ایک سال بعد
وہ ڈیوٹی پر تھا جب فریدہ نے اسے کال کر کے بتایا کہ شانزے کی اچانک حالت بگڑ گئی ہے اور وہ اسے ہاسپٹل لے کے جا رہی ہے۔۔۔ نوفل خود بھی فوری طور پر اسپتال کے لئے روانہ ہوا مگر ٹریفک میں پھنسنے کے باعث اسے پہنچنے میں دیر ہو گئی۔۔۔ جب وہ ہسپتال پہنچا تو اسے خبر ملی وہ ایک پیارے سے بیٹے اور بیٹی کا باپ بن چکا ہے فریدہ نے اسپتال کے کوریڈور میں ہی اس کو خوشخبری سنائی تھی وہ دادی بن کر بے حد خوش تھی نوفل مسکراتا ہوا ہاسپٹل کے روم میں اپنی ظالم حسینہ کے پاس پہنچا
شانزے بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی اس کے ایک ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی تھی جبکہ چہرے پر کافی سویلنگ تھی۔۔۔ ایمرجنسی میں اس کا سیزر کرنا پڑا اس وقت وہ نیم بے ہوش تھی جب اسے نوفل کے ہونٹوں کا لمس اپنی پیشانی پر محسوس ہوا شانزے نے آہستہ سے اپنی آنکھیں کھولی نوفل اس کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا
"تمہیں چنوں اور منوں چاہیے تھے۔۔۔۔ چنوں تو آگیا مگر منوں کی جگہ منی آگئی ہے"
شانزے نے نوفل کو دیکھ کر دھیمے لہجے میں بولا مگر نوفل اس کی بات سن کر مسکرا دیا
"میں ابھی بےبی نرسری میں دونوں کو دیکھ کر آیا ہوں اور مزے کی بات یہ ہے کہ منی ہمارے چنوں سے بھی زیادہ کیوٹ ہے۔۔۔ دل چاہ رہا تھا اسے انپٹر سے نکال کر ڈھیر سارا پیار کرو" نوفل کی بات سن کر شانزے آہستہ سے مسکرائی
"کیا ہوا زیادہ پین ہو رہا ہے نوفل بیڈ پر جھکا شانزے کا گال سہلاتا ہوا فکرمندی سے پوچھنے لگا
"اس سے تھوڑا کم جو تم پر گولی چلا کر محسوس ہوا تھا"
شانزے کو اپنے عمل پر شاید ابھی بھی شرمندگی تھی جبھی وہ یہ بات ابھی تک نہیں بھول پائی تھی
"اے میں نے منع کیا تھا نہ کہ اب ہمارے درمیان فضول قسم کی بات دوبارہ نہیں ہوگی۔۔۔ جب میں نے تم سے کوئی شکوہ نہیں کیا غصہ نہیں کیا تم پر۔۔۔ تو پھر تم یہ ٹاپک کیوں لاتی ہو ہمارے بیچ میں"
نوفل شانزے کو دیکھ کر سنجیدگی سے بولا
"تم اتنی اچھے کیوں ہو نوفل" شانزے نوفل کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی وہ نوفل کی محبت پر اپنی قسمت پر جتنا رشک کرتی کم تھا
"تم اتنی ظالم جو ہو"
نوفل اس کے گال پر اپنے ہونٹ رکھتا ہوا بولا
"اب کیا ظلم کر دیا میں نے اپنے ایس۔پی پر"
شانزے درد کے باوجود مسکراتی ہوئی پوچھنے لگی
"یہ بات یہاں پر نہیں گھر جا کر اپنے بیڈ روم میں بتاؤں گا"
نوفل ہاتھ کا پنچ بنا کر آہستہ سے شانزے کے گال پر لگاتا ہوا بولا
"امی کو بتا دیا تھا تم نے میرا"
شانزے نوفل سے نائلہ کا پوچھنے لگی
"تھوڑی دیر پہلے ہی بات ہوئی تھی رات کی فلائٹ سے پہنچ رہی ہیں وہ"
نوفل شانزے کو لگی ڈرپ کی اسپیڈ سلو کرتا ہوا اسے بتانے لگا
