نمیر آفس سے گھر آیا تو رات کے آٹھ بچ چکے تھے اسے معلوم تھا گھر پر عنایہ اس کا ویٹ کر رہی ہوں گی مگر آفس میں پیش آنے والے مسائل حل کرتے کرتے یہ وقت ہوگیا۔۔۔۔ عنایہ کی کال بھی اس نے کار میں بیٹھتے وقت چیک کی ۔۔۔ نمیر نے پہلے سوچا اسے کال بیک کرلے اور اپنے آنے کا بتا دے مگر پھر خود ہی ارادہ ترک کیا اور کار میں بیٹھ گیا
"حمیدہ عنایہ کہاں پر ہے"
نمیر ثروت کو اس کے کمرے میں ریسٹ کرتا ہوا دیکھ کر وہی سے پلٹ گیا اپنے کمرے میں عنایہ کو نہ پاکر کچن میں موجود حمیدہ سے پوچھنے لگا
"عنایہ بی بی تو نہال صاحب کے ساتھ باہر گئی ہیں جی"
حمیدہ کی بات سن کر لاتعداد شکن نمیر کے ماتھے پر پڑی
"کتنے بجے گئے ہیں دونوں"
نمیر نے حمیدہ سے دوبارہ سوال کیا
"یہی کوئی سات بجے قریب"
حمیدہ کے بتانے پر نمیر کلائی میں بندھی ریسٹ واچ میں ٹائم دیکھنے لگا بنا کچھ کہے اپنے بیڈ روم میں چلا آیا
نمیر نے روم میں آکر کوٹ اتارا اور ٹائی کی نوٹ ڈھیلی کی اب وہ کمرے میں ٹہلنے لگا۔۔۔ کمرے میں ٹہلتے ٹہلتے ہر دس منٹ بعد اس کی نظر دیوار پر لٹ گھڑی پر جاتی جب مزید ایک گھنٹہ گزرا تو وہ بیڈ پر جوتوں سمیت لیٹ گیا
جب دروازے پر دستک ہوئی نمیر نے لیٹے لیٹے آنے والے کو اجازت دی
"صاحب جی ابھی تک عنایہ بی بی تو آئی نہیں ہیں۔۔۔ آپ کو اگر بھوک لگی ہے تو کھانا لگا دوں یا آپ انتظار کریں گے"
حمیدہ کمرے میں داخل ہوکر نمیر سے پوچھنے لگی نمیر نے اسے کو خونخوار نظروں سے گھو را
"عنایہ بی بی اگر نہیں آئی ہیں تو میں کیا کروں،، مجھے کیوں بتا رہی ہوں یہاں اگر۔۔۔ کھانا کھانا ہوگا تو میں خود لے لوں گا جاؤ یہاں سے اور اب کمرے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے" وہ جو غصے میں بھرا ہوا بیٹھا تھا اپنا غصہ حمیدہ پر نکالتا ہوا بولا جس سے حمیدہ کا چہرہ اتر گیا شاید زندگی میں پہلی بار نمیر نے اس سے اس لہجے میں بات کی تھی ورنہ اس گھر کا ہر فرد ہی گھر کے ملازموں سے تمیز کے دائرے میں بات کرتا تھا
نمیر نے ایک دفعہ پھر گھڑی میں ٹائم دیکھا پاکٹ سے موبائل نکال کر عنایہ کا نمبر ڈائل کرنے لگا۔۔۔ پھر کچھ سوچ کر موبائل بیڈ پر پٹخ دیا
نمیر کو دوبارہ ان دونوں پر غصہ آنے لگا ان دونوں کو گھر سے نکلے ہوئے دو گھنٹے ہونے کو آئے تھے۔۔۔۔ نہال اور اس کے بیچ آج صبح سے ایک سرد جنگ کا آغاز ہوچکا تھا بظاہر تو وہ دونوں آفس میں نارمل بات کر رہے تھے سامنے والے کو یہی لگتا۔۔۔۔ مگر ان دونوں کے دماغ میں کیا چل رہا ہے یہ وہ دونوں ہی جانتے تھے۔۔۔ اگر نہال کی جگہ وہ خود کو رکھ کر سوچتا تو بیشک نا انصافی نہال کے ساتھ ہوئی تھی مگر اس میں اسکا بھی کوئی قصور نہیں تھا اور جبکہ عنایہ اب اسکی بیوی بن چکی تھی،،، نہال کو اس بات کا بھی سوچنا چاہیے تھا۔۔۔۔ وہ بچپن سے نمیر کی عادت جانتا تھا کہ نمیر اپنی چیزوں کو لے کر کتنا حساس ہے مگر نہال جان بوجھ کر اسے ٹیس کر رہا تھا۔۔۔ کم از کم اب نمیر بھائی کی محبت میں اپنی بیوی تو بھائی کو نہیں دے سکتا تھا نمیر کو غصہ آنے لگا کے آخر نہال کو یہ بات کیوں نہیں سمجھ میں آرہی
