Chapter 29: قسط 29

"سوری سر کل آپکو پسٹل ذرا زور سے لگ گیا تھا"

موبائل سے اسی لڑکے کی آواز ابھری تو نہال کو کل والا منظر یاد آیا

"شٹ اپ۔۔۔ تمہاری بکواس سننے کے لیے میں نے فون نہیں کیا ہے۔۔۔ اب غور سے صرف میری بات سنو۔۔۔ گاڑی کو کھنڈر حالت میں کرکے آبادی سے دور جگہ پر کھڑی کر دو تاکہ پولیس تم لوگوں تک نہ پہنچ سکے۔۔۔ جو سامان تمہارے ہاتھ لگا ہے وہ تم رکھ سکتے ہو مگر اس لڑکی کے پاس جو لاکٹ تھا وہ مجھے واپس چاہیے۔۔۔ یہاں پر خود آنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اپنی شکل دکھانے کی۔۔۔ میں کل موقع دیکھ کر خود تمہارے پاس آؤں گا"

نہال نے بات کرکے لائن ڈسکنیکٹ کی۔۔۔ تبھی اسے اپنے دائیں طرف کرسی پر فرحین بیٹھی نظر آئی ہمیشہ کی طرح وہ اب بھی اسے دیکھ کر ایک پل کے لیے خوفزدہ ہوا

"تمہیں دیکھ کر احساس نہیں ہوتا کہ تم اتنا بھی گر سکتے ہو"

فرحین کرسی پر بیٹھی ہوئی نہال کو دیکھ کر بولی

"میں تمہیں پہلے بھی بتا چکا ہوں اور ہر بار تم سے بولتا ہوں۔۔۔ اس رات میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا تھا وہ سب مجھ سے انجانے میں ہوا تھا ۔۔۔ اس لئے مجھے بار بار شرم دلانے کے لئے مت آیا کرو"

نہال نے آخری جملہ دانت پیس کر غصے میں کہا

"شرم ان کو دلائی جاتی ہے جن میں شرم و حیا باقی ہوں تم جیسے بے شرم انسان کے لیے تو ضروری ہے کہ پوری دنیا کے سامنے تمہارے چہرہ سے یہ شرافت کا نقاب ہٹے اور پوری دنیا تمہارا اصل روپ دیکھے"

فرین کرسی سے اٹھتی ہوئی بولی

"کیا بےشرمی کی تھی میں نے اس دن تمہاری چیخوں کی آواز سن کر،، تمہیں کلاس روم میں لاک دیکھ کر تمہیں وہاں سے نکالنے، تمہاری مدد کرنے تو آیا تھا"

نہال سنجیدگی سے اس کو دیکھتا ہوا کہنے لگا

"اور میری پھٹی ہوئی قمیض دیکھ کر تمہاری نیت بدل گئی۔۔۔ تم نے میری مدد کرنے کی بجائے میری عزت کو پامال کیا"

فرحین جب کلاس روم میں لاک تھی۔۔۔ وہ چیخ کر اپنی مدد کے لیے پکار رہی تھی کوئی وہاں پر آتا اور کلاس روم کا دروازہ کھول دیتا۔۔۔ وہ یہاں نمیر کے لئے آئی تھی مگر کلاس روم میں نمیر موجود نہیں تھا۔۔۔ کلاس روم میں کاٹھ کباڑ اور بے جا بحث سے اسکو گھٹن ہونے لگی۔۔۔ تبھی اس کی دوسرے دروازے پر نظر گئی جس کے آگے ٹوٹی پھوٹی کرسیاں موجود تھی وہ کرسیاں ہٹانے کی کوشش کرنے لگی تاکہ اس دروازے سے باہر نکل جائے مگر ایک کرسی میں کیل ہونے کے باعث وہ اس کی قمیض میں لگ گئی۔۔۔ اپنی قمیص سے کیل نکالنے کے چکر میں اس کی قمیض چاک سے پھٹتی چلی گئی۔۔۔۔ اس کو سمجھ نہیں آیا وہ کیا کرے مگر اتنی دیر میں کلاس روم کا دروازہ کھلا

"شیطان غالب آ گیا تھا مجھ پر، بہک گیا تھا میں اس وقت۔۔۔۔ سو دفعہ تمہیں بتا چکا ہوں تم سے معافی مانگ چکا ہوں"

