہا سہی بات ہے سیدھا محبوب کو کھا لو۔ وہ ہس ہس کر نڈھال ہوتی اس کے کندھے پر سر رکھ گئی جبکہ اس کے اپنے کندھے پر سر رکھنے سے زیام جو ہس رہا تھا اس کی ہسی کو بریک لگی۔ اس نے گردن موڑ کر اسے دیکھا جو ہستی جا رہی تھی۔
پتا ہے زابر کو سکول میں اپنی ٹیچر پر کرش تھا اور میں جب بھی اس ٹیچر کو پانی پلاتی تھی میں پہلے پانی کا گلاس زابر کے پاس لے کر جاتی اور زابر اس میں سے ایک گھونٹ بھر لیتا پھر جا کر میں اس ٹیچر کو پانی پلاتی۔ ہمیں یقین تھا کہ زابر کا جوٹھا پی پی کر اس ٹیچر کو اس سے پیار ہو جائے گا مگر اس ٹیچر کو نہ ہی پیار ہونا تھا نہ ہوا ہاں مگر اس کی دو مہینے بعد شادی ہو گئی اور اس بات کا غم لے کر میرا پیارا بھائی ساتویں کلاس میں پہلی کی بجائے دوسری پوزیشن پر آیا۔
وہ ہسی ہسی آئی اور ے ہوئے اسے اپنی اور زابر کی خوفیہ کہانی سنانے لگی جبکہ اس کی کہانی سن کر زیام کو بھی ساتھ ہی ان دونوں کی عقل پر افسوس بھی ہوا۔ چلو نیچے چلیں اب سردی بہت ہے بیمار ہو جاؤ گی۔ وہ بولا تو اریش سیدھی ہو کر بیٹھی اور تبھی اسے احساس ہوا کہ وہ زیام کے کندھے پر سر رکھ کر بیٹھی تھی۔ اس بات کا احساس ہوتے ہی اس نے آنکھیں زور سے بند کیں جبکہ اسے دیکھ کر زیام کو سمجھ آگئی کہ وہ اب شرمندہ ہو رہی ہے۔ چلو بھی مجھے سردی لگ رہی ہے اور کچھ دیر اور بیٹھا تو برف بن جاؤں گا ایک سونے پر سہاگا تم نے آئس کریم کھلا دی مجھے۔
وہ اس کی شرمندگی کم کرنے کے لیے بولا جبکہ اس کی آخری بات پر اریش نے شرم بھلا ئے اسے گھورا ۔ میں نے نہیں کھلائی آپ نے چھین کر کھائی۔ وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر بولی تو زیام نے ہسی چھپائی۔ اچھا جیسے بھی کھائی کھا تو لی نہ اب اٹھو نیچے چلیں۔ وہ اس کا بازو پکڑ کر اسے کھڑا کرتا بولا اور پھر اسے اپنے آگے کرتا اس کے ساتھ نیچے اتر گیا۔
* * *
مجھے پتا ہے تم جاگ رہی ہو گندے خان کی جان۔ اس لیے شو کرنا بند کرو کہ تم سو رہی ہو۔ وہ تقریباً پندرہ منٹ سے جاگ کر اسے دیکھ رہا تھا جبکہ وہ اس کا سامنا کرنے سے شرماتی خود کو سویا ہوا دیکھا رہی تھی لیکن وہ بھی ازقان تھا فوراً سے اس کی چوری پکر گیا۔
میں جاگ تو بلکل نہیں رہی میں سو رہی ہوں۔ وہ یوں ہی مکر بازی سے خود کو سویا ظاہر کرتی بولی تو اس کی معصومیت پر ازقان کا دل پھر سے اس کی محبت میں پاگل ہوا۔ اور کتنا مجھے دیوانہ بنانا ہے تم نے میری جان۔ وہ جھک کر پہلے اس کے ماتھے اور ہونٹوں کو چوم کر بولا تو رمل کے پہلے سے گلابی گال اور زیادہ گلابی ہوئے۔