دوسری طرف اس کو عنایہ پر بھی غصہ آنے لگا۔۔۔ آخر وہ کیوں اتنی بے خبر، انجان اور لاپروا تھی۔۔۔ کیا اسے نہال کی آنکھوں میں اپنے لیے پسندیدگی نہیں دکھتی تھی جو کہ کم ازکم نمیر کو تو ابھی بھی واضح نظر آتی تھی۔۔۔ جو صورتحال ان دونوں بھائیوں کے بیچ اسے لے کر چل رہی تھی آخر وہ کیوں اس پر غور نہیں کر رہی تھی۔۔ کیوں وہ نہال کے ساتھ چلی گئی جبکہ نمیر اسے بتا چکا تھا وہ اسے اپنے ساتھ لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔۔۔ یہی سب باتیں نمیر کو اندر ہی اندر کھولانے لگی
ایک مرتبہ دوبارہ اس کا دروازہ بجا اب کی بار نمیر نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو سامنے حمیدہ کھڑی تھی
"وہ جی آپ کی خالا جانی اور منال بی بی آئی ہیں"
حمیدہ نے ڈرتے ڈرتے اسے بتایا
"ٹھیک ہے انہیں کہو کہ میں پانچ منٹ میں چینج کرکے آرہا ہوں"
نمیر اب کی بار حمیدہ کو دیکھ کر نرمی سے بولا،،، وہ سر ہلا کر واپس چلی گئی نمیر چینج کرنے چلا گیا
"پلیز جلدی چلے نہ گھر ٹائم دیکھیں کتنی دیر ہوگئی ہے ہمیں"
عنایہ اب بےزار ہوتی ہوئی نہال سے کہنے لگی
کیک لینے کے بعد وہ اسے مال لے آیا تاکہ عنایہ کے لیے گفٹ لے سکے۔۔۔ عنایہ کے منع کرنے کے باوجود نہال اس کے لئے ایک سے زیادہ چیزیں برتھ ڈے گفٹ کہہ کر لیے جا رہا تھا عنایہ کے خود اکیلی گھر جانے کی دھمکی پر وہ عنایہ کو مال سے لے کر نکلا۔۔۔ مگر پھر اچانک نہال کو کافی شاپ دیکھ کر اسے کافی پینے کا خیال آیا تب عنایہ کو اور بھی الجھن ہونے لگی
"کیا ہوگیا ہے عنایہ ریلکس۔۔۔ کافی ختم کرو اپنی پھر چلتے ہیں"
نہال کافی کا سپ لیتے ہوئے کہنے لگا وہ بالکل ریلیکس انداز میں بیٹھا تھا
"نہیں مجھے یہ کافی نہیں ہے پینا ہے کتنا ٹائم ہوگیا اب راستے میں ٹریفک ملے گا گھر سے اتنی دور آنا ہی نہیں چاہیے تھا آپ اٹھے بس"
عنایہ خود چیئر سے اٹھ کر باہر نکلنے لگی تو نہال کو اسکے پیچھے جانا پڑا
"پہلے کے مقابلے میں تھوڑی ضدی ہوگئی ہو تم،، اپنی منوانا آگیا ہے تمہیں،، مگر یہ چینج بھی برا نہیں ہے"
نہال آگے بڑھ کر عنایہ کے لیے کار کا دروازہ کھولنے لگا
"لڑکی میں شادی کے بعد چینجنگ اس کے شوہر کے مزاج کے مطابق آتی ہے آپ کہہ سکتے ہیں، نمیر میری ضد پوری کرتے ہیں اس لیے ایسی ہوگئی ہوں میں"
اسے معلوم تھا آج نمیر کا موڈ بہت خراب ہوگا اس سے۔۔۔ مگر وہ نہال کو کچھ اور جتانا چاہتی تھی