نہال چیختا ہوا اس سے بولا

"اور اب اپنی بھابھی کو دیکھ کر تم پر شیطان آگیا ہے۔۔۔ تم دوبارہ بہکنے لگ گئے ہو نہال" فرین اس کو آئینہ دکھانے لگے

"بکواس بند کرو اپنی۔۔۔ نہیں مانتا ہو میں اسے بھابھی۔۔ محبت ہے وہ میری۔۔۔ میری منگیتر،، جس سے میری شادی ہونے والی تھی۔۔۔ وہ بیشک وہ سب بھول گئی ہے مگر میں اسے سب یاد دلاؤ گا" نہال فرحین کو دیکھتا ہوا چیلنجنگ انداز میں بولا

"تم اپنے بھائی سے اس کی بیوی کو چھینو گے"

فرحین اس کے سامنے آتی ہوئی بولی

"مجھ سے میری منگیتر کو چھینا گیا ہے ناانصافی میرے ساتھ ہوئی ہے۔۔۔ بڑا بھائی ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں اپنی محبت چھوٹے بھائی کو دے دو۔۔۔ خوشیوں پر میرا بھی حق ہے۔۔ جانتی ہو کتنی تکلیف ہوتی ہے مجھے، جب میرے گھر میں ہی میری محبت،، مجھے اپنے بھائی کی بیوی کے روپ میں دکھتی ہے۔۔۔ کس قرب سے گزر رہا ہوتا ہو میں کوئی میری تکلیف کا اندازہ نہیں لگا سکتا تم بھی نہیں اسلیے چلی جاؤ یہاں سے"

نہال نے سائیڈ ٹیبل پر رکھا ہوا واز اٹھا کر فرحین کی طرف مارا۔۔۔ مگر اس سے پہلے فرحین کا عکس ہوا میں تحلیل ہو گیا

*****

"کیا ہو رہا ہے

عنایہ کچن میں اپنے لئے کارن فلیکس بنا رہی تھی تب نہال کچن میں آ کر اس سے پوچھنے لگا

"ناشتہ بنا رہی تھی اپنے لیے"

عنایہ نے اس کو دیکھتے ہوئے جواب دیا ساتھ ہی عنایہ کی نظر نہال کے ہاتھ میں موجود چھوٹے سے پیکٹ پر پڑی وہ اگنور کر کے دوبارہ اپنے کام میں مشغول ہو گئی

"یہ لو یہ میں تمہارے لئے لایا تھا"

نہال عنایہ کو دیکھتے ہوئے اسے کہنے لگا

"کیا ہے یہ"

عنایہ اب نہال کو دیکھتی ہوئی پوچھنے لگی

"آج صبح اپنے لیے موبائل لینے گیا تو تمہارا خیال آیا۔۔۔ تمہیں بھی موبائل کی ضرورت ہوگی" نہال اس کو یہ نہیں بول سکا، خیال تو اب اس کو ہر وقت اسی کا رہتا ہے

"مجھے موبائل کی کوئی ایسی خاص ضرورت نہیں ہے اور اگر ہوگی تو میں نمیر سے بول دو گی" عنایہ مسکراتی ہوئی نہال سے کہنے لگی۔۔۔ اسے موبائل کی ضرورت تو تھی کیو کہ کل بھی اس کی اور شانزے کی بات نہیں ہو پائی تھی۔۔۔ مگر نہال سے موبائل لینا اسے مناسب نہیں لگا اور نہال کو منع بھی اس نے اس انداز میں کیا کہ نہال کا دل نہ دکھے، ،، اس کی وجہ سے کسی کا بھی دل دکھے عنایہ کو یہ بات اچھی نہیں لگتی تھی

"تو میں بھی تو نمیر کا بھائی ہوں مجھ سے یہ موبائل لینے میں کیا حرج ہے، ویسے بھی اگر نمیر کو تمہارا خیال ہوتا تو وہ تمہیں خود ہی لاکر دے دیتا"

نہال غور سے اس کو دیکھتا ہوا کہنے لگا۔۔۔ عنایہ کا یوں تکلف برتنا، نہال کا موڈ خراب کر گیا

"مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس وقت نمیر کو سب سے زیادہ ثروت آنٹی کا خیال ہے۔۔۔ آپ کے بھائی میرے ہسبینڈ ہیں تو میں موبائل بھی انہی سے لینا پسند کرو گی۔۔۔ یہ حمیدہ کہاں چلے گئی،،، حمیدہ۔۔۔ حمیدہ"