آپ کی وجہ سے میری آج نماز بھی قضا ہو گئی اور میری کالج سے چھٹی بھی ہو گئی۔ وہ ایسے آنکھیں بند رکھے تھوڑی سی آگے ہو کر ازقان کے سینے میں چہرہ چھپا کر روٹھے انداز میں بولی۔ او ہو یار اتنی خوبصورت اور روميی يک صبح ہے اور تم اپنے کالج کا زکر کیسے کر سکتی ہو؟؟ چھوڈو کالج کو چلو ہم ہماری بات کرتے ہیں۔ وہ اسے زور سے خود میں بھیی جيا بولا۔
ہنہ کیا بات کریں ہماری؟؟؟ مجھے کوئی بات نہیں کرنی آپ بڑے بےشرم ہو بہت بڑے بےشرم ہو۔ وہ ہلکہ سا مکہ اس کے سینے پر مار کر بولی تو ازقان نے قہقہ لگایا۔ ویسے میں سوچ رہا تھا ہم کتنے سکون سے رہ رہے ہیں تو پھر کیوں نہ اس سکون میں تھوڑا شور ڈالنے والی مخلوق کو پیدا کرنے کا سوچیں؟؟ پہلا اگر بیٹا ہوا تو چلے گا مگر اگر بیٹی ہو جائے گی تو کیا ہی بات ہے۔
وہ آگے کی پلانگ کرتا بول رہا تھا جبکہ رمل کے شرم کے مارے کان بھی لال ہو گئے تھے۔ خان جی! اس نے اسے پکار کر دور خوابوں کی نگری سے واپس بلایا۔ جی خان کی جان۔ اس نے محبت سے جواب دیتے اس کے ماتھے پر لب بھی رکھے۔
خان جی مجھے بھوک لگی ہے اس لیے جلدی سے اٹھیں اور فریش ہو کر میرے لیے کھانا بنائیں کیونکہ آج مجھے آپ کے ہاتھ کا کھانا کھانا ہے۔ وہ اسے دوسرے موضوع پر لانے کو بولی جبکہ اس کی بھوک اور فرمائش کا سن کر وہ جو حکم میری جان کا کہتا سیکنڈ سے پہلے بیڈ سے اتر کر واش روم میں گھس گیا جبکہ اس کے جاتے ہی رمل پھر سے شرما کر کمف ٹرر میں چھپ گئی۔
* * *
کافی دیر سے اس کا فون بج رہا تھا جبکہ وہ لیبارٹری میں آئے کسٹمر کو رسید بنا کر دینے میں بزی تھی۔ کسٹمر کے جانے کے بعد اس نے فون اٹھا کر دیکھا تو کسی ان نون نمبر سے پانچ مرتبہ کال آئی ہوئی تھی۔ یہ کس کا نمبر ہے؟؟ اس نے پرسوچ انداز میں خود سے کہا جبکہ تبھی دوبارہ سے کال آئی تھی۔ اس نے کال پک کرتے فون کان کے ساتھ لگایا۔ اسلام و علیکم! کیسی ہیں اردل؟؟ دوسری جانب سے آدیان کی آواز ابھری تو اردل کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ اردل زرا چیک کرو اس میڈیسن کا کتنا سٹاک پڑا ہے۔ وہ ایسے ہی سٹل کھڑی تھی جب اس کا باس اس کے پاس آتا بولا جبکہ اپنے بوس کی آواز پر وہ ہوش میں آئی۔
ا۔۔اہ سر میں بس یہ کال سن لوں پھر کر دیتی ہوں چیک اپ یہاں نام لکھ دیں۔ وہ فون کے سپیکر پر ہاتھ رکھتی بوس سے بولی جس پر وہ سر ہلا کر میڈیسن کا نام پیج پر لکھنے کے بعد وہاں سے چلا گیا جبکہ اردل اپنے دل کی بے قابو دھڑکنوں کو سنبھالتی فون کو واپس کان کے ساتھ لگا گئی۔ ہ۔۔ہیلو!