"دو ماہ کم عرصہ ہے کافی جلدی بدلاؤ آیا ہے تم میں یہی کاالٹی تو مجھے تمہاری پسند ہے کہ تم جلدی اپنا مائنڈ سیٹ کر لیتی ہوں،، اس سے آگے کے لئے آسانی رہے گی۔۔۔۔ ویسے عنایہ تمہیں نہیں لگتا انسان اسی کے سامنے ضد کرتا ہے جہاں اسے توقع ہو کہ اسکی ضد پوری ہوگی" نہال عنایہ کو دیکھتا ہوا بولا جو مسلسل کار کی سیٹ بیلٹ لگانے کی بجائے اس سے لڑے جا رہی تھی۔۔۔ تبھی نہال اطمینان سے اس کی سیٹ بیلٹ لگانے لگا۔۔۔ اس نے فرسٹ ٹائم کی طرح اب بھی پوری کوشش کی عنایہ کی اس سے انگلیاں ٹچ نہ ہو اور دوسری طرف عنایہ بھی فرسٹ ٹائم کی طرح سانس روکے اسٹریٹ بیٹھی رہی۔۔۔ نہال کو بہت کچھ یاد آیا مگر وقت کب ایک سا رہتا ہے وہ سوچنے لگا جبکہ عنایہ نے سر جھٹکا
"ہر چیز وقت اور توجہ مانگتی ہے تم آرام سے سیٹ بیلٹ لگاتی تو تم سے بھی لگ جاتی"
نہال کار اسٹارٹ کرتا ہوا بولا
"میری ساری توجہ اس وقت نمیر کے اوپر ہے وہ ویٹ کر رہے ہوں گے میرا" عنایہ سامنے دیکھ کر بولی نہال اس کو ایک نظر دیکھتا ہوا ڈرائیونگ کرنے لگا
"آگے جاکر لیفٹ سائیڈ پر گلی میں نوڑ لیے گا وہ راستہ شارٹ پڑے گا"
عنایہ نہال کو دیکھتی ہوئی کہنے لگی
"شارٹ تو ہے مگر کافی سنسان بھی ہے رات کے وقت ہم دونوں کا وہاں سے جانا مناسب نہیں رہے گا"
نہال نے عنایہ کو دیکھ کر سمجھانا چاہا اور اس کی بات درست بھی تھی
"پلیز ہمیں دو گھنٹے پہلے ہی گزر چکے ہیں یہاں سے جائیں گے تو ٹریفک میں پھنس جائیں گے مزید دیر ہو جائے گی۔۔۔ یا تو آپ میری بات مانے یا پھر میں کار سے اتر رہی ہو"
عنایہ اب تنگ آکر بولی اب وہ نہال کے ساتھ آکر پچھتا رہی کتنا اچھا ہوتا کہ وہ منہ پر ہی منع کر دے دیتی بلاوجہ مروت نبھانے کے لیے اس کے ساتھ آگئی۔۔۔۔ نہال نے خاموشی سے لیفٹ سائیڈ گلی میں کار ٹرن کرلی تو عنایہ تھوڑی ریلیکس ہوئی
کار میں مکمل خاموشی تھی اور روڈ سنسان تھا جبھی ایک بائیک ان کی کار کے پاس سے گزر کر بیچ روڈ پر رکی جس کی وجہ سے نہال کو کار روکنی پڑی۔۔۔ بائیک سے دو لڑکے اتر کر کار کے پاس آئے پسٹل کے اشارے سے ایک لڑکے نے نہال کو کار کا شیشہ نیچے کرنے کو کہا
"اب کیا ہوگا"
عنایہ کار میں بیٹھی گھبرانے لگی
"پریشان مت ہو کچھ نہیں ہوگا"
نہال عنایہ کو تسلی دیتا ہوا بولا مگر ایسی سچویشن میں عنایہ ساتھ تھی اسے خود ٹینشن ہونے لگی وہ لڑکے کے ہاتھ میں پسٹل دیکھ کر کار کا شیشہ نیچے کرنے لگا
"آوئے چلو جلدی سے دونوں گاڑی سے باہر نکلو"
نہال کے شیشہ نیچے کرتے ہی پسٹل ہاتھ میں لیے لڑکا بولا نہال عنایہ کو اترنے کا کہہ کر خود بھی گاڑی سے نکل گیا
"اب جو مال تم لوگوں کے پاس موجود ہے فورا نکالو بنا کسی کو ہوشیاری کے"
وہی لڑکا دوبارہ نہال کو بولا جبکہ خوف کے مارے عنایہ نہال کا بازو پکڑے کھڑی تھی۔۔۔ نہال نے خاموشی سے اپنا والٹ اور موبائل نکال کر اس لڑکے کے حوالے کیا
"اے لڑکی یہ بندے اور انگوٹھیاں دے گلے سے چین بھی نکال"
دوسرا لڑکا عنایہ کا بیگ چھینتے ہوئے بولا۔۔۔۔ عنایہ نے کانپتے ہاتھوں سے کانوں کے ٹاپس اور ائیررینگ اتاری