عنایہ کو نہال کا نمیر کے بارے میں اس طرح بولنا پسند نہیں آیا وہ اس کو جواب دے کر حمیدہ کو پکارنے لگی

"حمیدہ تو اس وقت گھر پر موجود نہیں ہے،، اسے ضروری کام تھا اس لیے میں نے چھٹی دے دی" نہال عنایہ کو دیکھتا ہوا بتانے لگا۔۔۔ اسے اندازہ ہوگیا عنایہ اس سے موبائل نہیں لے گی اس لیے دوبارہ نہال نے ضد بھی نہیں کی

"عنایہ"

عنایہ کارن فلیکس ٹرے میں رکھ کر اپنے روم میں جانے لگی تک نہال نے اسے پکارا

"جی بولیں"

عنایہ مڑ کر نہال سے پوچھنے لگی

"کیا تم میرے لئے ناشتہ بنا سکتی ہو۔۔۔ حمیدہ ہوتی تو اسے کہہ دیتا،، مجھے اپنی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں لگ رہی ورنہ میں اپنا ناشتہ خود بنا لیتا"

نہال نے مظلوموں والی شکل بنا کر عنایہ سے کہا۔۔۔ اپنی رحمدلی فطرت سے مجبور ہوکر عنایہ اقرار میں سر ہلا کر اپنا ناشتہ ٹیبل پر رکھتی ہوئی دوبارہ کارن فلیکس کا پیکٹ نکالنے لگی

"نہیں کارن فلیکس نہیں کھاؤ گا میں۔۔۔ پلیز میرے لیے بھی پراٹھا بنا دو جیسے روز نمیر کے لیے بناتی ہوں"

وہ التجائی انداز میں عنایہ کو دیکھتا ہوا کہنے لگا۔۔۔ نہال کی بات سن کر عنایہ کچھ بولے بغیر فریج سے آٹا نکالنے لگی۔۔۔ نہال وہی چیئر پر بیٹھ گیا اور عنایہ کو غور سے دیکھنے لگا

"تمہیں برا تو نہیں لگتا میں تم سے اپنے کام کا کہہ دیتا ہوں"

نہال کا دل چاہا کہ عنایہ بھی اس سے بات کرے اس لیے اس سے پوچھنے لگا

"برا لگنے کی کیا بات ہے آپ بھی گھر کے فرد ہیں،، نمیر کے بھائی"

عنایہ پراٹھے کے ساتھ چائے کا پانی بھی رکھتی ہوئی بولی

"تم نے رات میں مجھے پینڈینٹ والی بات نمیر کو بتانے سے کیوں روکا"

نہال کل رات والی بات عنایہ سے پوچھنے لگا

"وہ پینڈینٹ مجھے نمیر نے برتھڈے پر گفٹ کیا تھا مجھے اچھا نہیں لگا کہ انہیں معلوم ہو میں ان کے دیے ہوئے گفٹ کی حفاظت نہیں کر پائی"

عنایہ باتوں کے دوران توے پر پراٹھا ڈالنے لگی تبھی توے پر موجود گرم گھی کے چھینٹے چھلک کر اس کے ہاتھ پر آئے،، عنایہ چیخ مارتی ہوئی پیچھے ہٹی

"کیا ہوا عنایہ"

نہال کرسی سے اٹھ کر جلدی سے اس کے پاس آیا

"ہاتھ دکھاؤ اپنا"

عنایہ کا ہاتھ سرخ ہوچکا تھا نہال نے اس کا ہاتھ تھامنا چاہا

"نہیں ٹھیک ہے زیادہ نہیں جلا"

عنایہ اپنا ہاتھ پیچھے کرتی ہوئی بولی۔۔۔ مگر چہرہ اس کی بات کی چغلی کھا رہا تھا

"وہی چیک کر رہا ہوں زیادہ جلا ہے کہ نہیں"

نہال اس کا ہاتھ پکڑ کر دیکھنے لگا

"پلیز نہال بھائی میرا ہاتھ چھوڑیں"

عنایہ نے جھنجھلا کر اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا۔۔۔ مگر لفظ بھائی سن کے نہال کی ہاتھ میں اور چہرے پر مزید سختی آگئی

"باہر جاکر چیئر پر بیٹھو"

وہ حتی الامکان اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھتا ہوا بولا اور دونوں چولہے بند کرنے لگا۔۔۔ نہال کے لہجے میں اور آنکھوں میں ایسا کچھ تھاکہ عنایہ سہم گئی اور کچن سے باہر نکل کر کرسی پہ بیٹھ گئی

