Chapter 26: باب 26

ملک ہاؤس کے لاؤنج میں آج یہ بیٹھک خاص مقصد کے لیے رکھی گئی تھی جس میں گھر کے سب بڑے شامل تھے اور موضوع ہمیشہ کی طرح دران ملک ہی تھا۔ جائیداد دران کے نام لگ چکی تھی لیکن اس کے بدلتے تیور سب کو پریشان کئے ہوئے تھے۔

وہ گھر نہیں آتا تھا۔ گھر آیا تو سیدھے منہ کسی سے بات کرنا تو دور وہ کسی کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا تھا۔ خاموشی حب سے سر جھکائے اوپر اپنے کمرے میں چلا جاتا۔ اس دن اسفند ملک کے حب کروانے پر وہ ہو تو گیا تھا مگر وہ اب اسفند ملک کے ذریعے اپنی ماں تک پہنچنے کا اور طریقہ استعمال کرنا چاہتا تھا۔

"کہے دیتی ہوں تم سب سے۔ ایسے دران کبھی نہیں مانے گا اپنی سبرینا کے لیے۔ زبردستی ہی کرنا ہو گا سب۔ دستگیر بیگم نے ہاتھ ہوا میں اٹھائے جیسے اعلان کیا تھا۔ وہ لاؤنج میں لگے پلنگ پر بر اجمان تھیں اور باقی سب صوفوں اور کرسیوں پر بیٹھے تھے۔ دران کا بدلتا رویہ سب کو جہاں تکلیف دے رہا تھا وہاں یہ ڈر بھی لاحق ہو گیا تھا کہ دران سبرینا سے شادی بھی نہیں کرے گا۔

"اماں وہ ابھی بمشکل اکیس کا ہوا ہے۔ بڑی مشکل سے میں نے اس کو شازیہ کو جائیداد نہ دینے پر راضی کیا ہے۔ آپ اب ایک نیا پریشر اس کے سر تھوپ دیں۔ "

اسفند نے تیوری چڑھائے دستگیر بیگم کی طرف دیکھا۔ روبی صوفے کی پشت چھوڑے تیر کی طرح آگے ہوئی۔ "کیوں نہ تھوپیں ۔ دیکھا نہیں شازیہ کتنی چالاکی سے رانیہ کو یہاں کراچی میں دران کی یونیو رسٹی میں داخل کروا چکی ہے۔ فائقہ بتا رہی تھی اچھا ملنا جلنا ہے دونوں کا۔ آئے دن کنٹین میں بیٹھے ہوتے ہیں۔ "

روبی آنکھیں گھماتے ہوئے اپنے اگلے ڈر سے آگاہ کر رہی تھی۔ عصمت نے نخوت سے ناک چڑھائی۔

"بس پھر بھابھی دران تو ہاتھ سے جاتا سمجھو ۔ کیونکہ رانیہ اپنی ماں کی دوسری کاپی ہے۔ "

سونیا نے جھکا سر اوپر اٹھایا۔ یاور کے بعد وہ اپنی عمر سے بھی زیادہ عمر رسیدہ لگنے لگی تھی۔

"وہ لے اڑے گی اسے اور میری یتیم بچی یونہی مالا جپتی رہ جائے گی دران کی۔ "

سونیا کے پھیکے سے لہجے میں کہے گئے جملے پر روبی نے رنج سے اپنی بہن کی طرف دیکھا۔

"اماں بی سارا قصور آپکا ہے آپ نے میری بیٹی کے کچے ذہن میں دران کے لیے ایسے خیالات ڈال دیے۔ " سونیا نے بھری ہوئی آنکھوں سے دستگیر بیگم کی طرف دیکھتے ہوئے شکوہ کیا۔

"میری بیٹی نے دران کے لیے پتا نہیں کیا کیا خواب سجا لیے ہیں اور وہ وہاں رانیہ کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا رہا ہے۔ "