"آپی اور عنایہ کو بھی بتا دیا"
شانزے کو اب دوسری فکر دونوں دیورانی اور جٹھانی کی ہوئی جن کی آپس میں کافی زیادہ بنتی تھی
"بےفکر ہوجاؤ میں نے نمیر اوا نہال دونوں کو اطلاع دے دی تھی۔۔۔ تھوڑی دیر میں سب یہاں آن دھمکے گے۔۔۔ ابھی تھوڑا سا ریسٹ کر لو"
نوفل شانزے کے خیال سے اسے دیکھتا ہوا بولا تو شانزے نے مسکرا کر اپنی دونوں آنکھیں بند کر لی
عنایہ اور فرحین کی آپس میں کافی اچھی انڈراسٹینڈنگ تھی بلکہ دو ماہ کا چھوٹا سا عالیان عنایہ سے زیادہ فرحین کی گود میں رہتا 2 ماہ پہلے عنایہ نے گول مٹول سے صحت مند بچے کو جنم دیا جو کہ اپنے ماں باپ کے علاوہ اپنی دادی تایا تائی گھر بھر کا لاڈلا تھا اس کی دیکھ بھال فرحین بغیر کسی کے کہے کرتی تھی۔۔۔ عالیان خود بیان عنایہ کی بانسبت فرحین سے مانوس تھا اور گھر میں زیادہ تر اسی کے پاس پایا جاتا
کیونکہ نمیر نے عنایہ کی ایک نہ سنتے ہوئے اس کا یونیورسٹی میں ایڈمیشن کرادیا تھا ہر روز رات میں وہ اس کی کلاس لینے سے پہلے اسی ٹینشن دینا نہیں بھولتا
فرحین اب کافی حد تک نارمل ہو گئی تھی اور آہستہ آہستہ زندگی کی طرف بھی راغب ہو رہی تھی وہ اب باتیں کرتی تھی سب کی باتوں پر مسکراتی بھی تھی اس نے سارے گھر کی ذمہ داری کے ساتھ علیان کی ذمہ داری بھی خود ہی اٹھالی تھی۔۔۔ نہال اس کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتا تھا ہر ممکن اسے خوش رکھنے کی کوشش کرتا۔۔۔ اب وہ اس کے دل کی ہر بات اس کے بولنے سے پہلے جان جاتا۔۔۔ عالیان کے ننھے سے وجود کو دیکھ کر فرحین کو بھی اپنے اندر ایک کمی کا احساس محسوس ہوتا جوکہ ماں بن کر پوری ہو سکتی تھی مگر اس سے بھی اچھی بات یہ ہوئی کہ یہ سب اسے نہال سے کہنے کی ضرورت نہیں پڑی۔۔ نہال نے فرحین کی دلی آمادگی کو دیکھتے ہوئے اپنے اور فرحین کے رشتے کو اس کا اصل مقام دے دیا تھا۔۔۔ اب کی بار نہال کی قربت سے فرحین کو اپنے آپ سے گھن نہیں آئی بلکہ اسے اپنا آپ معتبر لگنے لگا
*****
چھ سال بعد
"عالیان فورا اندر آؤ ورنہ ابھی میں تمہارے ڈیڈ کو بلاتی ہوں"
گھر کے لان میں پانچ سالہ عالیان بارش میں کافی دیر سے بھیگ رہا تھا۔۔۔ عنایہ ہیوی ڈیل ڈول کے ساتھ شیلٹر کے نیچے کھڑی اپنے بیٹے کو دیکھتی ہوئی بولی اسکا نائنتھ منتھ اسٹارٹ تھا
"مما پلیز خود تو آپ بارش سے ڈرتی ہیں میرے کو ڈیڈ سے مت ڈرائے"
بارش میں بھیگتا ہوں عالیان عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا
"میں بارش سے بالکل نہیں ڈرتی مگر مجھے یوں بے وقوفوں کی طرح بارش میں بھیگنا پسند نہیں لیکن تم اپنے ڈیڈ سے نہیں ڈرتے یہ بات میں ابھی جاکر نمیر کو بتاتی ہوں"
عنایہ کا ڈر اب بارش سے ختم ہوچکا تھا۔۔۔ وہ اب بارش میں نارمل ری ایکٹ کرتی تھی مگر برسات میں بھیگنا اسے ذرا بھی پسند نہیں تھا