اس نے اپنی موجودگی کا احساس دلا نے کو ہیلو کہا جبکہ اس کی آواز سن کر آدیان مسکرایا۔ کیسی ہیں آپ محبت اور عزت بھرے لہجے میں سوال کیا گیا جس پر اردل کے گال لال ہوئے ساتھ ہی پھر سے؟؟ دھڑکنیں بے قابو ہوئیں۔ میں ٹھیک اپ سنائیں آپ کیسے ہیں؟؟
اس نے دھیمے لہجے میں پوچھا۔ پہلے جیسا بھی تھا مگر اب آپ کی آواز سن کر ٹھیک ہو گیا ہوں۔ وہ بولا تو اردل کے ہونٹوں پر مسکراہٹ نے بسیرا کیا۔ ناجانے کیسے مگر وہ شخص اس کے دل کی مسکراہٹ اور دھڑکنوں کے ساتھ کھیلنے کا ہنر رکھتا تھا۔ خیریت سے کال کی تھی؟؟ کچھ دیر دونوں جانب خاموشی رہی تو پھر اردل نے خود ہی پوچھا۔ بلکل بھی خیریت نہیں تبھی کال کی۔
وہ بولا جبکہ لہجہ تھوڑا شریر تھا مگر اردل نہ سمجھ پائی اور اس کی بات پر پریشان ہو گئی۔ کیا ہوا؟؟ اللہ خیر کرے۔ وہ پریشانی سے بولی۔ اللہ جی خیر ہی کریں بس کیونکہ خیر ہی نہیں ہے میرے دل کی۔ اتنے دن ہوگئے مگر آپ نے جواب نہیں مجھے اور میرا بیچارا دل آپ کے جواب کے انتظار میں بے چین رہنے لگا ہے تبھی تو مجھے خود سے کال کرنی پڑی کہ شاید آپ بھول ہی گئی ہیں کہ کسی معصوم کو انتظار کی سولی پر لٹکا کر چھوڈ رکھا ہے۔
کم سے کم اسے کوئی فیصلہ تو سنائیں۔ وہ مسکراتے ہوئے اس کو سن رہی تھی جو گہری گفتگو کرنے میں مگن تھا۔ کیسے سنا دیں اتنی جلدی فیصلہ ہم نے ابھی کچھ سوچا ہی نہیں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی تو دوسری طرف سے آدیان کی گہری سانس بھرنے کی آواز سنائی دی۔
اچھا جی پھر آپ سوچ لیں کیونکہ اس کے علاؤہ میں کر بھی کیا سکتا ہوں مجبور ہوں نہ محبت کے ہاتھوں۔ وہ جون صاحب کا ایک شعر ہے نہ کہ علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں!!
وگرنہ یوں توں کسی کی نہیں سنی میں نے!!
اس نے بات کے آخر میں شعر پڑھا تو اردل ہس پڑی۔ واہ جی آپ تو بڑا شاعرانہ مزاج رکھتے ہیں۔ وہ اس سے متاثر ہوتی بولی تو وہدوسری جانب مسکرایا۔
بس جی عشق نے شاعری سے دل لگا دیا ہمارا ورنہ سٹوڈنٹ ہم بھی اردو کے نالائق تھے۔ وہ سیریس انداز میں بولا تو اس بار اردل کھلکھلا کر ہسی۔ اففف آپ بہت مزاخیہ ہیں۔
لیکن ابھی کے لیے یہ مت سمجھیں کہ اس طرح آپ مجھے متاثر کر لیں گے میں آپ کو سوچ کر جواب دوں گی دو دن بعد تب تک کے لیے تھوڑا اور انتظار کر لیں۔ وہ مسکراتے ہوئے بولتی اس کے بولنے سے پہلے ہی کال کٹ کر گئی جبکہ دوسری طرف وہ ہیلو ہیلو کرتا رہ گیا۔
کیا ہوا اماں میری معصوم بیوی کو کیوں ڈانٹ رہی ہیں آپ؟؟ وہ سیڑھیاں اترتا نیچے آیا تو ڈائنگ ٹیبل کے پاس کھڑی نصرت اماں رمل کو ڈانٹ رہی تھیں جبکہ وہ معصوم منہ بنا کر ان کی ڈانٹ سن رہی تھی۔ کیوں نہ ڈانٹیں بیٹا۔ آپ کو پتا ہے آج آپ کی اس معصوم بیوی نے قبیلے کے مولوی کے پیچھے کتے لگا دئیے تھے۔ ان کی ٹانگ پر تین جگہ سے کاٹا ہے کتوں نے اور آپ کہہ رہے ہیں آپ کی بیوی معصوم ہے۔ اماں جی ازقان کو بتاتے ہوئے رمل کو بھی گھور رہی تھیں جبکہ وہ نصرت اماں کی گھوریوں سے بچنے کے لیے ازقان کے پیچھے جا کر چھپ گئی تھی۔