سونیا کا دلگیر لہجہ اور سبرینا کی فکر سب کے چہروں پر اثر چھوڑ گئی۔

"فکر نہ کر بہو اس رانیہ کا بندوبست بھی کرتی ہوں میں۔ دران شادی تو سبرینا سے ہی کرے گا تم سب دیکھنا ذرا دستگیر بیگم نے آنکھوں کو چندھی کیے وثوق سے کہا۔ اسفند ملک نے غصے سے سب کو گھورا اور ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھ کر لاؤنج سے باہر کی طرف قدم بڑھا دیے۔ سب اسے جاتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔

***

بیرولی ہلز کی ڈوبتی شر بتی شام میں درانگ ولاس کا لان کھچا کچھ مہمانوں سے بھرا تھا۔ موسیقی کے جلترنگ اور ہر طرح کے لوازمات لان کی سجاوٹ کو دوبالا کر رہے تھے۔

درانگ نے اپنی شادی کی ریسیپشن رکھی تھی۔ جویریہ اور اس کے رشتے کو ختم کرنے کے لیے پہلے اپنے رشتے کو سب کے سامنے لانا اور اپنے مقصد کو پورا کرنا ضروری تھا جس کے لیے اس نے آج شادی کے ہفتے بعد یہ تقریب رکھی تھی۔

لان کی گہما گہمی سے کچھ دور دران کے کمرے میں وہ گہرے نیلے رنگ کی ملا ئم سی میکسی میں ہر طرح کے سنگ ہار سے لیس ڈریسنگ میز کے سامنے کھڑی تھی۔ بال جل لگا کر پیچھے باندھے گئے تھے۔ کانوں میں چمکتے ہیرے کے چھوٹے سے بندُے اور نگینے والا نیکلس گردن میں چمک کر اس کے حسن کو دوبالا کر رہا تھا۔ روز ین ہاتھ باندھے اس کے بالکل پیچھے کھڑی پرشوق نگاہوں سے دیکھتے ہوئے مسکرا رہی تھی۔ اس کا سنگ ہار کرنے والی لڑکی اپنا سامان سمیٹ رہی تھی۔

"روز ین مجھے سکارف لینا ہے۔ "

خود پر جانچتی نگاہ ڈالے وہ اب روز ین کی طرف دیکھ رہی تھی۔ میکسی بہت حسین تھی لیکن اسے سکارف کے بنا خالی پن محسوس ہو رہا تھا۔

"میم آپ حیران کن حد تک حسین لگ رہی ہیں۔ سکارف لینے کی کیا ضرورت ہے ویسے بھی در ان سر نے اس ڈریس کے ساتھ کوئی سکارف نہیں تیار کروایا۔ وہ ناراض ہوں گے۔ "

روز ین کے جواب پر وہ مسکرا کر پلٹی ۔ گہری نیلی مکیسی میں ہلکی گند می رنگت کے چہرے پر سلیقے سے کیے میک اپ اور چمکتی سیاہ آنکھوں کے ساتھ مسکراتی ہوئی وہ منفرد اور پرکشش لگ رہی تھی۔

"روز ین تمھارے باس کا نام ہٹلر ہونا چاہیے تھا خیر پریشان نہ ہو کچھ نہیں کہیں گے۔ "

مسکراہٹ کو مزید گہرا کیا۔ روز ین پوری بتیسینکالے ہنس دی۔ جویریہ انگلش ایک کر بولتی تھی لیکن روز ین با آسانی اس کی بات سمجھ جاتی تھی۔

"وہ بہت اچھے ہیں بس غصے کے تیز ہیں۔ "

ہاتھ باندھے روز ین نے شرارت سے ناک بھینچ کر دران کی تعریف کی۔ وہ مسکراہٹ کو مزید گہرا کئے آگے بڑھی ۔ میکسی بہت خوبصورت تھی لیکن کندھوں پر سکارف یا دوپٹہ نہ ہونا خالی پن محسوس کروا رہا تھا۔ ڈریسنگ روم میں موجود الماری کھولے اس نے ایک بھرپور نگاہ ایک قطار میں لٹکتے ملبوسات پر ڈالی۔

