"اے اندر سے دروازہ بند کرکے کیوں بیٹھ گئی ہو تم دونوں ماں بیٹی کھولو دروازہ۔۔۔ ورنہ ابھی جمشید کو بلاتی ہوں"
دس منٹ گزرنے کے بعد جب شانزے اور نائلہ کمرے سے باہر نہیں نکلی تو شانزے کی تائی نے زور زور سے دروازہ پیٹنا شروع کر دیا۔۔۔ شانزے نے اٹھ کر دروازہ کھولا
"آرام سے کیا توڑنا ہے دروازہ کو"
شانزے اپنی تائی کو دیکھ کر بولی
"اے آنکھیں نیچے کر کے ادب سے بات کر آج سے تیری تائی کے ساتھ ساتھ تیری ساس بھی کہلاؤ گی۔۔ زیادہ اکڑ دکھائی نا چٹیاں میں بل دے کر معافی مانگواوں گی تجھ سے"
شانزے کی تائی اپنے بھاری بھرکم وجود کے ساتھ نکاح سے پہلے ہی ان دونوں ماں بیٹی کو اپنی باتوں سے ڈرانے کا ارادہ رکھتی ہوئی بولی
"ادب سے ان سے بات کی جاتی ہے جو ادب کے معنوں سے باخبر ہوں مگر آپ اور آپ کی فیملی کا اس لفظ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔۔۔ کوشش کریے گا اس بات کی کہ میں آپ کی بہو نہ بنو تو اچھا ہوگا۔۔۔ ورنہ نیوز چینل میں یہ خبر نشر ہوگی کہ ایک بہو نے اپنے شوہر سمیت اپنے ساس سسر کے کھانے میں چوہے مارنے والی دوا ملاکر تینوں کو جان سے مار کر ان کی لاشوں کو گٹر میں پھینک دیا"
شانزے کے بولنے پر نائلہ پریشان ہوگئی وہی تائی اس کی چلتی ہوئی زبان پر اسے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھنے لگی
"ارے توبہ اعجاز ذرا اپنی بیٹی کی زبان تو دیکھ اور اس کے خیالات سن ہمارے بارے میں" تائی اپنے دونوں گال تھپتھپاتی ہوئی اعجاز کو دیکھ کر بولی
"اے لڑکی بہت زبان چل رہی ہے تیری یاد نہیں ہے تھوڑے دن پہلے کیا حشر کرنے والا تھا میں"
اعجاز کے کچھ بولنے سے پہلے جمشید چیختا ہوا شانزے کو دیکھ کر بولا
"شاید تم اس دن اپنا حشر بھول گئے کس طرح اس ایس۔پی نے کتوں کی طرح تمہاری دھلائی بھرے مجمع کے سامنے کی تھی اور کس طرح تم دم دبا کر تم وہاں سے بھاگے تھے۔۔۔۔ کس منہ سے تم قاضی کو لے کر آئے ہو تم جیسے ڈرپوک اور بھگوڑے آدمی سے شادی کرنے سے بہتر میں ساری زندگی کنوارا رہنا پسند کرو گی"
شانزے بنا خوف کے جمشید کو دیکھتی ہوئی بولی جبکہ نائلہ اس کا بازو بار بار کھینچ کر اسے زیادہ بولنے سے روک رہی تھی
" شانزے اگر اب تمہاری زبان چلی تو میں ہاتھ اٹھانے میں دیر نہیں لگاؤں گا۔۔۔ شرافت سے اس نکاح نامے پر سائن کرو"
اعجاز بولنے کے ساتھ ہی اس کے سامنے آکر کھڑا ہو گیا
"کس حق سے آپ ہاتھ اٹھانے کی بات کر رہے ہیں۔۔۔ جب آپ باپ ہوکر اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے منہ موڑ کر مجھے میری ماں کو اور بہن کو چھوڑ کر چلے گئے تھے تو اب آپ مجھ سے کیا توقع کر رہے ہیں میں سر جھکا کر آپ کا حکم بجا لاؤں گی۔۔۔ اب دوبارہ ہاتھ اٹھانے کی یا مجھ سے زور زبردستی نکاح کرانے کا سوچتے گا بھی نہیں،، نکاح میں لڑکی کی دلی رضہ مندی شامل ہونی چاہیے اتنا تو آپ بھی جانتے ہوں گے"