اماں کی بات سن کر ازقان نے اپنے پیچھے چھپی رمل کو حیران ہو کر دیکھا کہ کیا واقع اس کی چھو ٹی سی بیوی اتنی شرارتی ہے۔ رمل یہ میں کیا سن رہا ہوں؟؟ اس نے پوچھا تو رمل نے اسے اپنی معصوم نظروں سے دیکھا۔ خان جی مجھے کیا پتا تھا کہ وہ مولوی ہے۔ میں تو چھت پر چڑھی ایدھر ادُھر کے نظارے دیکھ رہی تھی کہ تبھی میری نظر گلی کی نکر پر گئی اور وہ مولوی کچھ کتوں کو پتھر مار رہا تھا جس کی وجہ سے ایک کتے کی آنکھ پر چوٹ لگی جبکہ ایک کی ٹانگ پر۔
بھلا بے زبان جانور کے ساتھ ایسا سلوک میں کیسے برداشت کرتی اسی لیے مجھے غصہ آگیا اور میں نے ہماری حویلی کے کتوں کو اس کے پیچھے لگا دیا اور پتا ہے کیا ہوا بھاگتے بھاگتے اس مولوی کی شلوار اتر گئی۔ ہاہاہاہاہا پھر اس نے ایک ہاتھ سے شلوار پکڑی اور دوسرے ہاتھ سے سر پر رکھی ٹوپی پکڑی اور کتوں سے بچ کر بھاگا۔
ہاہاہاہا خان جی سچی کیا مزے کا سین تھا میرے تو ہس ہس کر پیٹ میں درد ہونے لگا۔ وہ پہلے سیریس ہو کر بولی اور آخر میں پیٹ پر ہاتھ رکھتی ہس ہس کر پاگل ہوئی پر جیسے ہی نظر اماں پر گئی تو ان کی گھورتی نظروں کو دیکھ کر پھر سے ازقان کے پیچھے چھپ گئی جبکہ اس کی با ت سن کر ازقان کو سمجھ نہ آیا کہ اب اس پر غصہ کرے اسے شاباشی دے یاں پھر اس کی کارستانی اور مولوی کی حالت پر ہشے۔ سنا آپ نے ازقان بیٹا یہی وجہ تھی کہ میں آپ کی بیوی کو ڈانٹ رہی تھی ایک تو مولوی کے پیچھے کتے لگا دئیے اوپر سے ان کی حالت پر ہس بھی رہی ہے آپ کی معصوم بیوی۔ اماں جی رمل کے اصل بات بتانے پر بولیں تو ازقان نے رمل کو اپنے پیچھے سے سامنے کیا اور اپنے سینے سے لگایا۔
اچھا ٹھیک ہے رمل کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا مگر اماں جی آپ میرے کیوٹ بچے کو ایسے ڈانٹیں تو نہ۔ ابھی تو میری جان چھوٹی سی بچی ہے اس لیے اگر اب شرارتیں نہیں کرے گی تو کب کرے گی۔ رہی بات مولوی صاحب کی تو ٹھیک انہوں نے بھی نہیں کیا تھا لیکن پھر بھی میں ان کی عیادت کے لیے جاؤں گا اور کچھ پیسے دے آؤں گا اس لیے میری جان کو مت ڈانٹیں۔
وہ رمل کو سینے میں چھپائے اماں جی سے بولا تو اماں جی اس کے رمل کو میرا بچہ کہنے پر ہس پڑیں جبکہ رمل کا دل گارڈن گارڈن ہوا تھا ازقان کے اپنی سائیڈ لینے پر ساتھ ہی اس کے اماں جی کے سامنے خود کو سینے سے لگانے اور میرا بچہ میری جان کہنے پر شرم سے گال لال بھی ہوئے تھے مگر چونکہ وہ اس کے سینے سے لگی تھی تبھی وہ دو نوں اس کے لال گال نہ دیکھ سکے۔
بڑی سائیڈ لی جا رہی ہے آج خیر ہے نہ بیٹا جی کہیں میرے بچے کو اپنے بچے سے محبت تو نہیں ہو گئی۔ اماں جی اس کے پاس آکر دونوں کے سر پر ہاتھ پھیرتے مسکراتے ہوئے بولیں تو ازقان بھی مسکرایا جبکہ رمل ابھی بھی ازقان کے سینے میں سرچھپائے کھڑی تھی۔