"اچھا پھر یہ شال فر والی۔ میرے خیال سے یہ تو بہتر رہے گی۔ اسے کندھوں پر ڈال لیتی ہوں۔ اگر ہٹلر تم پر ناراض ہو تو کہہ دینا کہ مجھے سردی لگ رہی تھی۔ "

سرخ رنگ کی گرم شال تھی۔ جو اس نے الماری سے باہر نکالی اور روز ین کی طرف پلٹی ۔ جانتی تھی اس کی تیاری کی ذمہ داری دران نے روز ین کے سر پر ڈالی ہے اور کسی بھی بات پر پوچھ گچھ بھی اسی سے ہی کی جائے گی۔

"جی یہ اچھی لگے گی۔ "

پیچھے سے شال کو کندھوں پر گھما کر وہ بازؤں پر درست کرتے ہوئے روز ین کی بات پر مسکر ائی ۔ گہری نیلی میکسی پر یہ جدید طرز کی سرخ شال جہاں اس کے کندھوں کو ڈھانپ رہی تھی وہاں اس کے سنگ ہار کا حصہ ہی لگ رہی تھی۔

"اب ؟ "

شال کو دونوں اطراف میں بازؤں میں ڈالے سوالیہ نگاہوں سے روز ین کی طرف دیکھا۔

"بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ "

روز ین نے ستائشی چمکتی نگاہوں کو اوپر سے نیچے اس کے سراپے پر ڈالتے ہوئے جواب دیا تو جویریہ نے گہری سانس باہر انڈیلی ۔

"چلیں پھر چلتے ہیں لان میں۔ "

سر کو آہستگی سے دائیں بائیں جنبش دیتے ہوئے کہا۔ روز ین نے گہری مسکراہٹ کے ساتھ اثبات میں سر ہلایا اور اس سے چند قدم آگے ہو کر کمرے کے دروازے کی طرف بڑھ گئی۔

لان میں سب لوگ اب اُسی کا انتظار کر رہے تھے۔ جن میں وہ خود بھی سیاہ کوٹ پینٹ میں ملبوس اس پوری تقریب کا دل بن کر دھڑک رہا تھا۔ جویریہ کے لان کی راہداری میں قدم رکھتے ہی سب کی نگا ہیں ایک ساتھ اس پر اُٹھی اور پھر ٹھہری تھیں۔ کیمروں کے رخ اس کی طرف مر گئے تھے۔ لان ایک دم اندھیرے میں ڈوب گیا تھا اور سپاٹ لائٹ میں صرف وہی چمک رہی تھی۔

پر اعتماد چھوٹے چھوٹے ڈگ بھرتی وہ شال کو بڑے سلیقے سے دونوں اطراف سے باپ ہوں کے سہارے جکڑے ہوئے تھی۔ دران کی ہدایت کے مطابق دھیمی سی مسکراہٹ کو چہرے پر مزین کیے آگے بڑھ رہی تھی۔

دران جو پل بھر کو اسے اپنے پسندیدہ رنگ میں دلکشی کا سماں بنے دیکھ کر غیر متحرک ہوا کسی کیمرے کی روشنی نے حواس میں آنے پر مجبور کیا۔

چند قدم آگے بڑھا اور ہاتھ اس کی طرف بڑھا دیا۔ ہر طرف سے تالیوں کی آوازیں جویریہ کے خیر مقدم میں گونجی تھیں۔

دران اس کا ہاتھ تھامے لوگوں کے بیچ آ رہا تھا اور وہ ہمہ وقت اپنے اعتماد اور بے ترتیب ہوتی دھڑکنوں کو بحال رکھنے میں کوشاں تھی۔ بہت سے چہرے تھے۔ چمکتے دمکتے روشن جدید لباسوں میں ملبوس وجود کنھکتے قہقوں کے جلترنگ مہنگے پرفیوم کی معطر کیمروں کی روشنیاں تعریفوں بھرے جملے ایک لمحے کو اسے اپنے آپ بجھا سا اور کمتر لگا۔