"یہ گھڑی بھی اتار" پسٹل والا لڑکا نہال سے بولا نہال نے اپنی کلائی پر باندھی گھڑی اتار کر ان کے حوالے کردی
"اے لڑکی یہ چین بھی دے جلدی کر" دوسرا لڑکا عنایہ کو دیکھ کر بولا تو عنایہ نمیر کا دیا ہوا پینڈنٹ دیکھنے لگی
"پلیز یہ مت لیں آپ لوگ"
عنایہ ہمت کر کے بولی
"کیا کر رہی ہو عنایہ،، یہ پینڈینٹ دو انہیں"
نہال عنایہ کو دیکھتا ہوا جلدی سے بولا
"یہ مجھے نمیر نے فرسٹ گفٹ دیا تھا" عنایہ روتی ہوئی بولنے لگی
"نخرے دکھا رہی ہے اتارے اس کے گلے سے"
پستول والا لڑکا اپنے ساتھی سے بولا
"اے ہاتھ مت لگانا اسے"
وہ لڑکا جیسے ہی عنایہ کی طرف بڑھا اور اس کے گلے سے چین کھینچنے لگا ویسے ہی نہال اسے دھکا دیتے ہوئے بولا
"ابے تو ہیرو بن رہا ہے سالے"
جس لڑکے کے ہاتھ میں پسٹل تھی اس نے پسٹل کا بٹ نہال کے سر پر مارتے ہوئے کہا
"پلیز انہیں چھوڑ دیجئے آپ یہ لے لو پلیز۔۔۔ بس آپ ہمیں جانے دیں" عنایہ نے فورا پینڈنٹ اتار کر انکو دیتے ہوئے رونا شروع کر دیا
"دیکھو تم لوگوں کو جو چاہیے تھا اور وہ جو ہمارے پاس موجود تھا وہ تم لوگ لے چکے ہو اب ہمیں جانے دو"
نہال اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھتا ہوا خون کو روک کر کہنے لگا
"گاڑی کی چابی دے جلدی"
نہال سے ایک بار پھر وہ لڑکا بولا
"نہال نے خاموشی سے اپنی کار کی چابی بھی ان کے حوالے کردی اب وہ عنایہ کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ کر کھڑا رہا۔۔۔۔ ان لڑکوں نے آنکھوں میں اشارے سے بات کی۔۔۔ ایک لڑکا بائیک پر بیٹھا جبکہ دوسرا لڑکا گاڑی کر وہاں سے چلا گیا۔۔۔ ان دونوں کے جاتے ہیں عنایہ کے رونے میں مزید تیزی آگئی
"عنایہ ریلکس وہ لوگ چلے گئے ہیں۔۔۔ پلیز پریشان مت ہو رونا بند کرو۔۔۔ ابھی کوئی کار آتی ہے تو میں لفٹ لے لیتا ہوں"
نہال اپنے ماتھے کی چوٹ کو بھول کر اسے چپ کرانے لگا
"بہت زور سے مارا ہے انہوں نے، آپ کو درد ہو رہا ہوگا ناں" رحمدل فطرت ہونے کی وجہ سے وہ اپنا غصہ بھولتی ہوئی نہال سے روتی ہوئی پوچھنے لگی
"نہیں میں بالکل ٹھیک ہوں مجھے بالکل درد نہیں ہو رہا"
نہال واقعی اپنا درد بھول کر اس کی طرف مسکراتا ہوا دیکھ کر کہنے لگا۔۔۔ عنایہ کو مزید رونا آیا
"مجھے آج نمیر کا دیا ہوا پینڈینٹ پہنا ہی نہیں چاہیے تھا،، وہ لوگ پینڈنٹ بھی لے گئے"
عنایہ کو اب نمیر کا دیا گیا گفٹ یاد آیا تو اسکے رونے میں مزید روانی آگئی
"میں تمہیں ویسے ہی پینڈینٹ لادو گا پلیز تم چپ ہوجاؤ" نہال اس کو چپ کرانے کی کوشش میں بولا
"مگر وہ نمیر کا دیا ہوا گفٹ تو نہیں ہو سکتا ناں"
عنایہ روتی ہوئی بولی تو نہال تلخی سے ہنسا
"آپ کو کار ایسی جگہ سے لے کر آنا ہی نہیں چاہیے تھی"
عنایہ کی بات پر اب کی بار نہال اسکو گھور کر دیکھنے لگا
"کار یہاں پر موڑنے کی فرمائش کس نے کی تھی"