پھر کبھی بتاؤں گا اماں ابھی نہیں بتا سکتا کیونکہ اگر ابھی بتا دیا تو میری بیوی شوخی ہو جائے گی۔ وہ شرارتی انداز میں بولا تو اماں نے قہقہ لگایا جبکہ رمل نے اس کے سینے پر مکہ مارتے اپنے غصے کا اظہار کیا جس پر ازقان نے ہسی لب رکھے۔
ے ہوئے اس کے سر پر
* * *
تم دونوں کیا پہنوں گی فيگش
ن پر؟؟ وہ دونوں اور ان کی فیلو حفصہ جس کے ساتھ ان کی اچھی سلام دعا تھی تینوں گراؤنڈ میں بیٹھیں ایک ہفتے بعد ہونے والے یونی فيگشن کے بارے میں باتیں کر رہی تھیں جب حفصہ نے پوچھا۔ میں تو فراک پہنوں گی اور ساتھ حجاب سمپل۔
نور نے بتایا۔ میں نے بھی فراک ہی پہننی ہے شادی کے لیے لی تھی پر پہنی نہیں تھی۔ اریش نے اپنا بتاتے پانی کی بوتل ہونٹوں کے ساتھ لگائی۔ کس کی شادی اپنی شادی کے لیے؟؟ نور شرارتی انداز میں بولی تو پانی پیتی اریش کو اچھو لگا۔ نہیں یار کزن کی شادی تھی۔
( وہ الگ بات ہے کہ آخر میں اس کزن کی دلہن میں ہی نکلی ) وہ نہ میں سر ہلاتے بولی جبکہ آخری بات اس نے دل ہی دل میں کہی۔ ہاہاہا مزاق کر رہی تھی یار مجھے پتا ہے تمہاری شادی نہیں ہوئی اگر ہوئی بھی وہ ہسی ہوتی تو تم مجھے ضرور بتاتی۔ ے ہوئے بولی تو اریش کو گلٹی فیل ہوا کہ اس نے نور سے اپنی شادی کا سچ چھپا کر رکھا ہے۔
میں نے ساڑھی پہننی ہے ریڈ اور بلیک کلر کی مگر سوچ رہی ہوں اگر تم دونوں فراک پہنو گی تو کیوں نہ میں بھی فراک پہن لوں۔ تم دونوں کیا کہتی ہو؟؟ حفصہ نے اپنی سوچ بتا تے ان سے مشورہ مانگا۔ ہاں سہی ہے فراک پہن لینا اچھی لگو گی۔ ویسے تو ساڑھی میں بھی اچھی لگو گی پر لڑکوں کے سامنے کمف ٹیبلر فیل نہیں کرو گی۔
نور نے مشورہ دیا تو اریش نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملائی۔ اوکے ڈن کرو فراک ہی پہنوں گی۔ ہاں فيگش ویسے یاد آیا سنا ہے ن پر دو سنگرز بھی آئیں گے۔ واؤ یار کتنا مزہ آئے گا نہ لائیو کنسرٹ دیکھنے میں۔ حفصہ خوشی سے بولی تو ان دونوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
* * *
ابرش آج رات کے لیے آپ کی کوئی مصروفیت ہے؟؟ وہ اس وقت بوتیک پر تھی جب اسے زابر کا میسج وصول ہوا۔ اس سے پہلے وہ ریئے کرتی زابر کی کال آنے لگی۔ آپ نے میسج دیکھا میرا؟؟ اس نے جیسے ہی فون پک کیا زابر کی آواز سپیکر سے ابھری۔
ہاں میں نے دیکھا ہے لیکن تم کیوں پوچھ رہے ہو میری مصروفیات کے بارے میں؟؟ اس نے تجسس سے پوچھا۔ وہ دراصل میر ا ایک دوست ہماری دعوت کرنے کو کہہ رہا تھا آج رات تو اسی لیے میں نے آپ سے پوچھا کہ آپ فری ہے یاں نہیں۔ زابر نے جواب دیا۔ اوہ اچھا لیکن وہ ہماری دعوت کیوں کر رہا ہے؟؟ اگلا سوال جس پر زابر مسکرایا۔
نئے شادی شدہ جوڑے کی دعوت کرتے ہیں نہ لوگ اسی لیے وہ بھی کر رہا ہے۔ وہ مسکراتا ہوا بولا تو ابرش کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آئی۔ لیکن ہماری شادی تو اصلی شادی نہیں ہے نہ ہی ہم نارمل کيلز کی طرح رہتے ہیں تو پھر کیوں؟؟ ابرش کے سوال پر کچھ دیر کے لیے دوسری جانب خاموشی رہی۔ یہ بات تو ہم لوگ جانتے ہیں وہ نہیں اسی لیے میں اسے انکار نہیں کر سکتا۔