شانزے نے اپنے باپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا
"یہ جو تیری بیٹی بناء ڈرے اتنی تقریریں کر رہی ہے ذرا معلوم کر اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔۔۔ ضرور کوئی چکر ہے تیری بیٹی کا کسی کے ساتھ"
اب کی بار شانزے نے اپنے تایا کو افسوس سے دیکھا اس سے پہلے کوئی کچھ بولتا دروازہ بجنے لگا
"اس وقت کون آگیا،، اے مولوی جلدی سے نکاح پڑھوا یہ دروازہ اب نکاح کے بعد ہی کھلے گا" اعجاز کا بھائی بولا
"مجھے یہ نکاح قبول نہیں ہے سمجھ میں نہیں آرہا آپ کو"
شانزے اپنے تایا کے سامنے چیختی ہوئی بولی
"اب بول نکاح کے لیے راضی ہوگی یا نہیں"
اچانک جمشید چاقو نکال کر نائلہ کی گردن پر رکھتا ہوا بولا
"میری امی کو چھوڑو ورنہ میں تمہاری جان لے لوں گی"
شانزے چیخ کر جمشید سے بولی
اتنے میں صحن میں کسی کے کودھنے کی آواز آئی سب کی توجہ صحن کی طرف مندمل ہوئی،،، صحن میں کودنے والے نے باہر کا دروازہ کھولا تو گھر کے اندر پولیس داخل ہوئی
"کیا تماشا لگا رکھا ہے تم لوگوں نے یہاں پر"
نوفل کمرے میں داخل ہوکر سب پر نظر ڈالتا ہوا گرجدار آواز میں بولا اس کے پیچھے مزید چار پولیس والے موجود تھے جنھوں نے ہاتھوں میں بندوقیں تھامی ہوئی تھی۔۔۔ اعجاز سمیت تایا تائی جمشید سب کو سانپ سونگھ گیا،،، وہی نائلہ اور شانزے کا سانس بحال ہوا
"ایس۔پی یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے تم کون ہوتے ہو بیچ میں عدالت کرنے والے"
اعجاز کا بھائی ہمت کرتا ہوا نوفل سے بولا۔۔۔ نوفل چلتا ہوا اس کے پاس آیا
"ابھی علم ہو جائے گا تمہیں کہ میں کون ہوتا ہوں"
نوفل بولتا ہوا جمشید کے پاس آیا اور چاقو اس کے ہاتھ سے لے کر اس کے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کیا
"اے ایس۔پی یہ تم اپنے ساتھ اچھا نہیں کر رہے ہو۔۔۔ تم جانتے نہیں ہو کہ میرا کن لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا ہے"
اعجاز کا بھائی دوبارہ نوفل کو دھمکاتا ہوا بولا
"صدیق اب کی بار کسی نے بھی آواز نکالی تو اپنی بندوق سے اس کی کھوپڑی کھول لینا اور اس چلغوزے کو حراست میں لو۔۔۔ کافی علا قوں کا بدمعاش بنا پھرتا ہے کل میں تھانے میں آکر اس کی ساری بدمعاشی خود نکالوں گا"
نوفل نے جمشید کو گریبان سے پکڑ کر صدیق کی طرف دھکا دیا اب اس کا رخ قاضی کی طرف تھا۔۔۔۔ نوفل نے اپنی جیب سے خاکی لفافہ نکال کر اس میں سے دوسرا نکاح نامے میں کا فارم نکالا۔۔۔ اتنے میں نمیر اور نہال بھی وہاں پہنچ گئے
"ہاں تو قاضی صاحب نکاح شروع کریں"
نہال اور نمیر سے ملنے کے بعد اس نے سب کو کرسیوں پر بیٹھنے کا اشارہ کیا وہی نائلہ کی طرف اجازت طلب نظروں سے دیکھا۔۔۔ نائلہ نے مسکرا کر سر ہلایا اور شانزے کے سر پر دوپٹہ پہنانے لگی
"میں شانزے کا باپ ہوں اور اس نکاح کے لیے ہرگز راضی نہیں ہوں"
اعجاز کرسی پر بیٹھا ہمت کرکے بولا