"میں ٹھیک ہوں نہال بھائی اب تکلیف نہیں ہے میں سچ کہہ رہی ہوں"

وہ نہال کے ہاتھ میں آئنٹمنٹ دیکھ کر بولی

"کتنا سچ کہہ رہی ہو وہ تو تمہارا چہرہ دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے ہاتھ دکھاؤ جلدی سے"

نہال اس کے سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا بولا۔۔۔۔ پھر خود ہی عنایہ کا ہاتھ تھام کر آئنٹمنٹ لگانے لگا۔۔۔ اسے تکلیف میں دیکھ کر نہال کو بے چینی ہوئی کچھ بھی تھا وہ اسے تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا تھا

"سوری میں انجانے میں تمہیں تکلیف دے گیا۔۔ نہ میں تمہیں پراٹھے کا کہتا نہ تم پراٹھا بناتی اور نہ تمہارا ہاتھ جلتا"

وہ عنایہ کے جلے ہوئے ہاتھ پر آئنٹمنٹ لگاتا ہوا بولا۔۔۔ کچھ تھا اسکے لہجے میں جو عنایہ کو عجیب سا محسوس ہوا عنایہ نے نہال سے اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا۔۔۔ مگر اس سے پہلے فلیش لائٹ کے ساتھ کلک کی آواز آئی جس پر وہ دونوں چونکے اور دونوں کی نظریں دروازے پر گئی منال مسکراتی ہوئی اپنا موبائل بیگ میں رکھنے لگی

"یہ کیا چیپ حرکت کی ہے تم نے منال۔۔۔ اس طرح کسی کی بلااجازت تصویریں کھینچنا انتہائی گھٹیا فعل ہے"

نہال کرسی سے اٹھ کھڑا ہوا اور سخت لہجے میں منال کو دیکھتا ہوا بولا مگر حقیقت تو یہ تھی کہ نہال کو یہ حرکت اتنی بھی بری نہیں لگی تھی

"تم اپنے بھائی کی بیوی کے ساتھ کچھ بھی کرتے پھرو تو وہ نیک عمل ہے اور میں کچھ کر لو تو وہ گھٹیا فعل ہے۔۔۔ واہ بھئی مان گئے نہال صاحب آپ کو تو"

وہ اپنی آنکھیں جھپکاتی ہوئی طنزیہ ہنسی سے نہال کو دیکھنے لگی

"آپی آپ یہ کیا کہہ رہی ہیں،،، سوچ سمجھ کر تو بولیں میرا ہاتھ جل گیا تھا اس لئے نہال بھائی اس پر مرہم لگا رہے تھے"

منال کی بات سن کر عنایہ کو شرم آنے لگی جبھی وہ صدمے سے وضاحت دینے لگی

"چپ کرو تم میسنی کہیں کی،، شکل دیکھو کیسی معصوم ہے اور حرکتیں دیکھو اپنی۔۔۔ ایک ہی گھر کے دو دو آدمیوں کو اپنے پیچھے بیوقوف بنایا ہوا ہے۔۔۔ آئی بڑی مرہم لگا رہے تھے"

منال نے آخری جملہ باریک آواز میں عنایہ کی نقل اتارتے ہوئے ادا کیا۔۔۔ عنایہ اس کی بات سن کر گنگ رہ گئی لبالب اس کی آنکھوں میں پانی بھرنے لگا

"عنایہ کے لیے اب کوئی بھی گھٹیا الفاظ استعمال مت کرنا،، منال یہ میں تمہیں وارن کر رہا ہوں" نہال منال کے سامنے آکر اسے وارننگ دیتا ہوا بولا

"تو کیا کر لوگے تم،، ارے ڈرنا تو تمہیں چاہیے،، جو تمہارے کرتوت میری نظروں میں آگئے ہیں اور تم الٹا مجھے دھمکا رہے ہو۔۔۔ تمہیں معلوم بھی ہے میں کیا کر سکتی ہو"

منال اب شیطانی مسکراہٹ چہرے پر سجائے نہال کو دھمکاتی ہوئی بولی عنایہ باقاعدہ کچھ نہ کر کے بھی مجرموں کی طرح رونے لگی

"یہ اپنی دو پیسے کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگز وہاں یوز کرو جہاں ان سے کوئی امپریس ہو،، یہ تصویر تمہیں نمیر کو دکھانی ہے یا پھر دنیا کو۔۔۔ آئی ڈیم کیئر"