آپ بتائیں چلیں گی میرے ساتھ رات کو؟؟ اس نے اس بار سنجیدگی سے پوچھا۔ اچھا ٹھیک ہے چلوں گی لیکن پھر مجھے یہاں سے جلدی پک کر لینا تاکہ گھر جا کر اچھے سے تیار ہو سکوں۔ وہ بولی تو زابر نے اوکے کہہ کر فون کٹ کر دیا جبکہ ابرش رات کو کیا پہننا ہے سوچنے لگی۔
* * *
دا جان! دا جان! کہاں ہیں آپ باہر آئیں جلدی سے۔ وہ بلند آواز میں دا جان کو پکارتا حویلی میں داخل ہوا جبکہ لہجے اور چہرے سے یوں لگ رہا تھا جیسے اسے بہت بڑا خزانہ مل گیا ہو جس کی خوشی اس سے سنبھا لے نہ سنبھل رہی ہو۔ کیا بات ہے آدیان کیوں یوں چلا چلا کر حویلی کی در و دیوار ہلا رہے ہو۔ دا جان اپنے کمرے سے نکلیے ہوئے بولے جبکہ آدیان کے شور سے مہرین بیگم بھی اپنے کمرے سے نکل آئی تھیں۔ دا جان وہ مان گئی شادی کے لیے۔ اب اس گھر میں شادی کی رونق لگے گی۔ وہ ان کے پاس جا کر انہیں کندھوں سے تھام کر خوشی سے بولا۔ ماشاللہ ماشاللہ لیکن بیٹا اس عمر میں میں شادی کرتا اچھا تھوڑی لگوں گا۔
دیکھا۔ دا جان میں آپ کی شا دی کی نہیں اپنی شادی کی بات کر رہا ہوں۔ وہ چڑ کر بولا تو دا جان ہس پڑے۔ ہاہاہا مجھے لگا شاید میری کیونکہ تم تو شادی کے نام سے بھی دور بھاگتے تھے۔ اللہ اللہ کرتے ایک رشتے کے لیے ہاں کی تھی جس کی بات آگے بڑھنے سے پہلے ہی تم نے کچھ دن پہلے انکار کر دیا۔ پھر ایسے حالات میں مجھے تو یہی لگے گا نہ اب اس گھر میں میری شادی کے ڈھول ہی بج سکتے ہیں۔ دا جان سیریس ہو کر بولے مگر آدیان ان کی شرارت سمجھ گیا تھا۔ اوہ دا جان یار آپ کا شکوہ بھی اب ختم اففف مجھے یقین نہیں آرہا ہو جائے گا کیونکہ جس سے مجھے شادی کرنی ہے اس نے مجھے ہاں کر دی ہے۔
۔
اب بس آپ کی بہو اور میری بیوی کے آنے کی دیر ہے آپ کو آپ کے پر پوتے اور پر پوتیاں بھی مل جائیں گی۔ وہ خوشی سے بولتا آخری بات شرارتی انداز میں کہتا انہیں آنکھ مار گیا جبکہ اسے زندگی میں پہلی بار اتنا خوش دیکھ کر دا جان بہت خوش تھے اور مہرین بیگم بھی اسے پیار بھری نظروں سے دیکھ رہی تھیں۔ چلو جی اب بس جلدی سے شادی کر لو کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ تم پھر سے اپنی بات سے مکر نہ جاو۔
دا جان بولے تو اس نے جلدی سے نہ میں سر ہلایا۔ نہیں نہیں بلکل نہیں میں بلکل نہیں مکرنے والا بلکہ میں تو خود کہنے والا تھا کہ جلدی سے شادی کی تیاریاں شروع کریں ہم لوگ اسی ہفتے شادی رکھ لیتے ہیں جلدی نہیں۔