دل کے ڈوبنے جیسا احساس تھا لیکن کیوں؟

دران اس کا ہاتھ تھامے کھڑا تھا۔ لوگوں کے آگے بڑھ کر خوش آمدید کہنے کا جواب دے رہا تھا۔ لوگوں کی نگاہوں میں حسرت تھی رشک تھا جلن تھی حسد تھا بہت سی آنکھیں تھیں جن کو وہ نگا ہیں گھماتے ہوئے جانچ رہی تھی۔

مدھم سی مسکراہٹ کچھ گہری ہوئی۔ گہری سانس کے ساتھ دل کی بے خوفی کو ختم کیا۔ یہ سب لوگ اس بات سے انجان تھے کہ کچھ بھی اس کا نہیں ہے۔ نہ ساتھ کھڑا یہ خوبرو دولت مند مشہور فلمسٹار اور نہ یہ محل جیسا درانگ ولاس ۔ اسے لوگوں کی آنکھوں میں جھلکتی حسرتوں نفرتوں پر ہنسی آ رہی تھی۔

دران اس کا ہاتھ چھوڑے ایک طرف بڑھ گیا تھا جبکہ وہ اپنے سامنے کھڑی موم کی گڑیا جیسی انگیر چٹر یر لڑکی کی پٹر انگیریزی زبان سن رہی تھی۔ وہ اسے اپنی اور دران کی کسی فلم کا قصہ سنا رہی تھی۔ وہاس کے قصے کو سن رہی تھی جب عقب سے آتی آواز کانوں میں پڑی۔

"ویسے ہیرا اصل جوہری کے ہاتھ میں آئے تو ہی اس کی اصل قیمت اور چمک کا اندازہ ہوتا ہے۔ "

عقب سے آتی مردانہ آواز میں کہے گئے جملے پر وہ پلٹنے پر مجبور ہوئی۔ برھان ہاتھ میں مشر وب کا گلاس تھامے کھڑا مسکرا رہا تھا۔

"ہائے ۔ کیسی ہیں بھابھی ۔ "

جلدی سے گلاس کو بائیں ہاتھ میں منتقل کرتے ہوئے وہ سلام کے لیے ہاتھ آگے بڑھائے ہوا تھا۔ جویریہ نے بلا جواز کندھوں پر شال درست کرتے ہوئے نگاہیں چرائیں ۔ برھان کے ساتھ اس دن کی ملاقات یاد آئی۔ کچھ دوری پر روبی اور اسفند ملک بھی یک سک سے تیار ہوئے موجودتھے۔ وہ لوگ شائد اب تقریب میں شامل ہوئے تھے۔

"دیکھیں بھابھی غلط مت سمجھتے گا۔ وہ اس دن پہلی ملاقات تھی اور میں اول فول بک گیا۔ "

برھان کا شرمندہ سا لہجہ اور پیشانی سہلانا وہ اس دن کی نسبت یکسر مختلف لگ رہا تھا۔ جویریہ نے نگاہ اس کی طرف اٹھائی۔ وہ دوستانہ مسکراہٹ چہرے پر سجائے ہوئے تھا۔

"میں اپنی اس دن والی باتوں کے لیے معافی مانگتا ہوں۔ " بڑا مؤ دبا نہ لہجہ تھا۔

"اٹس اوکے ۔ "

آہستگی سے کہا اور زبردستی مسکراہٹ کو گہرا کیا۔

"ہاؤ سویٹ ۔ آپ حسین ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سویٹ بھی ہیں مطلب آپ کتنا سر یلا بولتی ہیں۔ "

برھان نے آنکھیں پوری کھولے تعریف میں زمین آسمان ایک کیا۔ ہاں اس کی آواز بہت خوبصورت تھی لیکن برھان کا یوں تعریف کرنا ۔۔ ۔ وہ تذبذب حالت میں چہرے کے بدلتے رنگ کو چھپانے لگی۔

"تھنکس ۔ "