نہال ابرو اچکاتا ہوا جیسے اسے خود ہی آپشنز دینے لگا

"یہ کیا بول رہے ہیں آپ اور آپی پلیز آپ بات کا کیوں بتنگڑ بنا رہی ہیں جبکہ آپ جانتی ہیں کہ ۔۔۔

عنایہ ایک بار پھر بولنے لگی

"عنایہ بار بار اسے وضاحت دینا بند کرو اور منال تم اس وقت یہاں سے چلی جاؤ۔۔۔ تمہیں اس گھر میں صرف ایک ہی شخص اپنے منہ لگاتا پسند کرتا ہے اور اس وقت وہ گھر پر موجود نہیں ہے" نہال کی بات سن کر منال کا چہرہ خجالت سے سرخ ہوگیا

"اب آگے آگے دیکھو تمہیں بھی معلوم ہوجائے گا کون کس کو کتنا منہ لگاتا ہے"

منال نہال کو وارن کرتی ہوئی ایک نظر عنایہ پر ڈال کر چلی گئی

"تم رو کیوں رہی ہو عنایہ آخر ایسا ہو کیا گیا ہے"

منال کے جانے کے بعد نہال عنایہ کو روتا ہوا دیکھ کر پوچھنے لگا

"آپ نے سنا نہیں آپی کس طرح کی باتیں کرکے گئی ہیں"

عنایہ روتی ہوئی نہال کو دیکھ کر بولی

"تمہیں اس کی نیچر کا بچپن سے ہی علم ہے پھر اس طرح پریشان ہونے کا فائدہ"

نہال آگے برھ کر اسکے آنسو تو صاف نہیں کر سکتا تھا مگر اپنے لہجے میں نرمی لاتا ہوا بولا

"وہ نمیر کو کچھ الٹا سیدھا بولیں گیں۔۔۔ انہوں نے تصویریں لی ہیں ہماری"

عنایہ کے دل میں نہ جانے کیا کیا خدشات آنے لگے

"کیا کیا سوچ رہی ہو یار، ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی وہ۔۔۔۔ وہ صرف ڈرا رہی تھی اور تم اس سے ڈر گئی"

وہ عنایہ کو ریلیکس کرتا ہوا بولا خود تو وہ بالکل ریلکس تھا

"اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو"

منال جس طرح کی باتیں اور دھمکی دے کر گئی تھی۔۔ اگر وہ تصویر دکھانے کے ساتھ نمیر کو کچھ بولتی۔۔۔ آگے عنایہ سے سوچا ہی نہیں گیا

"تو پھر یہ کہ تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تمہارا شوہر تم پر کتنا ٹرسٹ کرتا ہے۔۔۔ دیکھو عنایہ رشتہ وہی قائم رکھنا چاہیے جسکی بنیاد ٹرسٹ پر ہو"

نہال اس کو بولتا ہوا اپنے کمرے میں چلا گیا

"نوفل یہ پسٹل چلتی کیسے ہے" نوفل ابھی ڈیوٹی سے واپس گھر آیا تھا شانزے اس کا یونیفارم وارڈروب میں رکھتی ہوئی،، اس کا پسٹل ہاتھ میں لے کر پوچھنے لگی جو کہ بیڈ کی سائیڈ ٹیبل کی ڈراز میں ہر وقت موجود رہتا تھا

"یہ نہیں شوہر گھر آیا ہے تو اس کے قریب آ کر اس کی خاطر مدارت کرو،، اس کی تھکان اتارنے کا کچھ سامان کرو۔۔۔ الٹا پسٹل چلانے کے بارے میں پوچھ رہی ہو یار تم میں رومانس نام کے جراثیم بھی موجود ہیں کہ نہیں"

نوفل شانزے کے پاس آکر اس سے سنجیدگی سے پوچھنے لگا

"نہیں سارے رومانس کے جر اثیم تم میں جو آگئے ہیں،، میں نوٹ کر رہی ہو تم دن بہ دن بہت ہی بیہودہ ہوتے جارہے ہو، بتاؤ نا پسٹل کیسے چلتا ہے"

شانزے ضد کرتی ہوئی نوفل سے دوبارہ پوچھنے لگی نوفل نے شانزے کے ہاتھ سے پسٹل لیا اس کا چمبر کھول کر دکھایا

"اس کے بعد یہاں سے ٹریگر دباتے ہیں" نوفل اسے بتانے لگا

"اب بتاؤ۔۔۔ کس کی جان لینے کا ارادہ ہے"