"مما پلیز آپ ڈیڈ کا نام لے کر مجھے کیوں ڈرا رہی ہے ٹرسٹ می دس منٹ بعد خود آ جاؤں گا" نمیر کی دھمکی دینے پر عالیان ایک دم سیدھا ہوگیا کیونکہ ثروت، نہال، فرحین کے لاڈ پیار نے اسے کافی شیطان بنا دیا تھا وہ صرف نمیر کے آنکھیں دکھانے پر اپنے ڈیڈ سے ہی ڈرتا ورنہ سارا وقت شور شرابے اور شیطانیوں میں لگا رہتا
نوفل کے بیٹے ماز سے اس کی خوب بنتی کیونکہ وہ دونوں عادتوں میں ایک جیسے تھے پورے گھر کو سر پر اٹھانے والے۔۔۔ دونوں ہی مل کر آئزہ (نوفل کی بیٹی) کو بہت تنگ کرتے۔۔۔ جس کی صورت میں ان دونوں کو اپنے اپنے ڈیڈ سے خوب ڈانٹ بھی پڑتی
"نمیر ذرا جاکر عالیان کی خبر لیں،، مجھے بہت تنگ کرنے لگا ہے اب میں ڈانٹو گی تو فورا بھابھی کے کمرے میں چلا جائے گا وہ ریسٹ کر رہی ہیں، ڈاکٹر نے انہیں ریسٹ کا بتایا ہے" عنایہ بیڈ روم میں آکر لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے نمیر کو دیکھ کر بولی
شادی کے 6 سال بعد فرحین کو بھی گڈ نیوز ملی تھی اس کا ففتھ منتھ اسٹارٹ ہو چکا تھا اور وہ ایک بیٹی کی ماں بننے والے تھی جس کا نہال کو بے صبری سے انتظار تھا
"لے لیتا ہو جا کر اس کی خبر بھی پہلے تم اپنی خبر تو دو۔۔۔ کیا کر رہی تھی کچن میں اتنی دیر سے" نمیر لیپ ٹاپ ایک سائیڈ پر رکھتا ہوا عنایہ کے پاس آیا اس کے بلکی فگر کو اپنی بانہوں میں لے کر اس کی سانسوں کی محض اپنے اندر اتارنے لگا
"تم پیزا بیک کرنے گئی تھی یا کھانے" نمیر چیز کا ٹیسٹ محسوس کرتا ہوا شرارت سے پوچھنے لگا جس پر عنایہ نے اسے گھورا
"نمیر دوسرے بیٹے کی ڈیڈ بننے والے ہیں۔۔۔ اب آپ سیریس ہو جائیں" عنایہ اس کو گھورتی ہوئی وارڈروب سے عالیان کے کپڑے نکالنے لگی
"چندا میرے سیریس ہونے پر ہی تم سیکنڈ ٹائم ایکسپیکٹ کر رہی ہو۔۔۔ چھوڑو یہ کپڑے، صبح سے تمہیں ادھر سے ادکھر پھرتا ہوا دیکھ رہا ہوں،،، ڈاکٹر نے تمہیں بھی ریسٹ بولا ہے اب شرافت سے بیڈ پر لیٹ جاؤ"
نمیر نے عالیان کے کپڑے عنایہ کے ہاتھوں سے لیتے ہوئے اسے بیڈ پر لٹایا اور خود بھی اس کے قریب آ کر بیٹھ گیا۔۔۔ اب وہ معمول کی طرح اپنے دوسرے بیٹے کو کس کر کے اس سے باتیں کرنے لگا
"مائی لٹل بوائے کب آنے کا ارادہ ہے اپنے ڈیڈ اور مما کے پاس،، تمہارے ڈیڈ کو تمہارا بےصبری سے انتظار ہے پلیز یار تم اپنے بھائی کی طرح افلاطون مت نکلنا،، بالکل اپنی نے مما پر جانا ایک دم کول اور باتونی"
آخری جملہ بولتے ہوئے نمیر نے عنایہ کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے آنکھ ماری جس پر عنایہ بھی مسکرانے لگی وہ اب بہت باتونی ہوگئی تھی
"اپنے بیٹے سے باتیں کرلی ہیں تو آپ میری بات بھی سن لیں۔۔۔ آج منال آپی کی بارات ہے نمیر، ہم دونوں جائے گے ناں"