آہستگی سے کچھ نہ سمجھ آنے پر شکریہ ادا کیا جس پر برھان کا خفیف سے قہقہ گونجا ۔ برھان کا نہ صرف رویہ بدلہ ہوا تھا بلکہ اس کے ہر انداز میں بھی وہ آج اپنے لیے احترام محسوس کر رہی تھی۔ وہ اس کے لیے قائم کی ہوئی اس دن کی رائے کو بدلنے پر مجبور ہو گی تھی۔ برھان اب اسے اپنے بارے میں بتا رہا تھا۔ اپنے ٹی وی ایکٹر ہونے اور اپنے کیریر کے بارے میں۔ وہ برھان کی باتوں پر مسکراتی ہوئی کچھ دور کھڑے دران کی گھورتی نگا ہوں سے بالکل انجان تھی۔

وہ جو کچھ لوگوں سے ملنے کے بعد پلٹا تھا سامنے برھان کو جویریہ کے پاس یوں قہقہ لگا تے دیکھ کر ناک کے نتھنے ہلکے سے پھول گئے۔ آنکھیں ایک سکینڈ کے بارہویں حصے میں چندھی ہوئیں۔ غیر ارادی طور پر وہ اگلے ہی لمحے وہاں موجود تھا۔

"جویریہ فوٹو شوٹ ہے آؤ۔ "

پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے رعب سے کہا۔ وہ دونوں ایک ساتھ چونکے ۔ دران سپاٹ چہرہ لیے پاس کھڑا تھا۔ پینٹ کی دونوں جیبوں میں ہاتھ ڈالے پیشانی پر افقی رخ شکن ڈالے۔

"کانگریجو لییشن برو۔ ۔۔ ۔ یو آر لکی مین ۔ شی از بیوٹی ۔۔ ۔ "

بڑے جوشیلے انداز میں برھان بانہیں پھیلائے اس کی طرف بڑھا جب ایک دم سے دران کا پینٹ کی جیب میں سے نکلا ہاتھ ان دونوں کے بیچ حائل ہوا۔ د غصے ران کے بھینچے جبڑے اس کے پر ضبط کی نشانی تھے۔ برھان نے فوراً خود کو اس صورت حال کے مطابق درست کیا اور مسکرا کر لبوں کو گول کرتا ہوا پیچھے ہوا۔ در ان نے ایکدم سے جویریہ کی کمر کے گرد بازو حائل کیا اور اس کے ہمراہ پلٹا ۔ بڑی بے ساختہ حرکت تھی جس پر وہ اس کے مضبوط بازو میں لڑکھڑا کر سنبھلی ۔

"بھابھی ایک قیمیلی فوٹو کے بعد ایک فوٹو دیور بھابھی کی بھی ہونی چاہیے۔ کیا خیال ہے؟ "

برھان کی چہکتی سی آواز عقب سے سنائی دی۔ دران نے اس کی کمر پر رکھے ہاتھ کے ذریعے ایک جھٹکے سے اپنے اور قریب کیا۔

"اس سے دور رہنا سمجھی ۔ "

کان کے قریب دانت چبا تی سرگوشی تھی۔ اسے شائد غصہ تھا یا پھر جویریہ کو ایسا محسوس ہوا رہا تھا۔ کمر کے گرد اس کی گرفت عجیب طرح سے سختی لیے ہوئے تھی۔

"جی "

دھیمی سی آواز حلق سے برآمد ہوئی۔ فوٹو گرافر کو تو دران نے خود اپنی طرف بلا یا تھا۔ مطلب کوئی فوٹو شوٹ نہیں تھا۔ وہ جان بوجھ کر برھان سے الگ کر کے لایا تھا اسے ۔ یہ بات اس کی سمجھ سے بالا تر تھی یہ گھر اس کا تھا۔ یہاں ایک پتا بھی اس کی مرضی کے بنا نہیں ہلتا تھا۔ پھر وہ گھر کے باقی مکین کو گھر میں رکھ کر برداشت کیوں کر رہا تھا۔ ایسی کیا مجبوری تھی۔