نوفل پسٹل واپس دراز میں رکھتا ہوا شانزے کو دیکھ کر پوچھنے لگا

"اف اب میں اتنی بھی ظالم نہیں ہوں۔۔۔ میں تو بس اس لیے پوچھ رہی تھی کہ ایک پولیس والے کی بیوی کو اتنا تو معلوم ہونا چاہیے"

شانزے مسکراتے ہوئے نوفل کو کہنے لگی

"میرے لیے تو ظالم ہی ہونا کتنی مشکل سے ہاتھ آتی ہو۔۔۔ اے مجھے آج رات اپنے ساتھ نائٹ ڈیوٹی لگانے دینا کیونکہ کمشنر صاحب اپنی دوسری بیوی کے ساتھ گھومنے پھرنے چھٹیوں پر گئے ہیں،، اس لئے ان کی طرف سے نو ٹینشن نو پنگا"

نوفل شانزے کو بانہوں کے حصار میں لیتا ہوا بولا تو شانزے اسے آنکھیں دکھانے لگی روم کا دروازہ بجا

"آپ سے ملنے کوئی آیا ہے ہے کہہ رہا تھا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون ہے"

نوفل دروازہ کھولنے گیا تو اقبال اسے بتانے لگا

"ہاں انہیں ڈرائنگ روم میں بٹھاؤ اور چائے کا انتظام کرو" نوفل اقبال کو کہتا ہوا ڈرائنگ روم کا رخ کرنے لگا

"کیا نمیر بھائی یا نہال بھائی میں سے کسی کو آنا تھا" شانزے نوفل سے پوچھنے لگی کیونکہ اس کے دوست صرف یہی دو تھے

"نہیں ان دونوں میں سے کوئی نہیں ہے ۔۔آدھے گھنٹے میں فری ہو کر آتا ہوں شام کی چائے پھر ایک ساتھ پیئے گے"

نوفل شانزے کو کہتا ہوا ڈراننگ روم میں چلا گیا

آپ بے فکر ہوکر پوری کروائی آرام میں سے کریں،، پولیس ہمیشہ کی طرح دو گھنٹے سے پہلے وہاں نہیں پہنچے گی"

شانزے نوفل کو ڈرائنگ روم میں اس کا موبائل دینے آئی تو نوفل کی آواز اس کے کان سے ٹکرائی۔۔۔ ڈرائنگ روم میں پر دہ ڈالا ہونے کی وجہ سے وہ یہ تو نہیں دیکھ سکی کہ نوفل کس سے بات کر رہا ہے لیکن ان کی گفتگو باآسانی سن سکتی تھی

"ہاہاہا آپ جیسے افسر موجود ہو تو مل صاحب کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں مل صاحب کی طرف سے یہ آپ کے لئے چھوٹا سا نظرانہ"

شانزے کو کسی آدمی کی آواز سنائی دی

"کیا ساجد صاحب دن بدن نوٹوں کی گڈی کا سائز چھوٹا ہوتا جارہا ہے ۔۔۔ذرا مل صاحب کو یاد دلائے نوفل ان کے وفادار اور راز داروں میں سے ہے"

شانزے کے کان میں نوفل کی آواز ابھری لیکن ساتھ ہی نوفل کا موبائل بجا جوکہ شانزے کے ہاتھ میں موجود تھا،، اس سے پہلے وہ موبائل کی کال کاٹتی ڈرائنگ روم کا پردہ ہٹا اور نوفل اس کے سامنے آکر کھڑا ہو گیا

"کیا کر رہی تھی یہاں پر"

نوفل ماتھے پر لاتعداد شکنے لائے شانزے کو دیکھتا ہوا پوچھنے لگا

"یہ تمہارا موبائل بیڈروم میں رہ گیا تھا میں نے سوچا تمہیں دے دوں"

ایک لمحے کے لئے نوفل کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر شانزے گھبرائی اور اس کی طرف موبائل بڑھا کر بولنے لگی نوفل نے سنجیدگی سے اس کے ہاتھ سے موبائل لیا

"بیڈروم میں جاؤ واپس"

نوفل کا انداز وارن کرنے والا تھا ساتھ ہی اسکی آنکھوں میں بےپناہ سنجیدگی تھی۔۔۔ شانزے کچھ بھی کہے بغیر اپنے بیڈ روم میں واپس چلی گئی

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.