نوفل اٹھ کر اعجاز کے برابر والی کرسی پر بیٹھا
"اب بھی راضی نہیں ہیں آپ"
وہ اپنی ریوالور ٹیبل پر اعجاز کے سامنے رکھتا ہوا سنجیدگی سے پوچھنے لگا جس پر اعجاز خاموش ہوگیا
اچھی خاصی سنجیدہ صورتحال میں بھی نہال اور نمیر اپنی مسکراہٹ چھپانے پر مجبور ہوگئے۔۔۔ نوفل کے اشارہ کرنے پر قاضی نے نوفل کا شانزے سے نکاح پڑھوایا
"اتنی دیر کیوں ہوگئی گھر آنے میں شانزے کے گھر سے تو آپ سات بجے نکل گئے تھے ناں" اس وقت رات کے بارہ بج رہے تھے نہال اور نمیر اسی وقت گھر پہنچے تھے،،، نمیر اپنے بیڈروم میں آیا وہ توقع کر رہا تھا اس وقت عنایہ سوچکی ہوگی مگر توقع کے خلاف وہ جاگ رہی تھی بلکہ اس سے کل رات والے واقعہ پر ناراض ہونے کی بجائے وہ خوش لگ رہی تھی اور یہ خوشی کی وجہ یقیناً اس کی دوست کا نکاح تھا، جس کی ڈیٹیل اسے شانزے موبائل پر دے چکی تھی
"آفس میں میٹنگ تھی اسی وجہ سے لیٹ ہو گیا تم کیوں جاگ رہی ہو اس وقت"
نمیر کوٹ اتارنے کے بعد ٹائی کی نوٹ ڈھیلی کرتا ہوا عنایہ سے پوچھنے لگا
"خوشی کے مارے میری تو آج نیند ہی اڑ گئی ہے، شانزے سے ملنے کا اتنا دل چاہ رہا کیا بتاؤں" عنایہ نمیر کا کوڈ ہینگ کرتی ہوئی بولی۔۔۔ نمیر نے ایک نظر اس کو دیکھا وہ واقعی خوش تھی جبھی اس وقت بغیر ناراضگی کے نارمل انداز میں اس سے باتیں کر رہی تھی
"ڈئیر وائف اپنی خوشی میں آپ یہ بھی بھول گئی ہیں کہ آپ کے شوہر نے رات کا ڈنر کیا بھی ہے کہ نہیں"
نمیر اس کو دیکھتا ہوا کہنے لگا تو عنایہ کے لب سکیڑے
"او سوری میرا دھیان نہیں گیا آپ چینج کرکے آجائیں میں کھانا لگاتی ہوں"
عنایہ نمیر کو بولتی ہوئی کچن میں جانے لگی تب ہی نمیر نے اس کا ہاتھ پکڑا
"رہنے دو ڈنر کر چکا ہوں میں"
نمیر اپنا ڈریس لے کر ڈریسنگ روم میں چلا گیا۔۔ چینج کرکے جب وہ واپس آیا تو عنایہ بیڈ پر بیٹھی ہوئی تھی۔۔۔ نمیر نے محسوس کیا کل سے اسے بیڈ پر سونے کے لیے کہنا نہیں پڑ رہا تھا۔۔۔۔ نمیر بیڈ پر آکر اپنی سائڈ پر لی۔۔۔۔ آج صبح سے ہی وہ آفس کے کاموں میں، اس کے بعد نوفل کے نکاح میں اور پھر میٹنگ میں بزی رہا اس لیے تھکن کے باعث اسے کافی نیند آ رہی تھی
"آپ کو معلوم ہے شانزے کے فادر نے نائلہ آنٹی کو فرائیڈے کے دن نکاح کا بولا تھا کہ شانزے کا نکاح اس کے کزن سے ہوگا اور وہ لوگ ایک دن پہلے ہی یعنی آج اچانک نکاح کرنے کے لئے آ گئے تھے"
عنایہ بیڈ پر بیٹھی ہوئی نمیر کو دیکھ کر ایسے بتانے لگی جیسے کہ کوئی بہت ہی ضروری واقعہ ہو
"ہاں معلوم ہے نوفل سے پورا سین معلوم ہوا تھا پھر میں اور نہال نکاح کے وقت وہی پر موجود تھے ہمیں خود بھی معلوم ہوگیا آگے کیا ہوا"
نمیر نے عنایہ کو بتاتے ہوئے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھا تاکہ عنایہ سمجھ جائے وہ سونا چاہتا ہے اور لائٹ بند کر دے