فوٹو گرافر ایک نہیں تھا بے تحاشہ تھے۔ چھپاک چھپاک کی آوازیں ارد گرد سے گونجنے لگی تھیں اور بہت سے کیمروں کی روشنیاں اس کے اور دران کے مختلف مناظر قید کر رہی تھیں۔ چند تصاویر کے بعد ہی دران نے ہاتھ کھڑا کیا اور ایک طرف چل دیا۔

میزوں پر رنگا رنگ کھانے سج چکے تھے۔ بیش قیمت پتھر کے برتنوں میں رکھے کھانوں کی تمام ڈیشز دنیا کے مختلف ممالک کے مشہور کھانوں پر مشتمل تھیں۔ دران اسے روز ین اور کچھ لڑکیوں کے پاس چھوڑ کر خود ایک طرف چل دیا۔ وہ اور انل میزبانی بھی سر انجام دے رہے تھے۔

"بروس نہیں آیا۔ تمھارا اندازہ درست ثابت ہوا۔ "

انل کی پاس سے آتی آواز پر دران نے ایک طرف ٹکی نگاہ ہٹائی ۔ ایک نظر انل پر ڈالی اور پھر نگا ہوں کا زاویہ کچھ دیر پہلے کے ہی نقطے پر جما دیا۔ لان میں بجتی مدھر سی موسیقی کے ساتھ لوگ کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

"کیا دیکھ رہے ہو؟ "

انل نے ڈرنک کے گلاس کو لبوں پر سے ہٹائے بھنویں اکھٹی کیں۔

"ہاروی کی بے چینی ۔ "

بنا نگاہ ہٹائے جواب دیا۔ کھوجتی سی نگاہیں تھیں۔ انل نے نگاہوں کا تعاقب کیا سامنے و اقعی ہاروی بظاہر تو اپنے ساتھ کھڑے شخص کے ساتھ باتوں میں مگن تھا لیکن کن کن اکھیوں سے بار بار جویریہ کا جائزہ لے رہا تھا۔

"مطلب ؟ "

"سیون بھولا نہیں اس کو ۔ مطلب اس کی جان نہیں چھوڑے گا۔ "

دران نے جویریہ کی طرف دیکھا۔ وہ ہاتھ میں پلیٹ تھامے کسی عورت کے ساتھ باتوں میں محو تھی۔ کھا نا آہستگی سے چباتے ہوئے بار بار ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سر ہلا رہی تھی۔

"ہمارا مقصد پورا ہوتے ہی۔ اسے پاکستان بھجوا دینا ہے۔ "

دران یک یک جویریہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا۔

"لیکن وہاں بھی تو اس کو خطرہ ہو سکتا ہے نہ ؟ "

"یہ ہمارا مسئلہ تو نہیں ہو گا۔ "

لبوں کو سختی سے آپس میں ملائے انل کی طرف دیکھا۔ لہجہ حد درجہ بے اعتنائی لیے ہوئے تھا۔ ہاتھ میں پکڑے گلاس کو لبوں سے لگایا۔

"ہاں ۔ ۔ صیح کہہ رہے ہو۔ "

انل نے سر اثبات میں ہلاتے ہوئے تائید کی۔ پھر بے ساختہ ہنس دیا۔

"ہنس کیوں رہے ہو؟ "

دران نے ایک آبرو اچکائے ۔ انل مسکراہٹ دبا تا ہوا سامنے دیکھ رہا تھا۔ مشروب کا بھرا گھونٹ جلدی سے حلق میں انڈیلا ۔

"دیکھ رہا ہوں تم نے اس ڈرپوک سی لڑکی کو بھی پوری ایکٹریس بنا دیا ہے۔ "

پوری بتیسی نکالے آنکھ کے کونے کو ہلکا سا دبایا ۔ جو یر یہ پر اعتماد انداز میں مختلف لوگوں کے ساتھ بات کرتی انل کو حیران کر رہی تھی۔

"وہ ڈرپوک نہیں ہے۔ بہت مضبوط لڑکی ہے۔ "

"آہم ۔ م۔ م۔ م ۔ ۔ "