عنایہ بیڈ پر لیٹی ہوئی نمیر سے پوچھنے لگی
منال نے 6 سالوں میں آنے والے ہر رشتے کو ریجیکٹ کیا۔۔۔ اب ایک رشتے پر وہ مانی تھی جس پر عشرت اپنا سر پکڑ کر رہ گئی جبکہ فرمان نے تو اپنی ہی اولاد کو اس کے حال پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔۔۔ عدنان یعنی منال کا ہونے والا شوہر جو کہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور دو بچوں کا باپ تھا منال سے ایک سال پہلے اسے دھواں دھار محبت ہوگئی اور اب منال اس سے ضد کر کے شادی کر رہی تھی
"یار ہفتے بھر کے بعد مجھے ایک چھٹی ملی ہے میں یہ دن ریلکس گزارنا چاہتا ہوں اور تمہاری خود کی کنڈیشن ایسی کہاں ہے جو تم جاسکو۔۔۔ میں نے صبح ہی نہال سے کہہ دیا تھا وہ اور ماما چلے جائیں گے۔۔۔ تم بس ریسٹ کرو اور مجھے ریلکس کرو اور اپنی افلاطون اولاد کو یہ کپڑے میں خود پہنا دوں گا مگر تھوڑی دیر بعد کیونکہ اگر وہ یہاں کمرے میں آ گیا تو مجھے تمہارے قریب رہنے کا موقع مشکل سے ہی ملے گا"
نمیر بولتا ہوا عنایہ کے چہرے پر جھکا
"ڈر تو نہیں لگ رہا" نمیر اپنی کہنی عنایہ کے تکیہ پر ٹکا کر دوسرا ہاتھ عنایہ کے پیٹ رکھتا ہوا اس سے پوچھنے لگا کیونکہ عالیان کی دفعہ میں وہ کافی ڈری ہوئی تھی
"زیادہ نہیں مگر تھوڑا تھوڑا"
عنایہ نمیر کے شولڈر پر ہاتھ رکھتی ہوئی بولی
"تھوڑا تھوڑا بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے میں تمہارے پاس موجود ہوگا نہ اس ٹائم"
نمیر نے جیسے ہی اپنے ہونٹ عنایہ کی پیشانی پر رکھے ویسے ہی بیڈروم کا دروازہ کھلا عنایہ نے فورا اپنا ہاتھ نمیر کے کندھے سے ہٹایا نمیر ایک دم پیچھے ہوا
"اپسک پرامس ڈیڈ میں نے کچھ نہیں دیکھا"
عالیان نے بولنے کے ساتھ اپنے دونوں ہاتھ آنکھوں کی جگہ ہونٹوں پر رکھ لئے
"کتنی بار کہا ہے تمہیں پہلے دروازہ ناک کرتے ہیں پھر کسی کے روم میں جاتے ہیں کب آئے گے تم میں مینرز معلوم نہیں تمہاری مما کو سہلا رہا تھا میں"
نمیر اپنے بیٹے کو ڈانٹنے کے ساتھ بات بناتا ہوا بولا
"رئیلی ڈیڈ میں سچ کہہ رہا ہوں میں نے کچھ نہیں دیکھا" عالیان نے اپنے غصے میں بھرے ڈیڈ کو ریلیکس کرنا چاہا
"شیٹ اپ ڈیڈ کا بچہ،، اٹھاؤ اپنے یہ کپڑے دادو کے روم میں جاکر چینج کراؤ ان سے اور خبردار جو تم تائی کے روم میں گئے یہ پھر دوبارہ باہر نکلے"
نمیر دوبارہ اسے آنکھیں دکھا کر وارن کرنے لگا عالیان معصوم شکل بنا کر اپنے کپڑے اٹھاتا ہوا روم سے باہر نکل گیا جس پر عنایہ نمیر کو دیکھ کر مسکرانے لگی
"آنٹی مجھے بتاتی ہیں یا پورا آپ پر ہی گیا ہے"
عنایہ کی بات سن کر نمیر بھی مسکرا دیا
"غلط بولتی ہیں ماما۔۔ یہ مجھے اپنا بھی باپ لگتا ہے" نمیر کے بولنے پر عنایہ دوبارہ ہنس دی