"ارے یہ تھوڑی معلوم ہوگا جب آنٹی شانزے کو نکاح کا بتانے آئی تو شانزے اور آنٹی روم کا دروازہ بند کر کے بیٹھی رہی تاکہ اسطرح تھوڑا وقت گزر جائے"
عنایہ نمیر کا بازو آنکھوں سے ہٹا کر اسے باقی کا سین سنانے لگی جس میں نمیر کو ذرا سی بھی دلچسپی نہیں تھی۔۔۔ وہ نمیر کے گھورنے کا نوٹس لیے بغیر فل انجوائے کرتی ہوئی شانزے کے ایک ایک ڈائیلاگ بتانے لگی۔۔۔ جس سے نمیر کو احساس ہوا ان دونوں سہیلیوں کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو اپنا پورا دن کا روٹین اپنی سہیلی کو فون کرکے بتاتی ہے اور بعد میں کال رکھنے کے بعد انہیں افسوس ہوتا ہے کہ آج کھانے میں لوکی کا رائیتہ بھی تھا یہ تو بتانا ہی بھول گئی
"نمیر سنئے نا،،، میں آگے اور بھی انٹرسٹنگ بات بتانے لگی ہو معلوم ہے جب شانزے کے کزن نے۔۔۔۔"
نمیر جو اس کا قصہ سن کر تھکن کے باعث غلطی سے آنکھیں بند کر گیا تھا۔۔۔ عنایہ نے اس کا بازو ہلا کر اسکو دوبارہ جگایا اور پھر شانزے کے کارنامے بتانے لگی اب نمیر بے بسی سے آنکھیں کھولے عنایہ کی بات پر سرہلانے لگا مگر جب وہ سن سن کر پک گیا اور برداشت کا پیمانہ لبریز ہوا تو ایک دم بول پڑا
"عنایہ پلیز یار کل صبح میں لیٹ آفس جاؤ گا اور صبح اٹھنے کے ساتھ ہی شانزے کی پوری اسٹوری تم سے ڈیٹیل میں سنوں گا۔۔۔ چندا ابھی یہ لائٹ بند کر دو اور تم بھی سونے کی کوشش کرو اچھے بچوں کی طرح شاباش"
نمیر عنایہ کو بہلاتا ہوا بولا اور تکیہ اپنے سر کے نیچے سے نکال کر اپنے چہرے پر رکھ لیا مگر تب اسے حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب عنایہ نے "ایک لاسٹ انٹرسٹنگ بات" کہہ کر اس کے چہرے سے تکیہ ہٹایا اور ایک بار پھر نان اسٹاپ شروع ہوگئی
اب نمیر اسے حیرت کی بجائے مسکراتا ہوا دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ شاید اتنی باتیں تو اس نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی سے نہیں کی ہوگی جتنی باتیں وہ نمیر سے پچھلے آدھے گھنٹے سے کر رہی تھی،،، جب کسی بات پر ہنستی ہوئی اس نے نمیر کے آگے تالی کے لئے ہاتھ بڑھایا،، نمیر نے تالی مار کر عنایہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور اپنے سینے پر رکھا اب وہ نمیر کی شرٹ کہ بٹن سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہوئی اسے شانزے کی باتیں بتا رہی تھی۔۔۔ نمیر کو شانزے کے ٹاپک میں تو کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی مگر وہ عنایہ کے ہلتے ہوئے ہونٹوں کو غور سے دیکھنے لگا اب عنایہ کی باتیں اسے سمجھ نہیں آرہی تھی بلکہ غور سے وہ اس کے ہونٹوں کا شیپ دیکھنے میں مصروف تھا
ایک دم نمیر کے دل میں ایک خیال آیا وہ اپنے خیال کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے اچانک اٹھ کر بیٹھا اپنا ایک ہاتھ عنایہ کی کمر کے گرد حائل کرکے دوسرے ہاتھ سے اس کا جوڑا پکڑ کر اپنے ہونٹ وہ عنایہ کے ہونٹوں پر رکھتا ہوا وہ اسے بیڈ پر لٹا کر خود اس پر جھک چکا تھا