دران کے برجستہ جواب پر بے ساختہ وہ گلا کھنکار گیا۔ دران کا اس کو بار بار دیکھنا تو پہلے سے ہی شک میں مبتلا کر رہا تھا اوپر سے یوں وہ کسی کی تعریف کر دے بات حلق میں ہی پھنس کر رہ گئی تھی۔

"اور ایک نمبر کی سر پھری اکر والی اور بدتمیز بھی ہے۔ " انل کے شوخ ہونے سے پہلے ہی وہ سپاٹ لہجے میں اپنی اگلی بات کر گیا۔ انل جو کچھ کہنے جا رہا تھا رکا ۔ پھر آنکھیں شرارت سے چمکیں ۔

"مطلب تمھارے جیسی ہے۔ "

شرارت سے کہتے ہوئے دران کی گھوری سے بے نیازی برتی اور اس کے ہاتھ سے خالی گلاس تھاما ۔

"میں ڈرنک لے کر آتا ہوں۔ "

مسکراہٹ کو بمشکل دبائے وہ ایک طرف چل دیا جبکہ دران نے پھر سے ایک بھرپور نگاہ اس پر ڈالی جو مخروطی انگلیوں والے ہاتھ کو چہرے پر رکھے کسی بات پر بے ساختہ ہنس رہی تھی۔

میرے جیسی نہیں ہے وہ ۔ اس کی مسکراہٹ بہت خوبصورت تھی۔ اس کے مسکرانے پر اسے اپنے اندر کچھ عجیب سا سکون ایریا ہوا محسوس ہوتا تھا۔ وہ جو یوں اسے محو ہو کر دیکھ رہا تھا اچانک جویریہ کے دیکھنے پر فوراً نگاہوں کا زاویہ بدل لیا۔

***

کی بورڈ پر سفید مخملی سی انگلیاں تیزی سے چل رہی تھیں۔ سنہری بالوں والی لڑکی کمپیو ٹر کے میز کے آگے بیٹھی تھی۔ یہ چھوٹا سا کمرہ تھا جہاں ایک قطار میں بہت سے کمپیوٹر رکھے ہوئے تھے جن پر مختلف ریکارڈنگ چل رہی تھیں۔ یہ ریکارڈنگز کسی بیکری کی مختلف جگہوں کی تھیں۔

ایک دم سے لڑکی کے سامنے موجود کمپیوٹر سکرین پر ریکارڈنگ چلنے لگی۔ یہ بیکری کے باہر کے دروازے کی ریکارڈنگ تھی۔ سیاہ ہڈی پہنے ایک لڑکا بیکری میں داخل ہو رہا تھا جس نےا پنا چہرہ مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا۔ وہ بار بار سکرین پر اسی ویڈیو کو آگے پیچھے کر کے دیکھ رہی تھی۔

"کیا ہوا جیسیکا ؟ "

عقب سے ابھرتی آواز پر وہ چونک کر پلٹی اور پھر گہری سانس خارج کی۔ گارڈ سوٹ میں ملبوس پول اس کے پیچھے کھڑا حیرت سے دیکھ رہا تھا۔

"کچھ نہیں سر ؟ "

مایوسی سے گہری سانس خارج کی کی بورڈ پر انگلیاں چلائیں اور سکرین بند کر دی۔

"تم آج پھر ریکارڈنگ چیک کر رہی ہو۔ بتاؤ کیا پریشانی ہے؟ شائید میں کوئی مدد کردوں تمھاری ۔ "

"نہیں سر فلحال تو نہیں لیکن بتاؤں گی "

مسکرا کر کہا کرسی کے بازؤں پر وزن ڈالے اٹھی اور پھر اپنی ٹوپی کو سر پر جماتی کمرے سے باہر نکل گئی۔ دو سال سے لگاتار اسے کسی شخص کی طرف سے مالی مدد مل رہی تھی لیکن حیرت کی بات تھی وہ خود کو مخفی رکھے ہوئے تھا۔ وہ ہر مہینے کسی مخصوص دن یا وقت پر نہیں آتا تھا اور ہمیشہ کسی کسٹمر کے ذریعے ایک پیکٹ اس تک پہنچتا تھا جس میں بھاری رقم ہوتی تھی۔