نہال عنایہ کو حیرت سے دیکھتا ہوا پوچھنے لگا
"تو میں کچھ بھی بولوں گی آپ مان لیں گے میری بات،، حد ہوتی ہے"
عنایہ اب کہ اس پر سارا الزام دھرتی ہوئی بولی جس پر نہال کو ہنسی آنے لگی
"یہ اتنی ٹینشن والی سچوئی بن گئی ہے اور آپ کو ہنسی آرہی ہے"
عنایہ پریشان ہو کر بولی اتنے میں دور سے ایک کار آتی دکھائی دی۔۔۔ وہ انہی کے پاس آ رہی تھی نہال نے اس کار کو ہاتھ دے کر روکا
"کیسے ہو نمیر"
نمیر ڈرائنگ روم میں داخل ہوا عشرت کو سلام کر کر صوفے پر بیٹھنے لگا تک منال اس سے پوچھنے لگی
"بہت خوش"
نمیر نے صوفے پر بیٹھتے ہوئے منال کو جواب دیا جس پر وہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئی
"اپنی بیوی کو بھائی کے ساتھ بھیج کر آخر تم کیسے خوش رہ سکتے ہو"
عشرت نے نمیر پر چوٹ کی نمیر کو اندازہ ہوگیا وہ عادت سے مجبور آنے کے ساتھ ہی حمیدہ سے باری باری سب کا پوچھ چکی تھی
"میرا بھائی میری بیوی کا جیٹھ ہے اور مجھے ان کے ایک ساتھ کہیں پر بھی جانے سے کوئی اعتراض نہیں ہے اور میرے خیال میں کسی دوسرے کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے"
نمیر عشرت کو جتاتا ہوا بولا
"ارے واہ بھئی تم تو شادی کے بعد کافی آزاد خیال ہو گئے ہو۔۔۔ وہ تم ہی تھے ناں جس نے مجھ سے اس بنا پر رشتہ ختم کیا تھا کیونکہ میں غیر مردوں کے ساتھ فلموں میں نظر آؤ گی تو اب تمہاری یہ سوکالڈ عزت نفس کو کیسے گوارا ہوگا۔۔۔ کہ تمہاری بیوی اپنے ایکس فیونس کے ساتھ شہر بھر میں گھوم رہی ہے"
اب کی بار منال اس پر چوٹ کرتی ہوئی بولی
"انسان انسان کی بات ہوتی ہے منال اب تم اپنے آپ کو میری بیوی سے تو مت ملاؤ اور اب جو بھی کوئی بات کرنا بہت سوچ سمجھ کے کرنا کیونکہ ایک طرف میری بیوی ہے اور دوسری طرف میرا بھائی"
نمیر منال کو وارننگ کرنے کے انداز میں بولا۔۔۔ اس وقت وہ ان لوگوں پر اپنا غصہ ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا جو اس کو عنایہ اور نہال پر آ رہا تھا
"یہی تو تمہیں سمجھنا چاہیے ہے اب تمہاری بیوی اور نہال ایک دوسرے کے ساتھ گھومنے پھرنے لگے تو لوگ باتیں بتائے گے۔۔۔ ظاہری بات ہے نہال اور عنایہ کی منگنی رہ چکی ہے یہ بات تو تمہیں بھی سوچنی چاہیے"
عشرت نے اپنی طرف سے آگ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
"خالہ جانی کیا ہے ناں میں آپ ہی کا بھانجا ہو بالکل چکنے گھڑے کی طرح،،، لوگوں کی فضول باتوں کا مجھ پر خاص اثر نہیں ہوتا جیسے آپ پر نہیں ہوتا تھا یاد نہیں ہے آپ کو جب منال فلموں میں کام کرنے گئی تھی لوگوں نے کیسی کیسی باتیں بنائی تھی"
نمیر اپنی طرف سے حساب بےباک کرتا ہوا اٹھا کیونکہ اب ڈرائنگ روم میں ثروت آ چکی تھی۔۔۔ اس نے جتنا وقت ان دونوں ماں بیٹیوں کو دیا وہ اتنی ہی مستحق تھی اس لئے نمیر واپس اپنے روم میں چلا گیا