عنایہ جو بڑے مگن انداز میں نمیر کے تاثرات نوٹ کئے بغیر اسے شانزے کی باتیں بتانے میں مصروف تھی اچانک ہونے والی کروائی پر پہلے تو حیرت سے اس کی آنکھوں کی پتلیاں پھیلتی چلی گئی اور جب نمیر نے اسے بیڈ پر لٹایا تب وہ اپنی آنکھیں زور سے بند کر چکی تھی۔۔۔ کمرے نہ ہونے والی معنی خیز خاموشی کا دورانیہ جب طویل ہوا تو عنایہ کو لگا نمیر اگر اس سے دور نہیں ہوا تو وہ سانس نہیں لے پائے گی۔۔۔ تب عنایہ نے نمیر کی شرٹ کا مضبوطی سے پکڑا ہوا کالر چھوڑ کر اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے پیچھے ہٹانا چاہا جس کے لیے نمیر ابھی ہرگز تیار نہیں تھا
بلکہ عنایہ کے پیچھے ہٹانے سے نمیر کے انداز میں مزید شدت آگئی۔۔۔ جب عنایہ نے اپنے نازک ہاتھوں سے نمیر کے بازو پر مکے مارنے شروع کیے تب نمیر اس پر ترس کھا کر اٹھ بیٹھا اور ایک لمبا سا سانس خارج کیا جبکہ عنایہ حیرت سے اس کو دیکھتی ہوئی اپنی پھولی ہوئی سانس بحال کرنے لگی۔۔۔ اس سے پہلے نمیر اس پر دوبارہ جھکتا۔۔۔ عنایہ کروٹ لے کر دوسری طرف اپنا رخ کر کے لیٹ گئی
یہ شرم تھی۔۔۔۔ جھجھک یا گریز نمیر سمجھ نہیں پایا۔۔۔ چند سیکنڈ وہ عنایہ کو یونہی دیکھتا رہا پھر کچھ سوچ کر کمرے کی لائٹ بند کرتا ہوا بیڈ پر اپنی جگہ پر لیٹ گیا
*****
کل رات نوفل شانزے کے علاوہ نائلہ کے لاکھ منع کرنے کے باوجود اس کو بھی اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا جس سے شانزے کو دل میں ایک طرح سے اطمینان ہوا ورنہ اسے نائلہ کی فکر لگی رہتی
گھر میں آنے کے بعد رات کے کھانے سے فارغ ہوکر نوفل نے فریدہ (اسٹیپ مدر) کو ویڈیو کال ملائی جس پر نوفل نے سرسری انداز میں آج رونما ہونے والے واقعہ کا ذکر کیا اس کے بعد اپنے نکاح کے بارے میں بتایا۔۔۔ وہ فریدہ کو اپنی پسند سے پہلے ہی آگاہ کرچکا تھا۔۔۔ فریدہ نوفل کے فیصلے سے خوش تھی۔۔۔ اسے اس کی نئی زندگی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اور مبارکباد بھی دی اس کے بعد نوفل نے ویڈیو کال پر ہی فریدہ اور خرم سے شانزے کا بھی تعارف کرایا۔۔۔ فریدہ کو شانزے سے بہت پسند آئی اس نے نوفل سے جلد ہی پاکستان آنے کا وعدہ کیا۔۔ کال سے فارغ ہونے کے بعد نائلہ کو اس کا روم دیکھا کر جب نوفل شانزے کو بیڈ روم میں لے کر آیا تو۔۔۔ نوفل کے موبائل پر کال آئی کمشنر صاحب نے اسے ایمرجنسی میں لگنے والی ڈیوٹی پر فورا طلب کیا۔۔۔ نوفل منہ لٹکاتا ہوا یونیفارم پہننے لگا جس پر شانزے نے اپنی مسکراہٹ چھپائی۔۔۔ وہ اسے ریسٹ کرنے کا کہہ کر گھر سے نکل گیا
کار ڈرائیو کرتے ہوئے وہ یہی سوچ رہا تھا آج اس کی ظالم حسینہ اس کے پاس موجود تھی مگر کمشنر صاحب اس سے بھی بڑھ کر ظالم ہوگئے جنہوں نے شادی والی رات ہی اس کی نائٹ ڈیوٹی لگادی۔۔۔ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم پر وہ صبر کرتا ہوا نائٹ ڈیوٹی انجام دے کر وہ ابھی گھر لوٹا تھا