گاؤں کے سردار کی شادی ہے ہم پوری دھوم دھام سے کریں گے اس لیے کم سے کم ایک ماہ کا وقفہ ڈالیں گے۔ پہلے اس لڑکی کے والدین سے جا کر رشتہ مانگیں گے پھر تاریخ رکھیں گے پھر شادی ہو گی۔ دا جان نے سمجھایا جبکہ ان کی آخری باتوں پر اس کے چہرے کی مسکراہٹ غائب ہوئی۔ دا جان ابكچلی میں نے آپ کو بتایا نہیں لیکن جس سے مجھے شادی کرنی ہے اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں۔ کوئی بھی نہیں سوائے ایک دوست کے۔ آدیان نے بتایا تو دا جان کے چہرے پر حیرانگی آئی۔ اوہ پھر تو وہ بیچاری بہت اکیلی ہو گی۔ چلو ہم اسے یہا ں اپنے پاس لے آئیں گے۔ دا جان بولے تو وہ پھر سے خوش ہو گیا۔ ٹھیک ہے دا جان آپ جیسے چاہیں شادی کروائیں لیکن پلیز تھوڑا جلدی۔
میں اب زرا رمل کو یہ خبر دینے جاتا ہوں ساتھ اس سے مل آؤں گا۔ وہ خوشی سے بولتا جانے لگا جب اس کی نظر مہرین بیگم پر گئی جو مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھیں۔ آپ بھی اج سے تیاری شروع کر دیں اور کوئی کمی نہ رہے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ آپ کی بہو کو بعد میں شکایت ہو۔
وہ انہیں دیکھ کر کہتا وہاں سے چلا گیا جبکہ مہرین بیگم کو یقین نہ آیا کہ ابھی آدیان نے خود سے پہل کرتے ان سے بات کی۔ یہی حال دا جان کا بھی تھا۔ ب۔۔ب۔۔بابا جان! آپ نے سنا ابھی آدیان نے مجھ سے بات کی۔ اس نے کہا میری بہو یعنی وہ ڈھکے چھپے الفاظ میں خود کو میرا بیٹا کہہ کر گیا ہے۔ مجھے یقین نہیں آرہا بابا جان مجھے یقین نہیں آرہا۔
وہ دا جان کو دیکھ کر بے یقینی اور خوشی سے بولیں جبکہ خوشی کے سبب ان کی آنکھوں سے آنسوں بہہ رہے تھے۔ ہاں میں نے سنا بیٹا یقیناً آنے والی بہو بہت قسمت والی ثابت ہونے والی ہے۔ دا جان مسکرا کر بولے۔
بس بابا جان میں نے آج سے ہی تیاریاں شروع کر دینی ہیں شادی کی۔ جیسا کہ آدیان نے کہا کوئی کمی نہیں چھو ڈوں گی آخر کو میرے بیٹے کی شادی ہے۔ وہ اپنے آنسوں پونچھتیں بولیں تو دا جان نے مسکرائے۔
* * *
وہ ازقان کی حویلی پہنچا تو کسی گارڈ اور نوکر نے اسے نہ روکا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ دوست سے دشمن بننے والا اب ان کے مالک کا سالا بھی بن چکا ہے اس لیے اب وہ اسے نہیں روک سکتے۔ وہ اندر آیا تو سارا لاؤنچ سنسان تھا لیکن کچن سے کھٹ پٹ کی آوازیں آرہی تھیں۔ وہ کچن کی جانب گیا تو اندر نصرت اماں کھانا بنا رہی تھیں۔
اسلام و علیکم اماں! اس نے اونچی آواز میں سلام کیا تو کھانا بناتی اماں نے درو ازے کی جانب دیکھا۔ واعلیکم السلام! آپ کب آئے بیٹا۔ وہ چمچ سائیڈ پر رکھ کر اس کے پاس آتیں اس کے سر پر پیار دیتیں بولیں۔ بس اماں ابھی آیا ہوں رمل سے ملنا ہے۔ کہاں ہے وہ؟؟
کالج سے تو آگئی ہو گی نہ؟ اس نے پوچھا۔ جی بیٹا وہ گھر پر ہی ہے اسے دو تین دن چھٹی ہے کالج سے۔ اس وقت اپنے کمرے میں ہو گی۔ اماں نے بتایا۔ چلیں میں پھر اس سے کمرے میں جا کر ہی مل لیتا ہوں۔
وہ مسکرا کر کہتا سیڑھیوں کی جانب بڑھ گیا۔ اسے اس گھر کا ایک ایک کونا حفظ تھا اور وہ یہ بھی جانتا تھا کہ رمل ازقان کے کمرے میں ہی ہو گی تبھی از قان کی کمرے کی جانب بڑھا۔