***

درانگ ولاس صبح کے سات بجے مکمل خاموشی میں ڈوبا تھا۔ جویریہ نے کمرے سے باہر راہداری کو عبور کیا لیکن اوپر جاتے زینوں کے پاس آکر رک گئی۔ مسٹرڈ فراک پر رات والی سرخ شال اچھی طرح کندھوں کے گرد لیٹییے تھکے سے چہرے کے ساتھ وہ گردن ادھر اُدھر گھما کر دیکھ رہی تھی جب عقب سے آواز سنائی دی۔

"کچھ چاہیے آپکو ۔ "

وہ سرعت سے پلٹی ۔ انل جاگنگ سوٹ میں ملبوس پیچھے کھڑا تھا۔ کمر کے دونوں اطر اف پر ہاتھ رکھے حیرت سے پوچھ رہا تھا۔

"مجھے وہ کچن میں جانا ہے۔ "

اردگرد متلاشی نگاہیں دوڑاتے ہوئے جواب دیا۔ رات دیر تک چلنے والی تقریب کی وجہ سے وہ اپنی نیند پوری نہیں کر پائی تھی اور اب سر میں شدید درد نے چائے کی طلب کو اتنا بڑھا دیا کہ وہ بنا سوچے سمجھے کمرے سے باہر آ گئی "کچھ چاہیے تھا تو روز ین کو انٹرکام کر دیتیں ۔ "

"نہیں وہ تو شائد نو بجے اٹھتی ہے۔ اچھی بات نہیں اپنے چھوٹے سے کام کے لیے اسے جگا ؤں۔ "

مبہم سی مسکراہٹ سجائے فوراً سے انل کے مشورے کو رد کیا۔

"گڈ ۔ چلیں دائیں طرف ہے کچن میں لے چلتا ہوں۔ "

انل نے ہاتھ کے اشارے سے آگے بڑھنے کے لیے کہا۔ وہ سر اثبات میں ہلائے فوراً اس کی تقلید میں آگے بڑھی ۔ لاؤنج سے ڈائنگ ھال گزرتے ہوئے وہ کچن کے دروازے کے سامنے رکا ۔

"کچن ۔ "

ہاتھ کا اشارہ کچن کے دروازے کی طرف کیا جبکہ وہ تو پہلے ہی آنکھیں پوری کھو لے کچن کے آگے مجسم کھڑی تھی۔ کچن تھا یا کیا ! جدید طرز پر تیار ہر طرح کی سہولت سے لیس سفید ٹائلز والا شیشے کی طرح چمکتا خوبصورت کچن تھا "تھنکیو "

تشکر آمیز نگاہوں سے انل کی طرف دیکھ کر خوشی سے کہا۔ وہ اثبات میں سر ہلا کر پلٹا ۔

"اوہ رکیں چائے پیں گے آپ ؟ "

جویریہ کی پکار پر وہ رکا اور پھر سے پلٹا اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا وہ مصومیت سے التجا کر گئی۔

"پلیز پی لیں۔ دراصل مجھے لان میں جا کر پینی ہے۔ آپ ساتھ ہوں گے تو جھجک نہیں ہو گی۔ "

تیزی سے التجا کی وضاحت دی تو انل بے ساختہ ہنس دیا۔ وہ کتنے دن سے لان میں جانے کی خواہش مند تھی جس کی جھجک رات تقریب کی وجہ سے قدرے کم ہوئی لیکن اب بھی اکیلے جانا عجیب لگ رہا تھا۔

"بنا لیں میں منہ ہاتھ منہ دھو کر آتا ہوں۔ "

انل نے مسکراتے ہوئے حامی بھری تو وہ خوشی سے پوری بتیسی نکالے ہنس دی۔

"تھنکیو ۔ ابھی بناتی ہوں آپ جلد سے آ جائیں۔ "

پرجوش انداز میں وہ ڈی فریزر اور فریج کی لگی قطار کی طرف بڑھ گئی جبکہ انل کچن سے باہر جا رہا تھا۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.