اس وقت صبح کے سات بج رہے تھے بیڈروم میں آیا تو بیڈ پر شانزے کو سوتا ہوا پایا۔۔۔ نوفل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی اپنے بیڈ پر اس اضافے پر وہ جی بھر کے خوش ہوا۔۔۔ یونیفارم چینج کرتا ہوا وہ بیڈ پر آیا۔۔۔ شانزے کے برابر لیٹ کر وہ اسے دیکھنے لگا
مسلسل اپنے چہروں پر کسی کی نظروں کا حصار محسوس کرکے شانزے کی آنکھ کھل گئی آنکھ کے کھُلتے ہی اس نے اپنے برابر میں نوفل کو اپنی طرف کروٹ سے لیٹے دیکھا وہ اس کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا
"تم کب واپس آئے" شانزے بیڈ سے اٹھ کر نوفل سے پوچھنے لگی
"تھوڑی دیر پہلے ہی واپس آیا ہوں تم بتاؤ نیند آرام سے آگئی تھی"
نوفل اب سیدھا لیٹتا ہوا شانزے سے پوچھنے لگا
"اتنے دنوں بعد ہی تو آج سکون کی نیند آئی ہے ورنہ تو چند دنوں سے میں اور امی مسلسل خوف کے ساتھ جی رہے تھے کہ ابو اور تایا مل کر زبردستی میرا جمشید سے نکاح ہی نہ کرا دیں" شانزے نوفل کو دیکھ کر اپنے خدشے کو ظاہر کرنے لگی تبھی نوفل نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیا
"میرے ہوتے ہوئے ایسا ممکن ہو سکتا تھا بھلا اب تمہیں آنٹی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ جبکہ تم نے سکون سے نیند پوری کرلی ہے تو اب میرے قریب آ کر تھوڑے سے سکون کے لمحات مجھے فراہم کرو"
نوفل نے نرمی سے اسکا ہاتھ سہلاتے ہوئے جھٹکے سے اسے اپنی طرف کھینچا تو وہ نوفل کے سینے پر آ گری
"صبح کا آغاز ہوتے ہی تم نے اپنا چھچھورپن شروع کردیا"
شانزے نے اسے سنجیدگی کا لبادا اتارتے ہوئے دیکھا تو وہ اس کو گھورتی ہوئی بولی
"میری جان اسے چھچوراپن نہیں رومینس کہتے ہیں جس کو کرنے کا اجازت نامہ مجھے کل رات ہی درکار ہو گیا ہے۔۔۔ اب تم کوشش کرنے کے باوجود مجھے ہرگز نہیں روک سکتی"
نوفل شانزے کو اپنے حصار میں لیتا ہوا اسے بیڈ پر لٹا کر اس پر جھکتا ہوا بولا
"ایسا کچھ بھی کرنے سے پہلے ایٹلیسٹ تمہیں مجھ سے معافی مانگنی چاہیے"
نوفل جو شانزے کی گردن پر جھکنے لگا تھا اس کی بات سن کر حیرت سے اسے دیکھنے لگا
"معافی۔۔۔۔ مگر کس بات کی"
نوفل حیرت زدہ ہوکر شانزے سے پوچھنے لگا
"مجھ سے پہلے تم اس علیشبہ کو کس کر چکے ہو"
شانزے نے ٹکا کر اسے طعنہ مارا
"یار تم تو ظالم حسینہ سے ظالم بیوی بن چکی ہو۔۔۔۔ تمہیں اس وقت میرے جذبات کا تھوڑا سا احساس کرنا چاہیے اور تم ایسی سچویشن میں مجھے علیشبہ کے طعنے مار رہی ہو"
نوفل نے معصوم شکل بنا کر اسے احساس دلایا۔۔۔ اسے پچھتاوا ہونے لگا کیوں اس نے اپنے پرانے افیئرز کا شانزے کو بتایا
"بچپن سے ہی تمہارے کرتوت ایسے ہیں کہ تمہیں طعنے دی جائیں۔۔۔ ایسا تو کچھ بھی نہیں کہا میں نے سمپل معافی مانگنے کو کہا ہے"