*****
"عنایہ بھابھی، نہال۔۔۔ آپ دونوں اس وقت یہاں پر کیا کر رہے ہیں"
نوفل نے ان دونوں کو سنسان سڑک پر ایک ساتھ کھڑے دیکھا تو حیرت سے پوچھا
"شکر خدا کا تم مل گئے،، عنایہ کار میں بیٹھو جلدی"
نہال نوفل کو جواب دے کر عنایہ کیلئے کار کے پیچھے کا دروازہ کھولا خود بھی کار میں بیٹھتے ہوئے وہ نوفل کو تھوڑی دیر پہلے والی ٹریجڈی کا بتانے لگا
"او گاڈ تمہیں کس بےوقوف نے کہا تھا کہ رات کو تم اس رستے سے آؤ"
نوفل کی بات سن کر نہال نے سر گھما کر ایک نظر عنایہ کو دیکھا تو وہ شرمندہ ہوگئی
"بس گھر جلدی پہنچنے کے چکر میں کار یہی موڑ لی"
نہال نے عنایہ کی بیوقوفی کا الزام اپنے اوپر لیتے ہوئے نوفل کو بتایا
"چوٹ زیادہ گہری تو نہیں لگی،، اپنی کار کی تم فکر نہیں کرو میں صبح میں یا پھر شام تک معلوم کروا لیتا ہوں"
نوفل کار ڈرائیو کرتا ہوا بولا
"اپنی کار کی مجھے فکر نہیں ہے،، عنایہ ساتھ تھی اس کی فکر تھی،، خیر تم سناؤ اس وقت کہاں جا رہے ہو"
نہال کی بات کر نوفل ایک نظر بیک مرر سے عنایہ کو دیکھا۔۔ اسے یوں نمیر کی بیوی کا اتنی رات گئے نہال کے ساتھ باہر آنا کچھ مناسب نہیں لگا
"نائٹ ڈیوٹی ہے آج میری،، نمیر کیسا ہے اسے تو فکر ہو رہی ہوگی"
نوفل اور نہال باتیں کرنے لگے جبکہ عنایہ کے چہرے پر فکرمندی کے آثار اور بھی نمایاں ہوئے اب اسے گھر سے نکلے چار گھنٹے ہو چکے تھے
*****
"میرا دل بیٹھا جا رہا ہے نمیر۔۔۔ کچھ معلوم کرو چار گھنٹے ہوگئے ان دونوں کو گھر سے نکلے ہوئے" ثروت اپنے کمرے میں بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی جبکہ نمیر اس کے کمرے میں مسلسل چکر کاٹتا ہوا ہر تھوڑی دیر بعد ان دونوں کے نمبرز ٹرائی کر رہا تھا جو کافی دیر سے بند جا رہے تھے۔۔۔ پریشانی تو اب اسے بھی شروع ہوگئی تھی۔۔۔۔ عشرت اور منال کافی بات بنا کر اور سنا کر اب جا چکی تھیں
"ماما آپ پریشان مت ہو ورنہ آپ کی طبیعت خراب ہوگی وہ دونوں جلد گھر آجائیں گے" نمیر ثروت کو اطمینان دلاکر کار کی چابی لے کر ثروت کے کمرے سے نکل کر گھر سے باہر نکلنے لگا تب نہال اور عنایہ گھر کے اندر داخل ہوئے
"نمیر"
عنایہ نمیر کو دیکھ کر جتنی بے قراری سے اس کی طرف بڑھی مگر نمیر کے چہرے کے سرد تاثرات دیکھ کر اس کے قدم وہی رک گئے۔۔۔ وہ خاموشی سے عنایہ کو دیکھ رہا تھا
"کہاں سے انجوائے کر کے آرہے ہو تم دونوں"
نمیر اب عنایہ کے پیچھے آتے نہال کو دیکھتا ہوا طنزیہ لہجے میں سوال کرنے لگا
"بس سمجھو آج تو پکنک ہوتے ہوتے بچ گئی۔۔۔ راستے میں واپسی پر ہماری کار"
نہال اپنے اور عنایہ کے ساتھ ہونے والا واقعہ بتانے لگا مگر نمیر اس کی پوری بات سنے بغیر اپنے کمرے میں چلاگیا عنایہ پلٹ کر نہال کو دیکھنے لگی جس پر نہال کندھے اچکا کر ثروت کے کمرے کی طرف چلا گیا جبکہ عنایہ اپنے بیڈ روم میں نمیر کے پاس جانے لگی