شانزے سیریس ہو کے بولی جیسے اب یہی اس کے لیے اہم موضوع تھا
"میں معافی مانگو ہی کیوں،، جب میں نے کس کی ہی نہیں۔۔۔ کس تو میں اب تمہیں کرو گا" نوفل دوبارہ مکرتا ہوا اپنے ہونٹ شانزے کے گال پر رکھ چکا تھا شانزے اس کی حرکت پر ایک دم سٹپٹائی
"اگر کس نہیں کی تھی تو تم اس طرح مسکراہٹ کیوں چھپا رہے ہو۔۔۔ اب مجھے پہلے یہ بات بتاؤ ورنہ میں تمہیں زندگی بھر اس بات کے طعنے دیتی رہو گی"
شانزے اس کے حصار میں بنا خوف کے بولی
"کس نہیں کی تھی میری جان صرف اسے کس کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی"
نوفل ہار مانتا ہوا اب تھکے انداز میں بولا
"پھر"
شانزے نے تجسس سے پوچھا
"پھر یہ کہ اس نے کہا اگر دم ہے تو اپنی خواہش پوری کرکے دکھاؤ"
نوفل پشیمان ہو کر بولنے لگا اور اٹھ کر بیٹھ گیا
"پھر"
شانزے بھی اٹھی اور اپنا غصہ ضبط کرتی ہوئی پوچھنے لگی
"پھر یہ کہ میں خوش ہوتا ہوا جیسے ہی اس کے قریب اپنا چہرہ لایا اس نے بالکل تمھارے ہی والے اسٹائل میں الٹے ہاتھ کا میرے سیدھے گال پر تھپڑ کھینچ کے مار دیا اور اس تھپڑ کھانے کے بعد وہ ہمیشہ مجھے بہنوں کی طرح لگنے لگی جبکہ تمہارا تھپڑ کھا کر میں نے اسی دن تمہیں بہن بنانے کی بجائے اپنے چنوں منوں کی ماں بنانے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔ میں قسم کھا کر کہہ رہا ہوں ایک ایک لفظ سچ بولا ہے اور علیشبہ کے تھپڑ والی بات تو میں نے نہال اور نمیر کو بھی نہیں بتائی صرف آج پہلی دفعہ تمہیں ہی بتا رہا ہوں۔۔۔۔ کس میں نے کسی بھی لڑکی کو نہیں کی آج پہلی دفعہ تمہیں یعنی اپنی بیوی کو کی ہے"
نوفل بالکل معصوم بچوں کی طرح شانزے کے سامنے اپنا اعتراف جرم کرنے والے سٹائل میں راز شیئر کرنے لگا جس پر شا نزے کو ہنسی آگئی
"اب تو ایک اور کس کرلو نا۔۔۔ اجازت ہے"
وہ شانزے کو لٹا کر اس پر جھکتا ہوا بولا شانزے کے کچھ بولنے سے پہلے اپنے ہونٹ اس کے ہونٹوں پر رکھ چکا تھا
"نوفل بس اب ہٹو پیچھے"
شانزے اس کی بے باکی پر بلش کرتی ہوئی بولی۔۔۔ مگر اب نوفل اس کی سننے کے ہرگز موڈ میں نہیں تھا اس لئے چھوٹی چھوٹی گستاخیاں کرنے کے بعد اب وہ پورا پورا من مانی پر اتر آیا تھا۔۔۔ شانزے کو بھی اندازہ ہوگیا اب اسے روکنے یا منع کرنے سے کوئی فائدہ نہیں اس لئے وہ اپنی دلی آمادگی سے اپنا آپ اپنے شوہر کو سونپنے کے لیے تیار ہوگئی
صبح نمیر کی آنکھ کھلی تو اس کی نظر اپنے برابر میں خالی بستر پر پڑی آج پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ عنایہ نمیر سے پہلے ہی اٹھ گئی تھی پھر نمیر کو کل رات والا منظر یاد آیا ساتھ ہی ایک جاندار مسکراہٹ اس کے لبوں کو چھوگئی۔۔۔ نمیر اٹھ کر بیٹھا تو وارڈروب کے ہینڈل پر اس کے آفس کا ڈریس ہینگ تھا جو یقیناً عنایہ ہی ہینگ کر کے روم سے باہر نکلی ہوگی
"اوو تو اب مسز اپنے شوہر کا سامنا نہیں کر پا رہی ہیں"
نمیر سوچتا ہوا مسکرانے لگا